Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 23

سورة الملك

قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَکُمۡ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡئِدَۃَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۳﴾

Say, "It is He who has produced you and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful."

کہہ دیجئے کہ وہی ( اللہ ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡشَاَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
وَجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَالۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
قَلِیۡلًامَّا
کتنا کم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
ہُوَ الَّذِیۡۤ
وہ وہی ہے جس نے
اَنۡشَاَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
وَجَعَلَ
اور بنا ئے
لَکُمُ
تمہارے لئے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَالۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
قَلِیۡلًا
بہت کم ہے
مَّا
جو
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "It is He who has produced you and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful."

کہہ دیجئے کہ وہی ( اللہ ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے کہ : اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان، آنکھیں اور دل بنائے مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دووہ (اللہ )وہی ہے جس نے تمہیں پیداکیااورتمہارے لیے کان،آنکھیں اور دل بنائے،تم بہت کم شکراداکرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"He is the One who has originated you, and made for you the ears and the eyes and the hearts. How little you pay gratitude|"

تو کہہ وہی ہے جس نے تم کو بنا کھڑا کیا اور بنا دیئے تمہارے واسطے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا حق مانتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان آنکھیں اور دل بنائے۔ بہت ہی کم شکر ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “He it is Who has brought you into being, and has given you hearing and sight, and has given you hearts to think and understand. How seldom do you give thanks!”

ان سے کہو اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں اور سوچنے سمجھنے والے دل دیے ، مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو33 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ۔ ( مگر ) تم لوگ شکر تھوڑا ہی کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے اسی خدا نے تم کو پیدا کیا اور اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنانے تم بہت کم اللہ کی نعمتوں کا شکر کرتے ہو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے وہی ذات ہے جس نے تم کو پیدا فرمایا اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے۔ تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما دیجئے کہ وہی اللہ تو ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں کان، آنکھیں اور دل عطا کئے۔ مگر تم میں سے بہت تھوڑے سے ہیں جو (اللہ کی نعمتوں پر) اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: He it is who hath brought you forth and hath endowed you with hearing and sights and hearts. Little thanks it is ye give!

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہوا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ۔ پر تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ، تم بہت کم شکر کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے مگر تم کم احسان مانتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ وہ (معبود برحق) وہی ہے جس نے پیدا فرمایا تم سب کو (اپنی قدرت کا ملہ اور حکمت بالغہ سے) اور اسی نے تمہیں کان بخشے آنکھیں عطا فرمائیں اور دل دیئے (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ا ن سے کہہ دیجئے کہ: ’’اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان ، آنکھیں اور دل بنائے مگرتم کم ہی شکراداکرتے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف٤۲ ) وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے ( ف٤۳ ) کتنا کم حق مانتے ہو ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: وُہی ( اللہ ) ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دِل بنائے ، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! وہی تو ( خدا ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لئے کان ، آنکھیں اور دل ( و دماغ ) بنا ئے ۔ ( مگر ) تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "It is He Who has created you (and made you grow), and made for you the faculties of hearing, seeing, feeling and understanding: little thanks it is ye give.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "It is God who has brought you into being and made ears, eyes, and hearts for you, but you give very little thanks".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "It is He Who has created you, and endowed you with hearing and seeing, and hearts. Little thanks you give."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: He it is Who brought you into being and made for you the ears and the eyes and the hearts: little is it that you give thanks.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): He it is who gave you being, and hath assigned unto you ears and eyes and hearts. Small thanks give ye!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "वही है जिस ने तुम्हें पैदा किया और तुम्हारे लिए कान और आँखे और दिल बनाए। तुम कृतज्ञता थोड़े ही दिखाते हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے) کہئیے کہ وہی (ایسا قادر ومنعم) ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل دیے (مگر) تم لوگ بہت کم شکر کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرمائیں ” اللہ “ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، تمہیں سننے کے لیے کان اور دیکھنے کے لیے آنکھیں اور سوچنے کے لیے دل دیے مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں اور سوچنے سمجھنے والے دل دئیے ، مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنا دیئے تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ وہی ہے جس نے تم کو بنا کھڑا کیا اور بنا دیے تمہارے واسطے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا حق مانتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرمائیے وہی خدا ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے مگر تم لوگ بہت ہی کم شکرادا کرتے ہو۔