Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 27

سورة الملك

فَلَمَّا رَاَوۡہُ زُلۡفَۃً سِیۡٓئَتۡ وُجُوۡہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ قِیۡلَ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تَدَّعُوۡنَ ﴿۲۷﴾

But when they see it approaching, the faces of those who disbelieve will be distressed, and it will be said, "This is that for which you used to call."

جب یہ لوگ اس وعدے کو قریب تر پا لیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَوۡہُ
وہ دیکھ لیں گے اسے
زُلۡفَۃً
نزدیک
سِیۡٓئَتۡ
بگڑ جائیں گے
وُجُوۡہُ
چہرے
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَقِیۡلَ
اور کہہ دیاجائے گا
ہٰذَا
یہ ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
جس کو
تَدَّعُوۡنَ
تم مانگا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پس جب
رَاَوۡہُ
وہ دیکھیں گے اس کو
زُلۡفَۃً
قریب سے
سِیۡٓـَٔتۡ
بگڑ جا ئیں گے
وُجُوۡہُ
چہرے
الَّذِیۡنَ
ان لوگو ں کے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَقِیۡلَ
اور کہا جائے گا
ہٰذَا
یہی ہے 
الَّذِیۡ
وہ جسکو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
ساتھ اسکے
تَدَّعُوۡنَ
مانگا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But when they see it approaching, the faces of those who disbelieve will be distressed, and it will be said, "This is that for which you used to call."

جب یہ لوگ اس وعدے کو قریب تر پا لیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ اس (عذاب) کو نزدیک دیکھ لیں گے تو ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ یہی وہ چیز ہے جو تم مانگا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس جب وہ اُس کوقریب سے دیکھیں گے تواُن کے چہرے بگڑجائیں گے جنہوں نے کفرکیا اورکہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جس کوتم مانگاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, once they will see it approaching, the faces of the disbelievers will be turned awkward, and it will be said, |"This is what you were calling for!|"

کھول کر پھر جب دیکھیں گے کہ وہ پاس آ لگا تو بگڑ جائیں گے منہ منکروں کے اور کہے گا یہی ہے جس کو تم مانگتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ دیکھیں گے اس کو اپنے قریب آتے تو ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہا جائے گا یہ ہے وہ چیز جس کا تم مطالبہ کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When they will see it near at hand, the faces of all those who had denied it will be distraught, and then they will be told: “This is the doom which you used to ask for.”

پھر جب یہ اس چیز کو قریب دیکھ لیں گے تو ان سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے جنہوں نے انکار کیا ہے37 ، اور اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب وہ اس ( قیامت کے عذاب ) کو پاس آتا دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے ، اور کہا جائے گا کہ : یہ ہے وہ چیز جو تم مانگا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو یہ لوگ جب قیامت کو اپنے پاس آن موجود دیکھیں گے اس وقت ہیبت کے مارے ان کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے 5 اور ان سے کہا جائے گا فرشتے کہیں گے یہی عذاب تو وہ 6 بےجس کو تم دنیا میں مانگا کرتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب اس (عذاب) کو قریب آتا ہوا دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا یہی ہے جو تم مانگا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ قیامت کو قریب آتا ہوا دیکھیں گے تو اس وقت ان کافروں کی شکلیں بگڑ جائیں گی اور ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ عذاب ہے جس کا تم تقاضہ کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But when they will behold it proximating sad will be the countenances of those who disbelieve, and it will be said: this is that which ye have been calling for.

پھر جب وہ اس (قیامت) کو پاس آتا دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑجائیں گے اور ان سے کہا جائے گا یہی ہے وہ جسے تم طلب کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ اس کو دیکھیں گے قریب آتے تو ان لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے ، جنہوں نے کفر کیا اور ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کا تم مطالبہ کر رہے تھے!

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ( کفار ) اس ( قیامت ) کو قریب دیکھیں گے ( تو ) کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہا جائے گا: یہ ہے وہ جس کا تم مطالبہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ وعدہ قریب آگیا تو کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جسے تم مانگ رہے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو جب یہ اس کو قریب دیکھیں گے تو بگڑ جائیں گے چہرے ان لوگوں کے جو اس کا انکار کرتے رہے تھے اور (اس وقت ان سے) کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کا تم لوگ (دنیا میں) بار بار مطالبہ کیا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب وہ اس عذاب کو نزدیک دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑجائیں گے اور انہیں کہاجائے گا ، یہی وہ چیز ہے جو تم مانگاکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اسے ( ف٤۹ ) پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے ( ف۵۰ ) اور ان سے فرمادیا جائے گا ( ف۵۱ ) یہ ہے جو تم مانگتے تھے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب اس ( دن ) کو قریب دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ کر سیاہ ہو جائیں گے ، اور ( ان سے ) کہا جائے گا: یہی وہ ( وعدہ ) ہے جس کے ( جلد ظاہر کیے جانے کے ) تم بہت طلب گار تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس وہ جب اس ( قیامت ) کو قریب آتے دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ( ان سے ) کہاجائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم مطالبہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

At length, when they see it close at hand, grieved will be the faces of the Unbelievers, and it will be said (to them): "This is (the promise fulfilled), which ye were calling for!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When they see the torment approaching, the faces of the disbelievers will blacken and they will be told, "This is what you wanted to (experience)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when they will see it approaching, the faces of those who disbelieve will be sad and grievous, and it will be said: "This is what you were calling for!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when they shall see it nigh, the faces of those who disbelieve shall be sorry, and it shall be said; This is that which you used to call for.

Translated by

William Pickthall

But when they see it nigh, the faces of those who disbelieve will be awry, and it will be said (unto them): This is that for which ye used to call.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे उसे निकट देखेंगे तो उन लोगों के चेहरे बिगड़ जाएँगे जिन्होंने इनकार की नीति अपनाई; और कहा जाएगा, "यही है वह चीज़ जिस की तुम माँग कर रहे थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب اس (عذاب موعود) کو پاس آتا ہوا دیکھیں گے (2) تو (اس وقت مارے غم کے) کافروں کے منہ بگڑ جاوینگے اور (ان سے) کہا جاوے گا یہی ہے وہ جس کو تم مانگا کرتے تھے (کہ عذاب لاؤ عذاب لاؤ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب قیامت کو قریب دیکھ لیں گے تو جنہوں نے انکار کیا ہے ان کے چہرے بگڑ جائیں گے اور اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ قیامت ہے جس کا تم مطالبہ کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب یہ اس چیز کو قریب دیکھ لیں گے تو ان سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے ، جنہوں نے انکار کیا ہے ، اور اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کے لئے تم تقاضا کررہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب اس کو اپنے پاس آتا ہوا دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کو تم مانگا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیکھیں گے کہ وہ پاس آلگا تو بگڑ جائیں گے منہ منکروں کے اور کہے گا یہی ہے جس کو تم مانگتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب اس روز قیامت کو قریب آتا ہوا دیکھیں گے تو اس وقت منکرین حق کی شکلیں بگڑ جائیں گی اور کہا جائے گا یہی وہ عذاب ہے جس کا تم سخت تقاضا کیا کرتے تھے۔