Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 17

سورة القلم

اِنَّا بَلَوۡنٰہُمۡ کَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَیَصۡرِمُنَّہَا مُصۡبِحِیۡنَ ﴿ۙ۱۷﴾

Indeed, We have tried them as We tried the companions of the garden, when they swore to cut its fruit in the [early] morning

بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
بَلَوۡنٰہُمۡ
آزمایا ہم نے انہیں
کَمَا
جیسا کہ
بَلَوۡنَاۤ
آزمایا ہم نے
اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ
باغ والوں کو
اِذۡ
جب
اَقۡسَمُوۡا
انہوں نے قسم کھائی
لَیَصۡرِمُنَّہَا
البتہ وہ ضرور کاٹ لیں گے اسے
مُصۡبِحِیۡنَ
صبح سویرے ہی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقیناًہم نے
بَلَوۡنٰہُمۡ
آزمائش میں ڈالا انہیں
کَمَا
جیسے 
بَلَوۡنَاۤ
آزمائش کی تھی ہم نے
اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ
باغ والوں کی
اِذۡ
جب 
اَقۡسَمُوۡا
انہوں نے قسم کھا ئی 
لَیَصۡرِمُنَّہَا
اس کا پھل ضرور توڑ لیں گے
مُصۡبِحِیۡنَ
صبح سویرے ہی
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have tried them as We tried the companions of the garden, when they swore to cut its fruit in the [early] morning

بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے انہیں ایسے ہی آزمایا ہے جیسے باغ والوں کو آزمایا تھا۔ جب انہوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ صبح دم ہی باغ کا پھل توڑ لیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناً ہم نے اُنہیں بھی ویسے ہی آزمائش میں ڈالاہے جیسے ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی،جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ وہ صبح سویرے ہی اُس کا پھل ضرور توڑ لیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have tested them as We had tested the Owners of the Garden, when they had sworn an oath that they would pluck its fruits on the next morning,

ہم نے ان کو جانچا ہے جیسے جانچا تھا باغ والوں کو جب ان سب نے قسم کھائی کہ اس کا میوہ توڑیں گے صبح ہوتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا ہم نے ان (اہل مکہ) کو اسی طرح آزمایا ہے جیسے ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا۔ جبکہ انہوں نے قسم کھائی کہ وہ ضرور اس کا پھل اتار لیں گے صبح سویرے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have put them [i.e., the Makkans] to test even as We put to test the owners of the orchard when they vowed that they would gather the fruit of their orchard in the morning,

ہم نے ان ﴿اہل مکہ﴾ کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا12 ، جب انہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ان ( مکہ والوں ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جیسے ( ایک ) باغ والوں کو اس وقت آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح ہوتے ہی ہم اس باغ کا پھل توڑ لیں گے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے ان مکہ کے کافروں کو اس طرحجانچا ہے جیسے ایک باغ والوں کو جانچا تھا 9 جب وہ باغ والے قسم کھا بٹھے تھے کہ صبح ہوتے ہی اس کا میوہ توڑ لیں گے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے ان لوگوں کو اس طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب انہوں نے قسمیں کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہم ضرور اس کا پھل اتار لیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان (مکہ والوں کو) اسی طرح آزمائش میں دال دیا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسمیں کھائی تھیں کہ ہم صبح ہوتے ہی اس (اپنے ) باغ کے پھل توڑ لیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We have proved them even as We proved the fellows of a garden when they swarethat they would surely reap it in the morning.

ہم نے ان کی آزمائش کو دی ہے ۔ جیسا ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب کہ ان لوگوں نے قسم کھائی تھی کہ ہم اس کا پھل ضرور صبح چل کر توڑ لائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے ان کو اسی طرح امتحان میں ڈالا ہے ، جس طرح باغ والوں کو امتحان میں ڈالا ، جبکہ انہوں نے قسم کھائی کے وہ صبحٗ سویرے ہی اس کے پھل توڑ لیں گے

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم نے ان ( کفار ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈال دیا ہے جس طرح ہم نے ( ایک ) باغ والوں کی آزمائش کی تھی ، جس وقت انہوں نے قسم کھائی: ہم البتہ ضرور بالضرور اس ( باغ ) کے پھل صبح ہوتے ہی ( صرف اپنے لیے ہی ) اُتار لیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ان لوگوں کی اس طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو بھی (اسی طرح) آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح کہ ہم نے (ان سے پہلے) باغ والوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب کہ انہوں نے باہم قسمیں کھا کر کہا تھا کہ ہم ضرور بالضرور پھل توڑ کر رہیں گے اپنے باغ کے صبح ہوتے (اور پوہ پھٹتے) ہی

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے انہیں ( یعنی اہل مکہ کو ) آزمایا ہے جیسے باغ والوں کو آزمایاتھاجبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ صبح ہوتے ہی اس کاپھل توڑلیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے انہیں جانچا ( ف۱۸ ) جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا ( ف۱۹ ) جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک ہم ان ( اہلِ مکہ ) کی ( اُسی طرح ) آزمائش کریں گے جس طرح ہم نے ( یمن کے ) ان باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ ہم صبح سویرے یقیناً اس کے پھل توڑ لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان ( کفارِ مکہ ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ والوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ وہ صبح سویرے ضرور اس کا پھل توڑ لیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily We have tried them as We tried the People of the Garden, when they resolved to gather the fruits of the (garden) in the morning.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have tested them in the same way as we tested the dwellers of the garden (in Yemen) when they swore to pluck all the fruits of the garden in the morning,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have tried them as We tried the People of the Garden, when they swore to pluck the fruits in the morning,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We will try them as We tried the owners of the garden, when they swore that they would certainly cut off the produce in the morning,

Translated by

William Pickthall

Lo! We have tried them as We tried the owners of the garden when they vowed that they would pluck its fruit next morning,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उन्हें परीक्षा में डाला है जैसे बाग़ वालों को परीक्षा में डाला था, जबकि उन्होंने क़सम खाई कि वे प्रातःकाल अवश्य उस (बाग़) के फल तोड़ लेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے ان کی آزمایش کر رکھی ہے (4) ۔ جیسا کہ ہم نے باغ والوں کی آزمایش کی تھی جبکہ ان لوگوں نے (یعنی اکثر یا بعض نے) قسم کھائی کہ اس (باغ) کا پھل ضرور صبح چل کر توڑ لینگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اہل مکہ کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان (اہل مکہ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا ، جب انہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم نے انہیں آزمایا جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا جب کہ ان لوگوں نے آپس میں قسم کھائی کہ صبح کو چل کر پھل توڑ لیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے ان کو جانچا ہے جیسے جانچا تھا باغ والوں کو جب ان سب نے قسم کھائی کہ اس کا میوہ توڑیں گے صبح ہوتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم نے ان اہل مکہ کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح ہم نے ان باغ والوں کی آزمائش کی تھی جبکہ ان لوگوں نے اس بات پر قسمیں کھائی تھیں کہ ہم صبح ہوتے ہی ضرور اس باغ کے پھل توڑ لیں گے