Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 127

سورة الأعراف

وَ قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ اَتَذَرُ مُوۡسٰی وَ قَوۡمَہٗ لِیُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ یَذَرَکَ وَ اٰلِہَتَکَ ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبۡنَآءَہُمۡ وَ نَسۡتَحۡیٖ نِسَآءَہُمۡ ۚ وَ اِنَّا فَوۡقَہُمۡ قٰہِرُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾

And the eminent among the people of Pharaoh said," Will you leave Moses and his people to cause corruption in the land and abandon you and your gods?" [Pharaoh] said, "We will kill their sons and keep their women alive; and indeed, we are subjugators over them."

اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وہ ملک میں فساد کرتے پھریں اور وہ آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کیئے رہیں فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر ہر طرح کا زور ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
مِنۡ قَوۡمِ
قوم سے
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
اَتَذَرُ
کیا تم چھوڑ دو گے
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَقَوۡمَہٗ
اور اس کی قوم کو
لِیُفۡسِدُوۡا
کہ وہ فساد پھیلائیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَ یَذَرَکَ
اور چھوڑ دیں تجھے
وَاٰلِہَتَکَ
اور تیرے الٰہوں کو
قَالَ
اس نے کہا
سَنُقَتِّلُ
ضرور ہم خوب قتل کردیں گے
اَبۡنَآءَہُمۡ
ان کے بیٹوں کو
وَنَسۡتَحۡیٖ
اور ہم زندہ چھوڑ دیں گے
نِسَآءَہُمۡ
ان کی عورتوں کو
وَاِنَّا
اور بیشک ہم
فَوۡقَہُمۡ
اوپر ان کے
قٰہِرُوۡنَ
زبر دست ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ
قومِ فرعون میں سے
اَتَذَرُ
کیا تُو چھوڑ دے گا
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَقَوۡمَہٗ
اور اُس کی قوم کو
لِیُفۡسِدُوۡا
تاکہ وہ فسادپھیلائیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَ یَذَرَکَ
اور وہ چھوڑ دے تجھے
وَاٰلِہَتَکَ
اور تیرے معبودوں کو
قَالَ
اس نے کہا
سَنُقَتِّلُ
عنقریب ہم بُری طرح قتل کریں گے
اَبۡنَآءَہُمۡ
اُن کے بیٹوں کو
وَنَسۡتَحۡیٖ
اور ہم زندہ رکھیں گے
نِسَآءَہُمۡ
اُن کی عورتوں کو
وَاِنَّا
اور یقیناًہم
فَوۡقَہُمۡ
اوپر اُن کے
قٰہِرُوۡنَ
قابورکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And the eminent among the people of Pharaoh said," Will you leave Moses and his people to cause corruption in the land and abandon you and your gods?" [Pharaoh] said, "We will kill their sons and keep their women alive; and indeed, we are subjugators over them."

اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وہ ملک میں فساد کرتے پھریں اور وہ آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کیئے رہیں فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر ہر طرح کا زور ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون کی قوم کے سردار فرعون سے کہنے لگے : کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم کو یونہی چھوڑ دے گا کہ زمین میں فساد مچاتے پھریں اور تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑ دیں وہ کہنے لگا : میں ان کے بیٹوں کو مروا ڈالوں گا اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دوں گا اور ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورقومِ فرعون کے سرداروں نے کہا: ’’کیا تو موسیٰ اوراس کی قوم کو یونہی چھوڑدے گاکہ وہ زمین میں فساد پھیلائیں اورتجھے اورتیرے معبودوں کو چھوڑ دیں؟‘‘ فرعون نے کہا: ’’عنقریب ہم ان کے بیٹوں کو بری طرح قتل کریں گے اوران کی عورتوں کوزندہ رکھیں گے اورہم ان پریقیناًقابو رکھنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the chiefs of the people of the Pharaoh said, |"Do you leave Musa (علیہ السلام) and his people that they spread disorder in the land while he leaves you and your gods?|" He said, |" We shall slaughter their sons and let their women live. And we have full power over them.|"

اور بولے سردار قوم فرعون کے، کیوں چھوڑتا ہے تو موسیٰ اور اس کی قوم کو کہ دھوم مچائیں ملک میں، اور موقف کر دے تجھ کو اور تیرے بتوں کو، بولا اب ہم مار ڈالیں گے ان کے بیٹوں کو اور زندہ رکھیں گے ان کی عورتوں کو، اور ہم ان پر زور آور ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا قوم فرعون کے سرداروں نے (فرعون سے) کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو اسی طرح چھوڑے رکھیں گے کہ وہ زمین کے اندر فساد مچائیں اور آپ کو اور آپ کے معبودوں کو چھوڑ دیں ! اس نے کہا ہم عنقریب قتل کریں گے ان کے بیٹوں کو اور زندہ رہنے دیں گے ان کی بیٹیوں کو اور یقیناً ہم ان پر پوری طرح غالب ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The elders of Pharaoh's people said: 'Will you leave alone Moses and his people to spread mischief in the land, and forsake you and your gods?' Pharaoh replied: 'We will kill their male children and spare their female ones. For indeed we hold irresistible sway over them.'

فرعون سے اس کی قوم کے سرداروں نے کہا کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم کو یونہی چھوڑ دے گا کہ ملک میں فساد پھیلائیں اور وہ تیری اور تیرے معبودوں کی بندگی چھوڑ بیٹھے؟ فرعون نے جواب دیا میں ان کے بیٹوں کو قتل کراؤں گا اور ان کی عورتوں کو جیتا رہنے دوں گا 93 ۔ ہمارے اقتدار کی گرفت ان پر مضبوط ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے ( فرعون سے ) کہا : کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو کھلا چھوڑ رہے ہیں ، تاکہ وہ زمین میں فساد مچائیں ، اور آپ اور آپ کے خداؤں کو پس پشت ڈال دیں؟ ( ٥٦ ) وہ بولا : ہم ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے اور ہمیں ان پر پورا پورا قابو حاصل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون کی قوم کے سردار کہنے لگے (جادوگروں کو تو سزا مل گئی) کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم (بنی اسرائیل) کو (یونہی خالی) چھوڑ دے گا کہ وہ ملک فساد مچاتے پھرے 2 اور موسیٰ کا گروہ تجھ کو اور تیرے بنائے ہوئے بتوں اور خداؤں کو چھوڑ بیٹھے 3 فرعون نے کہا نہیں ان کا بندوبست کریں گے) اب ہم ان کے بیٹوں کو (جو پیدا ہوں) مار ڈالیں گے اور ان کی عورتوں جیتا رہنے دیں گے اور ہم تو (ہر طرح سے) ان پر غالب ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون کی قوم کے سردار کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیں گے تاکہ وہ ملک میں خرابی کریں اور آپ کو اور آپ کے معبودوں کو چھوڑ دیں اس (فرعون) نے کہا ہم عنقریب ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھیں گے اور بیشک ہم ان پر غلبہ رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا تو موسیٰ اور اس کے ماننے والوں کو یوں ہی چھوڑدے گا ؟ تاکہ وہ ملک میں تباہی مچا دیں۔ تجھے اور تیرے معبودوں کی بندگی کو چھوڑ بیٹھیں ؟ فرعون نے کہا ہم بہت جلد ان کے بیٹوں کو قتل کردیں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے کیونکہ ہم ان پر پوری قوت وہیبت رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قومِ فرعون میں جو سردار تھے کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیجیے گا کہ ملک میں خرابی کریں اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں۔ وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کرڈالیں گے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیں گے اور بےشک ہم ان پر غالب ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the chiefs of the people of Fir'awn said: wilt thou leave alone Musa and his people to act corruptly in the land and to leave alone thee and thy gods! He said: soon we shall slay their sons and let live their women, and we are masters over them.

اور قوم فرعون کے سردار بولے کیا آپ مسوسی (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو (یوں ہی) چھوڑے رہیں گے کہ وہ ملک میں فساد پھیلاتے پھریں اور موسیٰ (علیہ السلام) آپ کو اور آپ کے معبودوں کو چھوڑے رہیں ۔ وہ بولا (نہیں جی) ہم ابھی ان کے لڑکوں کو قتل کرتے ہیں اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم ان پر (ہر طرح) غالب ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قوم فرعون کے اعیان نے فرعون سے کہا: کیا تو اسی طرح موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑے رکھے گا کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلائیں اور تم کو اور تیری مورتوں کو ٹھکرائیں؟ اس نے کہا کہ ہم ان کے ذکور کو قتل کریں گے اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھیں گے اور ہم ان پر پوری طرح حاوی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون کی قوم میں سے سرداروں نے کہا کیا آپ موسیٰ اور ان کی قوم کو یو نہی چھوڑتے رہیں گے تاکہ وہ زمین میں فساد پھیلاتے پھریں اور موسیٰ ( علیہ السلام ) آپ کو اور آپ کے خدائوں کو چھوڑے رہیں ۔ فرعون نے کہا ہم ایسا کر یں گے کہ ان کے بیٹوں کو قتل کر دیں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور بلاشبہ ان پر ہم کو پورا غلبہ حاصل ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعونی سردار کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیں گے تاکہ وہ ملک میں خرابی کریں، آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دستبردار ہوجائیں وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کر ڈالیں گے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیں گے بیشک ہم ان پر غالب ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو یونہی چھوڑ دیں گے ؟ کہ وہ فساد مچاتے پھریں اس ملک میں، اور چھوڑ دیں آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ؟ تو فرعون نے جواب دیا کہ ہم چن چن کر قتل کروا دیں گے ان کے بیٹوں کو، اور زندہ رکھ چھوڑیں گے ان کی عورتوں کو، اور یقیناً ہم ان پر پوری طرح قابو رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون کی قوم کے سرداراسے کہنے لگے:’’ کیا توموسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑدے گاکہ زمین میں فسادمچاتے پھریں اور تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑدیں ‘‘ فرعون کہنے لگا : ’’میں ان کے بیٹوں کو مرواڈالوں گااوران کی عورتوں کو زندہ رہنے دونگا اور ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قوم فرعون کے سردار بولے کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم کو اس لیے چھوڑتا ہے کہ وہ زمین میں فساد پھیلائیں ( ف۲۲۵ ) اور موسیٰ تجھے اور تیرے ٹھہرائے ہوئے معبودوں کو چھوڑ دے ( ف۲۲٦ ) بولا اب ہم ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی بیٹیاں زندہ رکھیں گے اور ہم بیشک ان پر غالب ہیں ( ف۲۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور قومِ فرعون کے سرداروں نے ( فرعون سے ) کہا: کیا تو موسٰی اور اس کی ( اِنقلاب پسند ) قوم کو چھوڑ دے گا کہ وہ ملک میں فساد پھیلائیں اور ( پھر کیا ) وہ تجھ کو اور تیرے معبودوں کو چھوڑ دیں گے؟ اس نے کہا: ( نہیں ) اب ہم ان کے لڑکوں کو قتل کردیں گے ( تاکہ ان کی مردانہ افرادی قوت ختم ہوجائے ) اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے ( تاکہ ان سے زیادتی کی جاسکے ) ، اور بیشک ہم ان پر غالب ہیں

Translated by

Hussain Najfi

قومِ فرعون کے سرداروں نے کہا! تو موسیٰ اور اس کی قوم کے آدمیوں کو اس لئے چھوڑے رکھے گا کہ وہ ملک میں فساد پھیلاتے رہیں اور تمہیں اور تمہارے معبودوں کو چھوڑتے رہیں ۔ اس ( فرعون ) نے ( چین بجبین ہوکر ) کہا ہم عنقریب ان کے لڑکوں کو قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم ( پوری طرح ) ان پر غالب ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said the chiefs of Pharaoh's people: "Wilt thou leave Moses and his people, to spread mischief in the land, and to abandon thee and thy gods?" He said: "Their male children will we slay; (only) their females will we save alive; and we have over them (power) irresistible."

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the Pharaohs people said, "Will you let Moses and his people destroy the land and disregard you and your gods?" The Pharaoh said, "We will kill their sons and leave their women alive; they are under our domination."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The chiefs of Fir`awn's people said: "Will you leave Musa and his people to spread mischief in the land, and to abandon you and your gods" He said: "We will kill their sons, and let their women live, and we have indeed irresistible power over them."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the chiefs of Firon's people said: Do you leave Musa and his people to make mischief in the land and to forsake you and your gods? He said: We will slay their sons and spare their women, and surely we are masters over them.

Translated by

William Pickthall

The chiefs of Pharaoh's people said: (O King), wilt thou suffer Moses and his people to make mischief in the land, and flout thee and thy gods? He said: We will slay their sons and spare their women, for lo! we are in power over them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन की क़ौम के सरदारों ने कहाः क्या तुम मूसा को और उसकी क़ौम को छोड़ दोगे कि वह मुल्क में फ़साद फैलाएं और तुमको और तुम्हारे माबूदों को छोड़ दें? फ़िरऔन ने कहाः हम उनके बेटों को क़त्ल करेंगे और उनकी औरतों को ज़िंदा रखेंगे, और हम उन पर पूरी तरह ग़ालिब हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وہ ملک میں فساد کرتے پھریں (6) اور آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کیے رہیں۔ (7) فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کردیں اور عورتوں کو زندہ رہنے دیں اور ہم کو ہر طرح کا ان پر زور ہے۔ (127)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے فرعون سے کہا کیا تم موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑے رکھے گا کہ وہ زمین میں فساد پھیلائیں اور وہ تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑ دیں ؟ فرعون نے کہا ہم ان کے بیٹوں کو بری طرح قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے اور یقیناً ہم ان پر غالب ہیں۔ (١٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرعون سے اس کی قوم کے سرداروں نے کہا کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم کو یوں ہی چھوڑ دے گا کہ ملک میں فساد پھیلائیں اور وہ تیری اور تیرے معبودوں کی بندگی چھوڑ بیٹھیں ؟ فرعون نے جواب دیا میں ان کے بیٹوں کو قتل کراؤں گا اور ان کی عورتوں کو جیتا رہنے دوں گا۔ ہمارے اقتدار کی گرفت ان پر مضبوط ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم کو یوں ہی چھوڑے رہے گا تاکہ وہ زمین میں فساد کریں اور تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑے رہیں۔ اس نے کہا کہ ابھی ہم ایسا کریں گے کہ ان کے بیٹوں کو مار ڈالیں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر پوری طرح غلبہ حاصل ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولے سردار قوم فرعون کے کیوں چھوڑتا ہے تو موسیٰ کو اور اس کی قوم کو کہ دھوم مچائیں ملک میں اور موقوف کر دے تجھ کو اور تیرے بتوں کو بولا اب ہم مار ڈالیں گے ان کے بیٹوں کو اور زندہ رکھیں گے ان کی عورتوں کو اور ہم ان پر زور آور ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے فرعون سے کہا کیا تو موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کی قوم کو یوں ہی چھوڑے رکھے گا کہ وہ ملک میں فساد پھیلاتے رہیں اور وہ موسیٰ (علیہ السلام) تجھ کو اور تیرے تجویز کردہ معبودوں کو نظر انداز کرتا رہے فرعون نے کہا ہم بہت جلد ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے اور بلاشبہ ہم ان پر پورا غلبہ رکھتے ہیں۔