Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 129

سورة الأعراف

قَالُوۡۤا اُوۡذِیۡنَا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَاۡتِیَنَا وَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جِئۡتَنَا ؕ قَالَ عَسٰی رَبُّکُمۡ اَنۡ یُّہۡلِکَ عَدُوَّکُمۡ وَ یَسۡتَخۡلِفَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرَ کَیۡفَ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۹﴾٪  5

They said, "We have been harmed before you came to us and after you have come to us." He said, "Perhaps your Lord will destroy your enemy and grant you succession in the land and see how you will do."

قوم کے لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا خلیفہ بنا دے گا پھر تمہارا طرز عمل دیکھے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اُوۡذِیۡنَا
اذیت دیئے گئے ہم
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
تَاۡتِیَنَا
تو آئے ہمارے پاس
وَ مِنۡۢ بَعۡدِ
اور اس کے بعد
مَا
جو
جِئۡتَنَا
تو آیا ہمارے پاس
قَالَ
اس نے جواب دیا
عَسٰی
قریب ہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَنۡ
کہ
یُّہۡلِکَ
ہلاک کردے
عَدُوَّکُمۡ
تمہارے دشمن کو
وَیَسۡتَخۡلِفَکُمۡ
اور جانشین بنائے تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرَ
پھر وہ دیکھے
کَیۡفَ
کس طرح
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اُوۡذِیۡنَا
ستائے گئے ہم
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَنَا
تم آئے تھے ہمارے پاس
وَ مِنۡۢ بَعۡدِ
اور اس کے بعد
مَا
جو
جِئۡتَنَا
تم آئے ہمارے پاس
قَالَ
اُس نے کہا
عَسٰی
قریب ہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَنۡ
یہ کہ
یُّہۡلِکَ
وہ ہلاک کر دے
عَدُوَّکُمۡ
تمہارے دشمن کو
وَیَسۡتَخۡلِفَکُمۡ
اور وہ جا نشین بنا دے تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرَ
پھر وہ دیکھے
کَیۡفَ
کیسے
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

They said, "We have been harmed before you came to us and after you have come to us." He said, "Perhaps your Lord will destroy your enemy and grant you succession in the land and see how you will do."

قوم کے لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا خلیفہ بنا دے گا پھر تمہارا طرز عمل دیکھے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ موسیٰ سے کہنے لگے : تمہارے آنے سے پہلے بھی ہمیں دکھ دیا جاتا تھا اور تمہارے آنے کے بعد بھی دیا جارہا ہے موسیٰ نے جواب دیا : عنقریب تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور اس سر زمین میں تمہیں خلیفہ بنادے گا پھر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ کی قوم نے کہا: ’’ہم تمہارے آنے سے پہلے بھی ستائے گئے اور تمہارے آنے کے بعد بھی۔‘‘ موسیٰ نے کہا : ’’قریب ہے تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اورتمہیں زمین میں جانشیں بنا دے ،پھروہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We were persecuted before you came to us, as well as, after you have come to us.|" He said, |"It is likely that your Lord will destroy your enemy and make you successors in the earth, then He will see how you act.|"

وہ بولے ہم پر تکلیفیں رہیں تیرے آنے سے پہلے، اور تیرے آنے کے بعد، کہا نزدیک ہے کہ تمہارا رب ہلاک کردے تمہارے دشمن کو اور خلیفہ کر دے تم کو ملک میں، پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہنے لگے (اے موسیٰ ( (علیہ السلام) ) ہمیں تو ایذا پہنچی آپ ( علیہ السلام) کے آنے سے قبل بھی اور آپ ( علیہ السلام) کے آنے کے بعد بھی ( موسیٰ (علیہ السلام) نے) فرمایا (گھبراؤ نہیں ! ) ہوسکتا ہے عنقریب اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تمہیں خلافت عطا کر دے زمین میں پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The people of Moses replied: 'We were oppressed before your coming to us and after it.' Moses said: 'Your Lord will soon destroy your enemy and make you rulers in the land. Then He will see how you act.'

اس کی قوم کے لوگوں نے کہا تیرے آنے سے پہلے بھی ہم ستائے جاتےتھے اور اب تیرے آنے پر بھی ستائے جا رہے ہیں ۔ اس نے جواب دیا قریب ہے وہ وقت کہ تمہارا ربّ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تم کو زمین میں خلیفہ بنائے ، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ ؏ ١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا کہ : ہمیں تو آپ کے آنے سے پہلے بھی ستایا گیا تھا ، اور آپ کے آنے کے بعد بھی ( ستایا جارہا ہے ) موسیٰ نے کہا : امید رکھو کہ اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا ، اور تمہیں زمین میں اس کا جانشین بنا دے گا ، پھر دیکھے گا کہ تم کیسا کام کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ یعنی بنی اسرائیل) کہنے لگے تیرے آنے (پیدا ہونے) سے پہلے بھی ہم تکلیف میں رہے اور تیرے آئے بعد بھی 6 موسیٰ نے کہا (کیوں گھبراتے ہو) وہ وقت قریب ہے کہ تمہارا مالک تمہارے دشمن کو تباہ کرے اور تم کو ان کا جانشیں بنائے پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے ہم تو آپ کے آنے سے پہلے بھی مصیبت ہی میں تھے اور آپ کے آنے کے بعد بھی۔ انہوں نے فرمایا قریب ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور اس کی جگہ تم کو زمین کا مالک بنادے پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ (اے موسیٰ ) تمہارے آنے سے پہلے اور تمہارے آنے کے بعد ہم تکلیفوں ہی میں رہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا۔ پوری امید ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو تباہ و برباد کر دے گا اور تمہیں زمین میں ان کی جگہ قائم مقام بنادے گا پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ تمہارے آنے سے پہلے بھی ہم کو اذیتیں پہنچتی رہیں اور آنے کے بعد بھی۔ موسیٰ نے کہا کہ قریب ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور اس کی جگہ تمہیں زمین میں خلیفہ بنائے پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: oppressed we have been ere thou camest unto us and since thou hast come unto us. He said: belike your Lord will destroy your enemy and establish yougs in their stead in the land, thathe may see what wise ye act.

(وہ لوگ) کہنے لگے ہم تو تمہارے آنے سے قبل بھی مصیبت میں رہے اور تمہارے آنے کے بعد بھی ۔ (موسی (علیہ السلام) نے) کہا کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور تم کو زمین کا حاکم بنا دے گا پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسا عمل کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: ہم تو تمہارے آنے سے پہلے بھی ستائے گئے اور تمہارے آنے کے بعد بھی ۔ اس نے کہا: توقع ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو پامال کرے گا اور تم کو ملک کا وارث بنائے گا کہ دیکھے تم کیا روش اختیار کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) کی قوم نے کہا ہمیں تمہارے پاس آنے سے پہلے بھی اور تمہارے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی تکلیفیں دی جاتی رہی ہیں ۔ موسیٰ نے فرمایا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تمہیں زمین میں نائب بنا دے پھر ( اﷲتعالیٰ ) دیکھیں گے تم کیسے عمل کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ تمہارے آنے سے پہلے بھی ہمیں تکلیفیں پہنچتی رہیں اور آنے کے بعد بھی۔ موسیٰ نے کہا کہ قریب ہے تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر ڈالے اور اس کی جگہ تمہیں خلیفہ بنادے اور پھر دیکھے کہ تم کیا عمل کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے (شکایت کرتے ہوئے) کہ کہا کہ (موسی) ہمیں تمہارے آنے سے پہلے بھی ستایا جاتا رہا، اور تمہارے آنے کے بعد بھی ہمارا یہی حال ہے، موسیٰ نے جواب میں فرمایا، امید ہے کہ تمہارا رب جلد ہی ہلاک کر دے گا، تمہارے دشمن کو، اور جانشین بنا دے گا تم لوگوں کو اس ملک کا، پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

بنی اسرائیل موسیٰ سے کہنے لگے: ’’تمہارے آنے سے پہلے بھی ہمیں دکھ دیاجاتاتھا اور تمہارے آنے کے بعد بھی دیا جارہا ہے‘‘ موسیٰ نے جواب دیا:’’عنقریب تمہارارب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور اس زمین میں تمہیں خلیفہ بنادے گا پھردیکھے گاکہ تم کیسے عمل کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم ستائے گئے آپ کے آنے سے پہلے ( ف۲۳۳ ) اور آپ کے تشریف لانے کے بعد ( ف۲۳٤ ) کہا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور اس کی جگہ زمین کا مالک تمہیں بنائے پھر دیکھے کیسے کام کرتے ہو ( ف۲۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

لوگ کہنے لگے: ( اے موسٰی! ) ہمیں تو آپ کے ہمارے پاس آنے سے پہلے بھی اذیتیں پہنچائی گئیں اور آپ کے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی ( گویا ہم دونوں طرح مارے گئے ، ہماری مصیبت کب دور ہو گی؟ ) موسٰی ( علیہ السلام ) نے ( اپنی قوم کو تسلی دیتے ہوئے ) فرمایا: قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور ( اس کے بعد ) زمین ( کی سلطنت ) میں تمہیں جانشین بنا دے پھر وہ دیکھے کہ تم ( اقتدار میں آکر ) کیسے عمل کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں ( بنی اسرائیل ) نے کہا ہم آپ کے آنے سے پہلے بھی ستائے جاتے رہے اور آپ کے آنے کے بعد بھی ۔ انہوں نے کہا! عنقریب تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا اور تمہیں زمین میں ( ان کا ) جانشین بنائے گا ( تمہیں اقتدار عطا فرمائے گا ) تاکہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We have had (nothing but) trouble, both before and after thou camest to us." He said: "It may be that your Lord will destroy your enemy and make you inheritors in the earth; that so He may try you by your deeds."

Translated by

Muhammad Sarwar

His people said, "We suffered a great deal before you came and we are still suffering even after you have come." Moses (tried to encourage them) by saying, "There is hope that your Lord will destroy your enemies and make you (their) successors in the land. So consider how you act."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We suffered troubles before you came to us, and since you have come to us." He said: "It may be that your Lord will destroy your enemy and make you successors on the earth, so that He may see how you act"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We have been persecuted before you came to us and since you have come to us. He said: It may be that your Lord will destroy your enemy and make you rulers in the land, then He will see how you act.

Translated by

William Pickthall

They said: We suffered hurt before thou camest unto us, and since thou hast come unto us. He said: It may be that your Lord is going to destroy your adversary and make you viceroys in the earth, that He may see how ye behave.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा की क़ौम ने कहाः हम तुम्हारे आने से पहले भी सताए गए और तुम्हारे आने के बाद भी, मूसा (अलै॰) ने कहाः क़रीब है कि तुम्हारा रब तुम्हारे दुश्मन को हलाक कर दे और उनकी जगह तुमको इस सरज़मीन का मालिक बना दे फिर देखे कि तुम कैसा अमल करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(قوم کے) لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے آپ کی تشریف آوری کے قبل بھی اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی۔ ( موسیٰ (علیہ السلام) نے) فرمایا بہت جلد اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کو ہلاک کردینگے اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا مالک بنادینگے پھر تمہارا طرز عمل دیکھیں گے۔ (2) (129)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا تیرے ہمارے پاس آنے سے پہلے ہمیں تکلیف پہنچائی گئی اور تیرے آنے کے بعد بھی۔ اس نے کہا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تمہیں زمین میں جانشین بنادے، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ؟ “ (١٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی قوم کے لوگوں نے کہا تیرے آنے سے پہلے بھی ہم ستائے جاتے تھے اور اب تیرے آنے پر بھی ستائے جا رہے ہیں اس نے جواب دیا قریب ہے وہ وقت کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور تم کو زمین میں خلیفہ بنائے ، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ ہم کو آپ کے آنے سے پہلے تکلیفیں دی جاتی رہی ہیں اور آپ کے آنے کے بعد بھی، انہوں نے جواب میں کہا کہ قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دے، پھر وہ دیکھے گا تم کیسے عمل کرتے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے ہم پر تکلیفیں رہیں تیرے آنے سے پہلے اور تیرے آنے کے بعد کہا نزدیک ہے کہ رب تمہارا ہلاک کر دے تمہارے دشمن کو اور خلیفہ کردے تم کو ملک میں پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی قوم نے کہا ہم تو آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی ایذا دیئے جاتے رہے اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہ وقت نزدیک ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور تم کو ان کی بجائے اس ملک کا مالک بنائے پھر دیکھئے کہ تم کیسے عل کرتے ہو۔