Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 138

سورة الأعراف

وَ جٰوَزۡنَا بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَتَوۡا عَلٰی قَوۡمٍ یَّعۡکُفُوۡنَ عَلٰۤی اَصۡنَامٍ لَّہُمۡ ۚ قَالُوۡا یٰمُوۡسَی اجۡعَلۡ لَّنَاۤ اِلٰـہًا کَمَا لَہُمۡ اٰلِـہَۃٌ ؕ قَالَ اِنَّکُمۡ قَوۡمٌ تَجۡہَلُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾

And We took the Children of Israel across the sea; then they came upon a people intent in devotion to [some] idols of theirs. They said, "O Moses, make for us a god just as they have gods." He said, "Indeed, you are a people behaving ignorantly.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اتار دیا ۔ پس ان لوگوں کا ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں سے لگے بیٹھے تھے ، کہنے لگے اے موسیٰ! ہمارے لئے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجئے! جیسے ان کے یہ معبود ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجٰوَزۡنَا
اور پارا تار دیا ہم نے
بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡبَحۡرَ
سمندر کے
فَاَتَوۡا
تو وہ آئے
عَلٰی قَوۡمٍ
ایسے لوگوں پر
یَّعۡکُفُوۡنَ
جو جمے بیٹھے تھے
عَلٰۤی اَصۡنَامٍ
بتوں پر
لَّہُمۡ
اپنے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسَی
اے موسی
اجۡعَلۡ
بنا
لَّنَاۤ
ہمارے لیے
اِلٰـہًا
کوئی الہٰ
کَمَا
جیسا کہ
لَہُمۡ
ان لوگوں کے لیے
اٰلِـہَۃٌ
الہٰ ہیں
قَالَ
کہا
اِنَّکُمۡ
بیشک تم
قَوۡمٌ
لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
تم جہالت برت رہے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجٰوَزۡنَا
اور پا ر اُتاراہم نے
بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡبَحۡرَ
سمندر سے
فَاَتَوۡا
تو وہ آئے
عَلٰی قَوۡمٍ
ایک قوم پر
یَّعۡکُفُوۡنَ
وہ جمے بیٹھے تھے
عَلٰۤی اَصۡنَامٍ
بتوں پر
لَّہُمۡ
ان کے لیے تھے
قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
یٰمُوۡسَی
اے موسیٰ
اجۡعَلۡ
تُو بنا دے
لَّنَاۤ
ہمارے لیے
اِلٰـہًا
کوئی معبود
کَمَا
جیسا کہ
لَہُمۡ
اُن کے لیے ہیں
اٰلِـہَۃٌ
معبود
قَالَ
اس نے کہا
اِنَّکُمۡ
یقیناً تم
قَوۡمٌ
لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
جہالت کی باتیں کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And We took the Children of Israel across the sea; then they came upon a people intent in devotion to [some] idols of theirs. They said, "O Moses, make for us a god just as they have gods." He said, "Indeed, you are a people behaving ignorantly.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اتار دیا ۔ پس ان لوگوں کا ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں سے لگے بیٹھے تھے ، کہنے لگے اے موسیٰ! ہمارے لئے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجئے! جیسے ان کے یہ معبود ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (جب) ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پار اتار دیا تو وہ ایک ایسی قوم کے پاس آئے جو اپنے بتوں کی عبادت میں لگے ہوئے تھے۔ کہنے لگے : موسیٰ ! ہمیں بھی ایک ایسا الٰہ بنادو جیسا ان لوگوں کا الٰہ ہے موسیٰ نے کہا : بلاشبہ تم بڑے جاہل لوگ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے بنی اسرائیل کوسمندرسے پاراُتاراتووہ ایک قوم پرآئے جو اپنے بتوں پر جمے بیٹھے تھے،انہوں نے کہا: ’’اے موسیٰ!ہمارے لیے بھی کوئی معبودبنا جیسے ان کے کچھ معبود ہیں۔‘‘ موسیٰ نے کہا: ’’یقیناتم لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made the children of Isra&il cross the sea, then, they came across a people sitting in devotion before their idols. They (the Israelites) said, |"0 Musa, make a god for us like they have gods.|" He said, |"You are really an ignorant people.

اور پار اتار دیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے تو پہنچے ایک قوم پر جو پوجنے میں لگ رہے تھے اپنے بتوں کے کہنے لگے اے موسیٰ بنا دے ہماری عبادت کے لئے بھی ایک بن جیسے ان کے بت ہیں، کہا تم لوگ تو جہل کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پار اتار دیا ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے تو ان کا گزر ہوا ایک ایسی قوم پر جو اعتکاف کر رہی تھی اپنے بتوں کا انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ ( علیہ السلام) ہمارے لیے بھی کوئی معبود بنا دو جیسے ان کے معبود ہیں آپ ( علیہ السلام) نے فرمایا کہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We led the Children of Israel across the sea; and then they came upon a people who were devoted to the worship of their idols. They said: 'O Moses, make for us a god even as they have gods.' Moses said: 'You are indeed an ignorant people.'

بنی اسرائیل کو ہم نے سمندر سے گزار دیا ، پھر وہ چلے اور راستے میں ایک ایسی قوم پر ان کا گزر ہوا جو اپنے چند بتوں کی گرویدہ بنی ہوئی تھی ۔ کہنے لگے ، اے موسیٰ ، ہمارے لیے بھی کوئی ایسا معبود بنا دے جیسے ان لوگوں کے معبود ہیں ۔ 98 موسیٰ نے کہا تم لوگ بڑی نادانی کی باتیں کرتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے بنی اسرائیل سے سمندر پار کروایا ، تو وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جو اپنے بتوں سے لگے بیٹھے تھے ، بنی اسرائیل کہنے لگے : اے موسیٰ ! ہمارے لیے بھی کوئی ایسا ہی دیوتا بنا دو جیسے ان لوگوں کے دیوتا ہیں ۔ ( ٦٣ ) موسیٰ نے کہا : تم ایسے ( عجیب ) لوگ ہو جو جہالت کی باتیں کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر (بحر قلزم) کے پار اتارا 10 تو وہ کچھ لوگوں پر سے ہو کر گذر جو اپنے بتوں پر جمے بیٹھے تھے 11 بنی اسرائیل نے کہا موسیٰ جیسے ان لوگوں کے پاس بت ہیں ایسا ہی ایک بت ہمارے لیے بھی بنا دے 1 موسیٰ نے کہا تم تو جاہل ہو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پار اتارا تو ان کا گزر ایسے لوگوں پر ہوا جو اپنے بتوں کے پاس (عبادت کے لئے) بیٹھے رہتے تھے کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ! ہمارے لئے بھی ایسا معبود بنادیجئے جیسے ان کے معبود ہیں انہوں نے فرمایا بیشک تم ایک جاہل قوم ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار پہنچادیا اور وہ ایک ایسی قوم کے پاس سے گذرے جو اپنے بتوں کو پوج رہے تھے تو بنی اسرائیل کہنے لگے کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے بھی ایک ایسا ہی معبود بنا دے جیسا کہ ان کیلئے معبود ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تم تو بہت جاہل لوگ ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے پار اتارا تو وہ ایسے لوگوں کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں (کی عبادت) کے لیے بیٹھے رہتے تھے۔ (بنی اسرائیل) کہنے لگے کہ موسیٰ جیسے ان لوگوں کے معبود ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دو۔ موسیٰ نے کہا کہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We led the Children of Isra'il across the sea. Then they came upon a people cleaving to the idols they had. T'hev said: Musa! make for us a god even as they have gods. He said: verily ye are a people given to ignorance.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پار اتار دیا پھر وہ ایسے لوگوں پر گزرے جو اپنے بتوں کو لیے بیٹھے تھے (اس پر بنی اسرائیل) کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے بھی ایک دیوتا ایسا ہی بنا دیجیے جیسے ان کے (یہ) دیوتا ہیں (موسی (علیہ السلام) نے) کہا واقعی تم لولوں میں بڑی جہالت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار اتار دیا تو ان کا گذر ایک ایسی قوم پر ہوا ، جو اپنے کچھ بتوں کی پرستش میں لگی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا: اے موسیٰ! جس طرح ان کے دیوتا ہیں ، ا سی طرح کا ایک دیوتا تم ہمارے لئے بھی بنادو ۔ اس نے کہا: تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اور بنی اسرائیل کو ہم نے دریا کے پار کر دیا وہاں وہ ایک ایسی قوم کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں کے سامنے ( ان کی عبادت کیلئے ) بیٹھے تھے ۔ بنی اسرائیل ( ان کو دیکھ کر ) کہنے لگے اے موسیٰ! جیسا کہ ان کے معبود ہیں ہمارے لیے بھی معبود بنا دیجیے ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا بلاشبہ تم ( بڑے ہی ) جاہل لوگ ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے پار اتارا تو وہ ایسے لوگوں کے پاس جاپہنچے جو اپنے بتوں کی عبادت کے لیے بیٹھے رہتے تھے۔ بنی اسرائیل کہنے لگے کہ موسیٰ جیسے ان کے لوگوں کے معبود ہیں ہمارے لیے بھی ایسا ہی ایک معبود بنادو۔ موسیٰ نے کہا بلاشبہ تم بڑے جاہل لوگ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے پار کیا بنی اسرائیل کو سمندر سے، اور ان کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جو چمٹے بیٹھے تھے اپنے بتوں سے، تو انہوں نے (ان کو دیکھتے ہی) کہا، اے موسیٰ ہمارے لئے بھی کوئی ایسا معبود بنادو، جیسا کہ ان لوگوں کے معبود ہیں، موسیٰ نے فرمایا واقعی تم لوگ بڑی جہالت میں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( جب ) ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر عبور کرا دیا تو ان کاگزر ایسے لوگوں کے پاس سے ہواجو اپنے بتوں کی عبادت میں لگے ہوئے تھے ، انہوں نے کہااے موسیٰ جس طرح ان کے کچھ معبود ہیں ، آپ ہمارے لئے بھی معبودبنادیجئے ، موسیٰ نے کہا:’’بلاشبہ تم بڑے جاہل لوگ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ( ف۲۵۳ ) بنی اسرائیل کو دریا پار اتارا تو ان کا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا کہ اپنے بتوں کے آگے آسن مارے ( جم کر بیٹھے ) تھے ( ف۲۵٤ ) بولے اے موسیٰ! ہمیں ایک خدا بنادے جیسا ان کے لیے اتنے خدا ہیں ، بولا تم ضرور جا ہل لوگ ہو ، ( ف۲۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر ( یعنی بحرِ قلزم ) کے پار اتارا تو وہ ایک ایسی قوم کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں کے گرد ( پرستش کے لئے ) آسن مارے بیٹھے تھے ، ( بنی اسرائیل کے لوگ ) کہنے لگے: اے موسٰی! ہمارے لئے بھی ایسا ( ہی ) معبود بنا دیں جیسے ان کے معبود ہیں ، موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: تم یقیناً بڑے جاہل لوگ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے اس پار اتار دیا تو ان کا گزر ایک ایسی قوم سے ہوا جو اپنے ( خود ساختہ ) معبودوں کی پرستش میں مگن بیٹھی تھی ۔ انہوں نے کہا اے موسیٰ ہمارے لئے بھی ایک الٰہ بنا دیں جیسے ان کے الٰہ ہیں ۔ موسیٰ نے کہا تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We took the Children of Israel (with safety) across the sea. They came upon a people devoted entirely to some idols they had. They said: "O Moses! fashion for us a god like unto the gods they have." He said: "Surely ye are a people without knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

We helped the children of Israel to cross the sea. They came to a people who worshipped idols. The Israelites demanded Moses to make gods for them like those of the idol-worshippers. Moses told them, "You are an ignorant people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We brought the Children of Israel (with safety) across the sea, and they came upon a people devoted to some of their idols (in worship). They said: "O Musa! Make for us a god as they have gods." He said: "Verily, you are an ignorant people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made the children of Israel to pass the sea; then they came upon a people who kept to the worship of their idols They said: O Musa! make for us a god as they have (their) gods He said: Surely you are a people acting ignorantly:

Translated by

William Pickthall

And We brought the Children of Israel across the sea, and they came unto a people who were given up to idols which they had. They said: O Moses! Make for us a god even as they have gods. He said: Lo! ye are a folk who know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने बनी-इस्राईल को समुंदर के पार उतार दिया फिर उनका गुज़र एक ऐसी क़ौम पर हुआ जो अपने बुतों (की इबादत) पर जमी हुई थी, उन्होंने कहाः ऐ मूसा! हमारी इबादत के लिए भी एक बुत बना दो जैसे इनके बुत हैं, मूसा (अलै॰) ने कहाः तुम तो बड़े जाहिल लोग हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اتار دیا پس ان لوگوں کا ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں کو لگے بیٹھے تھے کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لیے بھی ایک (مجسم) معبود ایسا ہی مقرر کردیجئیے جیسے ان کے یہ معبود ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔ (2) (138)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پاراتارا۔ وہ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو اپنے بتوں پر جمے بیٹھے تھے کہنے لگے اے موسیٰ ہمارے لیے بھی کوئی معبود بنادے، جیسے ان کے معبود ہیں ؟ اس نے کہا تم تو جاہل لوگ ہو۔ (١٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بنی اسرائیل کو ہم نے سمندر سے گزار دیا ، پھر وہ چلے اور راستے میں ایک ایسی قوم پر ان کا گزر ہوا جو اپنے چند بتوں کی گرویدہ بنی ہوئی تھی۔ کہنے لگے اے موسیٰ ، ہمارے لیے بھی کوئی ایسا معبود بنا دے جسیے ان لوگوں کے معبود ہیں۔ موسیٰ نے کہا تم لوگ بڑی نادانی کی باتیں کرتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا سو وہ ایک ایسی قوم پر آئے جو اپنے بتوں پر دھرنا دیئے ہوئے تھے۔ کہنے لگے اے موسیٰ ہمارے لیے معبود تجویز کردیجیے جیسا کہ ان کے معبود ہیں۔ انہوں نے کہا بیشک تم ایسے لوگ ہو جو جہالت کی باتیں کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پار اتار دیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے تو پہنچے ایک قوم پر جو پوجنے میں لگ رہے تھے اپنے بتوں کے کہنے لگے اے موسیٰ بنا دے ہماری عبادت کے لیے بھی ایک بت جیسے ان کے بت ہیں کہا تم لوگ تو جہل کرتے ہو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا پھر ان بنی اسرائیل کا کچھ ایسے لوگوں پر گزر ہوا جو اپنے بتوں کی پرستش میں لگے ہوئے تھے ان کو دیکھ کر یہ موسیٰ (علیہ السلام) سے کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے بھی کوئی ایسا ہی معبود مقررکردے جیسے ان کے یہ معبود ہیں موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا واقعی تم لوگ بڑے ہی جاہل ہو۔