Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 141

سورة الأعراف

وَ اِذۡ اَنۡجَیۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ ۚ یُقَتِّلُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ ﴿۱۴۱﴾٪  6

And [recall, O Children of Israel], when We saved you from the people of Pharaoh, [who were] afflicting you with the worst torment - killing your sons and keeping your women alive. And in that was a great trial from your Lord.

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے بچالیا جو تم کو بڑی سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے ۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی بھاری آزمائش تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَنۡجَیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ چکھاتے تھے تمہیں
سُوۡٓءَ
برا
الۡعَذَابِ
عذاب
یُقَتِّلُوۡنَ
وہ خوب قتل کرتے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور وہ زندہ چھوڑ دیتے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اور اس میں
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَنۡجَیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آلِ فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ دیتے تھے تمہیں
سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ
بُرا عذاب
یُقَتِّلُوۡنَ
وہ بُری طرح قتل کرتے تھے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور وہ زندہ رکھتے تھے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اور اس میں
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جانب سے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

And [recall, O Children of Israel], when We saved you from the people of Pharaoh, [who were] afflicting you with the worst torment - killing your sons and keeping your women alive. And in that was a great trial from your Lord.

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے بچالیا جو تم کو بڑی سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے ۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی بھاری آزمائش تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے بنی اسرائیل۔ وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی۔ وہ تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے لیے تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بڑی آزمائش تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے آل فرعون سے تمہیں نجات دی تھی، وہ تمہیں بُراعذاب دیتے تھے،تمہارے بیٹوں کوبُری طرح قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کوزندہ رکھتے تھے اوراس میں تمہارے رب کی جانب سے بہت بڑی آزمائش تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when We delivered you from the people of Pharaoh, who inflicted you with grievous torment, slaughtered your sons and left your women alive and in all that there was great trial from your Lord.

اور وہ وقت یاد کرو جب نجات دی ہم نے تم کو فرعون والوں سے کہ دیتے تھے تم کو برا عذاب کہ مارڈالتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور جیتا رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس میں احسان ہے تمہارے رب کا بڑا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ہم نے تمہیں نجات دی آل فرعون سے جو تمہیں مبتلا کیے ہوئے تھے بد ترین عذاب میں وہ قتل کر ڈالتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تھے تمہاری بیٹیوں کو اور یقیناً اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind when We delivered you from Pharaoh's people who perpetrated on you a terrible torment, putting your males to death and sparing your females. Surely in it there was an awesome trial for you from your Lord.

اور ﴿اللہ فرماتا ہے﴾ وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرعون والوں سے تمہیں نجات دی جن کا حال یہ تھا کہ تمہیں سخت عذاب میں مبتلا رکھتے تھے ، تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔ ؏ ١٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اللہ فرماتا ہے کہ ) یاد کرو ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا ہے جو تمہیں بدترین تکلیفیں پہنچاتے تھے ۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے ، اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے ۔ اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے بنی اسرائیل وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے چھڑایا وہ تم کو سخت تکلیف دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو (چن چن کر) مار ڈالتے اور تمہای عورتوں کو جیتا چھوڑ دیتے اور اس میں تمہارے مالک کا تم پر بڑا احسان ہوا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی جو تم کو سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو (خدمت کے لئے) زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم تمہیں قوم فرعون سے نجات دی تھی جو تمہیں سخت ترین تکلیفیں پہنچاتی تھی۔ تمہارے بیٹوں کو ذبح اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتی تھی جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور ہمارے ان احسانوں کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعونیوں (کے ہاتھ) سے نجات بخشی وہ لوگ تم کو بڑا دکھ دیتے تھے۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے۔ اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سخت آزمائش تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We delivered you from the house of Fir'awn perpetrating on you terrible torment, slaying your sons and letting your women live, and therein was a trial from your Lord, tremendous.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی تھی جو تم کو سخت عذاب میں ڈالے ہوئے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے لیے تمہارے پروردگار کی طرف سے سخت آزمائش تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم کو آلِ فرعون سے نجات دی جو تمہیں نہایت برے عذاب چکھاتے تھے ۔ وہ تمہارے بیٹوں کو بے دردی سے قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی ہی آزمائش تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی تھی جو تمہیں بڑے دکھ دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کر دیتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور تمہارے رب کی طرف سے اس میں سخت آزمائش تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (ہمارے ان احسانوں کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعونیوں کے ہاتھ سے نجات بخشی، وہ لوگ تم کو بڑا دکھ دیتے تھے، تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے سخت آزمائش تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے نجات دی تم کو فرعون والوں سے، جو چکھاتے تھے تم لوگوں کو برا عذاب، تمہارے بیٹوں کو وہ لوگ چن چن کر قتل کرتے، اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے، اور بیشک اس میں بڑی بھاری آزمائش تھی تمہارے رب کی جانب سے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے بنی اسرائیل!یا دکرو ) جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی وہ تمہیں سخت عذاب میں مبتلارکھتے تھے ، تمہارے بیٹوں کو مارڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے لئے تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی آزمائش تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ہم نے تمہیں فرعون والوں سے نجات بحشی کہ تمہیں بری مار دیتے تمہارے بیٹے ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیاں باقی رکھتے ، اور اس میں رب کا بڑا فضل ہوا ( ف۲۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت ) یاد کرو جب ہم نے تم کو اہلِ فرعون سے نجات بخشی جو تمہیں بہت ہی سخت عذاب دیتے تھے ، وہ تمہارے لڑکوں کو قتل کردیتے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے ، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے زبردست آزمائش تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور یاد کرو وہ وقت جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات عطا کی ۔ جو تمہیں بدترین عذاب کا مزہ چکھاتے تھے تمہارے لڑکوں کو قتل کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We rescued you from Pharaoh's people, who afflicted you with the worst of penalties, who slew your male children and saved alive your females: in that was a momentous trial from your Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

"Children of Israel, when I saved you from the Pharaoh and his people who made you suffer the worst kinds of torment, killing your sons and keeping your women alive, it was a great trial for you from your Lord."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We rescued you from Fir`awn's people, who were afflicting you with the worst torment, killing your sons and letting your women live. And in that was a great trial from your Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We delivered you from Firon's people who subjected you to severe torment, killing your sons and sparing your women, and in this there was a great trial from your Lord.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when We did deliver you from Pharaoh's folk who were afflicting you with dreadful torment, slaughtering your sons and sparing your women. That was a tremendous trial from your Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने फ़िरऔन के लोगों से तुमको नजात दी जो तुमको सख़्त अज़ाब में डाले हुए थे कि तुम्हारे बेटों को क़त्ल करते और तुम्हारी औरतों को ज़िंदा रहने देते, और इसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से बड़ी आज़माइश थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعون والوں (کے ظلم و ایذأ) سے بچا لیا جو تم کو بڑی سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے تمہارے بیٹوں کو (بکثرت) مارڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو (اپنی بیگار اور خدمت کے لیے) زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس واقعہ میں بڑی بھاری آزمائش تھی تمہارے پروردگار کی طرف سے۔ (141)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی جو تمہیں برا عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔ “ (١٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اللہ فرماتا ہے) وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرعون والوں سے تمہیں نجات دی ، جن کا حال یہ تھا کہ تمہیں سخت عذاب میں مبتلا رکھتے تھے ، تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے تمہیں نجات دی آل فرعون سے جو تمہیں بری تکلیفیں دیتے تھے، تمہارے بیٹوں کو بکثرت قتل کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ وقت یاد کرو جب نجات دی ہم نے تم کو فرعون والوں سے کہ دیتے تھے تم کو برا عذاب کہ مار ڈالتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور جیتا رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس میں احسان ہے تمہارے رب کا بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب کرنے کی جستجو میں رہتے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیا کرتے تھے اور اس بات میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی بھاری آزمائش تھی