The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
خَرَّ (ن ض) خَرِیرًا کے معنی کسی چیز کے آواز کے ساتھ نیچے گرنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (فَلَماَّ خَرَ تَبَیَّنتِ الْجِنُّ) (۳۴۔۱۴) جب عصا گرپڑا تب جنوں کو معلوم ہوا۔ (کَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآئِ) (۲۲۔۳۱) تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گرپڑے۔ (فَخَرَّ عَلَیۡہِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ) (۱۶۔۲۶) اورچھت ان پر ان کے اوپر سے گرپڑی۔اَلْخَرِیرُ: پانی وغیرہ کی آواز کو کہتے ہیں جو اوپر سے گررہا ہو۔اور آیت کریمہ: (خَرّْوا سْجَّدا) (۳۲۔۱۵) تو سجدے میں گرپڑتے ہیں خَرّْوا کا لفظ دو معنوں پر دلالت کرتا ہے۔یعنی(۱) گرنا اور(۲) ان سے تسبیح کی آواز کا آنا اور اس کے بعد آیت وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّھِمْ سے تنبیہ کی ہے کہ ان کا سجدہ ریز ہونا اﷲ تعالیٰ کی تسبیح کے ساتھ تھا نہ کہ کسی اور امر کے ساتھ۔