Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 144

سورة الأعراف

قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اِنِّی اصۡطَفَیۡتُکَ عَلَی النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیۡ وَ بِکَلَامِیۡ ۫ ۖفَخُذۡ مَاۤ اٰتَیۡتُکَ وَ کُنۡ مِّنَ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۴۴﴾

[ Allah ] said, "O Moses, I have chosen you over the people with My messages and My words [to you]. So take what I have given you and be among the grateful."

ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ! میں نے پیغمبری اور اپنی ہمکلامی سے اور لوگوں پر تم کو امتیاز دیا ہے تو جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسی
اِنِّی
بیشک میں
اصۡطَفَیۡتُکَ
چن لیا میں نے تجھے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
بِرِسٰلٰتِیۡ
ساتھ اپنے پیغامات کے
وَبِکَلَامِیۡ
اور ساتھ اپنے کلام کے
فَخُذۡ
پس لے لو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡتُکَ
میں نے دیا تجھے
وَکُنۡ
اور ہوجاؤ
مِّنَ الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنِّی
یقیناً میں
اصۡطَفَیۡتُکَ
منتخب کیا میں نے تجھے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
بِرِسٰلٰتِیۡ
ساتھ اپنے پیغامات کے
وَبِکَلَامِیۡ
اور ساتھ اپنے کلام کے
فَخُذۡ
سو لے لو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡتُکَ
میں دیتا ہوں تمہیں
وَکُنۡ
اور تم ہو جاؤ
مِّنَ الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "O Moses, I have chosen you over the people with My messages and My words [to you]. So take what I have given you and be among the grateful."

ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ! میں نے پیغمبری اور اپنی ہمکلامی سے اور لوگوں پر تم کو امتیاز دیا ہے تو جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : موسیٰ ! میں نے تجھے اپنی رسالت اور ہم کلامی کے لئے تمام لوگوں پر ترجیح دیتے ہوئے تجھے منتخب کرلیا ہے جو کچھ میں تجھے دوں اس پر عمل پیرا ہو اور میرا شکرگزار بن جا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے موسیٰ!یقیناًاپنے پیغامات اورکلام کے ساتھ میں نے تجھے تمام لوگوں میں سے منتخب کیاہے، سولے لوجومیں نے تمہیں دیاہے اورشکرکرنے والوں میں سے ہوجاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, “ O, Musa, I have chosen you above all men for My messages and for My speaking. So, take what I have given to you, and be among the grateful.”

فرمایا اے موسیٰ میں نے تجھ کو امتیاز دیا لوگوں سے اپنے پیغام بھیجنے کا اور اپنے کلام کرنے کا سو لے جو میں نے تجھ کو دیا اور شاکر رہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اللہ نے) فرمایا : اے موسیٰ (علیہ السلام) میں نے تمہیں منتخب کیا ہے لوگوں پر (ترجیح دے کر) اپنی پیغمبری اور اپنی ہم کلامی کے لیے تو لے لو جو میں تمہیں دے رہا ہوں اور ہوجاؤ شکر کرنے والوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He said: 'O Moses! I have indeed preferred you to all others by virtue of the Message I have entrusted to you and by virtue of My speaking to you. Hold fast therefore, to whatever I have granted you, and give thanks.'

فرمایا اے موسیٰ ، میں نے تمام لوگوں پر ترجیح دے کر تجھے منتخب کیا کہ میری پیغمبری کرے اور مجھ سے ہم کلام ہو ، پس جو کچھ میں تجھے دوں اسے لے اور شکر بجا لا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرمایا : اے موسیٰ ! میں نے اپنے پیغام دے کر اور تمام سے ہم کلام ہو کر تمہیں تمام انسانوں پر فوقیت دی ہے ۔ لہذا میں نے جو کچھ تمہیں دیا ہے ، اسے لے لو ، اور ایک شکر گذار شخص بن جاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ میں نے تجھ کو اپنی پیغمبری اور (بےواسطہ) ہم کلامی سے لوگوں پر بزرگی دی (یا امتیاز بخشا یا چن لیا) تو جو میں نے تجھ کو دیا وہ لے لے (یعنی پیغمبر اور (خدا کا) شکر کرتا رہ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! بیشک ہم نے آپ کو لوگوں پر برگزیدہ فرمایا اپنے پیغام اور اپنے کلام سے پس جو آپ کو ہم نے عطا کیا ہے اس کو لیں اور شکر ادا کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! میں اپنے پیغام اور کلام کے لئے لوگوں میں تجھے منتخب کرلیا ہے جو کچھ میں نے تجھے دیا ہے اس کو لے کر شکر گذاری کر۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے) فرمایا موسیٰ میں نے تم کو اپنے پیغام اور اپنے کلام سے لوگوں سے ممتاز کیا ہے۔ تو جو میں نے تم کو عطا کیا ہے اسے پکڑ رکھو اور (میرا) شکر بجالاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O Musa! verily I have chosen thee above mankind by My messages and by My speaking; so hold fast thou that which I have given thee, and be of the thankful.

(اللہ نے) فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) میں نے تمہیں انسانوں پر اپنی پیامبری اور اپنے کلام کے ذریعہ سے ممتاز کیا ۔ سو اب لو جو کچھ میں نے تم کو عطا کیا ہے اور شکر گزاروں میں سے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: اے موسیٰ! میں نے تم کو لوگوں پر اپنے پیغام اور اپنے کلام سے سرفراز کیا ۔ تو میں نے جو کچھ تم کو دیا ، اس کو لو اور شکرگذاروں میں سے بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) نے فرمایا میں نے لوگوں پر تمہیں اپنی رسالت اور ہم کلامی کے ذریعے منتخب کر لیا ہے پس جو کچھ میں نے تمہیں دیا ہے اسے لے لو اور شکر گزاروں میں سے ہوجائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اللہ نے) فرمایا : موسیٰ ! میں نے تم کو اپنے پیغام اور اپنے کلام سے لوگوں میں ممتاز کیا ہے تو جو میں نے تم کو عطا کیا ہے اسے پکڑ رکھو اور میرا شکر بجالاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(موسی کے رب نے) فرمایا، اے موسیٰ بیشک میں نے چن لیا ہے تم کو، دوسرے لوگوں کے مقابلے میں، اپنی پیغمبری اور ہم کلامی کے ذریعے، پس تم لے لو جو کچھ کہ میں تم کو عطا کروں، اور ہوجاؤ تم شکر کرنے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : موسیٰ!میں نے تجھے اپنی رسالت اور ہم کلامی کے لئے تمام لوگوں پر ترجیح دیتے ہوئے منتخب کرلیا ہے جو کچھ میں تجھے دوں اس پر عمل پیراہو اور میراشکرگزاربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اے موسیٰ میں نے تجھے لوگوں سے چن لیا اپنی رسالتوں اور اپنے کلام سے ، تو لے جو میں نے تجھے عطا فرمایا اور شکر والوں میں ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوا: اے موسٰی! بیشک میں نے تمہیں لوگوں پر اپنے پیغامات اور اپنے کلام کے ذریعے برگزیدہ و منتخب فرما لیا ۔ سو میں نے تمہیں جو کچھ عطا فرمایا ہے اسے تھام لو اور شکر گزاروں میں سے ہوجاؤ

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا اے موسیٰ میں نے تمہیں اپنی پیغمبری اور ہمکلامی کے لیے تمام لوگوں سے منتخب کیا ہے پس جو چیز ( توراۃ ) میں نے تمہیں عطا کی ہے اسے لو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said: "O Moses! I have chosen thee above (other) men, by the mission I (have given thee) and the words I (have spoken to thee): take then the (revelation) which I give thee, and be of those who give thanks."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord said to Moses, "I have given you distinction above the people by speaking to you and giving you My Message. Receive what I have given to you and give Us thanks."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said: "O Musa I have chosen you above men by My Messages, and by My speaking (to you). So hold that which I have given you and be of the grateful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O Musa! surely I have chosen you above the people with My messages and with My words, therefore take hold of what I give to you and be of the grateful ones.

Translated by

William Pickthall

He said: O Moses! I have preferred thee above mankind by My messages and by My speaking (unto thee). So hold that which I have given thee, and be among the thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः ऐ मूसा! मैंने तुमको लोगों पर अपनी पैग़म्बरी और अपने कलाम के ज़रिए मुन्तख़ब किया, पस अब थाम लो जो कुछ मैंने तुमको अता किया है और शुक्रगुज़ारों में से बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) (یہ بہت ہے کہ) میں نے پیغمبری اور اپنی ہم کلامی سے اور لوگوں پر تم کو امتیاز دیا ہے۔ تو (اب) جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو۔ (144)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمایا : اے موسیٰ ! بیشک میں نے اپنے پیغام اور اپنے کلام کے ساتھ تجھے لوگوں میں سے چن لیا ہے، پس میں نے جو کچھ تجھے دیا ہے اسے لے اور شکر کرنے والوں میں سے ہوجا۔ “ (١٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرمایا اے موسیٰ ! میں نے تمام لوگوں پر ترجیح دے کر تجھے منتخب کیا کہ میری پیغمبری کرے اور مجھ سے ہم کلام ہو۔ پس جو کچھ میں تجھے دوں اسے لے اور شکر بجا لا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرمایا، اے موسیٰ بلاشبہ میں نے اپنی پیغمبری اور اپنی ہم کلامی کے ساتھ لوگوں کے مقابلہ میں تمہیں چن لیا، سو میں نے تمہیں جو کچھ دیا ہے وہ لے لو اور شکر گزاروں میں سے ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اے موسیٰ میں نے تجھ کو امتیاز دیا لوگوں سے اپنے پیغام بھیجنے کا اور اپنے کلام کرنے کا سو لے جو میں نے تجھ کو دیا اور شاکر رہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) میں نے تجھ کو اپنی رسالت اور اپنی ہم کلامی کے لئے تمام لوگوں پر ایک خاص امتیاز دیا ہے پس جو کچھ میں نے تجھ کو عطا کیا ہے اسے حاصل کر اور شکر کرتا رہ