Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 145

سورة الأعراف

وَ کَتَبۡنَا لَہٗ فِی الۡاَلۡوَاحِ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ مَّوۡعِظَۃً وَّ تَفۡصِیۡلًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ ۚ فَخُذۡہَا بِقُوَّۃٍ وَّ اۡمُرۡ قَوۡمَکَ یَاۡخُذُوۡا بِاَحۡسَنِہَا ؕ سَاُورِیۡکُمۡ دَارَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾

And We wrote for him on the tablets [something] of all things - instruction and explanation for all things, [saying], "Take them with determination and order your people to take the best of it. I will show you the home of the defiantly disobedient."

اور ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہرچیز کی تفصیل ان کو لکھ کر دی تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں اب بہت جلد تم لوگوں کو ان بے حکموں کا مقام دکھلاتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَتَبۡنَا
اور لکھ دی ہم نے
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاَلۡوَاحِ
تختیوں میں
مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے بارے میں
مَّوۡعِظَۃً
نصیحت
وَّتَفۡصِیۡلًا
اور تفصیل
لِّکُلِّ
واسطے ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
فَخُذۡہَا
پس پکڑ لو اسے
بِقُوَّۃٍ
مضبوطی سے
وَّاۡمُرۡ
اور حکم دو
قَوۡمَکَ
اپنی قوم کو
یَاۡخُذُوۡا
وہ لیں لے
بِاَحۡسَنِہَا
ان کے بہترین کو
سَاُورِیۡکُمۡ
عنقریب میں دکھاؤں گا تمہیں
دَارَ
گھر
الۡفٰسِقِیۡنَ
فاسقوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَتَبۡنَا
اور لکھ دی ہم نے
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاَلۡوَاحِ
تختیوں میں
مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کی
مَّوۡعِظَۃً
نصیحت
وَّتَفۡصِیۡلًا
اور تفصیل
لِّکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے لیے
فَخُذۡہَا
سو تم پکڑ لو ا ن کو
بِقُوَّۃٍ
قوت سے
وَّاۡمُرۡ
اور تم حکم دو
قَوۡمَکَ
اپنی قوم کو
یَاۡخُذُوۡا
وہ پکڑےرکھیں
بِاَحۡسَنِہَا
اچھی باتیں ان کی
سَاُورِیۡکُمۡ
جلد ہی میں دکھاؤ ں گا تمہیں
دَارَ
گھر
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمانوں کے
Translated by

Juna Garhi

And We wrote for him on the tablets [something] of all things - instruction and explanation for all things, [saying], "Take them with determination and order your people to take the best of it. I will show you the home of the defiantly disobedient."

اور ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہرچیز کی تفصیل ان کو لکھ کر دی تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں اب بہت جلد تم لوگوں کو ان بے حکموں کا مقام دکھلاتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس کے لئے ہم نے تختیوں میں ہر طرح کی نصیحت اور ہر ایک بات کی تفصیل لکھ دی ہے اور (حکم دیا) اس پر مضبوطی سے عمل کرو اور اپنی قوم کو بھی حکم دو کہ وہ ان پر اچھی طرح عمل کریں۔ عنقریب میں تمہیں فاسقوں کا گھر دکھلاؤں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے تختیوں میں اس کے لیے ہرقسم کی نصیحت اورہرچیزکے لیے تفصیل لکھ دی،سوان کوقوت سے پکڑواوراپنی قوم کوبھی حکم دوکہ وہ ان کی اچھی باتیں پکڑے رکھیں،جلدہی میں تجھے نافرمانوں کے گھردکھاؤں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We wrote for him on the Tablets everything of advice, and explanation of all things. So hold it firm and ask your people to hold on to the best things in it. I shall show you the house of the sinners.

اور لکھ دی ہم نے اس کو تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور تفصیل ہر چیز کی، سو پکڑ لے ان کو زور سے اور حکم کر اپنی قوم کو کہ پکڑے رہیں اس کی بہتر باتیں عنقریب میں تم کو دکھلاؤں گا گھر نافرمانوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے لکھ دی اس ( علیہ السلام) کے لیے تختیوں پر ہر طرح کی نصیحت اور ہر طرح (کے احکام) کی تفصیل تو (اے موسیٰ (علیہ السلام ) اس کو تھام لو مضبوطی کے ساتھ اور اپنی قوم کو بھی حکم دو کہ وہ اس کو پکڑیں اس کی بہترین صورت پر عنقریب میں تمہیں گھر دکھاؤں گا (جس پر اس وقت قبضہ ہے) فاسقوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We ordained for Moses in the Tablets all manner of admonition, and instruction concerning all things, and said to him: Hold to these, with all your strength. and bid your people to follow them in accord with their best understanding. I shall soon show you the habitation of the wicked.

اس کے بعد ہم نے موسیٰ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی 101 اور اس سے کہا ان ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں ۔ 102 عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گا ۔ 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کے لیے تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ، ( اور یہ حکم دیا کہ ) اب اس کو مضبوطی سے تھام لو ، اور اپنی قوم کو حکم دو کہ اس کے بہترین احکام پر عمل کریں ۔ ( ٦٦ ) میں عنقریب تم کو نافرمانوں کا گھر دکھا دوں گا ۔ ( ٦٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے (تورات شریف کی) تختیوں میں موسیٰ کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی تھی 2 تو (ہم نے موسیٰ سے کہا) ان تختیوں کو زور سے سنبھال اور اپنی قوم سے کہہ دے ان میں جو اچھی باتیں ہیں ان پر عمل کریں 3 (اور یہ بھی کہہ دے کہ) میں تم کو اب نافرمان لوگوں کا ٹھکانا دکھاتا ہوں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے لئے تختیوں (تورات) میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی (فرمایا) سو اسے مضبوطی سے پکڑے رہیں اور اپنی قوم سے کہہ دیں کہ پکڑے رہیں اس کی اچھی اچھی باتیں (ان کو بہت اچھے طریقے سے لیں) میں عنقریب تم کو نافرمانوں کا گھر دکھلاؤں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اس کو تختیوں پر ہر چیز اور ہر نصیحت کو تفصیل کے ساتھ لکھ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ ان (نصیحتوں اور ان احکامات ) مضبوطی سے تھام کر اپنی قوم کو سکھائو تاکہ وہ اس کو احسن طریقہ پر عمل کریں ۔ اور میں بہت جلد تمہیں نافرمانوں کے ٹھکانے دکھائوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We wrote for him in the tablets of everything an exhortation, and and a detail of everything. So hold thou fast with firmness, and bid thy people follow the best thereof anonl will shew you the dwelling of the ungodly people.

اور ہم نے ان کو تختیوں پر ہر چیز لکھ دی نصیحت اور تفصیل ہر چیز سے متعلق ۔ تو انہیں قوت کے ساتھ پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم دو کہ اس کے اچھے اچھے (احکام) کو لازم کرلیں ۔ عنقریب میں تم لوگوں کو نافرمانوں کا مقام دکھا دوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کیلئے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ۔ پس اس کو مضبوطی سے پکڑو اور اپنی قوم کو ہدایت کرو کہ اس کے بہتر طریقہ کو اپنائیں ۔ میں تم کو عنقریب نافرمانوں کا ٹھکانہ دکھاؤں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کیلئے ہم نے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر فرمایا آپ اسے قوت کے ساتھ پکڑیں اور اپنی قوم سے کہیں کہ اس کے ( سارے ) اچھے اعمال پکرے رہیں ہم عنقریب تمہیں نافرمانوں کا ( تباہ شدہ ) گھر دکھا دیںگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تورات کی تختیوں میں ان کے لیے ہر چیز کی تفصیل لکھ دی، تو (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو ان میں درج ہیں اور بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لکھ دی تھی ہم نے ان کے لئے ان تختیوں میں ہر طرح کی نصیحت، اور تفصیل ہر چیز کی، سو (کہا ان سے) لے لو تم کو اس کو مضبوطی سے، اور حکم کرو اپنی قوم کو کہ وہ اپنا لیں ان کو، ان کے بہترین مفہوم کے ساتھ، میں عنقریب ہی دکھا دوں گا تم لوگوں کو گھر فاسقوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

اور اس کے لئے ہم نے تختیوں میں ہرطرح کی نصیحت اور ہرایک بات کی تفصیل لکھ دی اور حکم دیاکہ اس پر مضبوطی سے عمل کرواوراپنی قوم کو بھی حکم دوکہ وہ ان پر اچھی طرح عمل کریں ، عنقریب میں تمہیں فاسقوں ( نافرمان لوگوں ) کا انجام دکھائوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اس کے لیے تختیوں میں ( ف۲٦۷ ) لکھ دی ہر چیز کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل ، اور فرمایا اے موسیٰ اسے مضبوطی سے لے اور اپنی قوم کو حکم دے کر اس کی اچھی باتیں اختیار کریں ( ف۲٦۸ ) عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا بےحکموں کا گھر ( ف۲٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان کے لئے ( تورات کی ) تختیوں میں ہر ایک چیز کی نصیحت اور ہر ایک چیز کی تفصیل لکھ دی ( ہے ) ، تم اسے مضبوطی سے تھامے رکھو اور اپنی قوم کو ( بھی ) حکم دو کہ وہ اس کی بہترین باتوں کو اختیار کرلیں ۔ میں عنقریب تمہیں نافرمانوں کا مقام دکھاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کے لیے ان تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ہے ۔ پس اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم دو کہ وہ اس کی بہترین باتوں کو لے لیں ( اس کے احکام پر کاربند ہو جائیں ) میں عنقریب تم لوگوں کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھا دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We ordained laws for him in the tablets in all matters, both commanding and explaining all things, (and said): "Take and hold these with firmness, and enjoin thy people to hold fast by the best in the precepts: soon shall I show you the homes of the wicked,- (How they lie desolate)."

Translated by

Muhammad Sarwar

We wrote advice and laws for him on Tablets about all kinds of things, saying, "Follow them and command your people to follow the good advice therein, and I will show you the dwellings of the evil-doers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We wrote for him on the Tablets the exhortation all things and the explanation for all things (and said): Hold unto these with firmness, and enjoin your people to take the better therein. I shall show you the home of the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We ordained for him in the tablets admonition of every kind and clear explanation of all things; so take hold of them with firmness and enjoin your people to take hold of what is best thereof; I will show you the abode of the transgressors.

Translated by

William Pickthall

And We wrote for him, upon the tablets, the lesson to be drawn from all things and the explanation of all things, then (bade him): Hold it fast; and command thy people (saying): Take the better (course made clear) therein. I shall show thee the abode of evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने उसके लिए तख़्तियों पर हर क़िस्म की नसीहत और हर चीज़ की तफ़सील लिख दी, पस उसको मज़बूती से पकड़ो और अपनी क़ौम को हुक्म दो कि उनके सही मतलब की पैरवी करें, मैं बहुत जल्द तुमको नाफ़रमानों का ठिकाना दिखाऊँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی (ضروری) نصیحت اور (احکام ضرور یہ کے متعلق) ہر چیز کی تفصیل ان کو لکھ کردی تو ان کو کوشش کے ساتھ (خود بھی) عمل میں لاؤ اور اپنی قوم کو بھی حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں میں اب بہت جلد تم لوگوں کو ان بئحکموں کا مقام دکھلاتا ہوں۔ (1) (145)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے اس کے لیے تختیوں میں ہر چیز کے بارے میں نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی سو انہیں مضبوطی کے ساتھ پکڑ اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کی بہترین باتوں کو پکڑے رکھیں عنقریب میں تمہیں نافرمانوں کا گھردکھاؤں گا۔ “ (١٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد ہم نے موسیٰ کو ہر شعبہ زندگی کے متلعق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی اور اس سے کہا ان ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں ، عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ کے لیے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی، سو آپ قوت کے ساتھ اسے پکڑیں اور اپنی قوم کو حکم دیں کہ اس کے اچھے اچھے اعمال کو پکڑے رہیں۔ عنقریب تمہیں نافرمانوں کا گھر دکھا دوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لکھ دی ہم نے اس کو تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور تفصیل ہر چیز کی سو پکڑ لے ان کو زور سے اور حکم کر اپنی قوم کو کہ پکڑے رہیں اس کی بہتر باتیں عنقریب میں تم کو دکھلاؤں گا گھر نافرمانوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کے بعد ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ضروری شئے کی تفصیل موسیٰ (علیہ السلام) کو لکھ دی اے موسیٰ (علیہ السلام) ان تختیوں یعنی توریت کو پورے عزم کے ساتھ سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے اس کے بہترین احکام پر قائم رہیں میں عنقریب تم کو نافرمانی کرنے والوں کا گھر دکھائوں گا۔