Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 147

سورة الأعراف

وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الۡاٰخِرَۃِ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ ؕ ہَلۡ یُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴۷﴾٪  7

Those who denied Our signs and the meeting of the Hereafter - their deeds have become worthless. Are they recompensed except for what they used to do?

اور یہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو اور قیامت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے ۔ ان کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ یہ کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری نشانیوں کو
وَلِقَآءِ
اور ملاقات کو
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کی
حَبِطَتۡ
ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
ہَلۡ
نہیں
یُجۡزَوۡنَ
وہ بدلہ دئیے جائیں گے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آ یا ت کو
وَلِقَآءِ الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت کی ملاقات کو
حَبِطَتۡ
ضا ئع ہو گئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال اُن کے
ہَلۡ
نہیں
یُجۡزَوۡنَ
وہ بدلہ دیے جا ئیں گے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

Those who denied Our signs and the meeting of the Hereafter - their deeds have become worthless. Are they recompensed except for what they used to do?

اور یہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو اور قیامت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے ۔ ان کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ یہ کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا، ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور انہیں وہی کچھ بدلہ دیا جائے گا جو کام وہ (دنیا میں) کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کوجھٹلایااُن کے اعمال ضائع ہوگئے،اُنہیں وہی بدلہ دیا جائے گاجووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have belied Our signs and the meeting of the Hereafter, their deeds have gone waste. They will not be rewarded but for what they have been doing.

اور جنہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو برباد ہوئیں ان کی محنتیں وہی بدلہ پائیں گے جو کچھ عمل کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ بھی جھٹلائیں گے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو ان کے اعمال ضائع ہوجائیں گے اور ان کو نہیں دیا جائے گا بدلے میں مگر وہی کچھ جو وہ کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Vain are the deeds of those who reject Our signs as false and to the meeting of the Hereafter. Shall they be recompensed, except according to their deeds?'

ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایا اور آخرت کی پیشی کا انکار کیا اس کے سارے اعمال ضائع ہوگئے ۔ 105 کیا لوگ اس کے سِوا کچھ اور جزا پا سکتے ہیں کہ جیسا کریں ویسا بھریں؟ ؏ ١۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو اور آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا ہے ، ان کے اعمال غارت ہوگئے ہیں ۔ انہیں جو بدلہ دیا جائے گا ، وہ کسی اور چیز کا نہیں خود ان اعمال کا ہوگا جو وہ کرتے آئے تھے ۔ ( ٦٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کا دن آنے کو جھٹلایا ان کا کیا کرایا سب اکارت ہو ان کو 7 وہی بدلہ ملے گا جیسے کام جیسے کام کرتے تھے (یا جو ان کے کاموں کا بدلہ ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے ان کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کی ملاقات کی جھٹلایا ان کے سارے اعمال ضائع ہوں گے۔ ان کو وہی بدلہ دیا جائے جو وہ کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔ یہ جیسے عمل کرتے ہیں ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who belie Our signs and the meeting of the Hereafter- vain shall be their Work. They shall be requited not save for that which they wrought.

اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو اور آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے اعمال اکارت گئے اور ان کو بدلہ اسی کا ملے گا جو کچھ کہ وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے ہماری نشانیوں اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ، ان کے اعمال ڈھے گئے ۔ وہ بدلے میں وہی پائیں گے ، جو وہ کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجنہوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے ( سارے ) اعمال ضائع ہوگئے ۔ انہیں ( انہی ) اعمال کی سزا دی جائے گی جو وہ کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور یہ جیسے عمل کرتے رہے ان کو ویسا ہی بدلہ ملے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور آخرت کی پیشی کو، اکارت چلے گئے ان کے سب عمل، ان کو بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر ان اپنے انہی کاموں کا جو وہ خود کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ، ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور انہیں وہی بدلہ دیاجائے گاجو کام وہ ( دنیا میں ) کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہماری آیتیں اور آخرت کے دربار کو جھٹلایا ان کا سب کیا دھرا اَکارت گیا ، انہیں کیا بدلہ ملے گا مگر وہی جو کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے اعمال برباد ہوگئے ۔ انہیں کیا بدلہ ملے گا مگر وہی جوکچھ وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے پس انہیں جزا یا سزا نہیں دی جائے گی مگر انہی اعمال کی جو وہ ( دار دنیا میں ) کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Our signs and the meeting in the Hereafter,- vain are their deeds: Can they expect to be rewarded except as they have wrought?

Translated by

Muhammad Sarwar

The deeds of those who have called Our revelations and belief in the Day of Judgment mere lies, will be turned devoid of all virtue. Can they expect to receive a reward for their deeds other than that which is the result of their deeds?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who deny Our Ayat and the meeting in the Hereafter, vain are their deeds. Are they requited with anything except what they used to do

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as to) those who reject Our communications and the meeting of the hereafter, their deeds are null. Shall they be rewarded except for what they have done?

Translated by

William Pickthall

Those who deny Our revelations and the meeting of the Hereafter, their works are fruitless. Are they requited aught save what they used to do?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने हमारी निशानियों को और आख़िरत की मुलाक़ात को झुठलाया उनके आमाल ग़ारत हो गए और वे बदले में वही पाएंगे जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو اور قیامت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے اور ان کو وہی سزادی جاوے گی جو کچھ یہ کرتے تھے۔ (147)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہوگئے انہیں بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایا اور آخرت کی پیشی کی انکار کیا اس کے سارے اعمال ضائع ہوگئے۔ کیا لوگ اس کے سوا کچھ اور جزا پا سکتے ہیں کہ جیسا کریں ویسا بھریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے اعمال اکارت ہوگئے۔ ان کو انہیں اعمال کی سزا دی جائے گی جو وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو برباد ہوئیں ان کی محنتیں وہی بدلہ پائیں گے جو کچھ عمل کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور یوم آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا تو ان کے تمام اعمال نیست و نابود ہوگئے اور ایسے لوگوں کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے