Verb

سَكَتَ

was calmed

چپ ہوا۔ ٹھنڈا ہوا

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
سَكَتَ
يَسْكُتُ
اُسْكُتْ
سَاكِت
مَسْكُوْت
سُكُوْت
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلسَّکُوتُ: (ن) اس کے اصل معنیٰ تو ترکِ کلام یعنی خاموش ہونے کے ہیں۔ اور بہت زیادہ چپ رہنے والے آدمی کو رَجُلٌ سِکِّیْتٌ وَسَاکُوتٌ کہا جاتا ہے اور سَکْتَۃٌ یا سُکَاتٌ مرض سکتہ کو کہتے ہیں اور موسیقی میں سَکْتٌ کا لفظ سکون نفس کے ساتھ مخصوص ہے اور افتتاح صلوٰۃ کی حالت اور قرأت سے فارغ ہونے کے بعد سکوت کرنے کو سَکَتَاتٌ فِی الصَّلَوٰتِ کہا جاتا یہ۔ اَلسُّکَّیْتُ: دوڑ میں سب سے آخر آنے والا گھوڑا۔ پھر چونکہ سُکُوْتٌ میں ایک گونہ سکون پایا جاتا ہے۔ اس لئے آیت: (وَ لَمَّا سَکَتَ عَنۡ مُّوۡسَی الۡغَضَبُ) (۷:۱۵۴) اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ فرو ہوا۔ میں بطور استعارہ غصے کے فرو ہو جانے کے لئے سَکَتَ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
سَكَتَ
Surah:7
Verse:154
چپ ہوا۔ ٹھنڈا ہوا
was calmed