Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 157

سورة الأعراف

اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الَّذِیۡ یَجِدُوۡنَہٗ مَکۡتُوۡبًا عِنۡدَہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ ۫ یَاۡمُرُہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہٰہُمۡ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الۡخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنۡہُمۡ اِصۡرَہُمۡ وَ الۡاَغۡلٰلَ الَّتِیۡ کَانَتۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَ عَزَّرُوۡہُ وَ نَصَرُوۡہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪  9

Those who follow the Messenger, the unlettered prophet, whom they find written in what they have of the Torah and the Gospel, who enjoins upon them what is right and forbids them what is wrong and makes lawful for them the good things and prohibits for them the evil and relieves them of their burden and the shackles which were upon them. So they who have believed in him, honored him, supported him and followed the light which was sent down with him - it is those who will be the successful.

جو لوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بناتے ہیں اور گندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ، ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَتَّبِعُوۡنَ
پیروی کریں گے
الرَّسُوۡلَ
اس رسول
النَّبِیَّ
نبی کی
الۡاُمِّیَّ
جو امی ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
یَجِدُوۡنَہٗ
وہ پاتے ہیں اسے
مَکۡتُوۡبًا
لکھا ہوا
عِنۡدَہُمۡ
اپنے پاس
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَالۡاِنۡجِیۡلِ
اور انجیل میں
یَاۡمُرُہُمۡ
وہ حکم دیتا ہے انہیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَیَنۡہٰہُمۡ
اور وہ روکتا ہے انہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
منکر / برائی سے
وَیُحِلُّ
اور وہ حلال کرتا ہے
لَہُمُ
ان کے لیے
الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزیں
وَیُحَرِّمُ
اور وہ حرام کرتا ہے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡخَبٰٓئِثَ
ناپاک چیزیں
وَیَضَعُ
اور وہ اتارتا ہے
عَنۡہُمۡ
ان سے
اِصۡرَہُمۡ
بوجھ ان کے
وَالۡاَغۡلٰلَ
اور وہ طوق
الَّتِیۡ
وہ جو
کَانَتۡ
تھے وہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فَالَّذِیۡنَ
پس وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِہٖ
اس پر
وَعَزَّرُوۡہُ
اور انہوں نے قوت دی اسے
وَنَصَرُوۡہُ
اور انہوں نے مدد کی اس کی
وَاتَّبَعُوا
اور انہوں نے پیروی کی
النُّوۡرَ
اس نور کی
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مَعَہٗۤ
ساتھ اس کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَتَّبِعُوۡنَ
پیروی کرتے ہیں
الرَّسُوۡلَ
اس رسول کی
النَّبِیَّ
نبی
الۡاُمِّیَّ
اُمی ہے
الَّذِیۡ
جسے
یَجِدُوۡنَہٗ
وہ پاتے ہیں اُس کو
مَکۡتُوۡبًا
لکھاہوا
عِنۡدَہُمۡ
اپنے پاس
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَالۡاِنۡجِیۡلِ
اور انجیل میں
یَاۡمُرُہُمۡ
وہ حکم دیتا ہے ان کو
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
ساتھ نیکی کے
وَیَنۡہٰہُمۡ
اور وہ روکتا ہے انہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
بُرائی سے
وَیُحِلُّ
اور وہ حلال کر تا ہے
لَہُمُ
اُن کے لیے
الطَّیِّبٰتِ
پاک چیزیں
وَیُحَرِّمُ
اور وہ حرام کرتاہے
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الۡخَبٰٓئِثَ
ناپاک چیزیں
وَیَضَعُ
اور وہ اُتارتا ہے
عَنۡہُمۡ
اُ ن سے
اِصۡرَہُمۡ
بوجھ ان کے
وَالۡاَغۡلٰلَ
اور طوق
الَّتِیۡ
وہ جو
کَانَتۡ
تھے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
فَالَّذِیۡنَ
سو وہ لو گ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِہٖ
اُس پر
وَعَزَّرُوۡہُ
اور انہوں نے قوت دی اسے
وَنَصَرُوۡہُ
اور انہوں نے مدد کی اُس کی
وَاتَّبَعُوا
اور اُنہوں نے اتبا ع کی
النُّوۡرَ
اس نور کی
الَّذِیۡۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا ہے
مَعَہٗۤ
ساتھ اُس کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ
وہی ہیں
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
کامیاب ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

Those who follow the Messenger, the unlettered prophet, whom they find written in what they have of the Torah and the Gospel, who enjoins upon them what is right and forbids them what is wrong and makes lawful for them the good things and prohibits for them the evil and relieves them of their burden and the shackles which were upon them. So they who have believed in him, honored him, supported him and followed the light which was sent down with him - it is those who will be the successful.

جو لوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بناتے ہیں اور گندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ، ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اس رسول کی پیروی کرتے ہیں جو نبی امی ہے، جس کا ذکر وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ رسول انہیں نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے، ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو حرام کرتا ہے، ان کے بوجھ ان پر سے اتارتا ہے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے۔ لہذا جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی حمایت اور مدد کی اور اس روشنی کی پیروی کی جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے تو یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو لوگ اُس رسول کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی نبی ہے،جسے وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھاہوا پاتے ہیں،وہ اُن کو نیکی کا حکم دیتاہے اورانہیں برائی سے روکتاہے اوراُن کے لیے پاک چیزیں حلال کرتا ہے اورناپاک چیزیں اُن پرحرام کرتاہے اور اُن پر سے ان کے وہ بوجھ اورطوق اُتارتا ہے جواُن پرپڑے ہوئے تھے۔سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور انہوں نے اُس کوقوت دی اوراس کی مددکی اوراس نورکی اتباع کی جواُس کے ساتھ نازل کیا گیاوہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who follow the Messenger, the Ummi (unlettered) prophet whom they find written with them in the Torah and the Injil (The gospels), and who bids them the Fair and forbids the Unfair, and makes pure things ¬permissible for them and makes in pure things pitted to them, and relieves them of their burden, and of the shackles that were upon them. So, those who believe in him and strengthen him, and help him and follow the light sent down with him, those are the ones who are successful.|"

وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی امی ہے کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس توریت اور انجیل میں وہ حکم کرتا ہے ان کو نیک کام کا، منع کرتا ہے برے کام سے، اور حلال کرتا ہے ان کے لئے سب پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں اور اتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ اور وہ قیدیں جو ان پر تھیں، سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی رفاقت کی اور اس کی مدد کی اور تابع ہوئے اس نور کے جو اس کے ساتھ اترا ہے وہی لوگ پہنچے اپنی مراد کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو اتباع کریں گے رسول نبی امی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جسے پائیں گے وہ لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں وہ انہیں نیکی کا حکم دیں گے تمام برائیوں سے روکیں گے اور ان کے لیے تمام پاک چیزیں حلال کردیں گے اور حرام کردیں گے ان پر ناپاک چیزوں کو اور ان سے اتاردیں گے ان کے بوجھ اور طوق جو ان (کی گردنوں) پر پڑے ہوں گے تو جو لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائیں گے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعظیم کریں گے اور آپ کی مدد کریں گے اور پیروی کریں گے اس نور کی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نازل کیا جائے گا وہی لوگ ہوں گے فلاح پانے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[To-day this mercy is for] those who follow the ummi Prophet, whom they find mentioned in the Torah and the Gospel with them. He enjoins upon them what is good and forbids them what is evil. He makes the clean things lawful to them and prohibits all corrupt things, and removes from them their burdens and the shackles that were upon them. So those who believe in him and assist him, and succour him and follow the Light which has been sent down with him, it is they who shall prosper.

﴿پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حِصہ ہے﴾ جو اس پیغمبر نبی امّی کی پیروی اختیار کریں 112 جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے ۔ 113 وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے ، بدی سے روکتا ہے ، ان کے لیے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے 114 ، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے ۔ 115 لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت کریں اور اس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے ، وہی فلاح پانے والے ہیں ۔ ؏ ١۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اس رسول یعنی نبی امی کے پیچھے چلیں جس کا ذکر وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پائیں گے ( ٧٥ ) جو انہیں اچھی باتوں کا حکم دے گا ، برائیوں سے روکے گا ، اور ان کے لیے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو حرام قرار دے گا ، اور ان پر سے وہ بوجھ اور گلے کے وہ طوق اتار دے گا جو ان پر لدے ہوئے تھے ۔ ( ٧٦ ) چنانچہ جو لوگ اس ( نبی ) پر ایمان لائیں گے اس کی تعظیم کریں گے اس کی مدد کریں گے ، اور اس کے ساتھ جو نور اتارا گیا ہے اس کے پیچھے چلیں گے تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ لوگ وہ ہیں 11 جو اس پیغمبر ان پڑھ نبی (یعنی حضرت محمد) کی 12 پیروی کرتے ہیں جس کا ذکر اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں 13 وہ ان کو اچھے کام کرنے کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے منع کرتا ہے اور ستھری (پاکیزہ) چیزیں ان کے لیے حلال کرتا ہے اور پلید (ناپاک) چیزیں ان پر حرام کرتا ہے 14 اور ان پر سے بوجھ اتار دیتا ہے اور وہ پھندے (کھول دیتا ہے) جو ان پر پڑے تھے 15 پھر جو لوگ اس پیغمبر پر ایمان لائے اور اس کی عزت کی اور اس کی مدد کی اور اس نور پر چلے جو اس کے ساتھ اتارا گیا 1 یہی لوگ مراد پانے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ایسے پیغمبر جو نبی امی (حضرت محمد) ہیں کہ پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور انہیں برے کاموں سے منع فرماتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو ان کے لئے حلال کرتے ہیں اور ناپک چیزوں کو ان پر حرام ٹھہراتے ہیں اور ان لوگوں پر سے ان کے بوجھ اور ان کے (گلے میں پڑے ہوئے) طوق اتارتے ہیں پس جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی حمایت کی اور ان کی مدد کی اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا اس کی پیروی کی وہی لوگ (پوری) کامیابی حاصل کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو رسول اور نبی امی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تابع داری کرتے ہیں ۔ وہ نبی امی کہ جن کا ذکر ان کتابوں میں لکھا ہوا موجود ہے جو ان کے پاس توریت اور انجیل کی شکل میں پائی جاتی ہیں۔ وہ انہیں بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور انہیں برائیوں سے روکتے ہیں پاک چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو نا پاک بتا تے ہیں۔ ان سے ان کو بوجھ دور کرتے ہیں جن میں مبتلا تھے ان بندشوں کو کھلولتے ہیں جن میں جکڑے ہوئے تھے پھر وہ لوگ جو ان پر ایمان لائے اس کی حمایت کی انہوں نے ان کی مدد کی اور اس نور کی اتباع کے جو ان کے ساتھ اتار گیا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جو (محمدﷺ) رسول (الله) کی جو نبی اُمی ہیں پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے میں) تھے اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی مراد پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who follow the apostle, the unlettered prophet. Whom they find written down with them in the Taurat and the Injil; he biddeth them to the seemly and prohibiteth unto them the unseemly, alloweth unto them things clean and forbiddeth unto them things unclean and relieveth them of their burthen and the shackles which have been upon them. Those who believe in him and side with him and succour him and follow the light which hath been sent down with him; those: they shall fare well.

جو لوگ اس امی رسول ونبی کی پیروی کرتے ہیں ۔ جسے وہ اپنے ہاں لکھا ہوا پاتے ہیں ۔ توریت اور انجیل میں ۔ انہیں وہ نیک کاموں کا حکم دیتا ہے اور انہیں برائی سے روکتا ہے اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں جائز بتاتا ہے اور ان پر گندی چیزیں حرام رکھتا ہے اور ان پر سے بوجھ اور قیدیں جو ان پر (اب تک) تھیں اتارے دیتا ہے ۔ سو جو لوگ اس (نبی) پر ایمان لائے اور اس کا ساتھ دیا اور اس کی مدد کی اور اس نور کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے سو یہی لوگ تو ہیں جو (پوری) فلاح پانے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو پیروی کریں گے اس نبی امی رسول کی جسے وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ۔ وہ ان کو نیکی کا حکم دیتا ہے ، برائی سے روکتا ہے اور ان کیلئے پاکیزہ چیزیں جائز ٹھہراتا ہے اور خبیث چیزیں حرام کرتا ہے اور ان پر سے وہ بوجھ اور پابندیاں اتارتا ہے ، جو ان پر اب تک رہی ہیں ۔ تو جو اس پر ایمان لائے ، جنہوں نے اس کی عزت کی ، اس کی مدد کی اور روشنی کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتاری گئی ہے تو وہی لوگ فلاہ پانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ رسول نبی امی ( ﷺ ) کی پیروی کرتے ہیں جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انہیں بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور وہ انہیں برائی سے روکتے ہیں ۔ پاکیزہ چیزوں کو ان کیلئے حلال قرار دیتے ہیں اور بری چیزیں ان پر حرام ٹھہراتے ہیں اور ان پر سے وہ بوجھ اور قید یں ہٹاتے ہیں جو ان پر تھیں ۔ پس جو لوگ اس نبی ( ﷺ ) پر ایمان لائے اور ان کی تعظیم کی اور ان کی مدد کی اور اس نور کا اتباع کیا جوان کے ساتھ اتارا گیا ہے یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ نبی امی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتے ہیں، جن کے بارے میں وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹھہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق اتارتے ہیں اور جن لوگوں نے ان کی حمایت کی اور انہیں مدد دی اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی، وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جو پیروی کریں گے اس رسول کی جو نبی امی (ہونے کی شان رکھتے) ہیں، جن کو یہ لوگ لکھا ہوا پاتے ہیں اپنے یہاں تورات اور انجیل میں (ان کی خصوصیات و امتیازات کے ساتھ) ، جو ان کو حکم دے گا نیکی کا، اور روکے گا ان کو برائی سے، اور حلال بتلائے گا وہ ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو، اور حرام بتلائے گا ان پر ناپاک چیزوں کو، اور وہ اتار دے گا ان (کی گردنوں) سے ان کے وہ بوجھ جو (لدے ہوئے) تھے ان پر، اور (وہ دور کر دے گا ان سے) وہ طوق (جن میں جکڑے ہوئے تھے) یہ لوگ اس سے پہلے، پس لوگ جو (صدق دل سے) ایمان لائیں گے اس (نبیء امی) پر اور وہ تعظیم و مدد کریں گے اس کی، اور پیروی کریں گے ان نور (مبین) کی جو اتارا گیا ہوگا ان کے ساتھ، تو ایسے ہی لوگ ہوں گے فلاح پانے والے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اس رسول کی پیروی کرتے ہیںجو نبی اُمی ہے ، جس کاذکروہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھاہوا پاتے ہیں ، وہ رسول انہیں نیکی کاحکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے ، ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو حرام کرتا ہے ، ان کے بوجھ ان پر اتا رتا ہے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذاجو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور مدد کریں اور اس روشنی کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے تویہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو غلامی کریں گے اس رسول بےپڑھے غیب کی خبریں دینے والے کی ( ف۲۹۷ ) جسے لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس توریت اور انجیل میں ( ف۲۹۸ ) وہ انہیں بھلائی کا حکم دے گا اور برائی سے منع کرے گا اور ستھری چیزیں ان کے لیے حلال فرمائے گا اور گندی چیزیں ان پر حرام کرے گا اور ان پر سے وہ بوجھ ( ف۲۹۹ ) اور گلے کے پھندے ( ف۳۰۰ ) جو ان پر تھے اتارے گا ، تو وہ جو اس پر ( ف۳۰۱ ) ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اترا ( ف۳۰۲ ) وہی بامراد ہوئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو اس رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی ( لقب ) نبی ہیں ( یعنی دنیا میں کسی شخص سے پڑھے بغیر مِن جانبِ اللہ لوگوں کو اخبارِ غیب اورمعاش و معاد کے علوم و معارف بتاتے ہیں ) جن ( کے اوصاف و کمالات ) کو وہ لوگ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ، جو انہیں اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع فرماتے ہیں اور ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور ان پر پلید چیزوں کو حرام کرتے ہیں اور ان سے ان کے بارِگراں اور طوقِ ( قیود ) جو ان پر ( نافرمانیوں کے باعث مسلّط ) تھے ، ساقط فرماتے ( اور انہیں نعمتِ آزادی سے بہرہ یاب کرتے ) ہیں ۔ پس جو لوگ اس ( برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لائیں گے اور ان کی تعظیم و توقیر کریں گے اور ان ( کے دین ) کی مدد و نصرت کریں گے اور اس نورِ ( قرآن ) کی پیروی کریں گے جو ان کے ساتھ اتارا گیا ہے ، وہی لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو اس پیغمبر ( ص ) کی پیروی کریں گے جو نبیِ امی ہے جسے وہ اپنے ہاں توراۃ و انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں جو انہیں نیک کاموں کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے روکتا ہے جو ان کے لیے پاک و پسندیدہ چیزوں کو حلال اور گندی و ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے اور ان پر سے ان کے بوجھ اتارتا ہے اور وہ زنجیریں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے ۔ پس جو لوگ اس ( نبیِ امی ) پر ایمان لائے اور اس کی تعظیم کی اور اس کی مدد و نصرت کی اور اس نور ( روشنی ) کی پیروی کی جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا ہے یہی لوگ فوز و فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Those who follow the messenger, the unlettered Prophet, whom they find mentioned in their own (scriptures),- in the law and the Gospel;- for he commands them what is just and forbids them what is evil; he allows them as lawful what is good (and pure) and prohibits them from what is bad (and impure); He releases them from their heavy burdens and from the yokes that are upon them. So it is those who believe in him, honour him, help him, and follow the light which is sent down with him,- it is they who will prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

There are those who follow the Messengers, the illiterate Prophet (not conventionally educated), whose description they find written in the Torah and the Gospel. [He (the Messengers) enjoins them to do good and forbids them to do all that is unlawful, makes lawful for them all that is pure and unlawful all that is filthy, removes their burdens and the entanglements in which they are involved]. Those who believe in him, honor and help him, and follow the light which is sent down to him, will have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who follow the Messenger, the Prophet who can neither read nor write whom they find written of with them in the Tawrah and the Injil, -- he commands them to do good; and forbids them from evil; he makes lawful for them the good things, and forbids them from the evil things, he releases them from their heavy burdens and from the fetters that were upon them. So those who believe in him, honor him, help him, and follow the light which has been sent down with him, it is they who will be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who follow the Apostle-Prophet, the Ummi, whom they find written down with them in the Taurat and the Injeel (who) enjoins them good and forbids them evil, and makes lawful to them the good things and makes unlawful to them impure things, and removes from them their burden and the shackles which were upon them; so (as for) those who believe in him and honor him and help him, and follow the light which has been sent down with him, these it is that are the successful.

Translated by

William Pickthall

Those who follow the messenger, the Prophet who can neither read nor write, whom they will find described in the Torah and the Gospel (which are) with them. He will enjoin on them that which is right and forbid them that which is wrong. He will make lawful for them all good things and prohibit for them only the foul; and he will relieve them of their burden and the fetters that they used to wear. Then those who believe in him, and honour him, and help him, and follow the light which is sent down with him: they are the successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग पैरवी करेंगे उस रसूल की जो नबी उम्मी है, जिसको वे लिखा हुआ पाते हैं अपने यहाँ तौरात और इंजील में, वह उनको नेकी का हुक्म देता है और उनको बुराई से रोकता है और उनके लिए पाकीज़ा चीज़ें जायज़ ठहराता है और नापाक चीज़ें उन पर हराम करता है और उन पर से वह बोझ और तौक़ उतारता है जो उन पर थीं, पस जो लोग उस पर ईमान लाए और जिन्होंने उसकी इज़्ज़त की और उसकी मदद की और उस नूर (क़ुरआन) की पैरवी की जो उसके साथ उतारा गया है तो वही लोग कामयाबी पाने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ کہ ایسے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس توریت و انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں (جن کی صفت یہ بھی ہے) وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو ان کے لیے حلال بتلاتے ہیں اور گندی چیزوں کو (بدستور ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں سو جو لوگ اس نبی (موصوف) پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے (2) ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں۔ (157)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو اس رسول کی پیروی کرتے ہیں جو امی نبی ہے جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں جو انہیں نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کرتا اور ان پر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے اور ان سے ان کے بوجھ اور وہ طوق اتارتا ہے جو ان پر پڑے ہوئے تھے۔ جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اسے قوت دی اور اس کی مدد کی اور اس نور کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ “ (١٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حصہ ہے) جو اس پیغمبر ، نبی امی ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی پیروی اختیار کریں۔ جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے۔ وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے ، بدی سے روکتا ہے ، ان کے لیے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے۔ لہذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت لڑیں اور اس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے ، وہی فلاح پانے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جنہیں وہ اپنے پاس توریت و انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انہیں اچھے کاموں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور ان کے لیے پاکیزہ چیزوں کو حلال قرار دیتے ہیں اور خبیث چیزوں کو ان پر حرام قرار دیتے ہیں، اور وہ طوق ہٹاتے ہیں جو ان پر تھے۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لائے اور ان کی تکریم کی اور ان کی مدد کی اور اس نور کا اتباع کیا جو ان کے ساتھ اتارا گیا یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی اُمیّ ہے کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں وہ حکم کرتا ہے ان کو نیک کام کا اور منع کرتا ہے برے کام سے اور حلال کرتا ہے ان کے لیے سب پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں اور اتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ اور وہ قیدیں جو ان پر تھیں سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی رفاقت کی اور اس کی مدد کی، اور تابع ہوئے اس نور کے جو اس کے ساتھ اترا ہے  وہی لوگ پہنچے اپنی مراد کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ لوگ جو اس نبی امی رسول کی پیروی کرتے ہیں جس کی صفات کو یہ لوگ توریت و انجیل میں جو ان کے پاس موجود ہیں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ رسول ایسا ہے جو ان کو اچھی باتوں کے کرنے کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے منع کرتا ہے اور پاکیزہ چیزوں کو ان کے لئے حلال قرار دیتا ہے اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام کرتا ہے اور ان کے وہ بوجھ اور وہ بندشیں جو ان پر مقرر تھیں ان سب کو ان سے دور کرتا ہے لہٰذا جو لوگ اس نبی پر ایمان لائے اور اس کی حمایت اور اس کی مدد کی اور اس تور کے پیرو رہے جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا ہے یعنی قرآن تو یہی لوگ حقیقی فلاح پانے والے ہیں۔