Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 164

سورة الأعراف

وَ اِذۡ قَالَتۡ اُمَّۃٌ مِّنۡہُمۡ لِمَ تَعِظُوۡنَ قَوۡمَۨا ۙ اللّٰہُ مُہۡلِکُہُمۡ اَوۡ مُعَذِّبُہُمۡ عَذَابًا شَدِیۡدًا ؕ قَالُوۡا مَعۡذِرَۃً اِلٰی رَبِّکُمۡ وَ لَعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۱۶۴﴾

And when a community among them said, "Why do you advise [or warn] a people whom Allah is [about] to destroy or to punish with a severe punishment?" they [the advisors] said, "To be absolved before your Lord and perhaps they may fear Him."

اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے یوں کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو اللہ بالکل ہلاک کرنے والا ہے یا ان کو سخت سزا دینے والا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے رب کے روبرو عذر کرنے کے لئے اور اس لئے کہ شاید یہ ڈر جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتۡ
کہا
اُمَّۃٌ
ایک جماعت نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
لِمَ
کیوں
تَعِظُوۡنَ
تم نصیحت کرتے ہو
قَوۡمَۨا
ایسی قوم کو
اللّٰہُ
اللہ
مُہۡلِکُہُمۡ
ہلاک کرنے والا ہے جنہیں
اَوۡ
یا
مُعَذِّبُہُمۡ
عذاب دینے والا ہے جنہیں
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَعۡذِرَۃً
معذرت ( کرنے کے لیے)
اِلٰی رَبِّکُمۡ
طرف تمہارے رب کے
وَلَعَلَّہُمۡ
اور شاید کہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ ڈر جائیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتۡ
کہا
اُمَّۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
لِمَ
کیوں
تَعِظُوۡنَ
تم نصیحت کرتے ہو
قَوۡمَۨا
ایسے لوگوں کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مُہۡلِکُہُمۡ
ہلاک کرنے والا ہے انہیں
اَوۡ
یا
مُعَذِّبُہُمۡ
عذاب دینے والا ہے ان کو
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَعۡذِرَۃً
معذرت کے لئے
اِلٰی
طرف
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کی
وَلَعَلَّہُمۡ
اور شاید کہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ اللہ تعالیٰ سے ڈر جا ئیں
Translated by

Juna Garhi

And when a community among them said, "Why do you advise [or warn] a people whom Allah is [about] to destroy or to punish with a severe punishment?" they [the advisors] said, "To be absolved before your Lord and perhaps they may fear Him."

اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے یوں کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو اللہ بالکل ہلاک کرنے والا ہے یا ان کو سخت سزا دینے والا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے رب کے روبرو عذر کرنے کے لئے اور اس لئے کہ شاید یہ ڈر جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ان میں سے کچھ لوگوں نے دوسروں سے کہا : تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا یا سخت سزا دینے والا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : اس لیے کہ ہم تمہارے پروردگار کے ہاں معذرت کرسکیں اور اس لئے بھی کہ شاید وہ نافرمانی سے پرہیز کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن میں سے ایک گروہ نے کہا: ’’تم ایسے لوگوں کوکیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اﷲ تعالیٰ ہلاک کرنے والاہے یااُن کوعذاب دینے والاہے ،سخت عذاب ؟‘‘انہوں نے کہا: ’’تمہارے رب کے حضورمعذرت کے لیے اورشاید وہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجائیں۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when a group of them said, |"Why do you preach to a people whom Allah is going to destroy or punish with a severe punishment? They said, |"To absolve ourselves before your Lord, and in order that they may fear Allah.|"

اور جب بولا ان میں سے ایک فرقہ کیوں نصیحت کرتے ہو ان لوگوں کو جن کو اللہ چاہتا ہے کہ ہلاک کرے یا ان کو عذاب دے سخت وہ بولے الزام اتارنے کی غرض سے تمہارے رب کے آگے اور اس لئے کہ شاید وہ ڈریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کہا ایک گروہ نے ان میں سے کہ کیوں نصیحت کر رہے ہو ان لوگوں کو جنہیں یا تو اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا پھر انہیں عذاب دینے والا ہے بہت سخت عذاب انہوں نے کہا کہ تمہارے رب کے ہاں معذرت پیش کرنے کے لیے اور شاید کہ وہ تقویٰ اختیار کر ہی لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when a party of them said: 'Why do you admonish a people whom Allah is about to destroy or punish severely?' They said: 'We admonish them in order to be able to offer an excuse before Your Lord, and in the hope that they will guard against disobedience.'

اور انہیں یہ بھی یاد دلاؤ کہ جب ان میں سے ایک گروہ نے دوسرے گروہ سے کہا تھا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم یہ سب کچھ تمہارے رب کے حضور اپنی معذرت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں اور اس امید پر کرتے ہیں کہ شاید یہ لوگ اس کی نافرمانی سے پرہیز کرنے لگیں ‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت انہیں یاد دلاؤ ) جب انہی کے ایک گروہ نے ( دوسرے گروہ سے ) کہا تھا کہ : تم ان لوگوں کو کیوں نصیحت کر رہے ہو جنہیں اللہ یا تو ہلاک کرنے والا ہے ، یا کوئی سخت قسم کا عذاب دینے والا ہے ؟ ( ٨٢ ) دوسرے گروہ کے لوگوں نے کہا کہ : یہ ہم اس لیے کرتے ہیں تاکہ تمہارے رب کے حضور بری الذمہ ہوسکیں اور شاید اس ( نصیحت سے ) یہ لوگ پرہیزگاری اختیار کرلیں ۔ ( ٨٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب گاؤں والوں میں سے ایک گروہ نے کہا 6 جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کرنے والا ہے یا سخت عذاب کرنے والا ہے 7 ان کو تم کیوں سمجھاتے ہو انہوں نے جواب دیا اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے اوپر 8 سے الزام اتارنے کو اور (یہ بھی خیال ہے) شاید وہ لوگ (سمجھانے سے) باز آجائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو اللہ ہلاک کرنے والے ہیں یا ان کو سخت عذاب دینے والے ہیں انہوں نے کہا اس لئے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ پرہیزگاری اختیار کرلیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسی قوم کو کیوں نصیحت کرتے ہو جس کو اللہ نے ہلاک کرنے یا عذاب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے رب سے معذرت کے لئے تاکہ وہ بچتے رہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو الله ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے کہا اس لیے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time a community of them said Why exhort ye a people whom Allah is going to destroy or chastise with a severe chastisenent They said: to justify us before your Lord, and that haply they may fear.

اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے کہا تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کیے جاتے ہوج نہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا انہیں (کسی اور) سخت عذاب میں گرفتار کرنے والا ۔ وہ بولے اپنے پروردگار کے رو برو عذر کرنے کے لئے اور شاید کہ یہ لوگ تقوی اختیار کرلیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کیے جارہے ہو ، جنہیں یا تو اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا انہیں ایک سخت عذاب دینے والا ہے؟ وہ بولے کہ یہ اس لئے کہ یہ تمہارے رب کے سامنے ہماری طرف سے عذر بن سکے اور تاکہ یہ خدا کے غصب سے بچیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے رہتے ہو جنہیں یا تو اﷲ ( تعالیٰ ) ہلاک کرنے والے ہیں یا انہیں سخت ترین سزا دینے والے ہیں ۔ انہوں نے کہاتمہارے رب کے دربار میں معذرت پیش کرنے کیلئے اور اس لیے کہ شاید وہ لوگ ڈرنے لگیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو اللہ ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے۔ تو انہوں نے کہا، اس لیے کہ تمہارے رب کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ان میں سے ایک گروہ نے (دوسرے سے) کہا کہ تم کیوں نصیحت کرتے ہو ایک ایسی (ناہنجار) قوم کو، جس کو اللہ نے ہلاک کرنا ہے، یا اس کو مبتلا کرنا ہے کسی سخت عذاب میں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے رب کے حضور معذرت پیش کرنے کے لئے، اور اس امید پر کہ شاید یہ لوگ بچ جائیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان میں سے کچھ نے دوسروں نے کہا:’’تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہوجنہیں اللہ ہلاک کرنے والا اور شدیدعذاب دینے والا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: اسلئے کہ ہم تمہارے رب کے ہاں معذرت کرسکیں اور اسلئے کہ شایدوہ تقوٰی اختیار کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کیوں نصیحت کرتے ہو ان لوگوں کو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا انہیں سخت عذاب دینے والا ، بولے تمہارے رب کے حضور معذرت کو ( ف۳۱۵ ) اور شاید انہیں ڈر ہو ( ف۳۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان میں سے ایک گروہ نے ( فریضۂ دعوت انجام دینے والوں سے ) کہا کہ تم ایسے لوگوں کو نصیحت کیوں کر رہے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا جنہیں نہایت سخت عذاب دینے والا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے رب کے حضور ( اپنی ) معذرت پیش کرنے کے لئے اور اس لئے ( بھی ) کہ شاید وہ پرہیزگار بن جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اس وقت کو یاد کرو ) جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا ( ان لوگوں سے جو ہفتہ کے دن شکار کرنے والوں کو وعظ و نصیحت کرتے تھے ) کہ تم ایسے لوگوں کو ( بے فائدہ ) کیوں نصیحت کرتے ہو ۔ جن کو خدا ہلاک کرنے والا ہے یا سخت عذاب میں مبتلا کرنے والا ہے؟ انہوں نے ( جواب میں ) کہا کہ ہم یہ اس لیے کرتے ہیں کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت پیش کر سکیں ( کہ ہم نے اپنا فریضۂ امر و نہی ادا کر دیا ہے ) اور اس لئے کہ شاید یہ لوگ اس روش سے پرہیز اختیار کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When some of them said: "Why do ye preach to a people whom Allah will destroy or visit with a terrible punishment?"- said the preachers:" To discharge our duty to your Lord, and perchance they may fear Him."

Translated by

Muhammad Sarwar

When a group of them questioned another group saying, "Why do you preach to those whom God has decided to destroy or punish by a severe torment?" they replied, "We preach to them for we are responsible in the sight of your Lord and so that perhaps they may have fear of God."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when a community among them said: "Why do you preach to a people whom Allah is about to destroy or to punish with a severe torment" (The preachers) said: "In order to be free from guilt before your Lord (Allah), and perhaps they may fear Allah."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when a party of them said: Why do you admonish a with a severe chastisement? They said: To be free from blame before your Lord, and that haply they may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And when a community among them said: Why preach ye to a folk whom Allah is about to destroy or punish with an awful doom, they said: In order to be free from guilt before your Lord, and that haply they may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनमें से एक गिरोह ने कहा कि तुम ऐसे लोगों को क्यों नसीहत करते हो जिन्हें अल्लाह हलाक करने वाला है या उनको सख़्त अज़ाब देने वाला है, उन्होंने कहाः तुम्हारे रब के सामने इल्ज़ाम उतारने के लिए और इसलिए कि शायद वे डरें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس وقت کا حال پوچھیے) جبکہ ان میں سے ایک جماعت نے یوں کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کیے جاتے ہوجنکو اللہ تعالیٰ بالکل ہلاک کرنے والے ہیں یا جن کو سخت سزا دینے والے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے ( اور اپنے) رب کے روبرو عذر کرنے کے لیے اور (نیز) اس لیے کہ شاید ڈرجاویں۔ (2) (164)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا انہیں سخت عذاب دینے والا ہے ؟ انہوں نے کہا معذرت طرف تمہارے رب اور تاکہ وہ ڈرجائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور انہیں یہ بھی یاد دلاؤ کہ جب ان میں سے ایک گروہ نے دوسرے گروہ سے کہا تھا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا یا سخت سزا دینے والا ہے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ہم یہ سب کچھ تمہارے رب کے حضور اپنی معذرت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں اور اس امید پر کرتے ہیں کہ شاید یہ لوگ اس کی نافرمانی سے پرہیز کرنے لگیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ ایسی قوم کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک فرمانے والا ہے یا انہیں عذاب دینے والا ہے سخت عذاب، انہوں نے کہا کہ تمہارے رب کے حضور معذرت پیش کرنے کے لیے اور اس لیے کہ شاید یہ لوگ گناہ سے بچ جائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب بولا ان میں سے ایک فرقہ کیوں نصیحت کرتے ہو ان لوگوں کو جن کو اللہ چاہتا ہے کہ ہلاک کرے یا ان کو عذاب دے سخت وہ بولے الزام اتارنے کی غرض سے تمہارے رب کے آگے اور اس لیے کہ شاید وہ ڈریں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس وقت کا حال بھی پوچھئے جب ان میں سے ایک جماعت نے جو نافرمانی نہیں کرتی تھی ان لوگوں سے کہا جو نصیحت کیا کرتے تھے کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کئے جاتے ہو جن کو خدا تعالیٰ ہلاک کرنے والا ہے یا ان کو سخت عذاب کرنے والا ہے انہوں نے جواب دیا اس لئے کہ تمہارے رب کے روبرو اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوسکیں اور اس توقع پر بھی کہ شاید یہ باز آجائیں۔