Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 171

سورة الأعراف

وَ اِذۡ نَتَقۡنَا الۡجَبَلَ فَوۡقَہُمۡ کَاَنَّہٗ ظُلَّۃٌ وَّ ظَنُّوۡۤا اَنَّہٗ وَاقِعٌۢ بِہِمۡ ۚ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اذۡکُرُوۡا مَا فِیۡہِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۱﴾٪  11

And [mention] when We raised the mountain above them as if it was a dark cloud and they were certain that it would fall upon them, [and Allah said], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that you might fear Allah ."

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر سائبان کی طرح ان کے اوپر معلق کر دیا اور ان کو یقین ہوگیا کہ اب ان پر گرا اور کہا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ قبول کرو اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں اس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
نَتَقۡنَا
اٹھایا ہم نے
الۡجَبَلَ
پہاڑ کو
فَوۡقَہُمۡ
اوپر ان کے
کَاَنَّہٗ
گویا کہ وہ
ظُلَّۃٌ
ایک سائبان تھا
وَّظَنُّوۡۤا
اور انہوں نے سمجھ لیا
اَنَّہٗ
کہ بیشک وہ
وَاقِعٌۢ
گرنے والا ہے
بِہِمۡ
ان پر
خُذُوۡا
پکڑو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیا ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
ساتھ قوت کے
وَّاذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم متقی بن جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
نَتَقۡنَا
ہلا کر اٹھا دیا ہم نے
الۡجَبَلَ
پہاڑ کو
فَوۡقَہُمۡ
اوپر ان کے
کَاَنَّہٗ
گویا کہ وہ
ظُلَّۃٌ
سائبان ہو
وَّظَنُّوۡۤا
اور یقین کرلیا انہوں نے
اَنَّہٗ
واقعتاً وہ
وَاقِعٌۢ
گرنے والا ہے
بِہِمۡ
اُ ن پر
خُذُوۡا
تم پکڑو
مَاۤ
جو کچھ
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیا ہے ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
قوت سے
وَّاذۡکُرُوۡا
اور تم یاد رکھو
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم بچ جاؤ
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when We raised the mountain above them as if it was a dark cloud and they were certain that it would fall upon them, [and Allah said], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that you might fear Allah ."

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر سائبان کی طرح ان کے اوپر معلق کر دیا اور ان کو یقین ہوگیا کہ اب ان پر گرا اور کہا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ قبول کرو اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں اس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے ان پر پہاڑ کو اس طرح لا کھڑا کیا تھا گویا وہ سائبان تھا اور انہیں یقین ہو چلا تھا کہ وہ ان پر ابھی گرنے والا ہے (اس وقت ہم نے انہیں حکم دیا کہ) جو کتاب ہم نے تمہیں دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن سکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے پہاڑکوہلاکران کے اوپراُٹھادیاگویا وہ سائبان ہے اورانہوں نے یقین کرلیاکہ وہ ان پر واقعتا گرنے والاہے۔جوکچھ ہم نے تمہیں دیاہے اسے قوت سے پکڑواور جو بھی اس میں ہے اسے یادرکھوتاکہ تم بچ جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And when We raised the mountain over them as though it were a canopy, and they thought it was falling upon them. (We said,) |"Hold firmly what We have given to you and remember what is therein, so that you may become God-fearing.|"

اور جس وقت اٹھایا ہم نے پہاڑ ان کے اوپر مثل سائبان کے اور ڈرے کہ وہ ان پر گرے گا، ہم نے کہا پکڑو جو ہم نے تم کو دیا ہے زور سے اور یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم بچتے رہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے پہاڑ کو ان کے اوپر ایسے اٹھا دیا تھا جیسے سائبان ہو اور انہیں لگتا تھا کہ اب یہ ان پر گرنے ہی والا ہے (ہم نے اس وقت ان سے کہا تھا کہ) تھام لو اس کو مضبوطی سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور جو کچھ اس میں ہے اس کو یاد رکھو تاکہ تم (غلط روی سے) بچتے رہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when We shook the mountain over them as though it were a canopy, and they thought that it was going to fall over them; and We said: 'Hold firmly to that which We have given you, and remember what is in it, that you may guard against evil.

انہیں وہ وقت بھی کچھ یاد ہے جبکہ ہم نے پہاڑ کو ہلا کر ان پر اس طرح چھا دیا تھا کہ گویا وہ چھتری ہے اور یہ گمان کر رہے تھے کہ وہ ان پر آ پڑے گا اور اس وقت ہم نے ان سے کہا تھا کہ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو ، توقع ہے کہ تم غلط روی سے بچے رہو گے ۔ 132؏ ۲١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے پہاڑ کو ان کے اوپر اس طرح اٹھا دیا تھا جیسے وہ کوئی سائبات ہو ( ٨٧ ) اور انہیں یہ گمان ہوگیا تھا کہ وہ ان کے اوپر گرنے ہی والا ہے ( اس وقت ہم نے حکم دیا تھا کہ ) ہم نے تمہیں جو کتاب دی ہے اسے مضبوطی سے تھامو اور اس کی باتوں کو یاد کرو ، تاکہ تم تقوی اختیار کرسکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہم نے طور پہاڑ کو (اکھیڑ کر) ان کے اوپر چھتری کی طرح کھڑا کردیا اور وہ سمجھے اب ان پر گرتا ہے (اور سب کے سب دب کر مرجاتے ہیں ہم نے حکم دیا) جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اس کو زور سے سنبھالو اس میں جو حکم لکھے ہیں ان پر عمل کرو تاکہ تم پرہیز گار بنو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے ان کے اوپر (سروں پر) پہاڑ کو سائبان کی طرح معلق کردیا اور وہ سوچنے لگے کہ یہ ان پر گر پڑے گا (تو ہم نے فرمایا) جو کچھ ہم نے دیا ہے اس کو مضبوطی سے پکڑو اور جو اس میں (تحریر) ہے اس کو (خوب) یادرکھو (عمل کرو) تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کر جب ہم نے طور پہاڑ کو ان کے اوپر سائبان کی طرح اٹھایا تھا اور وہ سمجھ رہے تھے کہ وہ ان پر گر پڑے گا (تو ہم نے کہا کہ ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس کو مضبوطی سے تھا م لو اور جو کچھ اس میں (احکامات ہیں ) ان کو یاد رکھو تاکہ تم تقویٰ اختیار کر سکو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے ان (کے سروں) پر پہاڑ اٹھا کھڑا کیا گویا وہ سائبان تھا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ان پر گرتا ہے تو (ہم نے کہا کہ) جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے زور سے پکڑے رہو۔ اور جو اس میں لکھا ہے اس پر عمل کرو تاکہ بچ جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We shook the mountain over them as though it were a canopy, and they imagined that it was going to fall on them; and We said: hold with firmness that which We have vouchsafed you, and remember that which is therein, that haply ye may fear.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے ان کے اوپر پہاڑ معلق کردیا تھا اس طرح کہ گویا وہ سائبان ہے اور انہیں یہ یقین ہوگیا تھا کہ وہ ان کے اوپر گرا ہی چاہتا ہے (اور فرمایا تھا کہ) جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ اختیار کرو اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے ان کے اوپر پہاڑ کو معلق کردیا ، گویا وہ سائبان ہے اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ ان پر گرا ہی چاہتا ہے ، پکڑو اس چیز کو جو ہم نے تم کو دی ہے مضبوطی سے اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم خدا کے غضب سے محفوظ رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب پہاڑ کو ہم نے ان پر اس طرح اٹھالیا گویا کہ وہ سائبان ہے اور انہوں نے یقین کر لیا کہ وہ ان پر گرنے والا ہے اور کیا اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور جو کچھ اس میں سے ہے اسے یاد کرو تاکہ تم پرہیز گار بن جائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے ان کے سروں پر پہاڑ اٹھا کھڑا کیا گویا وہ سائبان تھا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ان پر ابھی گرنے والا ہے (تو ہم نے کہا کہ) جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے زور سے پکڑے رہو اور جو اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم بچ جاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ) جب ہم نے اٹھا لیا ان پر پہاڑ کو، گویا کہ وہ ایک سائبان ہے، اور ان کو یقین ہوگیا تھا کہ وہ آ پڑنے والا ہے ان پر، (تو ہم نے ان سے کہا کہ) مضبوطی سے لے لو تم لوگ اس کتاب کو جو ہم نے تمہیں دی ہے اور یاد کرو اس کو جو کچھ کہ اس کے اندر ہے، تاکہ تم بچ سکو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے ان پر پہاڑ کو اس طرح لاددیاتھاگویا وہ سائبان ہے اور انہیں یقین ہوچلاتھاکہ وہ ان پر گرنے والا ہے ( اور حکم دیا کہ ) جو کتاب ہم نے تمہیں دی ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اورجو اس میں لکھا ہے اسے یادرکھوتاکہ تم پرہیزگاربن سکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے پہاڑ ان پر اٹھایا گویا وہ سائبان ہے اور سمجھے کہ وہ ان پر گر پڑے گا ( ف۳۳۳ ) تو جو ہم نے تمہیں دیا زور سے ( ف۳۳٤ ) اور یاد کرو جو اس میں ہے کہ کہیں تم پرہیزگار ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے ان کے اوپر پہاڑ کو ( یوں ) بلند کر دیا جیسا کہ وہ ( ایک ) سائبان ہو اور وہ ( یہ ) گمان کرنے لگے کہ ان پر گرنے والا ہے ۔ ( سو ہم نے ان سے فرمایا: ڈرو نہیں بلکہ ) تم وہ ( کتاب ) مضبوطی سے ( عملاً ) تھامے رکھو جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے اور ان ( احکام ) کو ( خوب ) یاد رکھو جو اس میں ( مذکور ) ہیں تاکہ تم ( عذاب سے ) بچ جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے پہاڑ کو ہلا کر ( اور جڑ سے اکھاڑ کر ) ۔ اس طرح ان کے اوپر بلند کیا ۔ کہ گویا سائبان ہے اور انہوں نے گمان کیا کہ یہ ان پر گرا ہی چاہتا ہے ( اور ان سے کہا کہ ) جو کچھ ( کتاب ) ہم نے تمہیں عطا کی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ لو ۔ اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو ۔ تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We shook the Mount over them, as if it had been a canopy, and they thought it was going to fall on them (We said): "Hold firmly to what We have given you, and bring (ever) to remembrance what is therein; perchance ye may fear Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

When We raised the mount above them as a shadow and made it speak to them, they thought that it would fall on them. We told them to devote themselves decisively to what was given to them and follow its guidance so that they would have fear of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We Nataqna the mountain over them as if it had been a canopy, and they thought that it was going to fall on them. (We said): "Hold firmly to what We have given you [the Tawrah], and remember that which is therein (act on its commandments), so that you may fear Allah and obey Him."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We shook the mountain over them as if it were a covering overhead, and they thought that it was going to fall down upon them: Take hold of what We have given you with firmness, and be mindful of what is in it, so that you may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And when We shook the Mount above them as it were a covering, and they supposed that it was going to fall upon them (and We said): Hold fast that which We have given you, and remember that which is therein, that ye may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने पहाड़ को उनके ऊपर उठाया गोया कि वह सायबान है, और उन्होंने गुमान किया कि वह उन पर आ पड़ेगा, पकड़ो उस चीज़ को जो हमने तुमको दी है मज़बूती से, और याद रखो जो उसमें है ताकि तुम बचो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب ہم نے پہاڑ کو (اٹھا کر) چھت کی طرح ان کے اوپر معلق کردیا اور ان کو یقین ہؤ ا کہ اب ان پر گرا (1) ( اور کہا) کہ جلدی قبول کرو جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے (یعنی تورات اور) مضبوطی کے ساتھ (قبول کرو) اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں جس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ۔ (171)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر ان کے اوپر اس طرح رکھا، جیسے وہ ایک سائبان ہو اور انہوں نے جانا کہ وہ ان پر گرنے والا ہے جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ۔ “ (١٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں وہ وقت بھی کچھ یاد ہے جب کہ ہم نے پہاڑ کو بلا کر ان پر اس طرح چھا دیا تھا کہ گویا وہ چھتری ہے اور یہ گمان کر رہے تھے کہ وہ ان پر آپڑے گے اور اس وقت ہم نے ان سے کہا تھا کہ جو کتاب ہم تمہیں دے رہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو ، توقع ہے کہ تم غلط روی سے بچے رہو گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے ان پر اکھاڑ دیا پہاڑ گویا کہ وہ سائبان ہے اور انہوں نے یقین کرلیا کہ وہ ان پر گرنے والا ہے، جو ہم نے تمہیں دیا مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو اور اس میں جو کچھ ہے یاد کرو تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس وقت اٹھایا ہم نے پہاڑ ان کے اوپر مثل سائبان کے اور ڈرے کہ وہ ان پر گرے گا ہم نے کہا پکڑو جو ہم نے تم کو دیا ہے زور سے اور یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم بچتے رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جس وقت بنی اسرائیل پر ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر اس طرح معلق کردیا گویا وہ ایک سائبان ہے اور وہ یہ سمجھے کہ وہ پہڑ ان پر گرا ہی چاہتا ہے اور حکم دیا کہ جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے اس کو پوری قوت سے لو اور جو کچھ اس میں ہے اس کو یاد رکھو توقع ہے کہ تم بچ جائو۔