Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 173

سورة الأعراف

اَوۡ تَقُوۡلُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَشۡرَکَ اٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُ وَ کُنَّا ذُرِّیَّۃً مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ۚ اَفَتُہۡلِکُنَا بِمَا فَعَلَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ ﴿۱۷۳﴾

Or [lest] you say, "It was only that our fathers associated [others in worship] with Allah before, and we were but descendants after them. Then would You destroy us for what the falsifiers have done?"

یا یوں کہو کہ پہلے پہلے شرک تو ہمارے بڑوں نے کیا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے سو کیا ان غلط راہ والوں کے فعل پر تو ہم کو ہلاکت میں ڈال دے گا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلُوۡۤا
تم کہو
اِنَّمَاۤ
بیشک
اَشۡرَکَ
شرک کیا تھا
اٰبَآؤُنَا
ہمارے آباؤ اجداد نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَکُنَّا
اور تھے ہم
ذُرِّیَّۃً
اولاد
مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد والوں کے
اَفَتُہۡلِکُنَا
کیا پس تو ہلاک کرتا ہے ہمیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
فَعَلَ
کیا
الۡمُبۡطِلُوۡنَ
غلط کاروں نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلُوۡۤا
تم کہو
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَشۡرَکَ
شرک کیا تھا
اٰبَآؤُنَا
ہمارے باپ دادا نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَکُنَّا
اور تھے ہم
ذُرِّیَّۃً
ایک نسل
مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
اُن کے بعد سے
اَفَتُہۡلِکُنَا
تو کیا تُو ہلاک کرے گا ہمیں
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
فَعَلَ
کیا
الۡمُبۡطِلُوۡنَ
باطل پرستوں نے
Translated by

Juna Garhi

Or [lest] you say, "It was only that our fathers associated [others in worship] with Allah before, and we were but descendants after them. Then would You destroy us for what the falsifiers have done?"

یا یوں کہو کہ پہلے پہلے شرک تو ہمارے بڑوں نے کیا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے سو کیا ان غلط راہ والوں کے فعل پر تو ہم کو ہلاکت میں ڈال دے گا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا یہ کہہ دو کہ : شرک تو ہم سے پہلے ہمارے آباء و اجداد نے کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد کی اولاد تھے تو کیا ہمیں تو اس قصور میں ہلاک کرتا ہے جو غلط کاروں نے کیا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم کہو کہ اس سے پہلے ہمارے باپ دادا نے شرک کیاتھااورہم توان کے بعد کی ایک نسل تھے،توکیاتُوہمیں اس کی وجہ سے ہلاک کرے گاجوباطل پرستوں نے کیا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or you should say, |"It was our forefathers who associated partners with Allah, and we were (only) a progeny after them. Then, would you destroy us on account of what the false ones did?|"

یا کہنے لگو کہ شرک تو نکالا تھا ہمارے باپ دادوں نے ہم سے پہلے اور ہم ہوئے ان کی اولاد ان کے پیچھے، تو کیا ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا گمراہوں نے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا تم یہ کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے آباء و اجداد نے کیا تھا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں سے تھے تو (پروردگار ! ) کیا تو ہمیں ہلاک کرے گا ان باطل پسند لوگوں کے فعل کے بدلے میں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or say: 'Our forefathers before us who associated others with Allah in His divinity; we were merely their offspring who followed them. And would You destroy us for that which the unrighteous did?'

یا یہ نہ کہنے لگو کہ شرک کی ابتدا تو ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے کی تھی اور ہم بعد کو ان کی نسل سے پیدا ہوئے ، پھر کیا آپ ہمیں اس قصور میں پکڑتے ہیں جو غلط کار لوگوں نے کیا تھا ۔ 135

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا یہ نہ کہہ دو کہ : شرک ( کا آغاز ) تو بہت پہلے ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا ، اور ہم ان کے بعد انہی کی اولاد بنے ۔ تو کیا آپ ہمیں ان کاموں کی وجہ سے ہلاک کردیں گے جو غلط کار لوگوں نے کیے تھے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا یوں کہو کہ ہمارے باپ دادا نے پہلے شرک کیا اور ہم ان کے بعد ان کی اولاد ہوئے 2 کیا تو ہم کو اس کام کے بدلہ میں ہلاک کرتا ہے جو خطا کاروں نے کیا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا یہ کہو کہ یقینا شرک تو ہمارے بڑوں نے (ہم سے) پہلے کیا تھا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے تو کیا آپ جو کام اہل باطل کرتے رہے اس کے بدلے ہمیں ہلاک کرتے ہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا تم کہنے لگو کہ شرک تو ہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد کی نسل ہیں کیا آپ ہمیں اس گناہ میں پکڑ رہے ہیں جو گمراہوں نے کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا یہ (نہ) کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے بڑوں نے کیا تھا۔ اور ہم تو ان کی اولاد تھے (جو) ان کے بعد (پیدا ہوئے) ۔ تو کیا جو کام اہل باطل کرتے رہے اس کے بدلے تو ہمیں ہلاک کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or lest ye should say: it Was only our fathers who associated afore, and we have been a posterity after them; wilt Thou then destroy us for that which the followers of falsehood did?

یا یوں کہنے لگو کہ شرک تو ہمارے باپ دادا پہلے ہی سے کرتے آئے اور ہم تو ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے تو کیا تو ہلاک کردے گا ہمیں (اصلی) اہل باطل کے کرتوت کی بناء پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا عذر کرو کہ ہمارے باپ دادا نے پہلے سے شرک کیا اور ہم ان کے بعد ان کے خلف ہوئے ۔ تو کیا باطل پرستوں کے عمل کی پاداش میں تو ہم کو ہلاک کرے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

یایوں کہو بلاشبہ شرک تو ہمارے باپ دادوں نے ( ہم ) سے پہلے کیا اور ہم تو ان کے بعد ( پیدا ) ہونے والی اولاد تھے کیا آپ ہمیں باطل عمل کرنے والوں کے عمل کی وجہ سے ہلاکت میںڈالتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا یہ نہ کہو کہ شرک تو پہلے بڑوں نے کیا تھا اور ہم تو ان کی اولاد تھے تو کیا جو کام مشرک کرتے رہے اسکے بدلے تو ہمیں ہلاک کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا تم یوں کہنے لگو کہ شرک (کے آغاز) کا ارتکاب تو ہمارے باپ داد نے ہم سے پہلے کیا تھا، اور ہم بعد میں ان کی نسل سے پیدا ہوئے، تو کیا آپ ہمیں اس قصور پر ہلاکت میں ڈال دیں گے جو (ہم سے پہلے کے) ان باطل پرستوں نے کیا تھا ؟

Translated by

Noor ul Amin

یا یہ کہنے لگوکہ شرک توہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا اور ہم توان کے بعدان کی اولادہی توتھے تو کیا ہمیں اس قصورمیں ہلاک کرتا ہےجو غلط کاروں نے کیا تھا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے باپ دادا نے کیا اور ہم ان کے بعد بچے ہوئے ( ف۳۳۸ ) تو کیا تو ہمیں اس پر ہلاک فرمائے گا جو اہل باطل نے کیا ( ف۳۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ( ایسا نہ ہو کہ ) تم کہنے لگو کہ شرک تو محض ہمارے آباء و اجداد نے پہلے کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد ( ان کی ) اولاد تھے ( گویا ہم مجرم نہیں اصل مجرم وہ ہیں ) ، تو کیا تو ہمیں اس ( گناہ ) کی پاداش میں ہلاک فرمائے گا جو اہلِ باطل نے انجام دیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

یا کہو کہ ( خدایا ) شرک تو ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا نے کیا تھا ۔ اور ہم تو ان کے بعد ان کی نسل سے تھے ( اس لئے لاچار ان کی روش پر چل پڑے ) تو کیا تو ہمیں اس ( شرک ) کی وجہ سے ہلاک کرے گا جو باطل پرستوں نے کیا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or lest ye should say: "Our fathers before us may have taken false gods, but we are (their) descendants after them: wilt Thou then destroy us because of the deeds of men who were futile?"

Translated by

Muhammad Sarwar

or say, "Our fathers worshipped idols before us and we as their descendants followed them. Would you then destroy us because of what the followers of falsehood have done?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or lest you should say: "It was only our fathers aforetime who took others as partners in worship along with Allah, and we were (merely their) descendants after them; will You then destroy us because of the deeds of men who practiced falsehood"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or you should say: Only our fathers associated others (with Allah) before, and we were an offspring after them: Wilt Thou then destroy us for what the vain doers did?

Translated by

William Pickthall

Or lest ye should say: (It is) only (that) our fathers ascribed partners to Allah of old and we were (their) seed after them. Wilt Thou destroy us on account of that which those who follow falsehood did?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या कहो कि हमारे बाप-दादा ने पहले से शिर्क किया था और हम उनके बाद उनकी नस्ल में हुए, तो क्या तू हमको हलाक करेगा उस काम पर जो ग़लत-कार लोगों ने किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا یوں کہنے لگو کہ (اصل) شرک تو ہمارے بڑوں نے کیا تھا اس سے پہلے اور ہم تو ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے سو کیا ان غلط راہ (نکالنے) والوں کے فعل پر آپ ہم کو ہلاکت میں ڈالے دیتے ہیں۔ (173)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا یہ کہو کہ شرک تو ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا ہی نے کیا تھا۔ اور ہم تو ان کے بعد ایک نسل تھے تو کیا تو ہمیں اس کی وجہ سے ہلاک کرتا ہے جو گمراہ لوگوں نے کیا ؟ (١٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا یہ نہ کہنے لگو کہ شرک کی ابتداء تو ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے کی تھی اور ہم بعد کو ان کی نسل سے پیدا ہوئے ، پھر کیا آپ ہمیں اس قصور میں پکڑتے ہیں جو غلط کار لوگوں نے کیا تھا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا یوں کہو کہ پہلے سے ہمارے باپ دادوں نے شرک کیا اور ہم ان کے بعد میں آنے والی اولاد تھے کیا آپ ہم کو باطل عمل والوں کے فعل کی وجہ سے ہلاک کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا کہنے لگو کہ شرک تو نکالا تھا ہمارے باپ دادوں نے ہم سے پہلے اور ہم ہوئے ان کی اولاد ان کے پیچھے تو کیا تو ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا گمراہوں نے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا یوں نہ کہنے لگو کہ شرک تو اصل میں ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا اور ہم تو ان کی اولاد تھے جو ان کے بعد پیدا ہوئے تھے تو کیا تو ان غلط کار لوگوں کے فعل پر ہم کو ہلاک کرتا ہے