Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 177

سورة الأعراف

سَآءَ مَثَلَاۨ الۡقَوۡمُ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ اَنۡفُسَہُمۡ کَانُوۡا یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾

How evil an example [is that of] the people who denied Our signs and used to wrong themselves.

اور ان لوگوں کی حالت بھی بری حالت ہے جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں اور وہ اپنا نقصان کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَآءَ
کتنی بری ہے
مَثَلَاۨ
مثال
الۡقَوۡمُ
ان لوگوں کی
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَاَنۡفُسَہُمۡ
اور اپنے نفسوں پر
کَانُوۡا
تھے وہ
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَآءَ
بُری ہے
مَثَلَاۨ
مثال
الۡقَوۡمُ
۔ (ان) لوگوں کی
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَاَنۡفُسَہُمۡ
اور اپنی جانوں پر
کَانُوۡا
وہ تھے
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

How evil an example [is that of] the people who denied Our signs and used to wrong themselves.

اور ان لوگوں کی حالت بھی بری حالت ہے جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں اور وہ اپنا نقصان کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کی مثال بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور خود اپنے آپ ہی پر ظلم کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایااوراپنی جانوں پر وہ ظلم کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Evil is the example of those who have belied our signs and have been doing wrong to themselves.

بری مثال ہے ان لوگوں کی کہ جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو اور وہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ہی بری مثال ہے اس قوم کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Evil is the example of the people who reject Our signs as false and perpetrate wrong against their own selves.

بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کتنی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور جو اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور (اس جھٹلانے سے) اپنا ہی بگاڑ کرتے رہے ان کی مثال بری ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان لوگوں کی مثال (حالت) بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بہت بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور وہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان کی مثال بری ہے اور انہوں نے نقصان (کیا تو) اپنا ہی کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Vile is the likeness of the people who belie Our signs, and their own souls they are wont to wrong.

(کیسی) بری مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں اور اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہی بُری تمثیل ہے اس قوم کی جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتی رہی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نہایت ) بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور وہ اپنی ( ہی ) جانوں پر ظلم کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی مثال بری ہے اور انہوں نے نقصان کیا تو اپنا ہی کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی ہی بری ہے مثال ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور (اس طرح حقیقت میں) وہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں کی مثال بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایااور خوداپنے آپ ہی پر ظلم کر تے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا بری کہاوت ہے ان کی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور اپنی ہی جان کا برا کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مثال کے لحاظ سے وہ قوم بہت ہی بری ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ( درحقیقت ) وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ۔ اور جو خود اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Evil as an example are people who reject Our signs and wrong their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

How terrible is the example of those who have rejected Our revelations and have done injustice only to themselves!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Evil is the parable of the people who rejected Our Ayat, and used to wrong themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Evil is the likeness of the people who reject Our communications and are unjust to their own souls.

Translated by

William Pickthall

Evil as an example are the folk who denied Our revelations, and were wont to wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कितनी बुरी मिसाल है उन लोगों की जिन्होंने हमारी आयतों को झुठलाया और जो जानों पर ज़ुल्म करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(حقیقت میں) ان لوگوں کی حالت بھی بری حالت ہے جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں اور (اس تکذیب سے) وہ اپنا (ہی) نقصان کرتے ہیں۔ (1) (177)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان لوگوں کی بری مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے۔ (١٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بری مثال ہے ان لوگوں کی کہ جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو، اور وہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کی مثال بہت ہی بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ اپنی جانوں پر ظلم کررہے ہیں