Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 18

سورة الأعراف

قَالَ اخۡرُجۡ مِنۡہَا مَذۡءُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ؕ لَمَنۡ تَبِعَکَ مِنۡہُمۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنۡکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۸﴾

[ Allah ] said, "Get out of Paradise, reproached and expelled. Whoever follows you among them - I will surely fill Hell with you, all together."

اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
اخۡرُجۡ
نکل جا
مِنۡہَا
اس سے
مَذۡءُوۡمًا
مذمت کیا ہوا
مَّدۡحُوۡرًا
رحمت سے دور کیا ہوا
لَمَنۡ
البتہ جو
تَبِعَکَ
پیروی کرے گا تیری
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
لَاَمۡلَئَنَّ
البتہ میں ضرور بھردوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنۡکُمۡ
تم سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے فرمایا
اخۡرُجۡ
تم نکل جاؤ
مِنۡہَا
یہاں سے
مَذۡءُوۡمًا
مذمت کیا ہوا
مَّدۡحُوۡرًا
دھتکارا ہوا
لَمَنۡ
یقیناً جو
تَبِعَکَ
تمہاری پیروی کرے گا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
لَاَمۡلَئَنَّ
میں لازماً بھر دوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنۡکُمۡ
تم سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سب سے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Get out of Paradise, reproached and expelled. Whoever follows you among them - I will surely fill Hell with you, all together."

اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : یہاں سے نکل جا۔ تو میری درگاہ سے ٹھکرایا ہوا اور رسوا شدہ مخلوق ہے۔ (یاد رکھ) انسانوں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا۔ تیرے سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’نکل جاؤ یہاں سے، مذمت کیاہوا،دھتکاراہو ا ، یقیناًجوبھی ان میں سے تیری پیروی کرے گا تومیں لازماًتم سب سے جہنم کو بھردوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) said, |"Get out of here, condemned, rejected. Indeed, those of them who follow you, I will fill Hell with you all together.

کہا نکل یہاں سے برے حال سے مردود ہو کر، جو کوئی ان میں سے تیری راہ پر چلے گا تو میں ضرور بھر دوں گا دوزخ کو تم سب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا نکل جاؤ اس میں سے برے حال میں مردود ہو کر۔ ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تو میں (انہیں اور تم کو اکٹھا کر کے ) تم سب سے جہنم کو بھر کر رہوں گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah said: 'Go away from here - disgraced and expelled. I shall fill the Hell with all those that follow you.

فرمایا ، نِکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہوا ۔ یقین رکھ کہ ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے ، تجھ سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا : نکل جا یہاں سے ، ذلیل اور مردار ہوکر ، ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا ، ( وہ بھی تیرا ساتھی ہوگا ) اور میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا رذالے مرودود (آسمان سے یا بہشت سے) نکل جا جو آدمی تیری راہ پر چلیں گے میں ضرور ان سے اور تجھ سے تم سب سے دوزخ کو بھرو دوں گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا۔ ان میں سے جو تیری پیروی کرے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھردوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے فرمایا کہ تو یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا۔ ان میں سے جو لوگ تیرے پیچھے چلیں گے تجھ سمیت میں ان سب سے جہنم کو بھروں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے) فرمایا، نکل جا۔ یہاں سے پاجی۔ مردود جو لوگ ان میں سے تیری پیروی کریں گے میں (ان کو اور تجھ کو جہنم میں ڈال کر) تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: go thou forth from hence, scorned, driven away. Whosoever of them followeth thee, I will of a surety fill Hell with you all.

(اللہ نے) فرمایا یہاں سے تو نکل ذلیل و خوار ہو کر ان میں سے جو کوئی تیری پیروی کرے گا سو میں تم سب سے جہنم کو بھر کر رہوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: تُو یہاں سے نکل ، خوار اور راندہ! ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تو میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا!

Translated by

Mufti Naeem

فرمایا ( اﷲتعالیٰ نے ) یہاں سے ذلیل ومردود ہو کر نکل جا البتہ ان میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا میں ضرور بالضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا نکل جا یہاں سے پاجی مردود جو لوگ ان میں سے تیری پیروی کریں گے میں ان کو اور تجھ کو جہنم میں ڈال کر جہنم کو بھر دوں گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرمایا جا نکل جا تو یہاں سے ذلیل اور خوار ہو کر، (اور یاد رکھ کہ) یہ قطعی بات ہے کہ ان میں سے جو بھی کوئی تیرے کہنے پر چلا، تو میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو تم سب سے

Translated by

Noor ul Amin

فرما یا:’’یہاں سے نکل جا توٹھکرایا ہوا اور رسوا شدہ ہے ، انسا نوں سےجو بھی تیری پیروی کرے گاتیرے سمیت ان سب کو جہنم میں بھردونگا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا یہاں سے نکل جا رد کیا گیا راندہ ہوا ، ضرور جو ان میں سے تیرے کہے پر چلا میں تم سب سے جہنم بھردوں گا ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد باری ہوا: ( اے ابلیس! ) تو یہاں سے ذلیل و مردود ہو کر نکل جا ، ان میں سے جو کوئی تیری پیروی کرے گا تو میں ضرور تم سب سے دوزخ بھر دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

فرمایا: ذلیل اور راندہ ہوکر یہاں سے نکل جا میں تجھے اور اسے جو ان میں سے تیری پیروی کرے گا تم سب سے جہنم بھر دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said: "Get out from this, disgraced and expelled. If any of them follow thee,- Hell will I fill with you all.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord told Satan, "Get out of this garden, for you are banished and despised. Hell will be filled with all of those who follow you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said (to Iblis): "Get out from this (Paradise), Madh'uman Madhura. Whoever of them (mankind) will follow you, then surely, I will fill Hell with you all."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Get out of this (state), despised, driven away; whoever of them will follow you, I will certainly fill hell with you all.

Translated by

William Pickthall

He said: Go forth from hence, degraded, banished. As for such of them as follow thee, surely I will fill hell with all of you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहा कि निकल जा यहाँ से ज़लील और ठुकराया हुआ, जो कोई उनमें से तेरी राह पर चलेगा तो मैं तुम सबसे जहन्नम को भर दूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا میں ضرور تم سے (6) جہنم کو بھر دوں گا۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمایا اس سے نکل جا، ذلیل ہوکر، دھتکارا ہوا، بیشک ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا میں ضرور جہنم کو تم سب سے بھروں گا۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرمایا : نکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہوا ‘ یقین رکھ کہ ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تجھ سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرمایا تو یہاں سے نکل جا ذلیل اور خوار ہو کر، اس میں شک نہیں کہ جو شخص ان میں سے تیری راہ پر چلے گا تو میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا نکل یہاں سے برے حال سے مردود ہو کر جو کوئی ان میں سے تیری راہ پر چلے گا تو میں ضرور بھر دوں گا دوزخ کو تم سب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو یہاں سے خوار و مردود ہوکر نکل ! بنی آدم (علیہ السلام) میں سے جو تیری پیروی کرے گا تو میں بلاشبہ تم سب سے دوزخ کو بھردوں گا۔