Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 180

سورة الأعراف

وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا ۪ وَ ذَرُوا الَّذِیۡنَ یُلۡحِدُوۡنَ فِیۡۤ اَسۡمَآئِہٖ ؕ سَیُجۡزَوۡنَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۸۰﴾

And to Allah belong the best names, so invoke Him by them. And leave [the company of] those who practice deviation concerning His names. They will be recompensed for what they have been doing.

اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کیلئے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں ان لوگوں کو ان کے کئے کی ضرور سزا ملے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہیں
الۡاَسۡمَآءُ
نام
الۡحُسۡنٰی
اچھے اچھے
فَادۡعُوۡہُ
پس پکارو اسے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَذَرُوا
اور چھوڑ دو
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
یُلۡحِدُوۡنَ
کج روی کرتے ہیں
فِیۡۤ اَسۡمَآئِہٖ
اس کے ناموں میں
سَیُجۡزَوۡنَ
عنقریب وہ بدلہ دیے جائیں گے
مَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں
الۡاَسۡمَآءُ
نام
الۡحُسۡنٰی
سب سے اچھے
فَادۡعُوۡہُ
سو تم پکارو اُسے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَذَرُوا
اور تم چھوڑدو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یُلۡحِدُوۡنَ
سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں
فِیۡۤ اَسۡمَآئِہٖ
اُس کے ناموں میں
سَیُجۡزَوۡنَ
عنقریب انہیں بدلہ دیا جا ئے گا
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And to Allah belong the best names, so invoke Him by them. And leave [the company of] those who practice deviation concerning His names. They will be recompensed for what they have been doing.

اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کیلئے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں ان لوگوں کو ان کے کئے کی ضرور سزا ملے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں انہی ناموں سے اسے پکارا کرو اور انہیں چھوڑو جو اس کے ناموں میں کجروی کرتے ہیں۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں جلد ہی انہیں اس کا بدلہ مل جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسب سے اچھے نام اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں سواُسے ان کے ساتھ پکارواوران لوگوں کوچھوڑدوجواُس کے ناموں کے بارے میں سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں،عنقریب انہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for Allah there are the most beautiful names. So, call Him by them, and leave those who deviate in (the matter on His names. They shall be recompensed for what they have been doing.

اور اللہ کے لئے ہیں سب اچھے نام سو اس کو پکارو وہی نام کہہ کر اور چھوڑ دو ان کو جو کج راہ چلتے ہیں اس کے نام میں، وہ بدلہ پا رہیں گے اپنے کئے کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمام اچھے نام اللہ ہی کے ہیں تو پکارو اسے ان (اچھے ناموں) سے اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جو اس کے ناموں میں کجی نکالتے ہیں عنقریب وہ بدلہ پائیں گے اپنے اعمال کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has the most excellent names. So call on Him by His names and shun those who distort them. They shall soon be requited for their deeds.

اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے ، اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں ۔ جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا بدلہ وہ پا کر رہیں گے ۔ 142

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسمائے حسنی ( اچھے اچھے نام ) اللہ ہی کے ہیں ۔ لہذا اس پر انہی ناموں سے پکارو ۔ ( ٩٢ ) اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں ٹیڑھا راستہ اختیار کرتے ہیں ۔ ( ٩٣ ) وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، اس کا بدلہ انہیں دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور للہ تعالیٰ کے اچھے (خاصے) نام ہیں اس کو انہی ناموں سے پکارو 3 اور جو لوگ اس کے ناموں میں بےدینی کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو 4 وہ اپنے کیے کا بدلہ قریب پائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ ہی کے لئے سب اچھے نام ہے پس اس کو ان (ناموں) سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجروی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو عنقریب ان لوگوں کو ان کے اعمال کی سزا دی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کے بہت اچھے اچھے نام ہیں اس کو ان ہی ناموں سے پکارو۔ ان لوگوں کو چھوڑو جو ان ناموں کے ساتھ بےدینی کرتے ہیں ۔ بہت جلد وہ اپنے کئے ہوئے کاموں کا بدلہ دیئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے سب نام اچھے ہی اچھے ہیں۔ تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah's are the excellent names; so call on Him thereby; and leave alone those who profane His names. Anon will they be requitcd for that which they were wont to work.

اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے (مخصوص) نام ہیں سو انہی سے اسے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑے رہو جو اس کے صفات سے کجروی کرتے رہتے ہیں ضرور انہیں اس کا بدلہ ملے گا جو کچھ کہ وہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کیلئے تو صرف اچھی ہی صفتیں ہیں تو انہی سے اس کو پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑو جو اس کی صفات کے باب میں کج روی اختیار کر رہے ہیں ۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، عنقریب اس کا بدلہ پائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اچھے اچھے نام اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں سوانہیں انہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں سے تعلق نہ رکھو جو اﷲ ( تعالیٰ ) کے ناموں میں کجروی کرتے رہتے ہیں جو وہ کیا کرتے تھے اس کا انہیں عنقریب بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے سب نام اچھے ہی اچھے ہیں۔ تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو۔ اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں۔ ان کو چھوڑ دو ، وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کے لیے سب سے اچھے نام، پس تم لوگ اس کو پکارو اس کے انہی ناموں کے ذریعے، اور چھوڑ دو تم ان لوگوں کو جو کج روی برتتے ہیں اس کے ناموں میں، وہ عنقریب ہی (بھرپور) بدلہ پا کر رہیں گے اپنے ان کاموں کا جو وہ کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اورا چھے اچھے نام اللہ ہی کے لئے ہیں انہی سے اسے پکاراکرو اور ا یسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھوجواس کے ناموں کو بگاڑتے ہیںجو وہ کرتے ہیں جلدہی ا نہیں اس کا بدلہ مل جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کے ہیں بہت اچھے نام ( ف۳۵۳ ) تو اسے ان سے پکارو اور انہیں چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے نکلتے ہیں ( ف۳۵٤ ) وہ جلد اپنا کیا پائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں ، سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے انحراف کرتے ہیں ، عنقریب انہیں ان ( اعمالِ بد ) کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں اسے انہی کے ذریعہ سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کجروی کرتے ہیں ۔ عنقریب انہیں ان کے کئے کا بدلہ مل جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The most beautiful names belong to Allah: so call on him by them; but shun such men as use profanity in his names: for what they do, they will soon be requited.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has the most blessed Names. You should address Him in your worship by these Names and keep away from those who pervert them. They will be recompensed for their (evil) deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (all) the Most Beautiful Names belong to Allah, so call on Him by them, and leave the company of those who belie His Names. They will be requited for what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah's are the best names, therefore call on Him thereby, and leave alone those who violate the sanctity of His names; they shall be recompensed for what they did.

Translated by

William Pickthall

Allah's are the fairest names. Invoke Him by them. And leave the company of those who blaspheme His names. They will be requited what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अस्मा-ए-हुस्ना (अच्छे-अच्छे नाम) अल्लाह ही के हैं लिहाज़ा उसको उन्हीं नामों से पुकारो, और उन लोगों को छोड़ दो जो उसके नामों में टेढ़ा रास्ता इख़्तियार करते हैं, वे जो कुछ कर रहे हैं उसका बदला उन्हें दिया जाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کجروی کرتے ہیں ان لوگوں کو ان کے کیے کی ضرور سزا ملے گی۔ (180)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور سب سے اچھے نام اللہ ہی کے ہیں سو اسے انہی کے ساتھ پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں صحیح راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں انہیں جلد ہی اس کی سزا دی جائے گی جو وہ کیا کرتے تھے۔ (١٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہوجاتے ہیں۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں ، اس کا بدلہ وہ پاکر رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کے لیے اچھے نام ہیں سو تم اسے ان ناموں سے پکارو، اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کج روی اختیار کرتے ہیں۔ عنقریب ان کو ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ کے لیے ہیں سب نام اچھے سو اس کو پکارو وہی نام کہہ کر اور چھوڑ دو ان کو جو کج راہ چلتے ہیں اس کے ناموں میں وہ بدلہ پا رہیں گے اپنے کیے کا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اچھے اچھے سب نام اللہ کیلئے خاص ہیں لہٰذا انہی ناموں سے اس کو پکارا کرو اور ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کج روی کا طریقہ اختیار کرتے ہیں ایسے لوگ جو کچھ کررہے ہیں بہت جلد اس کا بدلہ دیئے جائیں گے