Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 194

سورة الأعراف

اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمۡثَالُکُمۡ فَادۡعُوۡہُمۡ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۹۴﴾

Indeed, those you [polytheists] call upon besides Allah are servants like you. So call upon them and let them respond to you, if you should be truthful.

واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہیے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
عِبَادٌ
بندے ہیں
اَمۡثَالُکُمۡ
تمہاری طرح کے
فَادۡعُوۡہُمۡ
پس پکارو انہیں
فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا
تو چاہیے کہ وہ جواب دیں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
عِبَادٌ
بندے ہیں
اَمۡثَالُکُمۡ
تمہارے ہی جیسے
فَادۡعُوۡہُمۡ
پس تم پکارو اُنہیں
فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا
تو لازم ہے کہ وہ دعا قبول کریں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہوتم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those you [polytheists] call upon besides Allah are servants like you. So call upon them and let them respond to you, if you should be truthful.

واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہیے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تو تمہاری ہی طرح کے بندے ہیں۔ اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو تو ضروری ہے کہ جب تم انہیں پکارو تو وہ تمہیں اس کا جواب دیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں کوتم اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہووہ تمہارے ہی جیسے بندے ہیں،پس تم انہیں پکاروتولازم ہے کہ وہ تمہاری دُعاقبول کریں،اگرتم واقعی سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, the whom you call beside Allah are slaves like you. So, call them and they should respond to you if you are true.

جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ بندے ہیں تم جیسے بھلا پکارو تو ان کو پس چاہئے کہ وہ قبول کریں تمہارے پکارنے کو اگر تم سچے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے ماسوا وہ بھی تمہاری طرح کے بندے ہیں ان کو پکار دیکھو پھر وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom you invoke other than Allah are creatures like you. So invoke them. and see if they answer your call, if what you claim is true.

تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو ۔ ان سے دعائیں مانگ کر دیکھو ، یہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ اللہ کو چھوڑ کر جن جن کو تم پکارتے ہو ، وہ سب تمہاری طرح ( اللہ کے ) بندے ہیں ۔ اب ذرا ان سے دعا مانگو ، پھر اگر تم سچے ہو تو انہیں تمہاری دعا قبول کرنی چاہیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک تم جن کو (یعنی بتوں کو) اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح (اللہ کے) بندے ہیں 2 اچھا ان کو پکارو اگر سچے ہو تو وہ تمہارا مطلب پورا کریں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ بھی تمہاری طرح بندے ہیں پس تم ان کو پکاروں تو چاہیے کہ وہ تمہارا کہا پورا کردیں اگر تم سچے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو پکارتے ہیں وہ تم ہی جیسے بندے ہیں۔ تم ان کو پکارو تو ان کو چاہیے کہ وہ جواب دیں اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مشرکو) جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہی ہیں (اچھا) تم ان کو پکارو اگر سچے ہو تو چاہیئے کہ وہ تم کو جواب بھی دیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those whom ye call upon beside Allah are creatures like unto you; so call on them, and let them answer you if ye say sooth.

بیشک جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ تمہارے ہی جیسے بندے ہیں سو تم انہیں پکارو وہ تمہیں جواب دیں گے اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، یہ تو تمہارے ہی جیسے بندے ہیں ۔ پس ان کو پکار دیکھو ، وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ( اے مشرکو! ) جنہیں تم اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ تمہاری طرح بندے ( ہی ) ہیں پس تم انہیں پکار کر دیکھو اگر تم سچے ہو تو انہیں پکار کاجواب دینا چاہیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(مشرکو ! ) جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو تمہاری طرح کے بندے ہی ہیں اچھا تم ان کو پکارو اگر سچے ہو تو چاہیے کہ وہ تم کو جواب بھی دیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن کو تم لوگ پکارتے ہو اللہ کے سوا، وہ بندے ہیں تم ہی جیسے، پس تم لوگ انہیں پکار کر دیکھو، پھر ان کو چاہیے کہ وہ قبول کریں تمہاری (دعا) وپکار کو، اگر تم لوگ سچے ہو (اپنے دعوؤں میں)

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہووہ تمہاری ہی طرح کے بندے ہیں اگرتم ( اپنے دعوٰی میں ) سچے ہوتوضروری ہے کہ ( جب ) تم انہیں پکارووہ تمہیں جواب دیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں ( ف۳۷۹ ) تو انہیں پکارو پھر وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن ( بتوں ) کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو وہ بھی تمہاری ہی طرح ( اللہ کے ) مملوک ہیں ، پھر جب تم انہیں پکارو تو انہیں چاہئے کہ تمہیں جواب دیں اگر تم ( انہیں معبود بنانے میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے کافرو ) یقینا وہ جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر ( اور خدا سمجھ کر ) پکارتے ہو وہ تمہاری ہی طرح ( خدا کے ) بندے ہیں ۔ اگر تم اس دعویٰ میں سچے ہو ( کہ ان میں مافوقِ بشریت طاقتیں ہیں ) تو انہیں پکارو ۔ پھر تو انہیں چاہیے کہ تمہاری دعا و پکار کا جواب دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily those whom ye call upon besides Allah are servants like unto you: Call upon them, and let them listen to your prayer, if ye are (indeed) truthful!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those whom you (pagans) worship besides God, are themselves servants just like yourselves. If your claim was true, they should answer your prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those whom you call upon besides Allah are servants like you. So call upon them and let them answer you if you are truthful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those whom you call on besides Allah are in a state of subjugation like yourselves; therefore call on them, then let them answer you if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Lo! those on whom ye call beside Allah are slaves like unto you. Call on them now, and let them answer you, if ye are truthful!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिनको तुम अल्लाह के सिवा पुकारते हो वे तुम्हारे ही जैसे बंदे हैं, पस तुम उनको पुकारो फिर वे तुम्हें जवाब दें अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

واقعی تم خدا کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہئیے کہ تمہارا کہنا کردیں اگر تم سچے ہو۔ (194)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ تمہارے جیسے بندے ہیں، پس انہیں پکارو، پھر اگر تم سچے ہو تو وہ تمہاری بات قبول کریں۔ (١٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو۔ ان سے دعائیں مانگ دیکھو ، یہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک تم جن کو اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہارے جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر وہ تمہاری پکار کو قبول کرلیں اگر تم سچے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ بندے ہیں تم جیسے بھلا پکارو تو ان کو پس چاہیے کہ وہ قبول کریں تمہارے پکارنے کو، اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مشرکو ! بلاشبہ تم خدا کو چھوڑ کر جن کو پکارتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں اچھا تم ان کو پکار دیکھو اگر تم سچے ہو