Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 26

سورة الأعراف

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ قَدۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکُمۡ لِبَاسًا یُّوَارِیۡ سَوۡاٰتِکُمۡ وَ رِیۡشًا ؕ وَ لِبَاسُ التَّقۡوٰی ۙ ذٰلِکَ خَیۡرٌ ؕ ذٰلِکَ مِنۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ لَعَلَّہُمۡ یَذَّکَّرُوۡنَ ﴿۲۶﴾

O children of Adam, We have bestowed upon you clothing to conceal your private parts and as adornment. But the clothing of righteousness - that is best. That is from the signs of Allah that perhaps they will remember.

اے آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقوےٰ کا لباس یہ اس سے بڑھ کر ہے یہ اللہ تعالٰی کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے بنی آدم
قَدۡ
تحقیق
اَنۡزَلۡنَا
اتارا ہم نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لِبَاسًا
لباس
یُّوَارِیۡ
جو چھپاتا ہے
سَوۡاٰتِکُمۡ
شرم گاہیں تمہاری
وَرِیۡشًا
اور زینت (بھی)ہے
وَلِبَاسُ
اور لباس
التَّقۡوٰی
تقویٰ کا
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے اولاد آدم
قَدۡ
تحقیق
اَنۡزَلۡنَا
اتاراہم نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لِبَاسًا
لباس
یُّوَارِیۡ
وہ چھپاتا ہے
سَوۡاٰتِکُمۡ
تمہاری شرمگاہوں کو
وَرِیۡشًا
اور زینت ہے
وَلِبَاسُ
اور لباس
التَّقۡوٰی
تقوی کا
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہترین ہے
ذٰلِکَ
وہ
مِنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ سبق حاصل کریں
Translated by

Juna Garhi

O children of Adam, We have bestowed upon you clothing to conceal your private parts and as adornment. But the clothing of righteousness - that is best. That is from the signs of Allah that perhaps they will remember.

اے آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقوےٰ کا لباس یہ اس سے بڑھ کر ہے یہ اللہ تعالٰی کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی آدم ! ہم نے تم پر لباس نازل کیا جو تمہاری شرمگاہوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت بھی ہے اور لباس تو تقویٰ ہی کا بہتر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ شاید لوگ کچھ سبق حاصل کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اولادِآدم! یقیناًہم نے تم پرلباس اُتاراہے جو تمہاری شرم گاہوں کوچھپاتاہے اورزینت ہے اورتقویٰ کا لباس ہی بہترین ہے۔یہ اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے کہ لوگ سبق حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O children of &Adam, We have sent down to you clothing that covers your shame and dress that adorns. And the dress of Taqwa! that is the best. That is one of the signs of Allah, so that they may be receptive to advice.

اے اولاد آدم کی ہم نے اتاری تم پر پوشاک جو ڈھانکے تمہاری شرمگاہیں اور اتارے آرائش کے کپڑے اور لباس پرہیزگاری کا وہ سب سے بہتر ہے یہ نشانیاں ہیں اللہ کی قدرت کی تاکہ وہ لوگ غور کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے آدم ( علیہ السلام) کی اولاد ہم نے تم پر لباس اتارا جو تمہاری شرمگاہوں کو ڈھانپتا ہے اور آرائش و زیبائش کا سبب بھی ہے اور (اس سے بڑھ کر) تقویٰ کا لباس جو ہے وہ سب سے بہتر ہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت اخذ کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Children of Adam! Indeed We have sent down to you a garment which covers your shame and provides protection and adornment. But the finest of all is the garment of piety. That is one of the signs of Allah so that they may take heed.

اے اولادِ آدم 15 ، ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے کہ تمہارے جسم کے قابلِ شرم حصّوں کو ڈھانکے اور تمہارے لیے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو ، اور بہترین لباس تقوٰی کا لباس ہے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ، شاید کہ لوگ اس سے سبق لیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! ہم نے تمہارے لیے لباس نازل کیا ہے جو تمہارے جسم کے ان حصوں کو چھپا سکے جن کا کھولنا برا ہے ، اور جو خوشنمائی کا ذریعہ بھی ہے ۔ ( ١١ ) اور تقوی کا جو لباس ہے وہ سب سے بہتر ہے ۔ ( ١٢ ) یہ سب اللہ کی نشانیوں کا حصہ ہے ، جن کا مقصد یہ ہے کہ لوگ سبق حاصل کریں ۔ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آدمیوں ہم نے کپڑا اتارا جو تمہاری شرم گاہ چھپاتا ہے 3 اور بناؤ (زیب وزینت سجاوٹ کا سامان اتار یا مال و اسباب اور پرہیز گاری کا لباس یہ سب سے بہتر ہے 4 یہ لباس کا پیدا کرنا اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں ہے تاکہ وہ نصیحت لیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد آدم ! یقینا ہم نے تم پر لباس اتارا (پہننے کی چیزیں عطا کیں) جو تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہیں) زینت دے اور جو پرہیزگاری کا لباس ہے وہ سب سے اچھا ہے یہ اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے آدم (علیہ السلام) کی اولاد۔ ہم نے تمہارے اوپر لباس اور آرائش کے کپڑے نازل کئے تاکہ وہ تمہارے قابل شرم حصوں کو ڈھانپ سکیں۔ اور تمہارے لئے باعث زینت ہوں۔ تقویٰ کا لباس سب سے بہتر ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ وہ غور فکر کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے نبی آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زینت (دے) اور (جو) پرہیزگاری کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصحیت پکڑ یں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Adam! verily We have sent down unto you a garment covering your shame and as an adornment; and the garment of piety --that is the best. That is of the signss of Allah, that haply they may be admonished.

اے بنی آدم ! ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا ہے (جو) تمہارے پردہ والے بدن کو چھپاتا ہے اور (موجب) زینت بھی ہے ۔ اور تقوی کا لباس (اس سے بھی) بڑھ کر ہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! ہم نے تم پر لباس اتارا جو تمہارے لئے ستر پوش بھی ہے اور زینت بھی ۔ مزید برآں تقویٰ کا لباس ہے ، جو اس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ یہ اللہ کی آیات میں سے ہے ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا ہے جو تمہارے بدن کو چھپانے والے حصوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت کا سبب ہے اور تقویٰ کا لباس یہ بہتر ہے یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں میں سے تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی آدم ! ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور تمہارے بدن کو زینت دے اور جو پرہیزگاری کا لباس ہے وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے اولاد آدم، ہم نے اتارا تم پر ایسا لباس، جو چھپائے تمہارے شرم (اور پردے) کے حصول کو، اور تاکہ تمہارے لئے آرائش بھی ہو اور تقویٰ کا (معنوی) لباس تو سب سے بڑھ کر ہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے، تاکہ لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں،

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی آدم ہم نے تم پر لباس نازل کیا جوتمہاری شرمگاہوں کو ڈھانکتا ہے اور زینت بھی ہے ، اور پرہیزگاری کالباس ہی بہترہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے شایدلوگ سبق حاصل کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے آدم کی اولاد! بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک لباس وہ اتارا کہ تمہاری شرم کی چیزیں چھپائے اور ایک وہ کہ تمہاری آرائش ہو ( ف۳۳ ) اور پرہیزگاری کا لباس وہ سب سے بھلا ( ف۳٤ ) یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! بیشک ہم نے تمہارے لئے ( ایسا ) لباس اتارا ہے جو تمہاری شرم گاہوں کو چھپائے اور ( تمہیں ) زینت بخشے اور ( اس ظاہری لباس کے ساتھ ایک باطنی لباس بھی اتارا ہے اور وہی ) تقوٰی کا لباس ہی بہتر ہے ۔ یہ ( ظاہر و باطن کے لباس سب ) اﷲ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Translated by

Hussain Najfi

اے اولادِ آدم ( ع ) ! ہم نے تمہارے لئے لباس نازل کیا ہے جو تمہارے جسم کے قابلِ ستر حصوں کو چھپاتا ہے اور ( باعث ) زینت بھی ہے ۔ اور تقویٰ و پرہیزگاری کا لباس یہ سب سے بہتر ہے یہ ( لباس بھی ) اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye Children of Adam! We have bestowed raiment upon you to cover your shame, as well as to be an adornment to you. But the raiment of righteousness,- that is the best. Such are among the Signs of Allah, that they may receive admonition!

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Adam, We have given you clothing to cover your private parts and for beauty, but the robe of piety is the best. Thus is the guidance of God so that you may take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Adam! We have bestowed Libas (raiment) upon you to cover yourselves with, and as Rish (adornment); and the Libas (raiment) of Taqwa, that is better. Such are among the Ayat of Allah, that they may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Adam! We have indeed sent down to you clothing to cover your shame, and (clothing) for beauty and clothing that guards (against evil), that is the best. This is of the communications of Allah that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

O Children of Adam! We have revealed unto you raiment to conceal your shame, and splendid vesture, but the raiment of restraint from evil, that is best. This is of the revelations of Allah, that they may remember.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! हमने तुम पर लिबास उतारा जो तुम्हारी शर्मगाहों को ढाँके और ज़ीनत भी, और तक़वे का लिबास उससे भी बेहतर है, यह अल्लाह की निशानियों में से है ताकि लोग ग़ौर करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اولاد آدم (علیہ السلام) کی ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو کہ تمہاری پردہ داریوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقویٰ کا لباس یہ اس سے بڑھ کر ہے (5) یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے آدم کی اولاد ! ہم نے تم پر لباس اتارا ہے جو تمہاری شرمگاہوں کو چھپاتا ہے اور زینت بھی ہے اور تقویٰ کا لباس سب سے بہتر ہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے اولاد آدم ‘ ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے کہ تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکے اور تمہارے لئے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو ‘ اور بہترین لباس تقوی کا لباس ہے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ‘ شاید کہ لوگ اس سے سبق لیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے آدم کی اولاد ! بیشک ہم نے تمہارے لیے لباس اتارا جو تمہاری شرم کی جگہوں کو چھپاتا ہے اور وہ سبب زینت ہے اور تقویٰ کا لباس یہ بہتر ہے، یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے اولاد آدم کی ہم نے اتاری تم پر پوشاک جو ڈھانکے تمہاری شرمگاہیں اور اتارے آرایش کے کپڑے   اور لباس پرہیزگاری کا وہ سب سے بہتر ہے یہ نشانیاں ہیں اللہ کی قدرت کی تاکہ وہ لوگ غور کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے بنی آدم ہم نے تمہارے لئے ایسا لباس پیدا کیا جو تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکتا ہے اور ایسا لباس بھی جو تمہارے لئے موجب زینت ہے اور پرہیزگاری کا لباس تو وہ سب لباسوں سیح بہتر ہے یہ قدرت خدا وندی کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ غورکریں