Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 27

سورة الأعراف

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ لَا یَفۡتِنَنَّکُمُ الشَّیۡطٰنُ کَمَاۤ اَخۡرَجَ اَبَوَیۡکُمۡ مِّنَ الۡجَنَّۃِ یَنۡزِعُ عَنۡہُمَا لِبَاسَہُمَا لِیُرِیَہُمَا سَوۡاٰتِہِمَا ؕ اِنَّہٗ یَرٰىکُمۡ ہُوَ وَ قَبِیۡلُہٗ مِنۡ حَیۡثُ لَا تَرَوۡنَہُمۡ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا الشَّیٰطِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ لِلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۲۷﴾

O children of Adam, let not Satan tempt you as he removed your parents from Paradise, stripping them of their clothing to show them their private parts. Indeed, he sees you, he and his tribe, from where you do not see them. Indeed, We have made the devils allies to those who do not believe.

اے اولاد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کر ادیا ایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وہ ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے ۔ وہ اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے بنی آدم
لَایَفۡتِنَنَّکُمُ
ہرگز نہ فتنے میں ڈالے تمہیں
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَخۡرَجَ
اس نے نکلوا دیا
اَبَوَیۡکُمۡ
تمہارے والدین کو
مِّنَ الۡجَنَّۃِ
جنت سے
یَنۡزِعُ
اس نے اتروا یا
عَنۡہُمَا
ان دونوں سے
لِبَاسَہُمَا
لباس ان دونوں کا
لِیُرِیَہُمَا
تاکہ وہ دکھائےانہیں
سَوۡاٰتِہِمَا
شرم گاہیں ان دونوں کی
اِنَّہٗ
بےشک وہ
یَرٰىکُمۡ
دیکھتا ہے تمہیں
ہُوَ
وہ
وَقَبِیۡلُہٗ
اور قبیلہ اس کا
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَا تَرَوۡنَہُمۡ
تم نہیں دیکھتے انہیں
اِنَّا
بےشک ہم
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الشَّیٰطِیۡنَ
شیطان کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
لِلَّذِیۡنَ
ان کا جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے اولاد آدم
لَایَفۡتِنَنَّکُمُ
ہر گز نہ فتنے میں ڈالے تمہیں
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَخۡرَجَ
نکلوادیا تھا اس نے
اَبَوَیۡکُمۡ
تمہارے ماں باپ کو
مِّنَ الۡجَنَّۃِ
جنت سے
یَنۡزِعُ
وہ اترواتا تھا
عَنۡہُمَا
ان سے
لِبَاسَہُمَا
لباس ان دونوں کے
لِیُرِیَہُمَا
تا کہ وہ دکھا دے ان دونوں کو
سَوۡاٰتِہِمَا
شرمگاہیں ان کی
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
یَرٰىکُمۡ
دیکھتے ہیں تمہیں
ہُوَ
وہ
وَقَبِیۡلُہٗ
اور ساتھی اس کے
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَا
نہیں
تَرَوۡنَہُمۡ
تم دیکھتے انہیں
اِنَّا
یقیناً ہم
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الشَّیٰطِیۡنَ
شیطانوں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

O children of Adam, let not Satan tempt you as he removed your parents from Paradise, stripping them of their clothing to show them their private parts. Indeed, he sees you, he and his tribe, from where you do not see them. Indeed, We have made the devils allies to those who do not believe.

اے اولاد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کر ادیا ایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وہ ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے ۔ وہ اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی آدم ! ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں فتنے میں مبتلا کردے جیسا کہ اس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوا دیا تھا اور ان سے ان کے لباس اتروا دیئے تھے تاکہ ان کی شرمگاہیں انہیں دکھلا دے۔ وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا سرپرست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اولادِآدم!شیطان تمہیں ہرگزفتنے میں نہ ڈالے جیسا کہ اُس نے تمہارے والدین کوجنت سے نکلوا دیا تھا،وہ اُن دونوں کے لباس ان سے اترواتا تھا تاکہ وہ اُن دونوں کو ایک دوسرے کی شرمگاہیں دکھا دے یقیناوہ اوراس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم اُنہیں نہیں دیکھتے،یقیناًہم نے شیطانوں کواُن لوگوں کے لیے دوست بنا دیا ہے جوایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O children of &Adam, |"Do not let Satan put you in trou¬ble the way he had your parents expelled from Para¬dise, having their dress removed from them, so that he could show them their shame. Indeed, he sees you - he and his company - from where you do not see them. Surely, We have made the satans friends for those who do not believe.

اے اولاد آدم کی نہ بہکاوے تم کو شیطان جیسا کہ اس نے نکال دیا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے، اتروائے ان سے ان کے کپڑے تاکہ دکھلائے ان کو شرمگاہیں ان کی وہ دیکھتا ہے تم کو اور اس کی قوم جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھتے، ہم نے کردیا شیطانوں کو رفیق ان لوگوں کا جو ایمان نہیں لاتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے بنی آدم (دیکھو اب) شیطان تمہیں فتنہ میں نہ ڈالنے پائے جیسے کہ تمہارے والدین کو اس نے جنت سے نکلوادیا تھا (اور) اس نے اتروا دیا تھا ان سے ان کا لباس تاکہ ان پر عیاں کر دے ان کی شرمگاہیں یقیناً وہ اور اس کی ذریت وہاں سے تم پر نظر رکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں دیکھ نہیں سکتے ہم نے تو شیاطین کو ان لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Children of Adam! Let not Satan deceive you in the manner he deceived your parents out of Paradise, pulling off from them their clothing to reveal to them their shame. He and his host surely see you from whence you do not see them. We have made satans the guardians of those who do not believe.

اے بنی آدم ، ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں پھر اسی طرح فتنے میں مبتلا کر دے جس طرح اس نے تمہارے والدین کو جنّت سے نکلوایا تھا اور ان کے لباس ان پر سے اتروا دیے تھےتاکہ ان کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے سامنے کھولے ۔ وہ اور اس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انھیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان شیاطین کو ہم نے ان لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔ 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! شیطان کو ایسا موقع ہرگز ہرگز نہ دینا کہ وہ تمہیں اسی طرح فتنے میں ڈال دے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکالا ، جبکہ ان کا لباس ان کے جسم سے اتر والیا تھا ، تاکہ ان کو ایک دوسرے کی شرم کی جگہیں دکھا دے ۔ اور وہ اس کا جتھ تمہیں وہاں سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان شیطانوں کو ہم نے انہی کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آدمیو (خیال رکھو) شیطان تم کو بہکا نہ دے (وہ تمہارا دشمن ہے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو بہشت شے نکلوایا ان کے کپڑے اتروائے ان کا ستر ان کو دکھانے کو کیونکہ وہ شیطا اور اس کا کنبہ یا اس کا لشکر تم کو دیکھ لیتا ہے جہاں سے تم اس کو نہیں دیکھتے 6 ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست بنادیا ہے جو بےایمان ہیں (کافر اور مشرک)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد آدم (علیہ السلام) ! کہیں شیطان تم کو بہکا نہ دے کہ جس طرح تمہاری ماں باپ کو بہشت سے نکلوادیا (اور) ان کا لباس ان سے اتروا دیا تاکہ ان کا سر ان پر کھل جائے یقینا وہ اس کا کنبہ تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہو یقینا ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے آدم (علیہ السلام) کی اولاد ! تمہیں شیطان اسی طرح نہ بہکادے جس طرح اس نے تمہارے مان باپ (حضرت آدم (علیہ السلام) و حوا) جو بہکا کر جنت سے نکلوا دیا تھا اور ان کا لباس اتروادیا تھا۔ تاکہ ان دونوں کی شرم گاہیں ایک دوسرے کے سامنے کھلوادے۔ وہ شیطان اور اس کا گروہ تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے۔ ہم نے ان شیطانوں کو ایسے لوگوں کا ساتھی اور رفیق بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Adam! let not the Satan tempt you even as he drave forth your parents from the Garden, divesting the twain of their garment that he might discover unto the twain their shame. Verily he beholdeth you, he and his tribe, in such wise that ye behold them not. Verily We have made the Satans patrons of those only who believe not.

اے اولاد آدم (علیہ السلام) ! یہ نہ ہو کہ شیطان تمہیں کسی خرابی میں ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوا دیا اس طرح کہ دونوں سے ان کا لباس بھی اتروادیا تھا جس سے کہ ان دونوں کو ان کے پردہ کا بدن دکھائی دینے لگے ۔ بیشک وہ خود اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم انہیں نہیں دیکھتے ۔ ہم نے تو شیطانوں کو رفیق انہی لوگوں کا بننے دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! شیطان تمہیں فتنہ میں نہ ڈالنے پائے ، جس طرح اس نے تمہارے باپ ماں کو جنت سے نکلوا چھوڑا ، ان کے لباس اتروا کر کہ ان کو ان کے سامنے بے پردہ کردے ۔ وہ اور اس کا جتھا تم کو وہاں سے تاڑتا ہے ، جہاں سے تم ان کو نہیں تاڑتے ۔ ہم نے شیاطین کو ان لوگوں کا رفیق بنادیا ہے ، جو ایمان سے محروم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! تمہیں شیطان ہرگز فتنے میں نہ ڈال دے جیسا کہ تمہارے ماں باپ کو اس نے جنت سے ایسی حالت میں نکلوا یا کہ وہ ان کا لباس اتروارہاتھا تاکہ ان دونوں کو ایک دوسرے کی شرم گاہیں دکھا دے ۔ بیشک وہ اور اس کا لشکر تمہیں اس طرح دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے بیشک ہم نے شیاطین کو ایسے لوگوں کا دوست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی آدم ! دیکھنا کہیں شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو بہکا کر بہشت سے نکلوا دیا تھا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیے تھے تاکہ ان کا پوشیدہ جسم ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہتے ہیں۔ جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہی لوگوں کا رفیق بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے اولاد آدم (خیال رکھنا کہ) کہیں شیطان تمہیں بہکا نہ دے، جس طرح کہ وہ نکلوا چکا ہے تمہارے ماں باپ کو جنت سے، اور وہ ان سے اتروا چکا ہے ان کے لباس، تاکہ دکھا دے ان کو ایک دوسرے کی شرمگاہیں، (اور اس لئے بھی چوکنا رہنا کہ) یقیناً وہ اور اس کا ٹولہ تمہیں وہاں سے دیکھتا ہے، جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے، ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے۔

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی آدم!ایسانہ ہوکہ شیطان تمہیں فتنہ میں مبتلاکردے جیسااس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوایاان سے ان کے لباس اتروادیئے تاکہ ان کی شرمگاہیں انہیں دکھلائے وہ اور اس کاقبیلہ تمہیں اسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطان کو ان کاوالی بنادیا ہےجو ایمان نہیں لاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے آدم کی اولاد! ( ف۳۵ ) خبردار! تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈالے جیسا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے نکالا اتروا دیئے ان کے لباس کہ ان کی شرم کی چیزیں انہیں نظر پڑیں ، بیشک وہ اور اس کا کنبہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے ( ف۳٦ ) بیشک ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! ( کہیں ) تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا ، ان سے ان کا لباس اتروا دیا تاکہ انہیں ان کی شرم گاہیں دکھا دے ۔ بیشک وہ ( خود ) اور اس کا قبیلہ تمہیں ( ایسی ایسی جگہوں سے ) دیکھتا ( رہتا ) ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ بیشک ہم نے شیطانوں کو ایسے لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اے اولادِ آدم! ( ہوشیار رہنا ) کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں اسی طرح فتنہ میں مبتلا کر دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکلوایا تھا ۔ اور ان کے جسم سے کپڑے تک اتروا دیئے تھے تاکہ ان کے جسم کے قابلِ ستر حصے ان کو دکھا دے یقینا وہ ( شیطان ) اور اس کا قبیلہ تمہیں جس طرح اور جہاں سے دیکھتا ہے تم انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتے بے شک ہم نے شیطانوں کو ان کا سرپرست بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye Children of Adam! Let not Satan seduce you, in the same manner as He got your parents out of the Garden, stripping them of their raiment, to expose their shame: for he and his tribe watch you from a position where ye cannot see them: We made the evil ones friends (only) to those without faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Adam, do not let Satan seduce you, as he caused your parents to be expelled from the garden and made them take off their clothes in order to show them their private parts. Satan and those like him see you but you do not see them. We have made the Satans as friends for those who have no faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Adam! Let not Shaytan deceive you, as he got your parents out of Paradise, stripping them of their raiment, to show them their private parts. Verily, he and his tribe see you from where you cannot see them. Verily, We made the Shayatin friends of those who believe not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Adam! let not the Shaitan cause you to fall into affliction as he expelled your parents from the garden, pulling off from them both their clothing that he might show them their evil inclinations, he surely sees you, he as well as his host, from whence you cannot see them; surely We have made the Shaitans to be the guardians of those who do not believe.

Translated by

William Pickthall

O Children of Adam! Let not Satan seduce you as he caused your (first) parents to go forth from the Garden and tore off from them their robe (of innocence) that he might manifest their shame to them. Lo! he seeth you, he and his tribe, from whence ye see him not. Lo! We have made the devils protecting friends for those who believe not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! शैतान तुमको बहका न दे जिस तरह उसने तुम्हारे माँ-बाप को जन्नत से निकलवा दिया, उसने उनके लिबास उतरवाए ताकि उनको उनके सामने बे-पर्दा कर दे, वह और उसके साथी तुमको ऐसी जगह से देखते हैं जहाँ से तुम उन्हें नहीं देखते, हमने शैतानों को उन लोगों का दोस्त बना दिया है जो ईमान नहीं लाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اولاد آدم (علیہ السلام) کی شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا اس نے تمہارے دادا دادی کو جنت سے باہر کرادیا ایسی حالت سے کہ ان کا لباس بھی ان سے اتروا دیا تاکہ ان کو ان کا پردہ کا بدن دکھلائی دینے لگے وہ اور اس کا لشکرتم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو ہم شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق ہونے دیتے ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے آدم کی اولاد ! کہیں شیطان تمہیں فتنے میں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا دونوں سے ان کے لباس اتروا دیے تاکہ دونوں کو ان کی شرمگاہیں دکھائے بیشک وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھتے۔ بیشک ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بنی آدم ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں پھر اسی طرح فتنے میں مبتلا کردے جس نے اس سے پہلے تمہارے والدین کو اس نے جنت سے نکلوایا اور ان کے لباس ان پر سے اتروا دیئے تھے تاکہ ان کی شرمگائیں ایک دوسرے کے سامنے کھولے ۔ اور اس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان شیاطین کو ہم نے ان لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے آدم کی اولاد ! تمہیں شیطان ہرگز فتنہ میں نہ ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے ایسی حالت میں نکالا کہ وہ ان کا لباس اتروا رہا تھا۔ تاکہ دکھا دے ان دونوں کو ان کی شرمگاہیں۔ بیشک وہ اور اس کی قوم تمہیں ایسے طور دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے۔ بیشک ہم نے بنا دیا شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست جو ایمان نہیں لاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے اولاد آدم کی نہ بہکائے تم کو شیطان جیسا کہ اس نے نکال دیا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے اتروائے ان سے ان کے کپڑے تاکہ دکھلائے ان کو شرمگاہیں ان کی وہ دیکھتا ہے تم کو اور اس کی قوم جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھتے ہم نے کردیا شیطانوں کو رفیق ان لوگوں کا جو ایمان نہیں لاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اولاد ِ آدم (علیہ السلام) دیکھو شیطان تم کو اسی طرح کسی فتنہ میں مبتلا نہ کردے جس طرح اس نے تمہارے والدین کو ایسی حالت کے ساتھ جنت سے نکلوایا کہ ان دونوں کا لباس بھی ان سے اتروا دیا تاکہ ان دونوں کی قابل ِ شرم چیزیں ان پر ظاہر کردے یقیناً وہ شیطن اور اس کا لشکر تم کو ایسی جگہ سے دیکھتا ہے جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے بیشک ہم نے شیطانوں کو انہی لوگوں کا رفیق و ہمدم مقرر کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔