Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 30

سورة الأعراف

فَرِیۡقًا ہَدٰی وَ فَرِیۡقًا حَقَّ عَلَیۡہِمُ الضَّلٰلَۃُ ؕ اِنَّہُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ یَحۡسَبُوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ ﴿۳۰﴾

A group [of you] He guided, and a group deserved [to be in] error. Indeed, they had taken the devils as allies instead of Allah while they thought that they were guided.

بعض لوگوں کو اللہ نے ہدایت دی ہے اور بعض پر گمراہی ثابت ہو گئی ہے ۔ ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ راست پر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
ہَدٰی
اس نے ہدایت دی
وَفَرِیۡقًا
اور ایک گروہ کو
حَقَّ
چسپاں ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الضَّلٰلَۃُ
گمراہی
اِنَّہُمُ
بےشک وہ
اتَّخَذُوا
انہوں نے بنالیا
الشَّیٰطِیۡنَ
شیاطین کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَیَحۡسَبُوۡنَ
اور وہ سمجھتے ہیں
اَنَّہُمۡ
بےشک وہ
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت یافتہ ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
ہَدٰی
ہدایت دی اس نے
وَفَرِیۡقًا
اور ایک گروہ
حَقَّ
ثابت ہو چکی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الضَّلٰلَۃُ
گمراہی
اِنَّہُمُ
یقیناً وہ
اتَّخَذُوا
بنا رکھاہے انہو ں نے
الشَّیٰطِیۡنَ
شیطانوں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر
وَیَحۡسَبُوۡنَ
اور وہ سمجھ رہے ہیں
اَنَّہُمۡ
بلاشبہ وہی
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

A group [of you] He guided, and a group deserved [to be in] error. Indeed, they had taken the devils as allies instead of Allah while they thought that they were guided.

بعض لوگوں کو اللہ نے ہدایت دی ہے اور بعض پر گمراہی ثابت ہو گئی ہے ۔ ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ راست پر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایک فریق کو تو اس نے ہدایت کی اور دوسرے فریق پر گمراہی واجب ہوگئی۔ کیونکہ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا سرپرست بنا لیا تھا پھر وہ یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ وہی سیدھی راہ پر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایک گروہ کواُس نے ہدایت دے دی ہے اور دوسرے گروہ پرگمراہی ثابت ہوچکی،یقیناانہوں نے اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر شیطانوں کودوست بنارکھاہے اوروہ سمجھ رہے ہیں کہ بلاشبہ وہی ہدایت پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Some He led to guidance, and others had misguidance as their destiny. Indeed, they have taken the satans as their friends, instead of Allah, and they think that they are on the right path.

ایک فرقہ کو ہدایت کی اور ایک فرقہ پر مقرر ہوچکی گمراہی، انہوں نے بنایا شیطانوں کو رفیق اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایک گروہ کو اس نے ہدایت دے دی ہے اور ایک گروہ وہ ہے جس کے اوپر گمراہی مسلط ہوچکی ہے (اور یہ اس لیے کہ ) انہوں نے شیطانوں کو اپنا ساتھی بنا لیا اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے یہ ہیں کہ ہم ہدایت پر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A party He has guided to the Right Way, and for another party straying is justly its due for they have taken satans, rather than Allah, as their guardians, even though they think that they are rightly-guided.

ایک گروہ کو تو اس نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے ، مگر دوسرے گروہ پر گمراہی چِسپاں ہو کر رہ گئی ہے ، کیونکہ انھوں نے خدا کے بجائے شیاطین کو اپنا سرپرست بنا لیا ہے اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( تم میں سے ) ایک گروہ کو تو اللہ نے ہدایت تک پہنچا دیا ہے ، اور ایک گروہ وہ ہے جس پر گمراہی مسلط ہوگئی ہے ، کیونکہ ان لوگوں نے اللہ کے بجائے شیطانوں کو دوست بنا لیا ہے ، اور سمجھ یہ رہے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی لیے ایک گروہ (مومنوں) کو راہ پر لگایا اور ایک گروہ (کافروں) کو گمراہ کیا جن کی تقدیر میں گمراہی لکھ دی گئی تھی 2 انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا دوست بنا اور اس پر بھی وہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بعض لوگوں کو تو اس نے ہدایت دی ہے اور بعض پر گمراہی ثابت ہوچکی ہے بیشک ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور سمجھتے ہیں کہ وہ راہ (حق) پر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ایک جماعت ہدایت پر ہے اور ایک گروہ وہ ہے جس پر گمراہی مقرر ہوچکی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا ساتھی بنا لیا ہے اور (وہ اپنے گمان میں) سمجھتے یہ ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایک فریق کو تو اس نے ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوچکی۔ ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر شیطانوں کو رفیق بنا لیا اور سمجھتے (یہ) ہیں کہ ہدایت یاب ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

A part He hath guided, and upon a part the straying hath been justified. Verily they have taken the Satans as patrons instead of Allah and they imagine that they are guided ones.

ایک گروہ کو اس نے راہ دکھا دی اور ایک گروہ ہے کہ ان پر گمراہی ثابت ہوچکی انہوں نے شیطانوں کو اپنا رفیق بنا لیا ہے اللہ کو چھو کر اور (اپنی نسبت) گمان رکھتے ہیں کہ وہ راہ پائے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایک گروہ کو اس نے ہدایت بخشی اور ایک گروہ پر گمراہی مسلط ہوگئی ۔ انہوں نے ، اللہ کے ماسوا ، شیاطین کو اپنا رفیق بنایا اور گمان یہ رکھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ایک جماعت کو ( اﷲتعالیٰ نے ) ہدایت دی اور ایک جماعت ہے جس پر گمراہی ثابت ہو چکی ۔ بیشک ان لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے بجائے شیاطین کو اپنا دوست بنایا اور سمجھ رہے ہیں کہ بیشک و ہ ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایک فریق کو تو اس نے ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوچکی۔ ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو رفیق بنا لیا اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کچھ لوگ خالص کرتے ہوئے اس کے لئے دین کو، جیسے اس نے تم کو پہلے پیدا کیا ایسے ہی تم دوبارہ پیدا ہوؤ گے، کچھ لوگوں کو اس نے ہدایت بخشی اور کچھ پر گمراہی چسپاں ہو کر رہ گئی، کہ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنا لیا، اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ایک فریق کو اس نے ہدایت کی اور دوسرے فریق پر گمراہی واجب ہوگئی کیونکہ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپناسرپرست بنالیاتھا پھر وہ یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایک فرقے کو راہ دکھائی ( ف٤۰ ) اور ایک فرقے کو گمراہی ثابت ہوئی ( ف٤۱ ) انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو والی بنایا ( ف٤۲ ) اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ایک گروہ کو اس نے ہدایت فرمائی اور ایک گروہ پر ( اس کے اپنے کسب و عمل کے نتیجے میں ) گمراہی ثابت ہو گئی ۔ بیشک انہوں نے اﷲ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا تھا اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ایک گروہ کو تو اس نے ہدایت دے دی ہے اور ایک گروہ پر گمراہی ثبت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیاطین کو اپنا سرپرست بنا لیا ہے اور پھر وہ ( اپنے متعلق ) خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Some He hath guided: Others have (by their choice) deserved the loss of their way; in that they took the evil ones, in preference to Allah, for their friends and protectors, and think that they receive guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

He has guided one group (of people) and the other group go is doomed to astray; the latter group took Satan as their guardian instead of God and thought that they were rightly guided.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A group He has guided, and a group deserved to be in error; (because) surely, they took the Shayatin as supporters instead of Allah, and think that they are guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A part has He guided aright and (as for another) part, error is justly their due, surely they took the Shaitans for guardians beside Allah, and they think that they are followers of the right

Translated by

William Pickthall

A party hath He led aright, while error hath just hold over (another) party, for lo! they choose the devils for protecting supporters instead of Allah and deem that they are rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

एक गिरोह को उसने राह दिखा दी और एक गिरोह है कि उस पर गुमराही साबित हो चुकी, उन्होंने अल्लाह को छोड़ कर शैतानों को अपना दोस्त बनाया और गुमान यह रखते हैं कि वे हिदायत पर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بعض لوگوں کو تو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی ہے اور بعض پر گمراہی کا ثبوت ہوچکا ہے ان لوگون نے شیطانوں کو رفیق بنایا اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر (4) اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ راہ پر ہیں۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ایک گروہ کو اس نے ہدایت دی اور ایک گروہ پر گمراہی ثابت ہوچکی، بیشک انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنالیا اور سمجھتے ہیں کہ وہ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک گروہ کو تو اس نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے ‘ مگر دوسرے گروہ پر گمراہی چسپاں ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ انہوں نے بجائے شیاطین کو اپنا سرپرست بنا لیا ہے اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایک جماعت کو ہدایت دی اور ایک جماعت ایسی ہے جس پر گمراہی مقرر ہوچکی ہے۔ بلاشبہ ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ بیشک وہ راہ راست پر ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک فرقہ کو ہدایت کی اور ایک فرقہ پر مقرر ہوچکی گمراہی انہوں نے بنایا شیطانوں کو رفیق اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ایک فریق کو اس نے ہدایت عطا کی اور ایک فریق پر گمراہی مستحق ہوچکی کیوں کہ ان گمراہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیاطین کو رفیق بنایا اور وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ راہ یافتہ ہیں۔