Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 32

سورة الأعراف

قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِیۡنَۃَ اللّٰہِ الَّتِیۡۤ اَخۡرَجَ لِعِبَادِہٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزۡقِ ؕ قُلۡ ہِیَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا خَالِصَۃً یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۲﴾

Say, "Who has forbidden the adornment of Allah which He has produced for His servants and the good [lawful] things of provision?" Say, "They are for those who believe during the worldly life [but] exclusively for them on the Day of Resurrection." Thus do We detail the verses for a people who know.

آپ فرما یئے کہ اللہ تعالٰی کے پیدا کئے ہوئے اسباب زینت کو جن کو اس نے اپنے بندوں کے واسطے بنایا ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں کو کس شخص نے حرام کیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ اشیاء اس طور پر کہ قیامت کے روز خالص ہونگی اہل ایمان کے لئے ، دینوی زندگی میں مومنوں کے لئے بھی ہیں ۔ ہم اس طرح تمام آیات کو سمجھ داروں کے واسطے صاف صاف بیان کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
مَنۡ
کس نے
حَرَّمَ
حرام کی
زِیۡنَۃَ
زینت
اللّٰہِ
اللہ کی
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَخۡرَجَ
اس نے نکالی
لِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے لئے
وَالطَّیِّبٰتِ
اور پاکیزہ چیزیں
مِنَ الرِّزۡقِ
رزق میں سے
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہِیَ
یہ ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لئے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
خَالِصَۃً
خالصتاً (ہو گی)
یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُفَصِّلُ
ہم کھول کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
لِقَوۡمٍ
اس لوگوں کے لئے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَنۡ
کس نے
حَرَّمَ
حرام کر دیا
زِیۡنَۃَ
زینت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَخۡرَجَ
نکا لا ہے اس نے
لِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے لیے
وَالطَّیِّبٰتِ
اور پاکیزہ چیزوں کو
مِنَ الرِّزۡقِ
رزق میں سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہِیَ
وہ
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے ہے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
خَالِصَۃً
خالص
یَّوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُفَصِّلُ
ہم کھول کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لِقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
۔ (جو) علم رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "Who has forbidden the adornment of Allah which He has produced for His servants and the good [lawful] things of provision?" Say, "They are for those who believe during the worldly life [but] exclusively for them on the Day of Resurrection." Thus do We detail the verses for a people who know.

آپ فرما یئے کہ اللہ تعالٰی کے پیدا کئے ہوئے اسباب زینت کو جن کو اس نے اپنے بندوں کے واسطے بنایا ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں کو کس شخص نے حرام کیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ اشیاء اس طور پر کہ قیامت کے روز خالص ہونگی اہل ایمان کے لئے ، دینوی زندگی میں مومنوں کے لئے بھی ہیں ۔ ہم اس طرح تمام آیات کو سمجھ داروں کے واسطے صاف صاف بیان کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے جو زینت اور کھانے کی پاکیزہ چیزیں پیدا کی ہیں انہیں کس نے حرام کردیا ؟ آپ کہیے کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ان لوگوں کے لیے ہیں جو ایمان لائے اور قیامت کے دن تو خالصتاً انہی کے لیے ہوں گی۔ ہم اسی طرح اپنی آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ پوچھیں: ’’کس نے اﷲ تعالیٰ کی زینت کوحرام کردیا اورپاکیزہ رزق کوجسے اس نے اپنے بندوں کے لیے نکالاہے ؟ آپ کہہ دیں: ’’یہ چیزیں دنیاکی زندگی میں بھی اُن لوگوں کے لیے ہیں جوایمان لائے اور قیامت کے دن وہ خالصتاًاُن ہی کے لیے ہوں گی،اس طرح ہم آیات کوکھول کربیان کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جوعلم رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Who has prohibited the adornment Allah has brought forth for His servants, and the wholesome things of sustenance?|" Say, |"They are for the believers during this worldly life (though shared by others), while they are purely for them on the day of Resurrection. This is how We elabo¬rate the verses for people who understand.|"

تو کہہ کس نے حرام کیا اللہ کی زینت کو جو اس نے پیدا کی اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی تو کہہ یہ نعمتیں اصل میں ایمان والوں کے واسطے ہیں دنیا کی زندگی میں خالص انہی کے واسطے ہیں قیامت کے دن اسی طرح مفصل بیان کرتے ہیں ہم آیتیں ان کے لئے جو سمجھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے ) کہیں کہ کس نے حرام کی ہے وہ زینت جو اللہ نے نکالی ہے اپنے بندوں کے لیے ؟ اور (کس نے حرام کی ہیں) پاکیزہ چیزیں کھانے کی ؟ آپ کہہ دیجیے یہ تمام چیزیں دنیا کی زندگی میں بھی اہل ایمان کے لیے ہیں اور قیامت کے دن تو یہ خالصتاً ان ہی کے لیے ہوں گی اسی طرح ہم اپنی آیات کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say (O Muhammad): 'Who has forbidden the adornment which Allah has brought forth for His creatures or the good things from among the means of sustenance?' Say: 'These are for the enjoyment of the believers in this world, and shall be exclusively theirs on the Day of Resurrection.' Thus do We clearly expound Our revelations for those who have knowledge.

اے محمد ، ان سے کہو کس نے اللہ کی اس زینت کو حرام کر دیا ہے جسے اللہ نے اپنے بندوں کے لیے نکالا تھا اور کس نے خدا کی بخشی ہوئی پاک چیزیں ممنوع کر دیں؟ 22 کہو ، یہ ساری چیزیں دنیا کی زندگی میں بھی ایمان لانے والوں کے لیے ہیں ، اور قیامت کے روز تو خالصتًہ انہی کے لیے ہوں گی ۔ 23 اس طرح ہم اپنی باتیں صاف صاف بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : آخر کون ہے جس نے زینت کے اس سامان کو حرام قرار دیا ہو جو اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کیا ہے اور ( اسی طرح ) پاکیزہ رزق کی چیزوں کو؟ ( ١٦ ) کہو کہ : جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ان کو یہ نعمتیں جو دنیوی زندگی میں ملی ہوئی ہیں ، قیامت کے دن خالص انہی کے لیے ہوں گے ۔ ( ١٧ ) اسی طرح ہم تمام آیتیں ان لوگوں کے لیے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو علم سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر ان سے پوچھ اللہ تعالیٰ نے جو بناؤ اپنے بندوں کے لیے زمین سے یا جانو یا درخت سے نکالا ہے اور کھانے پینے کی ستھری چیزیں ان کو کس نے حرام کیا اے پیمبر کہہ دے یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں تو مومنوں کے لیے ہیں (اور کافروں کے لیے بھی) اور قیامت کے دن تو خاص مومنوں ہی کے لیے ہیں 6 ہم اسی طرح جیسے یہ بیان کیا، اللہ کو ایک جاننے والون کے لیے کھول کر آیتوں کو بیان کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ زینت اور کھانے پینے کی پاک صاف چیزیں جو اللہ نے اپنے بندوں کے لئے بنائی ہیں کس نے حرام کی ہیں ؟ فرما دیجئے کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لئے ہیں اور قیامت کے دن خاص انہیں کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح جاننے والوں کے لئے ہم (اپنی) آیات کھول کر بیان فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ اللہ کی اس زیب وزینت اور پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام کردیا جسے اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ یہ سب نعمتیں اس نے دنیا کی زندگی میں اہل ایمان کے لئے بنائی ہیں اور آخرت میں خالص ان ہی کے واسطے بنائی گئی ہیں۔ اسی طرح ہم اپنی آیتوں کو ان لوگوں کے لئے کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پوچھو تو کہ جو زینت (وآرائش) اور کھانے (پینے) کی پاکیزہ چیزیں خدا نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں ان کو حرام کس نے کیا ہے؟ کہہ دو کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لیے ہیں اور قیامت کے دن خاص ان ہی کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں سمجھنے والوں کے لیے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: who hath forbidden the adornment which Allah hath produced for His servants and the clean things of food? Say thou: these on the Day of Judgement, shall be for those alone who in the life of this world have believed. Thus We expound the signs unto a people who know.

آپ کہئے اللہ کی زینت کو جو اس نے اپنے بندوں کے لئے بنائی ہے کس نے حرام کردیا ہے اور کھانے کی پاکیزہ چیزوں کو ؟ ۔ آپ کہہ دیجیے کہ یہ اشیاء ایمان والوں کے لئے دنیا کی زندگی میں ہیں (اور) قیامت کے دن تو خالص (انہی کے لئے) ہم اسی طرح کھول کر آیتوں کو بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پوچھو: کس نے حرام ٹھہرایا ہے اللہ کی اس زینت کو ، جو اس نے اپنے بندوں کیلئے پیدا کی اور رزق کی پاکیزہ چیزوں کو؟ کہہ دو کہ وہ دنیا کی زندگی میں بھی ایمان والوں کیلئے ہے اور آخرت میں تو وہ خاص انہی کا حصہ ہوگی ۔ اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل کر رہے ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے اﷲ ( تعالیٰ ) نے جو زینت کی چیزیں اور کھانے کی پاکیزہ چیزیں اپنے بندوں کیلئے پیدا فرمائی ہیں انہیں کس نے حرام قرار دیا ہے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے یہ تمام چیزیں دنیوی زندگی میں تو ایمان والوں کیلئے ہیں ہی قیامت کے دن خالص انہی کیلئے ہوں گی ۔ ہم اسی طرح جاننے والوں کیلئے آیات بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پو چھو کہ زینت اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزیں جو اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں ان کو حرام کس نے کیا ؟ کہہ دو کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لیے ہیں۔ اور قیامت کے دن خاص انہی کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح اللہ رب العزت اپنی آیتیں سمجھنے والوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کس نے حرام کیا اللہ کی اس زینت کو جس کو اس نے نکالا (پردہ عدم سے) اپنے بندوں کے لئے ؟ اور کھانے پینے کی ان پاکیزہ چیزوں کو (جن کو اس نے پیدا فرمایا اپنے کرم سے ) کہو کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں بھی اصل میں اہل ایمان ہی کے لئے ہیں، اور قیامت کے دن تو یہ خالص انہی کے لئے ہوں گی، اسی طرح کھول کر بیان کرتے ہیں ہم اپنی آیتوں کو ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پوچھئے کہ ’’اللہ نے جو زینت اور کھانے کی پاکیزہ چیزیں پیداکی ہیں انہیں کس نے حرام کردیا؟‘‘ آپ کہہ دیجئے کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ان لوگوں کے لئے ہیںجو ایمان لائے اور قیا مت کے دن صرف انہی کے لئے ہوں گی ہم اسی طرح اپنی آیات کو اہل علم کے لئے صاف بیان کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کس نے حرام کی اللہ کی وہ زینت جو اس نے اپنے بندوں کے لیے نکالی ( ف٤۵ ) اور پاک رزق ( ف٤٦ ) تم فرماؤ کہ وہ ایمان والوں کے لیے ہے دنیا میں اور قیامت میں تو خاص انہی کی ہے ، ہم یونہی مفصل آیتیں بیان کرتے ہیں ( ف٤۷ ) علم والوں کے لیے ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اﷲ کی اس زینت ( و آرائش ) کو کس نے حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا فرمائی ہے اور کھانے کی پاک ستھری چیزوں کو ( بھی کس نے حرام کیا ہے ) ؟ فرما دیجئے: یہ ( سب نعمتیں جو ) اہلِ ایمان کی دنیا کی زندگی میں ( بالعموم روا ) ہیں قیامت کے دن بالخصوص ( انہی کے لئے ) ہوں گی ۔ اس طرح ہم جاننے والوں کے لئے آیتیں تفصیل سے بیان کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ان لوگوں سے ) کہو کہ اللہ کی زیب و زینت کو جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہے کس نے حرام کیا ہے؟ اور کھانے کی اچھی اور پاکیزہ غذاؤں کو ( کس نے حرام کیا ہے؟ ) ! وہ تو دراصل ہیں ہی اہلِ ایمان کے لئے دنیوی زندگی میں بھی اور خاص کر قیامت کے دن تو خالص انہی کے لئے ہیں ۔ اسی طرح ہم اپنی آیتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: Who hath forbidden the beautiful (gifts) of Allah, which He hath produced for His servants, and the things, clean and pure, (which He hath provided) for sustenance? Say: They are, in the life of this world, for those who believe, (and) purely for them on the Day of Judgment. Thus do We explain the signs in detail for those who understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Who has made it unlawful to maintain beauty and to eat the pure foods which God has created for His servants? They are made for the believers in this world and are exclusively for them in the life hereafter." Thus do We explain Our revelations to the people who have knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Who has forbidden the adornment with clothes given by Allah, which He has produced for His servants, and At-Tayyibat (good things) of sustenance" Say: "They are, in the life of this world, for those who believe, (and) exclusively for them (believers) on the Day of Resurrection." Thus We explain the Ayat in detail for people who have knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Who has prohibited the embellishment of Allah which He has brought forth for His servants and the good provisions? Say: These are for the believers in the life of this world, purely (theirs) on the resurrection day; thus do We make the communications clear for a people who know.

Translated by

William Pickthall

Say: Who hath forbidden the adornment of Allah which He hath brought forth for His bondmen, and the good things of His providing? Say: Such, on the Day of Resurrection, will be only for those who believed during the life of the world. Thus do we detail Our revelations for people who have knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप पूछिए कि अल्लाह की ज़ीनत को किसने हराम किया जो उसने अपने बंदों के लिए निकाला था और खाने की पाक चीज़ों को, कह दीजिए कि वे दुनिया की ज़िंदगी में भी ईमान वालों के लिए हैं और आख़िरत में तो वे ख़ास उन्हीं के लिए होंगी, इसी तरह हम अपनी आयतें खोल कर बयान करते हैं उन लोगों के लिए जो जानना चाहें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے کپڑوں کو جن کو اس نے اپنے بندوں کے واسطے بنایا ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں کو کس شخص نے حرام کیا ہے (5) آپ کہہ دیجئیے کہ یہ اشیأ اس طور پر کہ قیامت کے روز بھی خالص رہیں دنیوی زندگی میں خاص اہل ایمان ہی کے لیے ہیں ہم اسی طرح تمام آیات کو سمجھداروں کے واسطے صاف صاف بیان کیا کرتے ہیں۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ فرما دیں کس نے حرام کی اللہ کی زینت جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزیں ؟ فرما دیں یہ چیزیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے دنیا کی زندگی میں بھی ہیں جبکہ قیامت کے دن ان کے لیے مخصوص ہوں گی اسی طرح ہم آیات کو ان لوگوں کے لیے کھول کر بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کس نے اللہ کی اس زینت کو حرام کردیا جسے اللہ نے اپنے بندوں کیلئے نکالا تھا اور کس نے خدا کی بخشی ہوئی پاک چیزیں ممنوع کردیں ؟ کہو ‘ یہ ساری چیزیں دنیا کی زندگی میں بھی ایمان لانے والوں کے لئے ہیں ‘ اور قیامت کے روز تو خالصتا انہیں کے لئے ہوں گی ۔ اس طرح ہم اپنی باتیں صاف صاف بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھنے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے ! اللہ نے اپنے بندوں کے لیے جو زینت نکالی ہے اور جو کھانے پینے کی چیزیں پیدا فرمائی ہیں انہیں کس نے حرام قرار دیا، آپ فرما دیجیے کہ یہ چیزیں دنیاوی زندگی میں اہل ایمان کے لیے ہیں۔ قیامت کے دن ان کے لیے خالص ہوں گی۔ ہم اسی طرح ان لوگوں کے لیے آیات بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کس نے حرام کیا اللہ کی زینت کو جو اس نے پیدا کی اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی تو کہہ یہ نعمتیں اصل میں ایمان والوں کے واسطے ہیں دنیا کی زندگی میں خالص انہی کے واسطے ہیں قیامت کے دن اسی طرح مفصل بیان کرتے ہیں ہم آیتیں ان کے لیے جو سمجھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ پوچھئے اللہ نے جو زینت کا سازو سامان اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ اس کو اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام کردیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ یہ نعمتیں دنیا کی زندگی میں ان لوگوں کے لئے ہیں جو ایمان والے ہیں اور قیامت میں تو خالص وہی حق دار ہوں گے ہم اسی طرح اپنے احکام سمجھ دار لوگوں کے لئے تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں