Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 40

سورة الأعراف

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ اسۡتَکۡبَرُوۡا عَنۡہَا لَا تُفَتَّحُ لَہُمۡ اَبۡوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ حَتّٰی یَلِجَ الۡجَمَلُ فِیۡ سَمِّ الۡخِیَاطِ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۴۰﴾

Indeed, those who deny Our verses and are arrogant toward them - the gates of Heaven will not be opened for them, nor will they enter Paradise until a camel enters into the eye of a needle. And thus do We recompense the criminals.

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے اور وہ لوگ کبھی جنت میں نہ جائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ کے اندر سے نہ چلا جائے اور ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَاسۡتَکۡبَرُوۡا
اور انہوں نے تکبر کیا
عَنۡہَا
ان سے
لَاتُفَتَّحُ
نہیں کھولے جائیں گے
لَہُمۡ
ان کے لئے
اَبۡوَابُ
دروازے
السَّمَآءِ
آسمان کے
وَلَا
اور نہ
یَدۡخُلُوۡنَ
وہ داخل ہوں گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَلِجَ
داخل ہوجائے
الۡجَمَلُ
اونٹ
فِیۡ سَمِّ
ناکے میں
الۡخِیَاطِ
سوئی کے
وَ کَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیں گے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَذَّبُوۡا
جن لو گوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَاسۡتَکۡبَرُوۡا
اور تکبرکیا انہو ں نے
عَنۡہَا
ان سے
لَاتُفَتَّحُ
نہیں کھولے جائیں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَبۡوَابُ
د روازے
السَّمَآءِ
آسمان کے
وَلَا
اورنہ
یَدۡخُلُوۡنَ
وہ داخل ہوں گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
حَتّٰی
یہاں تک کی
یَلِجَ
داخل ہو
الۡجَمَلُ
اونٹ
فِیۡ سَمِّ
ناکے میں
الۡخِیَاطِ
سوئی کے
وَ کَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who deny Our verses and are arrogant toward them - the gates of Heaven will not be opened for them, nor will they enter Paradise until a camel enters into the eye of a needle. And thus do We recompense the criminals.

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے اور وہ لوگ کبھی جنت میں نہ جائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ کے اندر سے نہ چلا جائے اور ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے اکڑ بیٹھے، ان کے لیے نہ تو آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت ہی میں داخل ہوسکیں گے تاآنکہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہوجائے۔ اور ہم مجرموں کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایااوراُن سے تکبرکیااُن کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اورنہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہوجائے اورہم مجرموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔(40)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who have belied Our signs and stood ar¬rogant against them, the gates of the heavens shall not be opened for them, and they shall not enter the Para¬dise unless a camel enters into the eye of a needle. And this is how We recompense the sinners.

بیشک جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان کے مقابلہ میں تکبر کیا نہ کھولے جائیں گے ان کے لئے دروازے آسمان کے اور نہ داخل ہوں گے جنت میں یہاں تک کہ گھس جائے اونٹ سوئی کے ناکے میں اور ہم یوں بدلہ دیتے ہیں گنہگاروں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور تکبر کی بنا پر ان کو رد کیا ان کے لیے آسمان کے دروازے کبھی نہیں کھولے جائیں گے اور وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں سے گزر جائے اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرموں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the gates of Heaven shall not be opened for those who reject Our signs as false and turn away ' from them in arrogance; nor shall they enter Paradise until a camel passes through the eye of a needle. Thus do We reward the guilty ones.

یقین جانو ، جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور ان کے مقابلے میں سرکشی کی ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے ۔ ان کا جنّت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا ۔ مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلہ ملا کرتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( لوگو ) یقین رکھو کہ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے ، ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے ، اور وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے جب تک کوئی اونٹ ایک سوئی کے ناکے میں داخل نہیں ہوجاتا ( ٢٢ ) اور اسی طرح ہم مجرموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان پر اکڑ بیٹھے نہ ان کے لیے آسمان کے دروازے کھلیں گے 2 اور نہ وہ جنت میں جائیں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں گھس جائے 13 اور گنہگاروں کافروں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کرتے رہے ان کے لئے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نکل جائے اور ہم جرم کرنے والوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کے مقابلے میں تکبر کیا، ان کے لئے اس وقت تک نہ تو جنت کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل کئے جائیں گے۔ جب تک اونٹ سوئی کے ناکے سے نہ گذر جائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی۔ ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ نکل جائے اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who belie Our signs and are stiff-necked against them, for them will not be opened the portals of heaven, nor shall they enter the Garden until a camel passeth through the eye of a needle. And Thus We requite the guilty ones.

بیشک جن لوگوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان سے تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں نہ سما جائے اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور تکبر کرکے ان سے منہ موڑا ، ان کیلئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور وہ جنّت میں نہیں داخل ہوں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے میں نہ سما جائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا بلاشبہ ان کیلئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاںتک کہ اونٹ سوئی کے سوراخ میں داخل ہو جائے اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر جائے (یہ ناممکن ہے) اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور انہوں نے اپنی برائی کے گھمنڈ میں ان سے منہ موڑا تو یہ بات قطعی ہے کہ ان کے لئے نہ تو آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے، اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہو سکیں گے، یہاں تک کہ گھس جائے اونٹ سوئی کے ناکے میں، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے اکڑبیٹھے ا ن کے لئے نہ توآسمان کے دروازے کھولے جائینگے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہوسکیں گے حتیٰ کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے اور ہم ایسے ہی مجرموں کو سزا دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان کے مقابل تکبر کیا ان کے لیے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے ( ف٦۷ ) اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں جب تک سوئی کے ناکے اونٹ داخل نہ ہو ( ف٦۸ ) اور مجرموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرکشی کی ان کے لئے آسمانِ ( رحمت و قبولیت ) کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہو سکیں گے یہاں تک کہ سوئی کے سوراخ میں اونٹ داخل ہو جائے ( یعنی جیسے یہ ناممکن ہے اسی طرح ان کا جنت میں داخل ہونا بھی ناممکن ہے ) ، اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یقینا جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کے مقابلہ میں تکبر و غرور کیا ۔ ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے ۔ اور اس وقت تک وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہیں گزر جائے گا ہم اسی طرح مجرموں کو بدلہ دیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those who reject Our signs and treat them with arrogance, no opening will there be of the gates of heaven, nor will they enter the garden, until the camel can pass through the eye of the needle: Such is Our reward for those in sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

For those who have rejected Our revelations out of pride, no door to the heavens will be opened, nor will they be admitted into Paradise until a camel passes through the eye of a sewing needle. Thus do We recompense the criminals.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who belie Our Ayat and treat them with arrogance, for them the gates of the heavens will not be opened, and they will not enter Paradise until the Jamal goes through the eye of the needle. Thus do We recompense the criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who reject Our communications and turn away from them haughtily, the doors of heaven shall not be opened for them, nor shall they enter the garden until the camel pass through the eye of the needle; and thus do We reward the guilty.

Translated by

William Pickthall

Lo! they who deny Our revelations and scorn them, for them the gates of heaven will nor be opened not will they enter the Garden until the camel goeth through the needle's eye. Thus do We requite the guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने हमारी निशानियों को झुठलाया और उनसे तकब्बुर किया उनके लिए आसमान के दरवाज़े नहीं खोले जाएंगे और वे जन्नत में दाख़िल न होंगे जब तक कि ऊँट सूई के नाके में न घुस जाए, और हम मुजरिमों को ऐसी ही सज़ा देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ ہماری آیتوں کو جھوٹا بتلاتے ہیں اور ان ( کے ماننے) سے تکبر کرتے ہیں ان کے لیے آسمان کے دروازے نہ کھولے جاوینگے اور وہ لوگ کبھی جنت میں نہ جاویں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے کے اندر سے نہ چلاجاوے (6) اور ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور انہیں قبول کرنے سے تکبر کیا ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے کے اندر سے نہ گزر جائے اور ہم مجرموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقین جانو ‘ جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور انکے مقابلے میں سرکش رہے ان کے لئے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے ۔ ان کا جنت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا ۔ مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلا ملا کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں داخل ہوجائے۔ اور ہم ایسے ہی مجرموں کو سزا دیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان کے مقابلہ میں تکبر کیا نہ کھولے جائیں گے ان کیلئے دروازے آسمان کے اور نہ داخل ہوں گے جنت میں یہاں تک کہ گھس جائے اونٹ سوئی کے ناکے میں اور ہم یوں بدلہ دیتے ہیں گناہ گاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین جانو جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی اور ان آیتوں سے متکبرانہ برتائو کیا تو ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ وہ اس وقت تک جنت میں داخل ہونے پائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل نہ ہوجائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں