Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 56

سورة الأعراف

وَ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِہَا وَ ادۡعُوۡہُ خَوۡفًا وَّ طَمَعًا ؕ اِنَّ رَحۡمَتَ اللّٰہِ قَرِیۡبٌ مِّنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۶﴾

And cause not corruption upon the earth after its reformation. And invoke Him in fear and aspiration. Indeed, the mercy of Allah is near to the doers of good.

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کر دی گئی ہے فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے بیشک اللہ تعالٰی کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بَعۡدَ اِصۡلَاحِہَا
بعد اس کی اصلاح کے
وَادۡعُوۡہُ
اور پکارو اسے
خَوۡفًا
خوف
وَّطَمَعًا
اور امید سے
اِنَّ
بےشک
رَحۡمَتَ
رحمت
اللّٰہِ
اللہ کی
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
مِّنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بَعۡدَ
بعد
اِصۡلَاحِہَا
اس کی اصلاح کے
وَادۡعُوۡہُ
اورتم پکارو اس کو
خَوۡفًا
خوف سے
وَّطَمَعًا
اور طمع سے
اِنَّ
یقیناً
رَحۡمَتَ
رحمت
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
مِّنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

And cause not corruption upon the earth after its reformation. And invoke Him in fear and aspiration. Indeed, the mercy of Allah is near to the doers of good.

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کر دی گئی ہے فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے بیشک اللہ تعالٰی کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زمین میں (حالات کی) درستی کے بعد ان میں بگاڑ پیدا نہ کرو۔ اور اللہ کو خوف اور امید سے پکارو۔ یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور زمین میں اُس کی اصلاح کے بعدفسادنہ کرو اورخوف کے ساتھ اورطمع کے ساتھ اُسی کوپکارو یقیناًاللہ تعالیٰ کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do no mischief on the earth after it has been set in order. And supplicate to Him in fear and hope. Surely, the mercy of Allah is close to the good in deeds.

اور مت خرابی ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد اور پکارو اس کو ڈر اور توقع سے بیشک اللہ کی رحمت نزدیک ہے نیک کام کرنے والوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت مچاؤ اور اللہ کو پکارا کرو خوف اور امید کے ساتھ یقیناً اللہ کی رحمت اہل احسان بندوں کے بہت ہی قریب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Anddo not make mischief in the earth after it has been set in order, and call upon Him with fear and longing. Surely Allah's mercy is close to those who do good.

زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے 44 اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ ، 45 یقیناً اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ، ( ٣١ ) اور اس کی عبادت اس طرح کرو کہ دل میں خوف بھی ہو اور امید بھی ۔ ( ٣٢ ) یقینا اللہ کی رحمت نیک لوگوں سے قریب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اللہ کے پیغمبر اور اس کی کتاب کے آنے سے ملک سنور گیا ہو تو اس میں خرابی نہ مچاؤ 13 ا اور اللہ کو اس کے عدل سے ڈر کر اور اس کے فضل کی امید رکھ کر پکارو کیونکہ اللہ کی رحمت نیک لوگوں سے نزدیک ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم ملک میں اس کی اصلاح ہوجانے کے بعد فساد نہ کرو اور اسے ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے پکارو بیشک اللہ کی رحمت (خلوص سے) نیکی کرنے والوں کے قریب تر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اصلاح کے بعد زمین میں فساد نہ مچائو۔ اپنے اللہ کو اس سے ڈرتے ہوئے اور امید کے ساتھ پکارو۔ بیشک اللہ کی رحمت نیک کام کرنے والوں سے قریب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And act not corruptly in the earth after the good ordering thereof, and call on Him fearing and longing; verily the mercy of Allah is nigh unto the well-doers.

اور ملک میں اس کی درستی کے بعد فساد نہ مچاؤ اور اللہ کو پکارتے رہو ڈر کے ساتھ (بھی) اور آرزو کے ساتھ (بھی) بیشک اللہ کی رحمت نیکوکاروں کے بہت نزدیک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ملک میں ، اس کی اصلاح کے بعد ، فساد نہ برپا کرو اور اسی کو پکارو بیم ورجا ، دونوں حالتوں میں ۔ بیشک اللہ کی رحمت نیکوکاروں سے قریب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین میںاس کی درستگی کے بعد فساد نہ پھیلائواور اﷲ ( تعالیٰ ) کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے رہو بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) کی رحمت نیک لوگوں سے ( بہت ) قریب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا، اور اللہ سے ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے دعائیں مانگتے رہنا۔ بیشک اللہ کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ تم لوگ اس کی درستی کے بعد، اور اسی (وحدہ لاشریک کو پکارو خوف اور امید سے، بیشک اللہ کی رحمت قریب ہے نیکوکاروں کے،

Translated by

Noor ul Amin

اور زمین میں اصلاح کے بعد فساد پیدا نہ کرواوراللہ کو خوف اور امیدسے پکارو یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ ( ف۱۰۱ ) اس کے سنورنے کے بعد ( ف۱۰۲ ) اور اس سے دعا کرو ڈرتے اور طمع کرتے ، بیشک اللہ کی رحمت نیکوں سے قریب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زمین میں اس کے سنور جانے ( یعنی ملک کا ماحولِ حیات درست ہو جانے ) کے بعد فساد انگیزی نہ کرو اور ( اس کے عذاب سے ) ڈرتے ہوئے اور ( اس کی رحمت کی ) امید رکھتے ہوئے اس سے دعا کرتے رہا کرو ، بیشک اﷲ کی رحمت احسان شعار لوگوں ( یعنی نیکوکاروں ) کے قریب ہوتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ۔ اور خدا سے خوف اور امید کے ساتھ دعا کرو ۔ بے شک اللہ کی رحمت نیکوکاروں سے قریب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do no mischief on the earth, after it hath been set in order, but call on Him with fear and longing (in your hearts): for the Mercy of Allah is (always) near to those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not destroy the land after it has been well established but pray to God, have fear of Him, and hope to receive His mercy. God's mercy is close to the righteous people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And do not do mischief on the earth, after it has been set in order, and invoke Him with fear and hope. Surely, Allah's mercy is (ever) near unto the good-doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not make mischief in the earth after its reformation, and call on Him fearing and hoping; surely the mercy of Allah is nigh to those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

Work not confusion in the earth after the fair ordering (thereof). and call on Him in fear and hope. Lo! the mercy of Allah is nigh unto the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़मीन में फ़साद न करो उसकी इस्लाह के बाद और उसी को पुकारो ख़ौफ़ और उम्मीद के साथ, यक़ीनन अल्लाह की रहमत नेक काम करने वालों से क़रीब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو (دعا) میں حد (ادب) سے نکل جائیں (8) اور دنیا میں بعد اس کے کہ اس کی درستی کردی گئی ہے فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے (9) اور امیدوار رہتے ہوئے بیشک اللہ تعالیٰ کی رحمت نزدیک ہے نیک کام کرنے والوں سے۔ (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ اور اسے خوف اور امید سے پکارو، بیشک اللہ کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے۔ “ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین میں فساد برپا نہ کرو ‘ جبکہ اس کی اصلاح ہوچکی ہے اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فساد نہ کرو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد، اور پکارو اپنے رب کو ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے۔ بیشک اللہ کی رحمت اچھے کام کرنے والوں سے قریب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت خرابی ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد اور پکارو اس کو ڈر اور توقع سے بیشک اللہ کی رحمت نزدیک ہے نیک کام کرنے والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت برپا کرو اور عذاب کا ڈر اور رحمت کی امید رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرو یقیناً اللہ کی رحمت مخلصین سے بہت ہی قریب ہے