Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 58

سورة الأعراف

وَ الۡبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخۡرُجُ نَبَاتُہٗ بِاِذۡنِ رَبِّہٖ ۚ وَ الَّذِیۡ خَبُثَ لَا یَخۡرُجُ اِلَّا نَکِدًا ؕ کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّشۡکُرُوۡنَ ﴿٪۵۸﴾  14

And the good land - its vegetation emerges by permission of its Lord; but that which is bad - nothing emerges except sparsely, with difficulty. Thus do We diversify the signs for a people who are grateful.

اور جو ستھری سرزمین ہوتی ہے اس کی پیداوار تو اللہ کے حکم سے خوب نکلتی ہے اور جو خراب ہے اس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے اس طرح ہم دلائل کو طرح طرح سے بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکر کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡبَلَدُ
اور زمین
الطَّیِّبُ
پاکیزہ
یَخۡرُجُ
نکلتی ہے
نَبَاتُہٗ
نباتات اس کی
بِاِذۡنِ
اذن سے
رَبِّہٖ
اس کےرب کے
وَالَّذِیۡ
اور وہ جو
خَبُثَ
خراب ہوگئی
لَایَخۡرُجُ
نہیں نکلتی (اس سے)
اِلَّا
مگر
نَکِدًا
ناقص
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُصَرِّفُ
ہم پھیر پھیر کے لاتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
نشانیاں
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یَّشۡکُرُوۡنَ
جو شکر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡبَلَدُ
اور شہر
الطَّیِّبُ
پاکیزہ
یَخۡرُجُ
نکلتی ہے
نَبَاتُہٗ
پیدا وار اُس کی
بِاِذۡنِ
ساتھ حکم کے
رَبِّہٖ
اپنے رب کے
وَالَّذِیۡ
اوروہ جو
خَبُثَ
خراب ہے
لَایَخۡرُجُ
نہیں نکلتی
اِلَّا
مگر
نَکِدًا
ناقص
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُصَرِّفُ
ہم بار بار بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
دلائل کو
لِقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یَّشۡکُرُوۡنَ
۔ (جو) شکر ادا کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And the good land - its vegetation emerges by permission of its Lord; but that which is bad - nothing emerges except sparsely, with difficulty. Thus do We diversify the signs for a people who are grateful.

اور جو ستھری سرزمین ہوتی ہے اس کی پیداوار تو اللہ کے حکم سے خوب نکلتی ہے اور جو خراب ہے اس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے اس طرح ہم دلائل کو طرح طرح سے بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکر کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور عمدہ زمین اپنے پروردگار کے حکم سے خوب سبزہ اگاتی ہے اور جو خراب ہوتی ہے اس سے جو کچھ تھوڑا بہت نکلتا ہے وہ بھی ناقص ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم اپنی آیات کو مختلف طریقوں سے ان لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں جو شکر بجا لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورپاکیزہ شہرکی پیداواراُس کے رب کے حکم سے نکلتی ہے اورجوخراب ہے اس سے ناقص پیداوارنکلتی ہے۔ اسی طرح دلائل کوہم بارباربیان کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو شکرادا کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for the good land, its vegetation comes out with the permission of its Lord. And that which is bad does not grow except what is bad. Thus We alternate the verses for a people who pay gratitude.

اور جو شہر پاکیزہ ہے اس کا سبزہ نکلتا ہے اس کے رب کے حکم سے، اور جو خراب ہے اس میں نہیں نکلتا مگر ناقص یوں پھیر پھیر کر بتلاتے ہیں ہم آیتیں حق ماننے والے لوگوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زرخیز زمین تو اپنے رب کے حکم سے اپنا سبزہ نکالتی ہے اور جو (زمین) خراب ہے وہ کچھ نہیں نکالتی مگر کوئی ناقص سی چیز اسی طرح ہم اپنی آیات کو گردش میں لاتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو (ان کی) قدر کرنے والے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the good land, vegetation comes forth in abundance by the command of its Lord, whereas from the bad land, only poor vegetation comes forth. Thus do We expound Our signs in diverse ways for a people who are grateful.

جو زمین اچھی ہوتی ہے وہ اپنے رب کے حکم سے خوب پھل پھول لاتی ہے اور جو زمین خراب ہوتی ہے اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ 46 اس طرح ہم نشانیوں کو بار بار پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو شکر گزار ہونے والے ہیں ۔ ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو زمین اچھی ہوتی ہے اس کی پیداوار تو اپنے رب کے حکم سے نکل آتی ہے اور جو زمین خراب ہوگئی ہو اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ ( ٣٤ ) اسی طرح ہم اپنی نشانیوں کے مختلف رخ دکھاتے رہتے ہیں ، ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو قدردانی کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس بستی کی مٹی اچھی ہے وہاں خدا کے حکم سے پیداوار اچھی ہوتی ہے اور جس کی مٹی خراب ہے وہاں پیداوا نہیں ہوتی مگر مشکل سے یا تھوڑی وہ بھی نکمی 6 ہم اسی طرح پھیر پھیر کر اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں جو شکر گزار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو ستھری زمین ہوتی ہے اس میں سے اس کے پروردگار کے حکم سے اس کی کھیتی (بھی خوب) نکلتی ہے اور جو خراب (اس کی پیداوار) اگر نکلے بھی تو کم نکلتی ہے ہم اسی طرح شکر کرنے والوں کے لئے آیات کو پھیر پھیر کر بیان فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اچھی زمین اپنے رب کے حکم سے اچھا پھل دیتی ہے اور وہ زمین جو خراب ہے اس میں سے سوائے ناقص (گھاس پھوس کے) کچھ بھی نہیں نکلتا اس طرح ہم اپنی آیات کو طرح طرح سے بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو قدر کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو زمین پاکیزہ (ہے) اس میں سے سبزہ بھی پروردگار کے حکم سے (نفیس ہی) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس میں جو کچھ ہے ناقص ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم آیتوں کو شکرگزار لوگوں کے لئے پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a good land: its herbage cometh forth by the command of its Lord; and that which is vile, it cometh forth only scantily. In this wise We vary the signs for a people who return thanks.

اور ستھری بستی میں پیداوار اس کے پروردگار کے حکم سے (خوب) نکلتی ہے اور جو (بستی) خراب ہے اس کی پیداوار نکلتی بھی ہے تو بہت کم ہم اس طرح دلائل ہیرپھیر کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکر گزار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زرخیز زمین کی پیداوار تو خوب اپجتی ہے اس کے رب کے حکم سے ، پر جو زمین ناقص ہوتی ہے اس کی پیداوار کم ہی ہوتی ہے ۔ اسی طرح ہم اپنی آیات مختلف پہلوؤں سے دکھاتے ہیں ان لوگوں کیلئے جو شکرگذار بننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اچھی زمین میں اس کے رب کے حکم سے اس کی پیداوار خوب نکلتی ہے اور جو زمین خراب ہے اس کی پیداوار گھٹیا اور کم ہی ہوتی ہے ۔ ہم شکرگزار لوگوں کیلئے اسی طرح مختلف طریقوں سے آیات بیان کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو زمین پاکیزہ ہے اس میں سے سبزہ بھی اللہ کے حکم سے نفیس ہی نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس میں جو کچھ نکلتا ہے ناقص ہوتا ہے، ایسے ہم آیتوں کو شکرگزار لوگوں کے لیے پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور عمدہ زمین سے خوب پیداوار نکلتی ہے اس کے رب کے حکم سے، اور جو زمین خراب ہوتی ہے، اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا، اسی طرح پھیر پھر کر بیان کرتے ہیں ہم اپنی آیتوں کو، ان لوگوں کے لئے جو شکر ادا کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور عمدہ زمین اپنے رب کے حکم سے خوب سبزہ اگاتی ہے اورجو زمین خراب ہوتی ہے اس سےجو بھی پودانکلتا ہے وہ ناقص ہوتا ہے اسی طرح ہم اپنی آیات کو مختلف طریقوں سے شکر گزارکے لئے بیان کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اچھی زمین ہے اس کا سبزہ اللہ کے حکم سے نکلتا ہے ( ف۱۰٦ ) اور جو خراب ہے اس میں نہیں نکلتا مگر تھوڑا بمشکل ( ف۱۰۷ ) ہم یونہی طرح طرح سے آیتیں بیان کرتے ہیں ( ف۱۰۸ ) ان کے لیے جو احسان مانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو اچھی ( یعنی زرخیز ) زمین ہے اس کا سبزہ اﷲ کے حکم سے ( خوب ) نکلتا ہے اور جو ( زمین ) خراب ہے ( اس سے ) تھوڑی سی بے فائدہ چیز کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ اسی طرح ہم ( اپنی ) آیتیں ( یعنی دلائل اور نشانیاں ) ان لوگوں کے لئے بار بار بیان کرتے ہیں جو شکرگزار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو زمین عمدہ و پاکیزہ ہوتی ہے خدا کے حکم سے اس کی نبات ( پیداوار ) خوب نکلتی ہے اور جو خراب اور ناکارہ ہوتی ہے تو اس کی پیداوار بھی خراب اور بہت کم نکلتی ہے ہم اسی طرح شکر گزار قوم کے لیے اپنی نشانیاں الٹ پھیر کر بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

From the land that is clean and good, by the will of its Cherisher, springs up produce, (rich) after its kind: but from the land that is bad, springs up nothing but that which is niggardly: thus do we explain the signs by various (symbols) to those who are grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

A good land produces plants, by the permission of its Lord, but a wicked land produces only miserable, bitter plants. Thus do We show a variety of evidence for those who give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The vegetation of a good land comes forth (easily) by the permission of its Lord; and that which is bad, brings forth nothing but (a little) with difficulty. Thus do We explain variously the Ayat for a people who give thanks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for the good land, its vegetation springs forth (abundantly) by the permission of its Lord, and (as for) that which is inferior (its herbage) comes forth but scantily; thus do We repeat the communications for a people who give thanks.

Translated by

William Pickthall

As for the good land, its vegetation cometh forth by permission of its Lord; while as for that which is bad, only the useless cometh forth (from it). Thus do We recount the tokens for people who give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो ज़मीन अच्छी है उसकी पैदावार निकलती है उसके रब के हुक्म से, और जो ज़मीन ख़राब है उसकी पैदावार कम ही होती है, इसी तरह हम अपनी निशानियाँ मुख़्तलिफ़ पहलुओं से दिखाते हैं उनके लिए जो शुक्र करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو سرزمین ستھری ہوتی ہے اس کا پیداوار تو خدا کے حکم سے (خوب) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس کا پیداوار (اگر نکلا بھی) تو بہت کم نکلتا ہے اسی طرح ہم (ہمیشہ) دلائل کو طرح طرح سے بیان کرتے رہتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو قدر کرتے ہیں۔ (2) (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو زرخیز زمین ہے اس کی پیداوار اس کے رب کے حکم سے نکلتی ہے اور جو خراب ہے اس سے ناقص کے سوا نہیں نکلتی اس طرح ہم آیات کو ان لوگوں کے لیے پھیرپھیر کر بیان کرتے ہیں جو شکر کرتے ہیں۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو زمین اچھی ہوتی ہے وہ اپنے رب کے حکم سے خوب پھل پھول لاتی ہے اور جو زمین خراب ہوتی ہے اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ اس طرح ہم اپنی نشانیوں کو بار بار پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے شکر گزار ہونے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو اچھی زمین ہے اس کا سبزہ نکلتا ہے اس کے رب کے حکم سے اور جو زمین خراب ہے اس کا سبزہ نہیں نکلتا مگر ناقص ہم اس طرح ان لوگوں کے لیے طرح طرح سے آیات بیان کرتے ہیں جو شکر گزار ہوتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو شہر پاکیزہ ہے اس کا سبزہ نکلتا ہے اس کے رب کے حکم سے اور جو خراب ہے اس میں نہیں نکلتا مگر ناقص یوں پھیر پھیر کر بتلاتے ہیں ہم آیتیں حق ماننے والے لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو زمین عمدہ ہوتی ہے تو اس کی پیداوار بھی خدا کے حکم سے خوب نکلتی ہے اور جو زمین خراب ہوتی ہے تو اس میں ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ہم اسی طرح مختلف پہلوئوں سے دلائل بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکر گزار ہیں