Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 71

سورة الأعراف

قَالَ قَدۡ وَقَعَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ رِجۡسٌ وَّ غَضَبٌ ؕ اَتُجَادِلُوۡنَنِیۡ فِیۡۤ اَسۡمَآءٍ سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ اَنۡتُمۡ وَ اٰبَآؤُکُمۡ مَّا نَزَّلَ اللّٰہُ بِہَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ ؕ فَانۡتَظِرُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ ﴿۷۱﴾

[Hud] said, "Already have defilement and anger fallen upon you from your Lord. Do you dispute with me concerning [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has not sent down any authority? Then wait; indeed, I am with you among those who wait."

انہوں نے فرمایا کہ بس اب تم پر اللہ کی طرف سے عذاب اور غضب آیا ہی چاہتا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے باب میں جھگڑتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ٹھہرا لیا ہے؟ ان کے معبود ہونے کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں بھیجی ۔ سو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
قَدۡ
تحقیق
وَقَعَ
پڑ چکی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
رِجۡسٌ
ناپاکی / گندگی
وَّغَضَبٌ
اور غضب
اَتُجَادِلُوۡنَنِیۡ
کیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے
فِیۡۤ اَسۡمَآءٍ
چند ناموں کے بارے میں
سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ
تم نے نام رکھ لیا ان کا
اَنۡتُمۡ
تم نے
وَاٰبَآؤُکُمۡ
اور تمہارے اباؤ اجداد نے
مَّا
نہیں
نَزَّلَ
اتاری
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہَا
اس کی
مِنۡ سُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
فَانۡتَظِرُوۡۤا
پس انتظار کرو
اِنِّیۡ
بےشک میں
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
قَدۡ
یقیناً
وَقَعَ
واقع ہو چکا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمھارے رب کی طرف سے
رِجۡسٌ
عذاب
وَّغَضَبٌ
اور غضب
اَتُجَادِلُوۡنَنِیۡ
کیا تم جھگڑا کرتے ہو مجھ سے
فِیۡۤ اَسۡمَآءٍ
ناموں میں
سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ
نام رکھ چھوڑے ہیں تم نے ان کے
اَنۡتُمۡ
تم نے
وَاٰبَآؤُکُمۡ
اور تمہارے باپ دادا نے
مَّا
نہیں
نَزَّلَ
اتاری
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہَا
جن کی
مِنۡ سُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
فَانۡتَظِرُوۡۤا
تو انتظار کرو
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہوں
مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ
انتظار کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[Hud] said, "Already have defilement and anger fallen upon you from your Lord. Do you dispute with me concerning [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has not sent down any authority? Then wait; indeed, I am with you among those who wait."

انہوں نے فرمایا کہ بس اب تم پر اللہ کی طرف سے عذاب اور غضب آیا ہی چاہتا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے باب میں جھگڑتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ٹھہرا لیا ہے؟ ان کے معبود ہونے کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں بھیجی ۔ سو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ہود نے) کہا : تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور اس کا غضب ثابت ہوچکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑا کرتے ہو جو تم نے اور تمہارے آباء و اجداد نے رکھ لیے ہیں جن کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری ؟ سو اب تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہودنے کہا: ’’یقیناتم پر تمہارے رب کاعذاب اور غضب واقع ہوچکاکیاتم مجھ سے اُن ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہوجوتم نے اور تمہارے باپ دادانے رکھ چھوڑے ہیں؟جن کی کوئی دلیل بھی اﷲ تعالیٰ نے نہیں اُتاری؟ تو انتظار کرو،یقینامیں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"The punishment and the anger from your Lord have fallen upon you. Do you quarrel with me about names coined by you and your fathers, for which Allah has sent down no authority? So, wait. I am one of those waiting, with you.|"

کہا تم پر واقع ہوچکا ہے تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غصہ، کیوں جھگڑتے ہو مجھ سے ان ناموں پر کہ رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے، نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند، سو منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ہود (علیہ السلام) نے) فرمایا تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور اس کا غضب واقع ہو ہی چکا ہے کیا تم مجھ سے جھگڑ رہے ہو ان ناموں کے بارے میں جو تم نے اور تمہارے آباء و اجداد نے رکھ لیے تھے اللہ نے اس کے لیے کوئی سند نہیں اتاری۔ تو (ٹھیک ہے) تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hud warned them: 'Surely punishment and wrath from your Lord have befallen upon you. Do you dispute with me about mere names that you and your forefathers have concocted and for which Allah has sent down no sanction? Wait, then, and I too am with you among those who wait.'

اس نے کہا تمہارے رب کی پھٹکار تم پر پڑ گئی اور اس کا غضب ٹوٹ پڑا ۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں پر جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں 54 ، جن کے لیے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ہے 55 ؟ اچھا تو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہود نے کہا : اب تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور قہر کا آنا طے ہوچکا ہے ۔ کیا تم مجھ سے ( مختلف بتوں کے ) ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں ، جن کی تائید میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی؟ بس تو تم انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہود نے کہا تمہارے مالک کا عذاب غہ تو تم پر ہوچکا (یعنی اب اس کے آنے میں، کیا تم مجھ سے ان ناموں میں جھگڑتے ہو جو نام ہی نام ہیں حقیقت کچھ نہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے گھڑ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں ا اتری 2 بھلا تو ٹھیرے رہو میں بھی تمہارے ساتھ ٹھہرا ہوں عذاب کا انتظام کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا بیشک تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے عذاب اور غضب (غصہ) آیا ہی چاہتا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (خود) رکھ لیے تھے اللہ نے ان کی کوئی سند نازل نہیں فرمائی پس انتظار کرو یقینا میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حضرت ہود (علیہ السلام) نے کہا کہ تمہارے پروردگار کا غصہ اور غضب تو تم پر مقدر ہوچکا ہے کیا تم مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے بغیر کسی دلیل کے رکھ لئے ہیں۔ تم (اللہ کے عذاب کا) انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والاہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: surely there have befallen you wrath and indignation from your Lord. Dispute ye with me over names ye have named, ye and your fathers, for which Allah hath sent down no warranty? Wait then; I also will be with you of those who wait.

(پیغمبر نے) کہا (تو اچھا) اب تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے عذاب اور غضب ۔ آہی پڑا کیا تم مجھ سے بحثا بحثی ناموں کے بارے میں لگائے ہوئے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ (دادوں) نے ٹھیرا رکھے ہیں اللہ نے تو ان پر کوئی دلیل اتاری نہیں سو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: تم پر تمہارے رب کی جانب سے ناپاکی اور قہر مسلط ہوچکے ہیں ۔ کیا تم مجھ سے کچھ فرضی ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ چھوڑے ہیں ، جن کی خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری! سو تم بھی انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہود ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ بلاشبہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور غصہ واجب ہو چکا ۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جوتم نے اور تمہارے باپ دادوں نے تجویز کر لیے ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) نے کوئی دلیل نہیں نازل فرمائی سو انتظار کرو بلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہو دنے کہا کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب نازل ہونا ضروری ہوچکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے اپنی طرف سے رکھ لیے ہیں۔ جن کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہا بیشک واقع ہوچکا ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے ایک سخت عذاب اور بڑا غضب، کیا تم لوگ مجھ سے جھگڑتے ہو ان (بےحقیقت) ناموں کے بارے میں، جن کو گھڑا ہے خود تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ؟ نہیں اتاری اللہ نے ان کے بارتے میں کوئی سند، پس تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

ہودنے کہا: تمہا رے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور اس کاغضب ثابت ہوچکا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑاکرتے ہوجو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ، جن کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری؟سواب تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتا ہوں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا ( ف۱۲۸ ) ضرور تم پر تمہارے رب کا عذاب اور غضب پڑ گیا ( ف۱۲۹ ) کیا مجھ سے خالی ان ناموں میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ( ف۱۳۰ ) اللہ نے ان کی کوئی سند نہ اتاری ، تو راستہ دیکھو ( ف۱۳۱ ) میں بھی تمہارے ساتھ دیکھتا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: یقیناً تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب واجب ہو گیا ۔ کیا تم مجھ سے ان ( بتوں کے ) ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( خود ہی فرضی طور پر ) رکھ لئے ہیں جن کی اﷲ نے کوئی سند نہیں اتاری؟ سو تم ( عذاب کا ) انتظار کرو میں ( بھی ) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اس ( ہود ) نے کہا ( سمجھ لو کہ ) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب نازل ہوگیا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( از خود ) رکھ لئے ہیں ۔ جن کے متعلق اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ۔ اچھا تو پھر تم ( خدا کے عذاب کا ) انتظار کرو مَیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Punishment and wrath have already come upon you from your Lord: dispute ye with me over names which ye have devised - ye and your fathers,- without authority from Allah? then wait: I am amongst you, also waiting."

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "You will certainly be afflicted by wickedness and the wrath of God. Do you dispute with me about the names of that which you and your fathers have invented? God has given no authority to those names. Wait for God's decree and I, too, am waiting with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Hud) said: "Rijs (torment) and wrath have already fallen on you from your Lord. Dispute you with me over names which you have named -- you and your fathers -- with no authority from Allah Then wait, I am with you among those who wait."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Indeed uncleanness and wrath from your Lord have lighted upon you; what! do you dispute with me about names which you and your fathers have given? Allah has not sent any authority for them; wait then, I too with you will be of those who wait.

Translated by

William Pickthall

He said: Terror and wrath from your Lord have already fallen on you. Would ye wrangle with me over names which ye have named, ye and your fathers, for which no warrant from Allah hath been revealed? Then await (the consequence), lo! I (also) am of those awaiting (it).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हूद (अलै॰) ने कहाः तुम पर तुम्हारे रब की तरफ़ से अज़ाब और ग़ुस्सा वाक़े हो चुका है, क्या तुम मुझसे उन नामों पर झगड़ते हो जो तुमने और तुम्हारे बाप-दादाओं ने रख लिए हैं, जिनकी अल्लाह ने कोई दलील नहीं उतारी, पस इन्तिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इन्तिज़ार करने वालों में से हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے فرمایا کہ بس اب تم پر خدا کی طرف سے عذاب اور غضب آیا ہی چاہتا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے باب میں جھگڑتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے باپ داداوں نے (آپ ہی) ٹھیرالیا ہے ان (کے معبود ہونے) کی خدا تعالیٰ نے کوئی دلیل (نقلی و عقلی) نہیں بھیجی سو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔ (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا یقیناً تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب آپڑا ہے کیا تم مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے خودرکھ لیے ہیں جن کی کوئی دلیل اللہ نے نازل نہیں فرمائی۔ انتظار کرو بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

‘ اس نے کہا تمہارے رب کی پھٹکار تم پر پڑگئی اور اس کا غضب ٹوٹ پڑا ۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں پر جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا رکھ لئے ہیں ‘ جن کے لئے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ہے ؟ اچھا تو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہود نے کہا تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غصہ نازل ہوچکا۔ کیا تم مجھ سے جھگڑتے ہو ان ناموں کے بارے میں جو نام تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود تجویز کرلیے ہیں۔ اللہ نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی سو تم انتظار کرو بلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا تم پر واقع ہوچکا ہے تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غصّہ کیوں جھگڑتے ہو مجھ سے ان ناموں پر کہ رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند سو منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو اس عذاب کو ہمارے پاس لے آ جس کی تو ہم کو دھمکی دیا کرتا ہے۔ حضرت ہود (علیہ السلام) نے کہا بلاشبہ تم پر تمہارے رب کی جانب سے عذاب اور غضب مقرر ہوچکا ہے کیا تم مجھ سے چند ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑا کرتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے بڑوں نے رکھ لیا ہے حالانکہ خدا نے ان کے معبود ہونے کی کوئی سند نہیں نازل کی اچھا تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔