TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Aeyraaf 7:82 – Translations

Every available translation of Surat ul Aeyraaf, verse 82, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ مَا کَانَ جَوَابَ قَوۡمِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اَخۡرِجُوۡہُمۡ مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ ۚ اِنَّہُمۡ اُنَاسٌ یَّتَطَہَّرُوۡنَ ﴿۸۲﴾
But the answer of his people was only that they said, "Evict them from your city! Indeed, they are men who keep themselves pure."
اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا بجز اس کےکہ آپس میں کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو ۔ یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَخۡرِجُوۡہُمۡ
نکال دو انہیں
مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ
اپنی بستی سے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
اُنَاسٌ
کچھ لوگ ہیں
یَّتَطَہَّرُوۡنَ
جو بہت پاک بنتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَخۡرِجُوۡہُمۡ
تم نکا ل دو انہیں
مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ
اپنی بستی سے
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
اُنَاسٌ
لوگ ہیں
یَّتَطَہَّرُوۡنَ
وہ بڑے پاک باز بنتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Info

But the answer of his people was only that they said, "Evict them from your city! Indeed, they are men who keep themselves pure."

اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا بجز اس کےکہ آپس میں کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو ۔ یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور اس کی قوم کو اس کے سوا کوئی جواب بن نہ آیا کہ انہوں نے یہ کہہ دیا کہ : اپنی بستی سے انہیں نکال دو یہ لوگ پاک باز بنے پھرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوراس کی قوم کااس کے سواکوئی جواب نہ تھاکہ انہوں نے کہا:’’انہیں اپنی بستی سے نکال دو،یقیناوہ لوگ بڑے پاک بازبنتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And the answer of his people was not but that they said, |"Expel them from your town. They are a people who seek to be pure.|"

اور کچھ جواب نہ دیا اس کی قوم نے مگر یہی کہا کہ نکالو ان کو اپنے شہر سے یہ لوگ بہت ہی پاک رہنا چاہتے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تو نہیں تھا اس کی قوم کا کوئی جواب سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا نکالو ان کو اپنی بستی سے یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Their only answer was: 'Banish them from your town. They are a people who pretend to be pure.'

مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ نکالو ان لوگوں کو اپنی بستیوں سے ، بڑے پاکباز بنتے ہیں یہ ۔ 65

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

ان کی قوم کا جواب یہ کہنے کے سوا کچھ اور نہیں تھا کہ : نکالو ان کو اپنی بستی سے ! یہ لوگ ہیں جو بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور اس کی قوم نے س یہی جواب دیا 8 کہنے لگے لوط اور اس کے لوگوں کو اپنی بستی سے کال باہر کرو یہ لوگ پاکیزہ اور مقدس بننا چاہتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور ان کی قوم سے جواب نہ بن پڑا سوائے اس کے کہ کہنے لگے کہ ان (لوط (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں) کو اپنی بستی سے نکال دو یقینا یہ بہت پاک لوگ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ان کی قوم کا جواب صرف یہی تھا کہ انہیں اپنی بستیوں سے نکالو یہ لوگ بہت پاک باز بنتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو یہ بولے کہ ان لوگوں (یعنی لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And naught was the answer of his people save that they said: drive themforth from your city, verily they are a people who would be pure!

ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا بجز اس کے کہ لگے (آپس میں) کہنے کہ انہیں اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ پاک صاف بنتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اس پر اس کی قوم والوں نے جواب دیا تو یہ دیا کہ ان کو اپنی بستی سے نکالو ۔ یہ بڑے پارسا بنتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور ان کی قوم کے پاس اس کے علاوہ کوئی جواب نہ تھا کہ ( آپس میں ) کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے باہر نکال دو بلاشبہ یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

تو ان سے اس کا کوئی جواب نہ بن پڑا اور یوں بولے کہ ان ( لوگوں یعنی لوط اور ان کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو کہ یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور آپ کی قوم کا جواب بھی اس کے سوا کچھ نہ تھا، کہ انہوں نے چھوٹتے ہی کہا کہ نکال باہر کرو ان کو اپنی بستی سے، کہ بڑے پاکباز بنتے ہیں یہ لوگ،

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور ا س کی قوم کو اس کے سواکوئی جواب بن نہ آیاکہ انہوں نے یہ کہاکہ:’’ اپنی بستی سے انہیں نکال دویہ لوگ پاک باز بنے پھرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور اس کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا مگر یہی کہنا کہ ان ( ف۱۵۲ ) کو اپنی بستی سے نکال دو ، یہ لوگ تو پاکیزگی چاہتے ہیں ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ان کی قوم کا سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: ان کو بستی سے نکال دو بیشک یہ لوگ بڑے پاکیزگی کے طلب گار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

ان کی قوم کا اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے کہ انہیں اس بستی سے نکال دو ۔ یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And his people gave no answer but this: they said, "Drive them out of your city: these are indeed men who want to be clean and pure!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

His people had no answer to his remarks but to tell one another, "Expel him from our town; he and his people want to purify themselves."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And the answer of his people was only that they said: "Drive them out of your town, these are indeed men who want to be pure (from sins)!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And the answer of his people was no other than that they said: Turn them out of your town, surely they are a people who seek to purify (themselves).

Translated by

William Pickthall

Info

And the answer of his people was only that they said (one to another): Turn them out of your township. They are folk, forsooth, who keep pure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

मगर उनकी क़ौम का जवाब इस बात के सिवा कुछ न था कि इन्हें अपनी बस्ती से निकाल दो, ये लोग बड़े पाकबाज़ बनते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا بجز اس کے کہ (آپس میں) کہنے لگے کہ ان لوگوں کو تم اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔ (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اور اس کی قوم کا جواب اس کے سواکچھ نہ تھا کہنے لگے انہیں اپنی بستی سے نکال دو ۔ بیشک یہ ایسے لوگ ہیں جو بہت پاک بازبنتے ہیں۔ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ نکالو ان لوگوں کو اپنی بسیتوں سے ‘ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور ان کی قوم کا جواب اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا کہ وہ کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو ۔ بیشک یہ ایسے لوگ ہیں جو پاکباز بنتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور کچھ جواب نہ دیا اس کی قوم نے مگر یہی کہا کہ نکالو ان کو اپنے شہر سے یہ لوگ بہت ہی پاک رہنا چاہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور اس کی قوم کے پاس سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک و صاف بننا چاہتے ہیں

Related Verses

2
Surat un Namal
27:56
فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوۡمِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ ۚ اِنَّہُمۡ اُنَاسٌ یَّتَطَہَّرُوۡنَ ﴿۵۶﴾
But the answer of his people was not except that they said, "Expel the family of Lot from your city. Indeed, they are people who keep themselves pure."
قوم کا جواب بجز اس کہنے کے اور کچھ نہ تھا کہ آل لوط کو اپنے شہر سے شہر بدر کر دو یہ تو بڑے پاکباز بن رہے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:191
وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ وَ اَخۡرِجُوۡہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ اَخۡرَجُوۡکُمۡ وَ الۡفِتۡنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الۡقَتۡلِ ۚ وَ لَا تُقٰتِلُوۡہُمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ حَتّٰی یُقٰتِلُوۡکُمۡ فِیۡہِ ۚ فَاِنۡ قٰتَلُوۡکُمۡ فَاقۡتُلُوۡہُمۡ ؕ کَذٰلِکَ جَزَآءُ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹۱﴾
And kill them wherever you overtake them and expel them from wherever they have expelled you, and fitnah is worse than killing. And do not fight them at al-Masjid al- Haram until they fight you there. But if they fight you, then kill them. Such is the recompense of the disbelievers.
انہیں مارو جہاں بھی پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور ( سنو ) فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں ، اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو کا فروں کا بدلہ یہی ہے ۔