Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 96

سورة الأعراف

وَ لَوۡ اَنَّ اَہۡلَ الۡقُرٰۤی اٰمَنُوۡا وَ اتَّقَوۡا لَفَتَحۡنَا عَلَیۡہِمۡ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لٰکِنۡ کَذَّبُوۡا فَاَخَذۡنٰہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۹۶﴾

And if only the people of the cities had believed and feared Allah , We would have opened upon them blessings from the heaven and the earth; but they denied [the messengers], so We seized them for what they were earning."

اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تکذیب کی تو ہم نے ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
بیشک
اَہۡلَ الۡقُرٰۤی
بستیوں والے
اٰمَنُوۡا
ایمان لے آتے
وَاتَّقَوۡا
اور تقوی ٰکرتے
لَفَتَحۡنَا
البتہ کھول دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بَرَکٰتٍ
برکتیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑ لیا ہم نے انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
یقیناً
اَہۡلَ الۡقُرٰۤی
بستیوں کے لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لاتے
وَاتَّقَوۡا
اور اللہ تعالیٰ سے ڈر کر رہتے
لَفَتَحۡنَا
ضرور کھول دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
بَرَکٰتٍ
بہت سی بر کتیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آ سمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
وَلٰکِنۡ
لیکن
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑلیا ہم نے انہیں
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
کَانُوۡا
وہ تھے
یَکۡسِبُوۡنَ
کمایا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And if only the people of the cities had believed and feared Allah , We would have opened upon them blessings from the heaven and the earth; but they denied [the messengers], so We seized them for what they were earning."

اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تکذیب کی تو ہم نے ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لاتے اور اللہ کی نافرمانی سے بچتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتے۔ لیکن انہوں نے تو جھٹلایا۔ پھر ہم نے انہیں ان کی کرتوتوں کی پاداش میں دھر لیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگریقینابستیوں کے لوگ ایمان لاتے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرکررہتے توہم ضرور اُن پر آسمان اور زمین سے بہت سی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے جھٹلایاتوہم نے اُس کی وجہ سے اُنہیں پکڑلیاجووہ کمایاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if the people of the towns believed and feared Allah, We would have opened for them blessings from the heavens and the earth, but they disbelieved. So, We seized them for what they used to earn for themselves.

اور اگر بستیوں والے ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے تو ہم کھول دیتے ان پر نعمتیں آسمان اور زمین سے لیکن جھٹلایا انہوں نے پس پکڑا ہم نے ان کو ان کے اعمال کے بدلے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم ان پر کھول دیتے آسمانوں اور زمین کی برکتیں لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کو پکڑ لیا ان کے کرتوتوں کی پاداش میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had the people of those towns believed and been God-fearing, We would certainly have opened up to them blessings from the heavens and the earth; but they gave the lie [to their Prophets] and so We seized them for their deeds. so.

اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقوٰی کی روش اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے ، مگر انہوں نے تو جھٹلایا ، لہٰذا ہم نے اس بری کمائی کے حساب میں انہیں پکڑ لیا جو وہ سمیٹ رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرلیتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین دونوں طرف سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے ۔ لیکن انہوں نے ( حق کو ) جھٹلایا ، اس لیے ان کی مسلسل بدعملی کی پاداش میں ہم نے ان کو اپنی پکڑ میں لے لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لاتے (اللہ کی طرف رجوع ہوتے) اور (برے کاموں کفر اور شرک سے) بچے رہتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے 6 مگر انہوں نے تو (ہمارے پیغمبروں کو) جھٹلایا تو (ہم نے بھی) ان کے کاموں کی سزا میں ان کو دھر پکڑا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ان بستیوں کے مکین ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتے و لیکن انہوں نے تکذیب کی (جھٹلایا) پس ہم نے ان کے اعمال (بد) کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتوں (کے دروازوں کو) کھول دیتے لیکن انہوں نے تو اللہ (کی آیتوں) کو جھٹلایا پھر ہم نے ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر ان بستیوں کے لوگ ایمان لے آتے اور پرہیزگار ہوجاتے۔ تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتے مگر انہوں نے تو تکذیب کی۔ سو ان کے اعمال کی سزا میں ہم نے ان کو پکڑ لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had the people of those townships believed and feared, We would of a surety have opened up to them blessings from the heavens and the earth; but they belied, wherefore We laid hold of them for that which they had been earning.

اور اگر بستیوں والے ایمان لے آئے ہوتے اور پرہیزگاری اختیار کی ہوتی تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تو جھٹلایا سو ہم نے ان کی کرتوتوں کے پاداش میں ان کو پکڑ لیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان وزمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے ۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کی کرتوتوں کی پاداش میں ان کو پکڑ لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر بستیوں والے ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم آسمان اور زمین کی برکات ان کیلئے کھول دیتے لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان اعمال کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے انہیں پکڑلیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ان بستیوں کے لوگ ایمان لے آتے اور پرہیزگار ہوجاتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکات کے دروازے کھول دیتے مگر انہوں نے تو جھٹلایا سو ان کے اعمال کی سزا میں ہم نے ان کو پکڑلیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ان بستیوں والے ایمان لے آتے، اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ضرور ان پر دروازے کھو دیتے طرح طرح کی برکتوں کے آسمان و زمین سے، مگر وہ تو تکذیب ہی پر کمر بستہ رہے، آخرکار ہم نے آپکڑا، ان کو ان کے اعمال کی بناء پر جنہیں وہ خود کماتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگریہ بستیوں والے ایمان لاتے اور اللہ کی نافرمانی سے بچتے توہم ان پر آسمانوں اور زمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے لیکن انہوں نے توجھٹلادیاپھرہم نے انہیں ان کی کرتوتوں کی پاداش میں دھرلیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور ڈرتے ( ف۱۸۳ ) تو ضرور ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں کھول دیتے ( ف۱۸٤ ) مگر انہوں نے تو جھٹلایا ( ف۱۸۵ ) تو ہم نے انہیں ان کے کیے پر گرفتار کیا ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ( ان ) بستیوں کے باشندے ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے ( حق کو ) جھٹلایا ، سو ہم نے انہیں ان اَعمالِ ( بد ) کے باعث جو وہ انجام دیتے تھے ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ان بستیوں کے باشندے ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے ۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا ۔ لہٰذا ہم نے ان کو ان کے کرتوتوں کی پاداش میں پکڑ لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If the people of the towns had but believed and feared Allah, We should indeed have opened out to them (All kinds of) blessings from heaven and earth; but they rejected (the truth), and We brought them to book for their misdeeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the people of the towns believed (in Our revelations) and maintained piety, We would have certainly showered on them Our blessings from the sky and the earth. But they called Our revelations lies, thus Our torment struck them for their evil deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if the people of the towns had believed and had Taqwa, certainly, We should have opened for them blessings from the heaven and the earth, but they belied (the Messengers). So We took them (with punishment) for what they used to earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if the people of the towns had believed and guarded (against evil) We would certainly have opened up for them blessings from the heaven and the earth, but they rejected, so We overtook them for what they had earned.

Translated by

William Pickthall

And if the people of the townships had believed and kept from evil, surely We should have opened for them blessings from the sky and from the earth. But (unto every messenger) they gave the lie, and so We seized them on account of what they used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर बस्तियों वाले ईमान लाते और डरते तो हम उन पर आसमान और ज़मीन की नेमतें खोल देते, मगर उन्होंने झुठलाया तो हमने उनको पकड़ लिया उनके आमाल के बदले।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے آتے اور پرہیز کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے (2) لیکن انہوں نے تو (پیغمبروں کی) تکذیب کی تو ہم نے (بھی) ان کے اعمال (بد) کہ وجہ سے ان کو پکڑ لیا۔ (96)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر بستیوں والے واقعی ایمان لے آتے اور ڈرتے تو ہم ضرور ان پر آسمان اور زمین میں سے بہت سی برکات کھول دیتے۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا ہم نے انہیں اس وجہ سے پکڑ لیا جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے مگر انہوں نے تو جھٹلایا ، لہذا ہم نے اس بری کمائی کے حساب میں انہیں پکڑ لیا جو وہ سمیٹ رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان کی اور زمین کی برکتیں کھول دیتے۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کے اعمال کی وجہ سے انہیں پکڑ لیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو ہم کھول دیتے ان پر نعمتیں آسمان اور زمین سے لیکن جھٹلایا انہوں نے پس پکڑا ہم نے ان کو ان کے اعمال کے بدلے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے نبیوں پر ایمان لے آتے اور ان کی مخالفت سے پرہیز کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکتیں کشادہ کردیتے لیکن انہوں نے تو پیغمبروں کی تکذیب کا شیوہ اختیار کیا لہٰذا ہم نے ان کو ان کی کردار کے باعث پکڑلیا۔