Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 99

سورة الأعراف

اَفَاَمِنُوۡا مَکۡرَ اللّٰہِ ۚ فَلَا یَاۡمَنُ مَکۡرَ اللّٰہِ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿٪۹۹﴾  2

Then did they feel secure from the plan of Allah ? But no one feels secure from the plan of Allah except the losing people.

کیا پس وہ اللہ کی اس پکڑ سے بے فکر ہوگئے ۔ سو اللہ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بے فکر نہیں ہوتا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَاَمِنُوۡا
کیا بھلا وہ بےخوف ہوگئے
مَکۡرَ اللّٰہِ
اللہ کی تدبیر سے
فَلَا
پس نہیں
یَاۡمَنُ
بےخوف ہوا کرتے
مَکۡرَ اللّٰہِ
اللہ کی تدبیر سے
اِلَّا
مگر
الۡقَوۡمُ
وہ لوگ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَاَمِنُوۡا
کیا پھر بے خوف ہوگئے
مَکۡرَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے
فَلَا
تو نہیں
یَاۡمَنُ
بے خوف ہوتے
مَکۡرَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے
اِلَّا
مگر
الۡقَوۡمُ
لوگ
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اٹھانے والے
Translated by

Juna Garhi

Then did they feel secure from the plan of Allah ? But no one feels secure from the plan of Allah except the losing people.

کیا پس وہ اللہ کی اس پکڑ سے بے فکر ہوگئے ۔ سو اللہ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بے فکر نہیں ہوتا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بےخوف ہوگئے ہیں حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بےخوف ہوتی ہے جو نقصان اٹھانے والی ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا پھروہ اﷲ تعالیٰ کی تدبیرسے بے خوف ہوگئے ہیں؟تواﷲ تعالیٰ کی تدبیرسے بے خوف نہیں ہوتے مگروہی لوگ جوخسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, do they feel secure from the plan of Allah? So, no one feels secure from the plan of Allah but the people who are losers.

کیا بےڈر ہوگئے اللہ کے داؤ سے، سو بےڈر نہیں ہوتے اللہ کے داؤ سے مگر خرابی میں پڑنے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ امن میں (یا بےخوف) ہیں اللہ کی چال سے ؟ اللہ کی چال سے کوئی اپنے آپ کو امن میں محسوس نہیں کرتا مگر وہی لوگ جو خسارہ پانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they feel secure against the design of Allah None can feel secure against the design of Allah except the utter losers.

کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں78 ؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو ۔ ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ اللہ کی دی ہوئی ڈھیل ( کے انجام ) سے بے فکر ہوچکے ہیں؟ ( ٥١ ) ( اگر ایسا ہے ) تو ( یہ یاد رکھیں کہ ) اللہ کی دی ہوئی ڈھیل سے وہی لوگ بے فکر ہو بیٹھتے ہیں جو آخر کار نقصان اٹھانے والے ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا اللہ تعالیٰ کے داؤں سے (اس کی تدبیر اور اس کے انتظام سے) نہیں ڈرتے اللہ کے داؤں سے وہی لوگ نہیں ڈرتے جو تباہ ہونے والے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا پھر یہ اللہ کی تدبیروں سے بےخوف ہوگئے ہیں ؟ پس اللہ کی تدبیروں سے صرف نقصان اٹھانے والے ہی بےخوف ہوتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بےخوف ہوچکے ہیں۔ لیکن اللہ کی تدبیروں سے تو وہی بےخوف ہوتے ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ خدا کے داؤ کا ڈر نہیں رکھتے (سن لو کہ) خدا کے داؤ سے وہی لوگ نڈر ہوتے ہیں جو خسارہ پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are then they secure against the contrivance of Allah? And none feeleth secure against the contrivance of Allah except the people who are losers.

کیا (یہ لوگ) اللہ کی خفیہ تدبیروں سے بےخوف ہوگئے ہیں سو اللہ کی تدبیر سے کوئی بھی بےخوف نہیں ہوتا بجز ان لوگوں کے جو گھاٹے میں آچکے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بچ سکے؟ تو ( یاد رکھو کہ ) خدا کی تدبیر سے وہی لوگ نچنت ہوتے ہیں ، جو نامراد ہونے والے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تو کیا وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی تدبیر سے نڈر ہوگئے ہیں پس اﷲ ( تعالیٰ ) کی تدبیر سے برباد ہو جانے والوں کے علاوہ کوئی بے خوف نہیں ہوتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ اللہ کی تدبیر کا ڈر نہیں رکھتے۔ سن لو کہ اللہ کی تدبیر سے وہی لوگ بےخوف ہوتے ہیں جو خسارہ پانے والے ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ لوگ بےخوف گئے اللہ کی چال (اور اس کی پکڑ) سے ؟ سو اللہ کی چال (اور اس کی پکڑ) سے بےخوف نہیں ہوتے، مگر وہی لوگ جو خسارہ اٹھانے والے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ اللہ کی چال سے بے خوف ہوگئے ہیں حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو نقصان اٹھا نے والی ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اللہ کی خفی تدبیر سے بےخبر ہیں ( ف۱۸۹ ) تو اللہ کی خفی تدبیر سے نذر نہیں ہوتے مگر تباہی والے ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ لو گ اللہ کی مخفی تدبیر سے بے خوف ہیں؟ پس اللہ کی مخفی تدبیر سے کوئی بے خوف نہیں ہوا کرتا سوائے نقصان اٹھانے والی قوم کے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے وہی لوگ بے خوف ہوتے ہیں جو گھاٹا اٹھانے والے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Did they then feel secure against the plan of Allah?- but no one can feel secure from the Plan of Allah, except those (doomed) to ruin!

Translated by

Muhammad Sarwar

Did they consider themselves secure from the retribution of God? No one can have such attitude except those who are lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Did they then feel secure against Allah's plan None feels secure from Allah's plan except the people who are the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do they then feel secure from Allah's plan? But none feels secure from Allah's plan except the people who shall perish.

Translated by

William Pickthall

Are they then secure from Allah's scheme? None deemeth himself secure from Allah's scheme save folk that perish.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या ये लोग अल्लाह की तदबीरों से बे-ख़ौफ़ हो गए हैं पस अल्लाह की तदबीरों से वही लोग बे-ख़ौफ़ होते हैं जो तबाह होने वाले हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تو کیا اللہ تعالیٰ کی اس (ناگہانی) پکڑ سے بیفکر ہوگئے ہیں (سمجھ رکھو) خدا تعالیٰ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بےفکر نہیں ہوتا۔ (4) (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بےخوف ہوگئے ؟ تو اللہ کی تدبیر سے خسارہ اٹھانے والے لوگوں کے سوا کوئی بےخوف نہیں ہوتا۔ “ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بےخوف ہیں ؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بےخوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ اللہ کی تدبیر سے نڈر ہوگئے۔ سو اللہ کی تدبیر سے بےخوف نہیں ہوتے مگر وہی لوگ جن کا برباد ہونا ہی طے پا چکا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا بےڈر ہوگئے اللہ کے داؤ سے سو بےڈر نہیں ہوتے اللہ کے داؤ سے مگر خرابی میں پڑنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہاں تو کیا یہ لوگ اللہ کی گرفت سے بیخوف ہوگئے ہیں حالانکہ اللہ کی پکڑ سے تو صرف وہی لوگ بیخوف ہوتے ہیں جو تباہ و برباد ہونے والے ہوں