Surat ul Maarijj

Surah: 70

Verse: 11

سورة المعارج

یُّبَصَّرُوۡنَہُمۡ ؕ یَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ یَفۡتَدِیۡ مِنۡ عَذَابِ یَوۡمِئِذٍۭ بِبَنِیۡہِ ﴿ۙ۱۱﴾

They will be shown each other. The criminal will wish that he could be ransomed from the punishment of that Day by his children

۔ ( حالانکہ ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے ، گنہگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُّبَصَّرُوۡنَہُمۡ
وہ دکھائے جائیں گے انہیں
یَوَدُّ
چاہے گا
الۡمُجۡرِمُ
مجرم
لَوۡ
کاش
یَفۡتَدِیۡ
وہ فدیے میں دے دے
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے (بچنے کے لیے)
یَوۡمِئِذٍۭ
اس دن کے
بِبَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُّبَصَّرُوۡنَہُمۡ
حالانکہ انہیں وہ دکھائے جائیں گے
یَوَدُّ
چاہے گا
الۡمُجۡرِمُ
مجرم
لَوۡ
کاش
یَفۡتَدِیۡ
وہ فدیے میں دے دے
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے
یَوۡمِئِذٍۭ
اس دن کے
بِبَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں کو
Translated by

Juna Garhi

They will be shown each other. The criminal will wish that he could be ransomed from the punishment of that Day by his children

۔ ( حالانکہ ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے ، گنہگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم یہ چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں کو فدیہ کے طور پردے دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حالانکہ وہ انہیں دکھائے جائیں گے ، مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے (بچنے کے لیے) کاش وہ فدیے میں دے دے اپنے بیٹوں کو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(though) they will be made to see each other. A guilty person will desire that he may ransom himself from the torment of that day even by his sons,

سب نظر آجائیں گے ان کو چاہئے گا گنہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ سب انہیں دکھائے جائیں گے۔ اس روز مجرم چاہے گا کہ کاش وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے فدیے میں دے دے اپنے بیٹوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

although they shall be within sight of one another. The guilty one would fain ransom himself from the torment of that Day by offering his children,

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے11 ۔ مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھا بھی دیے جائیں گے ۔ مجرم یہ چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کے لیے اپنے بیٹے فدیہ میں دیدے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گنہگار کافر اس دن آرزو کرے گا کاش اپنے بیٹے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے (یعنی) اپنے بیٹے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم (گناہ گار) اس دن تمنا کریں گے کہ اس عذاب سے نجات کے لئے اپنے بیٹوں کو،

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Though they shall be made to see one another. Fain would the guilty ransom himself from the torment of that Day by his children.

حالانکہ وہ انہیں دکھا بھی دئیے جائیں گے ۔ مجرم (تو اس روز بس) اس کی تمنا کرے گا کہ اس روز کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بدلہ میں فدیہ دے دے اپنے بیٹوں کو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ان کو دکھائے جائیں گے ۔ مجرم تمنا کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بیٹوں اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی اور اپنے اس کنبہ کو جو اس کی پناہ رہا ہے اور تمام اہلِ زمین کو فدیہ میں دے کر اپنے کو بچالے ۔

Translated by

Mufti Naeem

حالانکہ وہ ان کو دکھائے جائیں گے ، مجرم ( گنہگار ) چاہے گا کہ کاش وہ اس دن کے عذاب کے بدلے اپنے بیٹوں کو ( بطورِ فدیہ ) دے دے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

حالانکہ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے اس روز گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں سب کچھ دیدے یعنی، اپنے بیٹے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے بھی جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش کہ وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لئے اپنے بدلے میں اپنے سب بیٹوں کو بھی دے دے

Translated by

Noor ul Amin

( حالانکہ ) وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہےگاکہ اس دن بیٹوں کافدیہ دے کرعذاب سے بچ جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے ( ف۱۲ ) مجرم ( ف۱۳ ) آرزو کرے گا ، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( حالانکہ ) وہ ( ایک دوسرے کو ) دکھائے جا رہے ہوں گے ، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب ( سے رہائی ) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کیلئے اپنے بیٹوں ،

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Though they will be put in sight of each other,- the sinner's desire will be: Would that he could redeem himself from the Penalty of that Day by (sacrificing) his children,

Translated by

Muhammad Sarwar

though they may see each other. A sinner will wish that he could save himself from the torment of that day by sacrificing his children,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Though they shall be made to see one another, the criminal would desire to ransom himself from the punishment of that Day by his children.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Though) they shall be made to see each other. The guilty one would fain redeem himself from the chastisement of that day by (sacrificing) his children,

Translated by

William Pickthall

Though they will be given sight of them. The guilty man will long to be able to ransom himself from the punishment of that day at the price of his children

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हालाँकि वे एक-दूसरे को दिखाए जाएँगे। अपराधी चाहेगा कि किसी प्रकार वह उस दिन की यातना से छूटने के लिए अपने बेटों,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(گو) ایک دوسرے کو دکھا بھی دیے جائینگے (5) ۔ (اور اس روز) مجرم (یعنی کافر) اس بات کی تمنا کرے گا کہ اس روز کے عذاب سے چھوٹنے کے لئے اپنے بیٹوں کو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے، مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم چاہے گا کہ اس کے عذاب سے بچنے کے لئے اپنی اولاد کو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

باوجود یہ کہ ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے مجرم شخص اس بات کی تمنا کرے گا کہ کاش وہ اپنے بیٹوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سب نظر آجائیں گی ان کو چاہے گا گناہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھا بھی دیئے جائیں گے گنہگار اس بات کی تمنا کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب سے چھٹکارا پانے کے لئے اپنے بیٹوں کو