Surat ul Maarijj

Surah: 70

Verse: 14

سورة المعارج

وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ۙ ثُمَّ یُنۡجِیۡہِ ﴿ۙ۱۴﴾

And whoever is on earth entirely [so] then it could save him.

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
ثُمَّ
پھر
یُنۡجِیۡہِ
وہ نجات دلا دے اسے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کو
ثُمَّ
پھر
یُنۡجِیۡہِ
وہ نجات دلادے اس کو
Translated by

Juna Garhi

And whoever is on earth entirely [so] then it could save him.

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کچھ دے کر اپنے آپ کو بچا لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُن سب کوجو زمین میں ہیں۔ پھروہ(فدیہ) اس کونجات دلا دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] and all those on earth, then he may redeem himself.

اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کو پھر یہ (فدیہ) اس کو بچا لے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and all persons of the earth, if only he could thus save himself.

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور یہ تدبیر اسے نجات دلا دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین کے سارے کے سارے باشندے ۔ پھر ( ان سب کو فدیہ میں دے کر ) اپنے آپ کو بچا لے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور زمین کے سارے لوگوں کو اپنی چھوڑائی میں دے ڈالے پھر کس طرح یہ دنیا اس کو چھوڑالے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جتنے بھی لوگ زمین میں ہیں سب کو پھر خود کو عذاب سے چھڑانے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور زمین کے سب لوگوں کو اپنے فدیہ میں دے دیں تاکہ وہ نجات حاصل کرسکیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And all who are on the earth; so that this might deliver him.

اور تمام اہل زمین کو (کہ) پھر (یہ فدیہ) اسے (عذاب سے) بچا لے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ان کو دکھائے جائیں گے ۔ مجرم تمنا کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بیٹوں اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی اور اپنے اس کنبہ کو جو اس کی پناہ رہا ہے اور تمام اہلِ زمین کو فدیہ میں دے کر اپنے کو بچالے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین میں موجود ہر شخص کو ، پھر وہ اسے اس ( عذاب ) سے نجات دے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جتنے آدمی زمین پر ہیں غرض سب کچھ دیدے اور خود کو عذاب سے چھڑالے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان سب لوگوں کو بھی جو کہ روئے زمین میں موجود ہیں پھر یہ (بدلہ دینا) اس کو بچالے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ بھی زمین میں ہے سب کچھ دے کر نجات پا لے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں ، سب کے سب ( اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے ) ، پھر یہ ( فدیہ ) اُسے ( اللہ کے عذاب سے ) بچا لے

Translated by

Hussain Najfi

اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور پھر یہ ( فدیہ ) اسے نجات دلا دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And all, all that is on earth,- so it could deliver him:

Translated by

Muhammad Sarwar

and all those on earth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And all that are in the earth, so that it might save him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And all those that are in the earth, (wishing) then (that) this might deliver him.

Translated by

William Pickthall

And all that are in the earth, if then it might deliver him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन सभी लोगों को जो धरती में रहते हैं, फ़िदया (मुक्ति-प्रतिदान) के रूप में दे डाले फिर वह उस को छुटकारा दिला दे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمام اہل زمین کو اپنے فدیہ میں دیدے۔ پھر یہ اسکو (عذاب سے) بچالے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور روئے زمین میں جو کچھ ہے وہ سب فدیہ میں دے دے اور یہ اسے نجات دلا دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور یہ تدبیرا سے نجات دلادے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمام اہل زمین کو اپنی جان کے بدلہ میں دے دیتا پھر یہ اس کو بچا لیتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو اپنے فدیہ میں دیدے پھر یہ فدیہ دینا اس مجرم کو بچالے۔