Surat ul Maarijj

Surah: 70

Verse: 43

سورة المعارج

یَوۡمَ یَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا کَاَنَّہُمۡ اِلٰی نُصُبٍ یُّوۡفِضُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾

The Day they will emerge from the graves rapidly as if they were, toward an erected idol, hastening.

جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے ، گویا کہ وہ کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَخۡرُجُوۡنَ
وہ نکلیں گے
مِنَ الۡاَجۡدَاثِ
قبروں سے
سِرَاعًا
دوڑتے ہوئے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
اِلٰی نُصُبٍ
طرف آستانوں کے
یُّوۡفِضُوۡنَ
وہ دوڑتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن 
یَخۡرُجُوۡنَ
وہ نکلیں گے
مِنَ الۡاَجۡدَاثِ
اپنی قبروں سے
سِرَاعًا
تیز دوڑتے ہوئے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
اِلٰی
طرف
نُصُبٍ
کسی گاڑے ہوئے نشان کی
یُّوۡفِضُوۡنَ
دوڑے جارہے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

The Day they will emerge from the graves rapidly as if they were, toward an erected idol, hastening.

جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے ، گویا کہ وہ کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن وہ اپنی قبروں سے نکل کر اسی طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں (کے استھانوں) کی طرف دوڑ رہے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن یہ اپنی قبروں سے تیز دوڑتے ہوئے نکلیں گے گویاکہ وہ کسی گاڑے ہوئے نشان کی طرف دوڑے جا رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the Day they will come out of the graves quickly, as if they were rushing toward idols,

جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن وہ نکلیں گے اپنی قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کہ وہ مقرر نشانوں کی طرف بھاگے جا رہے ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

the Day on which they will hastily come forth from their graves, as though they were hurrying on to the altars of their deities.

جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں30 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن یہ جلدی جلدی قبروں سے اس طرح نکلیں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن قبروں سے نکلیں گے بھاگتے جائیں گے گویا وہ نشانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑے جاتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے وہ کسی بت کے تھان (عبادت گاہ) کی طرف دوڑے جار ہے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon they shall come forth from the sepulchres hastily, as though they were to an altar hurrying.

یعنی) وہ دن جب کہ یہ قبروں سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے کہ گویا وہ کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑے جاتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن نکلیں گے قبروں سے سرعت کے ساتھ گویا کہ وہ نشانوں کی طرف بھاگ رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن یہ لوگ قبروں سے یوں دوڑتے ہوئے نکلیں گے گویا کہ کسی عبادت گاہوں کی طرف دوڑے چلے جارہے ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے۔ (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن کہ یہ لوگ اپنی قبروں سے نکل نکل کر ایسے دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے کہ وہ اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف (لپک لپک کر) دوڑے جا رہے ہوں

Translated by

Noor ul Amin

جس دن وہ اپنی قبروں سے نکل کر ایسے دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑرہے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے ( ف۳۹ ) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ قبروں سے دوڑتے ہوئے یوں نکلیں گے گویا وہ بتوں کے اَستھانوں کی طرف دوڑے جا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جس دن وہ قبروں سے اس طرح جلدی جلدی نکلیں گے گویا ( اپنے بتوں کے ) استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day whereon they will issue from their sepulchres in sudden haste as if they were rushing to a goal-post (fixed for them),-

Translated by

Muhammad Sarwar

the Day when they rush out of their graves as if racing towards a signpost,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day when they will come out of the graves quickly as racing to a Nusub,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The day on which they shall come forth from their graves in haste, as if they were hastening on to a goal,

Translated by

William Pickthall

The day when they come forth from the graves in haste, as racing to a goal,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन वे क़ब्रों से तेज़ी के साथ निकलेंगे जैसे किसी निशान की ओर दौड़े जा रहे हैं,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑے جاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن یہ اپنی قبروں سے نکل کر تیزی سے اس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑ رہے ہوں، ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن قبروں سے نکل کر جلدی جلدی چلیں گے گویا کہ وہ کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑ رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی بت کے تھان کی طرف دوڑے جارہے ہیں۔