Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 12

سورة نوح

وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ﴿ؕ۱۲﴾

And give you increase in wealth and children and provide for you gardens and provide for you rivers.

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّیُمۡدِدۡکُمۡ
اور وہ مدد کرے گا تمہاری
بِاَمۡوَالٍ
ساتھ مالوں
وَّبَنِیۡنَ
اور بیٹوں کے
وَیَجۡعَلۡ
اور وہ بنائے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
جَنّٰتٍ
باغات
وَّیَجۡعَلۡ
اور وہ بنائے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡہٰرًا
نہریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّیُمۡدِدۡکُمۡ
اور مدد کرے گا تمہاری
بِاَمۡوَالٍ
مال سے
وَّبَنِیۡنَ
اور بیٹوں سے
وَیَجۡعَلۡ
اور پیدا کردے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
جَنّٰتٍ
باغات
وَّیَجۡعَلۡ
اور وہ نکال دے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
اَنۡہٰرًا
نہریں
Translated by

Juna Garhi

And give you increase in wealth and children and provide for you gardens and provide for you rivers.

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہاری مال اور اولاد سے مدد کرے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور نہریں جاری کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مددکرے گا۔اورتمہارے لیے باغات پیداکردے گااور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and will help you with riches and sons, and will cause gardens to grow for you, and cause rivers to flow for you.

اور بڑھا دے گا تم کو مال اور بیٹوں سے اور بنا دے گا تمہارے واسطے باغ اور بنا دے گا تمہارے لئے نہریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ بڑھا دے گا تمہیں مال اور بیٹوں سے اور تمہیں باغات عطا کرے گا اور تمہارے لیے (چشمے اور) نہریں رواں کر دے گا ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and will provide you with wealth and children, and will bestow upon you gardens and rivers.

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا ، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کردے گا12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا ، اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا ، اور تمہاری خاطر نہریں مہیا کردے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تمہارے مال اور اولاد میں بڑھتی کرے گا۔ اور تم کو باغ دے گا اور نہریں سرفراز کرے گا۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغ لگادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہاد دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہارے مالوں اور اولاد سے مدد کرے گا۔ وہ تمہارے لئے باغ اور تمہارے لئے نہریں جاری کردے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He will add Unto you riches and children and will appoint Unto you gardens and will appoint Unto you rivers.

اور تمہارے مال واولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغ لگا دے گا اور تمہارے لئے دریا بہادے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مال واولاد سے تمہیں فروغ بخشے گا اور تمہارے واسطے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہارے مال و اولاد میں اضافہ فرمادے گا اور تمہارے لیے باغات عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری فرمادے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لیے نہریں بہا دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ تم کو نوازے گا طرح طرح کے مالوں (کی ترقی و) مدد سے اور (ہونہار) بیٹوں سے وہ تمہارے لئے باغات بھی پیدا فرما دے گا اور نہریں بھی جاری کر دے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہاری مال واولادسے مدد کرے گاتمہارے لئے باغ پیداکرے گااور تمہارے لئے نہریں جاری کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا ( ف۲۲ ) اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہاری مدد اَموال اور اولاد کے ذریعے فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات اُگائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور مال و اولاد سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں قرار دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"'Give you increase in wealth and sons; and bestow on you gardens and bestow on you rivers (of flowing water).

Translated by

Muhammad Sarwar

rain from the sky,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And give you increase in wealth and children, and bestow on you gardens and bestow on you rivers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And help you with wealth and sons, and make for you gardens, and make for you rivers.

Translated by

William Pickthall

And will help you with wealth and sons, and will assign unto you Gardens and will assign unto you rivers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और वह माल और बेटों से तुम्हें बढ़ोतरी प्रदान करेगा, और तुम्हारे लिए बाग़ पैदा करेगा और तुम्हारे लिए नहरें प्रवाहित करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغ لگادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہادے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا ، تمہارے لئے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کردے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مالوں سے اور بیٹوں سے تمہاری امداد فرمائے گا اور تمہارے لیے باغیچے اور تمہارے لیے نہریں بنا دے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بڑھا دے گا تم کو مال اور بیٹوں سے اور بنا دے گا تمہارے واسطے باغ اور بنا دے گا تمہارے لیے نہریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کو مال اور بیٹے دے کر تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے بہت سے باغ لگا دے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کردے گا۔