Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 13

سورة الجن

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡہُدٰۤی اٰمَنَّا بِہٖ ؕ فَمَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّہٖ فَلَا یَخَافُ بَخۡسًا وَّ لَا رَہَقًا ﴿ۙ۱۳﴾

And when we heard the guidance, we believed in it. And whoever believes in his Lord will not fear deprivation or burden.

ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہی اس پر ایمان لا چکے اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا اسے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّا
اور بے شک ہم
لَمَّا
جب
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
الۡہُدٰۤی
ہدایت کو
اٰمَنَّا
ایمان لے آئے ہم
بِہٖ
اس پر
فَمَنۡ
پس جو کوئی
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے گا
بِرَبِّہٖ
اپنے رب پر
فَلَا
تو نہ
یَخَافُ
وہ ڈرے گا
بَخۡسًا
کسی کمی سے
وَّلَا
اور نہ
رَہَقًا
کسی زیادتی سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّا
اوریقیناہم نے 
لَمَّا
جب
سَمِعۡنَا
سنا 
الۡہُدٰۤی
ہدایت کو
اٰمَنَّا
ایمان لے آئے ہم 
بِہٖ
اس پر
فَمَنۡ
پھرجوکوئی 
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے گا 
بِرَبِّہٖ
اپنے رب پر 
فَلَا
تونہیں
یَخَافُ
خوف ہوگا 
بَخۡسًا
نقصان کا 
وَّلَا
اورنہ 
رَہَقًا
زیادتی کا 
Translated by

Juna Garhi

And when we heard the guidance, we believed in it. And whoever believes in his Lord will not fear deprivation or burden.

ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہی اس پر ایمان لا چکے اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا اسے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کہ : جب ہم نے ہدایت (کی بات) سن لی تو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اب جو شخص بھی اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا اسے نہ حق تلفی کا ڈر ہوگا اور نہ زبردستی کا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقینا ہم نے ہدایت کو سنا ،ہم اس پر ایمان لے آئے پھر جو کوئی اپنے رب پر ایمان لائے گا تو اسے نہ نقصان کا خوف ہو گا اور نہ زیادتی کا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that when we heard the Guiding Discourse, we believed in it; so if one believes in his Lord, he will have no fear of either any curtailment (in his reward) or any excess (in his punishment),

اور یہ کہ جب ہم نے سن لی راہ کی بات تو ہم نے اس کو مان لیا پھر جو کوئی یقین لائے گا اپنے رب پر سو وہ نہ ڈرے گا نقصان سے اور نہ زبردستی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ ہم نے جونہی اس ہدایت (الہدیٰ ) کو سنا ہم اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو کوئی بھی ایمان لائے گا اپنے رب پر اسے نہ تو کسی نقصان کا خوف ہوگا اور نہ زیادتی کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and that “when we heard the teaching of the Right Way we came to believe in it; he who believes in His Lord shall have no fear of suffering loss or being subjected to any injustice”;

اور یہ کہ ” ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا13 ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ‌یہ ‌كہ ‌ : ‌جب ‌ہم ‌نے ‌ہدایت ‌كی ‌بات ‌سن ‌لی ‌تو ‌ہم ‌اس ‌پر ‌ایمان ‌لے ‌آئے ۔ ‌چنانچہ ‌جو ‌كوئی ‌اپنے ‌پروردگار ‌پر ‌ایمان ‌لے ‌آئے ‌تو ‌اس ‌كو ‌نہ ‌كسی ‌گھاٹے ‌كا ‌اندیشہ ‌ہوگا ، ‌اور ‌نہ ‌كسی ‌زیادتی ‌كا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے جب راہ کی ہدایت کی بات سنی تو اس کو مان لیا 5 اور جو کوئی اپنے مالک پر ایمان لائے گا اس کو نہ نقصان کا ڈر ہوگا اور نہ ظلم کا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت سنی تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ تو جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا تو اس کو کسی کمی بیشی کا اندیشہ نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے جب ہدایت کی بات سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور جو شخص بھی اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تو اس کو نہ تو کسی کمی کا خوف ہوگا اور نہ زیادتی کا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when we heard the Message of guidance, we believed therein; and whosoever believeth in his Lord, he shall fear neither diminution nor wrong.

اور ہم نے جب ہدایت کی بات سن لی تو اس پر ایمان لے آئے اور جو کوئی اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے گا اسے اندیشہ نہ کسی کمی کا رہے گا اور نہ زیادتی کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت کی بات سنی ہم اس پر ایمان لائے ، پس جو اپنے رب پر ایمان لائے گا تو اس کو نہ کسی حق تلفی کا اندیشہ ہوگا نہ کسی زیادتی کا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک جب ہم نے ہدایت ( کی صدا ) سنی ( تو ) اس پر ایمان لے آئے ، پس نہ اسے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے کسی نقصان کا خوف ہوگا اور نہ کسی ظلم کا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے ہدایت کی کتاب سنی اس پر ایمان لے آئے تو جو شخص اپنے رب پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے، نہ ظلم کا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ جب ہم نے سنا اس (کلام) ہدایت کو تو ہم (بلا چون و چرا فوراً اور سچے دل سے) اس پر ایمان لے آئے پس جو کوئی (صدق دل سے) ایمان لائے گا اپنے رب پر تو نہ تو اس کو کوئی (اندیشہ و) خوف ہوگا کسی حق تلفی کا اور نہ کسی طرح کی زیادتی کا

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کہ جب ہم ( جنوں ) نے ہدایت سُن لی تو ہم ایمان لائے اب جو ا پنے رب پر ایمان لائے اسے نہ حق تلفی کاڈرہوگا اور نہ زبردستی کا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی ( ف۲٤ ) اس پر ایمان لائے ، تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ( ف۲۵ ) اور نہ زیادگی کا ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ جب ہم نے ( کتابِ ) ہدایت کو سنا تو ہم اس پر ایمان لے آئے ، پھر جو شخص اپنے رب پر ایمان لاتا ہے تو وہ نہ نقصان ہی سے خوف زدہ ہوتا ہے اور نہ ظلم سے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت کی بات سنی تو اس پر ایمان لے آئے پس جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا تو اسے نہ کسی کمی ( نقصان ) کا خوف ہوگا اور نہ زیادتی کا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

'And as for us, since we have listened to the Guidance, we have accepted it: and any who believes in his Lord has no fear, either of a short (account) or of any injustice.

Translated by

Muhammad Sarwar

Now that we have listened to the guidance, we believe in it. Whoever believes in his Lord does not need to fear loss or oppression.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`And indeed when we heard the Guidance, we believed therein, and whosoever believes in his Lord shall have no fear, either of a decrease in the reward of his good deeds or an increase in the punishment for his sins.'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that when we heard the guidance, we believed in it; so whoever believes in his Lord, he should neither fear loss nor being overtaken (by disgrace):

Translated by

William Pickthall

And when we heard the guidance, we believed therein, and whoso believeth in his Lord, he feareth neither loss nor oppression.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और यह कि जब हम ने मार्गदर्शन की बात सुनी तो उस पर ईमान ले आए। अब तो कोई अपने रब पर ईमान लाएगा, उसे न तो किसी हक़ के मारे जाने का भय होगा और न किसी ज़ुल्म-ज़्यादती का

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے جب ہدایت کی بات سن لی تو ہم نے تو اس کا یقین کرلیا سو جو شخص اپنے رب پر ایمان لے آوے گا تو اسکو نہ کسی کمی کا اندیشہ ہوگا اور نہ زیادتی کا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک ہم نے جب ہدایت کی بات سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے، اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اب جب کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیشک بات یہ ہے کہ جب ہم نے ہدایت کو سن لیا تو ہم اس پر ایمان لے آئے سو جو شخص اپنے رب پر ایمان لے آیا سو اسے نہ کسی کمی کا خوف ہے اور نہ کسی طرح کے ظلم کا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ جب ہم نے سن لی راہ کی بات تو ہم نے اس کو مان لیا پھر جو کوئی یقین لائے گا اپنے رب پر سو وہ نہ ڈرے گا نقصان سے اور نہ زبردستی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت کی بات سن لی تو ہم نے اس کو مان لیا لہٰذا جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا اس کونہ کسی کمی کا خوف ہوگا اور نہ کسی زیادتی کا۔