Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 23

سورة الجن

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِسٰلٰتِہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡصِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَاِنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ﴿ؕ۲۳﴾

But [I have for you] only notification from Allah , and His messages." And whoever disobeys Allah and His Messenger - then indeed, for him is the fire of Hell; they will abide therein forever.

البتہ ( میرا کام ) اللہ کی بات اور اس کے پیغامات ( لوگوں کو ) پہنچا دینا ہے ( اب ) جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
بَلٰغًا
پہنچادینا ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے ( حکم )
وَ رِسٰلٰتِہٖ
اور اس کے پیغامات
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡصِ
نافرمانی کرے گا
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
فَاِنَّ
تو بےشک
لَہٗ
اس کے لیے
نَارَ
آگ ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کی
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
بَلٰغًا
پہنچادیناہے
مِّنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی بات
وَ رِسٰلٰتِہٖ
اورپیغامات اس کے
وَمَنۡ
اورجوکوئی
یَّعۡصِ
نافرمانی کرے گا 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کی 
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول کی 
فَاِنَّ
توبلاشبہ 
لَہٗ
اس کے لیے 
نَارَ
آگ ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کی 
خٰلِدِیۡنَ
وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں 
فِیۡہَاۤ
اس میں 
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ 
Translated by

Juna Garhi

But [I have for you] only notification from Allah , and His messages." And whoever disobeys Allah and His Messenger - then indeed, for him is the fire of Hell; they will abide therein forever.

البتہ ( میرا کام ) اللہ کی بات اور اس کے پیغامات ( لوگوں کو ) پہنچا دینا ہے ( اب ) جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں تو صرف یہ کرسکتا ہوں کہ اللہ کا حکم اور اس کے پیغام (لوگوں تک) پہنچا دوں۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگر اﷲ تعالیٰ کی بات اوراس کے پیغامات پہنچادیناہے اورجوکوئی اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی نافرمانی کرے گاتواُس کے لیے بلاشبہ جہنم کی آگ ہے،وہ اُس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

However, (I have been given mandate) to convey (commands) from Allah, and His messages. And the one who disobeys Allah and His Messenger, for him there is the fire of Hell, wherein they will live forever.

مگر پہنچانا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغام لانے اور جو کوئی حکم نہ مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا سو اس کے لئے آگ ہے دوزخ کی رہا کریں اس میں ہمیشہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بس (میرا فرض) اللہ کی طرف سے تبلیغ اور اس کے پیغامات کا پہنچا دینا ہے۔ اور جو کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کرے گا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(My task is no more than) to deliver Allah's proclamation and His messages. And whoever disobeys Allah and His Messenger, surely the Fire of Hell awaits him; therein he will abide in perpetuity.”

میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں22 ۔ اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ویسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں23 گے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ ( ‌جس ‌چیز ‌پر ‌مجھے ‌اختیار ‌دیا ‌گیا ‌ہے ، ‌وہ ) ‌اللہ ‌كی ‌طرف ‌سے ‌بات ‌پہنچا ‌دینا ، ‌اور ‌اس ‌كے ‌پیغامات ‌ہیں ۔ ‌اور ‌جو ‌كوئی ‌اللہ ‌اور ‌اس ‌كے ‌رسول ‌كی ‌نافرمانی ‌كر ے ‌گا ، ‌تو ‌اس ‌كے ‌لیے ‌جہنم ‌كی ‌آگ ‌ہے ‌جس ‌میں ‌ایسے ‌لوگ ‌ہمیشہ ‌ہمیشہ ‌رہیں ‌گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(میرا کچھ اختیار نہیں صرف اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کے پیغام پہنچا دینا میرا کام ہے اور یہی میرے اختیار میں ہے اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نفارمانی کریں ان کے لئے دوزخ کی آگ تیار ہے وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لیکن اللہ کی طرف سے پہنچانا اور اس کے پیغاموں کا ادا کرنا (میرا کام) ہے اور جو اللہ اور اس کے پیغمبر کا کہنا نہیں مانتا تو یقینا اس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میرا کام اس کے سوا اور کچھ نہیں ہے کہ میں اللہ کا پیغام پہنچا دوں۔ جس نے اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Mine is but the publishing from Allah and His messages; and whosoever disobeyeth Allah and His apostle, his portion verily is the Hell-Fire as abiders therein for evermore.

البتہ اللہ کی طرف سے پہنچانا اور اس کے پیغاموں کا ادا کرنا (میرا کام ہے) اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو یقیناً ایسے لوگوں کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بس اللہ کی طرف سے پہنچا دینا اور اس کے پیغاموں کی ادائیگی ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کریں گے تو بیشک ان کیلئے جہنم کی آگ ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہنچادینا اور اس کے پیغامات ( ہی میری جائے پناہ ہے ) اور جو اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی نافرمانی کرے گا تو بے شک اس کے لیے دوزخ کی آگ ( تیار ) ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں اللہ کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا ہی میرے ذمہ ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لیے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میرا کام تو بس اتنا (اور صرف اتنا) ہے کہ میں پہنچا دوں (بغیر کسی کمی و بیشی کے) اللہ کی بات اور اس کے پیغاموں کو اور جو کوئی نافرمانی کرے گا اللہ کی تو (وہ یقینا اپنا ہی نقصان کرے گا کہ) بیشک اس کے لئے جہنم کی (دہکتی) آگ ہے جس میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ ہمیش رہنا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

میں تو صرف یہ کرسکتا ہوں کہ اللہ کاحکم اور اس کے پیغاموں کو پہنچا دوں ، اورجو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گاتواس کے لئے جہنم کی آگ ہے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر اللہ کے پیام پہنچاتا اور اس کی رسالتیں ( ف٤۳ ) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے ( ف٤٤ ) تو بیشک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر اللہ کی جانب سے اَحکامات اور اُس کے پیغامات کا پہنچانا ( میری ذِمّہ داری ہے ) ، اور جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی نافرمانی کرے تو بیشک اُس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ہاں البتہ ) میرا کام صرف یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے تبلیغ کروں اور اس کے پیغامات ( لوگوں تک ) پہنچاؤں اور جو خدا اور اس کے رسول ( ع ) کی نافرمانی کرے گا تو اس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں ( ایسے لوگ ) ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Unless I proclaim what I receive from Allah and His Messages: for any that disobey Allah and His Messenger,- for them is Hell: they shall dwell therein for ever."

Translated by

Muhammad Sarwar

My only (means of protection) is to convey the message of God. Whoever disobeys God and His Messenger will go to hell, wherein he will live forever".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"(Mine is) but conveyance from Allah and His Messages, and whosoever disobeys Allah and His Messenger, then verily, for him is the fire of Hell, he shall dwell therein forever."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(It is) only a delivering (of communications) from Allah and His messages; and whoever disobeys Allah and His Apostle surely he shall have the fire of hell to abide therein for a long time.

Translated by

William Pickthall

(Mine is) but conveyance (of the Truth) from Allah, and His messages; and whoso disobeyeth Allah and His messenger, lo! his is fire of hell, wherein such dwell for ever.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"सिवाय अल्लाह की ओर से पहुँचने और उस के संदेश देने के। और जो कोई अल्लाह और उस के रसूल की अवज्ञा करेगा तो उस के लिए जहन्नम की आग है, जिस में ऐसे लोग सदैव रहेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن خدا کی طرف سے پہنچانا اور اسکے پیغاموں کا ادا کرنا (یہ میرا کام ہے) اور جو لوگ اللہ اور اسکے رسول (علیہ السلام) کا کہنا نہیں مانتا تو یقیناً ان لوگوں کے لئے آتش دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں۔ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے 3 کی آگ ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچادوں۔ اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لئے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لیکن اللہ کی طرف سے پہچانا اور اس کے پیغاموں کو ادا کرنا میرا کام ہے اور جو شخص اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے تو بیشک اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر پہنچانا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغام لانے اور جو کوئی حکم نہ مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا سو اس کے لیے آگ ہے دوزخ کی رہا کریں اس میں ہمیشہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں میرا کام اللہ کی طرف سے پہنچانا اور اس کے پیغامات کو ادا کرنا ہے۔ اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کریں گے تو یقینا ان کے لئے جہنم کی آگ ہوگی جس آگ میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔