Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 27

سورة الجن

اِلَّا مَنِ ارۡتَضٰی مِنۡ رَّسُوۡلٍ فَاِنَّہٗ یَسۡلُکُ مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ مِنۡ خَلۡفِہٖ رَصَدًا ﴿ۙ۲۷﴾

Except whom He has approved of messengers, and indeed, He sends before each messenger and behind him observers

سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنِ
جسے
ارۡتَضٰی
وہ پسند کرے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
فَاِنَّہٗ
پس بےشک وہ
یَسۡلُکُ
وہ لگا دیتا ہے
مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ
اس کے آگے
وَمِنۡ خَلۡفِہٖ
اور اس کے پیچھے
رَصَدًا
محافظ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر 
مَنِ
جسے 
ارۡتَضٰی
پسندکیااس نے 
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول 
فَاِنَّہٗ
تویقیناًوہ
یَسۡلُکُ
لگادیتاہے 
مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ
اس کے آگے سے 
وَمِنۡ خَلۡفِہٖ
اوراس کے پیچھے سے 
رَصَدًا
پہرا 
Translated by

Juna Garhi

Except whom He has approved of messengers, and indeed, He sends before each messenger and behind him observers

سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سوائے ایسے رسول کے جسے وہ (کوئی غیب کی بات بتانا) پسند کرے۔ پھر وہ اس (وحی) کے آگے اور پیچھے محافظ لگا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرکوئی رسول،جسے اس نے پسندکرلیا،تویقیناوہ اُس کے آگے پیچھے پہرالگادیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

gels as) watching guards before him and behind him, (so that devils may not tamper with the divine revelation,)

مگر جو پسند کرلیا کسی رسول کو تو وہ چلاتا ہے اس کے آگے اور پیچھے چوکیدار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے اس کے جس کو اس نے پسند فرما لیا ہو اپنے رسولوں میں سے تو اس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

other than to a Messenger whom He chooses (for the bestowal of any part of the knowledge of the Unseen), whereafter He appoints guards who go before him and behind him,

سوائے اس رسول کے جسے اس نے ﴿غیب کا کوئی علم دینے کے لیے ﴾ پسند کر لیا ہو27 ، تو اس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے28 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سوائے کسی پیغبر کے جسے اس نے ( اس کام کے لیے ) پسند فرما لیا ہو ۔ ( ١٤ ) ایسی صورت میں وہ اس پیغمبر کے آگے اور پیچھے کچھ محافظ لگا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جس پیغمبر کو وہ چاہتا ہے 4 اس کو غیب کی کوئی بات بتادیتا ہے تو اس کے بھی آگے اور پیچھے فرشتوں کا پہرا لگا دیتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر ہاں جس پیغمبر کو چاہے (غیب سے آگاہ فرمادیتا ہے) تو وہ یقینا اس کے آگے اور پیحھے محافظ فرشتے بھیج دیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے اس رسول کے جسے اس نے (غیب کا علم دینے کے لئے) پسند کرلیا ہو وہ بھی اس طرح کہ اس کے آگے اور پیچھے (فرشتوں کو) محافظ بنا دیتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save Unto an apostle chosen. And then He causeth to go before him and behind him a guard.

ہاں البتہ کسی برگزیدہ پیغمبر کو (جب کسی غیبی علم سے مطلع کرنا چاہتا ہے) تو اس کے آگے اور پیچھے نگہبان بھیج دیتا ہے ۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہے وہ جن کو وہ رسول کی حیثیت سے انتخاب فرماتا ہے تو وہ ان کے آگے اور پیچھے پہرہ رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے اپنے چنے ہوئے رسول کے ، پس وہ اس کے آگے اور پیچھے نگراں ( فرشتے ) مقرر فرمادیتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس کو غیب کی باتیں بتا دیتا ہے اس کے آگے اور اس کے پیچھے نگہبان مقرر کردیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کسی ایسے رسول کے جس کو اس نے پسند فرما لیا ہو (غیب کی کوئی خبر دینے کے لئے) تو بیشک وہ (اس کو اس اہتمام کے ساتھ اس سے نوازتا ہے کہ) خاص پہرے دار مقرر فرما دیتا ہے اس کے آگے بھی اور اس کے پیچھے بھی

Translated by

Noor ul Amin

سوائے ایسے لوگوں کے جسے وہ بطوررسول چن لیتا ہے پھروہ اس ( وحی ) کے آگے اور پیچھے محافظ لگادیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے ( ف۵۰ ) کہ ان کے آگے پیچھے پہرا مقرر کر دیتا ہے ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے ( اُنہی کو مطلع علی الغیب کرتا ہے کیونکہ یہ خاصۂ نبوت اور معجزۂ رسالت ہے ) ، تو بے شک وہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے آگے اور پیچھے ( علمِ غیب کی حفاظت کے لئے ) نگہبان مقرر فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

سوائے اپنے اس رسول کے جسے وہ اس بات کے لئے منتخب کرتا ہے تو وہ اس کے آگے پیچھے محافظ ( فرشتے ) لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Except a messenger whom He has chosen: and then He makes a band of watchers march before him and behind him,

Translated by

Muhammad Sarwar

He causes angelic guards to march before and after him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except to a Messenger whom He has chosen, and then He makes a band of watching guards to march before him and behind him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except to him whom He chooses as an apostle; for surely He makes a guard to march before him and after him,

Translated by

William Pickthall

Save unto every messenger whom He hath chosen, and then He maketh a guard to go before him and a guard behind him

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय उस व्यक्ति के जिसे उस ने रसूल की हैसियत से पसन्द कर लिया हो तो उस के आगे से और उस के पीछे से निगरानी की पूर्ण व्यवस्था कर देता है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں مگر اپنے کسی برگزیدہ پیغمبر کو تو (اس طرح اطلاع دیتا ہے کہ) اس پیغمبر کے آگے اور پیچھے محافظ فرشتے بھیجدیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوائے اس رسول کے جسے اس نے غیب کا علم دینے کے لیے پسند کرلیا ہو۔ وہ اس کے آگے اور پیچھے محافظ لگا دیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سوائے اس رسول کے جسے اس نے (غیب کا علم دینے کے لئے) پسند کرلیا ہو ، تو اس کے ٓگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں مگر جو کوئی اس کا برگزیدہ رسول ہو سو وہ اس کے آگے اور پیچھے محافظ بھیج دیتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جو پسند کرلیا کسی رسول کو تو وہ چلاتا ہے اس کے آگے اور پیچھے چوکیدار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں اپنے کسی برگزیدہ رسول کو سو وہ بھی اس اہتمام سے کہ اس رسول کے آگے اور پیچھے نگہبان فرشتوں کو مقرر کردیتا ہے