Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 7

سورة الجن

وَّ اَنَّہُمۡ ظَنُّوۡا کَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّبۡعَثَ اللّٰہُ اَحَدًا ۙ﴿۷﴾

And they had thought, as you thought, that Allah would never send anyone [as a messenger].

اور ( انسانوں ) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کرلیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا ( یا کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا )

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّہُمۡ
اور یہ کہ وہ
ظَنُّوۡا
وہ سمجھتے تھے
کَمَا
جیسا کہ
ظَنَنۡتُمۡ
سمجھا تم نے
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّبۡعَثَ
بھیجے گا
اللّٰہُ
اللہ
اَحَدًا
کسی ایک کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّہُمۡ
اوریقیناوہ 
ظَنُّوۡا
انہوں نے گمان کیا 
کَمَا
جیساکہ 
ظَنَنۡتُمۡ
تمہاراگمان تھا
اَنۡ
یہ کہ 
لَّنۡ
ہرگزنہیں
یَّبۡعَثَ
اٹھائے گا 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
اَحَدًا
کسی ایک کو 
Translated by

Juna Garhi

And they had thought, as you thought, that Allah would never send anyone [as a messenger].

اور ( انسانوں ) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کرلیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا ( یا کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا )

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کہ انسان بھی ایسا ہی خیال کرتے تھے جیسے تم کرتے ہو کہ اللہ کبھی کسی کو دوبارہ نہ اٹھائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًاُنہوں نے بھی وہی گمان کیاجیساکہ تمہاراگمان تھاکہ اﷲ تعالیٰ کسی کوبھی نہیں اُٹھائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that they (humans) thought as you (0 Jinns) thought that Allah would never resurrect anyone,

سر چڑھنے لگے اور یہ کہ ان کو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ انہوں نے بھی ایسا ہی سمجھا جیسا کہ تم نے سمجھا ہوا ہے کہ اللہ کسی کو ہرگز نہیں اٹھائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and that “they thought, even as you thought, that Allah would never raise anyone (as a Messenger)”;

اور یہ کہ ” انسانوں نے بھی وہی گمان کیا تھا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے8 گا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : جیسا گمان تم لوگوں کا تھا ، انسانوں نے بھی یہی گمان کیا تھا کہ اللہ کسی کو بھی مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں دے گا ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آدمی بھی جیسے تم سمجھتے تھے یہ سمجھنے لگے 12 کہ اللہ تعالیٰ مرنے کے بعد کسی کو اجلا کر انہیں اٹھائے گا 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ جیسا تم نے خیال کر رکھا ہے ویسا ہی انہوں نے (انسانوں نے) بھی سوچ رکھا تھا کہ اللہ ہرگز کسی کو دوبارہ زندہ نہ کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے اسی طرح گمان کر رکھا تھا جس طرح تم نے یہ گمان کر رکھا تھا کہ اب اللہ کسی کو رسول بناکر نہیں بھیجے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And indeed they imagined, even as ye imagined, that Allah will not raise any one.

اور انہوں نے بھی بھی گمان کر رکھا تھا جیسا کہ تم نے گمان کر رکھا ہے کہ اللہ کسی کو دوبارہ نہ اٹھائے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ انہوں نے بھی تمہاری ہی طرح یہ گمان کیا کہ اللہ کسی کو مرنے کے بعد زندہ کرنے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک وہ ( جنات ) بھی تمہارے گمان کرنے کی طرح یہ گمان رکھتے تھے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہرگز کسی کو ( مرنے کے بعد دوبارہ ) نہیں اُٹھائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ اللہ کسی کو نہیں جلائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ انہوں نے بھی یہی سمجھ رکھا تھا جیسا کہ تم نے سمجھ رکھا ہے کہ اللہ کبھی کسی کو بھی نہیں اٹھائے گا (رسول بنا کر)

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے جنوں ) یہ انسان بھی ایساہی خیال کرتے تھے جیسے تم کرتے ہوکہ اللہ کبھی کسی کو دوبارہ نہ اٹھائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ انہوں نے ( ف۱۲ ) گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے ( ف۱۳ ) کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے گروہِ جنات! ) وہ انسان بھی ایسا ہی گمان کرنے لگے جیسا گمان تم نے کیا کہ اللہ ( مرنے کے بعد ) ہرگز کسی کو نہیں اٹھائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ انہوں ( انسانوں ) نے بھی تمہاری طرح یہ خیال کیا کہ اللہ کسی کو ( دوبارہ زندہ کر کے ) نہیں اٹھائے گا ( یا کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

'And they (came to) think as ye thought, that Allah would not raise up any one (to Judgment).

Translated by

Muhammad Sarwar

Those people thought, like you, that God would never send down a Messenger.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`And they thought as you thought, that Allah will not send any Messenger.'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that they thought as you think, that Allah would not raise anyone:

Translated by

William Pickthall

And indeed they supposed, even as ye suppose, that Allah would not raise anyone (from the dead) -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और यह कि उन्होंने गुमान किया जैसे कि तुम ने गुमान किया कि अल्लाह किसी (नबी) को कदापि न उठाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جیسا تم نے خیال کر رکھا تھا ویسا ہی ان آدمیوں نے خیال کر رکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بات یہ ہے کہ انہوں نے خیال کیا جیسا تم نے خیال کیا ہے کہ اللہ کسی کو دوبارہ زندہ نہ فرمائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ ان کو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ جس طرح تم نے یہ خیال قائم کر رکھا تھا اسی طرح انسانوں نے بھی یہی خیال قائم کررکھا تھا کہ اب اللہ تعالیٰ کسی رسول کو مبعوث نہیں فرمائیگا۔