Surat ul Muzammil

Surah: 73

Verse: 15

سورة المزمل

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ رَسُوۡلًا ۬ ۙ شَاہِدًا عَلَیۡکُمۡ کَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ﴿ؕ۱۵﴾

Indeed, We have sent to you a Messenger as a witness upon you just as We sent to Pharaoh a messenger.

بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے
اِلَیۡکُمۡ
طرف آپ کے
رَسُوۡلًا
ایک رسول
شَاہِدًا
گواہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ
طرف فرعون کے
رَسُوۡلًا
ایک رسول
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناًہم نے 
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری جانب سے 
رَسُوۡلًا
ایک رسول 
شَاہِدًا
گواہی دینے والا 
عَلَیۡکُمۡ
تم پر 
کَمَاۤ
جیسے 
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجاتھا
اِلٰی
طرف 
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی 
رَسُوۡلًا
رسول 
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have sent to you a Messenger as a witness upon you just as We sent to Pharaoh a messenger.

بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم نے تمہارے پاس ایک رسول تم پر گواہ بناکر بھیجا ہے۔ جیسے ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ ہم نے تمہاری جانب ایک رسول بھیجاہے جو تم پر گواہی دینے والاہے جیسے ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have sent to you a messenger, as a witness over you, just as We sent a messenger to Fir&aun (the Pharaoh).

ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتلانے والا تمہاری باتوں کا جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے لوگو ! ) ہم نے تمہاری طرف ایک رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیج دیا ہے تم پر گواہ بنا کر۔ جیسے کہ ہم نے بھیجا تھا فرعون کی طرف بھی ایک رسول۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We have sent to you a Messenger as a witness over you, just as We had sent a Messenger to Pharaoh.

تم15 لوگوں کے پاس ہم نے اسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا ہے16 جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جھٹلانے والو ! ) یقین جانو ہم نے تمہارے پاس تم پر گواہ بننے والا ایک رسول اسی طرح بھیجا ہے ، جیسے ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو جیسا پیغمبر ہم نے فرعون کی طرف بھیجا تھا ویسا ہی تمہارے پاس بھی ایک پیغمبر یعنے حضرت محمد کو بھیجا ہے جو قیامت کے دن تم پر گواہی دے گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے تمہارے پاس پیغمبر (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) بھیجے ہیں جو تم پر گواہ ہوں گے جیسے ہم نے فرعون کے پاس پیغمبر (موسیٰ علیہ السلام) بھیجے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے لوگو ! ) ہم نے تم پر گواہی دینے والا ایک رسول اسی طرح بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We have sent Unto you an apostle, a witness over you, even as We sent Unto Fir'awn an apostle.

بیشک ہم نے تمہارے پاس ایک رسول بھیجا ہے تم پر گواہ بنا کر جس طرح ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم نے تم لوگوں کی طرف ایک رسول بھیجا ہے تم پر گواہ بنا کر جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مکہ والو ) بے شک ہم نے تمہاری طرف ( ایسا ) رسول بھیجا ہے جو تم پر گواہ ہے ، جس طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس موسیٰ کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا اسی طرح تمہارے پاس بھی رسول بھیجے ہیں ” جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلا شبہ ہم نے بھیج دیا تمہاری طرف (اے لوگو ! ) ایک عظیم الشان رسول گواہ بنا کر تم پر جس طرح کہ (اس سے پہلے) ہم فرعون کی طرف بھی بھیج چکے ہیں ایک عظیم الشان رسول

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم نے تمہارے پاس ایک رسول تم پر گواہ بناکربھیجا ہے ، جیسے ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے ( ف۲۰ ) کہ تم پر حاضر ناظر ہیں ( ف۲۱ ) جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھیجا ہے جو تم پر ( اَحوال کا مشاہدہ فرما کر ) گواہی دینے والا ہے ، جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول کو بھیجا تھا

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے تمہاری طرف ایک رسول ( ص ) بھیجا ہے تم پر گواہ بنا کر جس طرح ہم نے فر عون کی طرف ایک رسول ( ع ) بھیجا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have sent to you, (O men!) a messenger, to be a witness concerning you, even as We sent a messenger to Pharaoh.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent you a Messenger, who will witness your deeds, just as We sent a Messenger to the Pharaoh.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have sent to you a Messenger to be a witness over you, as We did send a Messenger to Fir`awn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have sent to you an Apostle, a witness against you, as We sent an apostle to Firon.

Translated by

William Pickthall

Lo! We have sent unto you a messenger as witness against you, even as We sent unto Pharaoh a messenger.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम ने तुम्हारी ओर एक रसूल तुम पर गवाह बनाकर भेजा है, जिस प्रकार हम ने फ़़िरऔन की ओर एक रसूल भेजा था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک ہم نے تمہارے پاس ایک ایسا رسول بھیجا ہے جو تم پر (قیامت کے روز) گواہی دینگے جیسا ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے تمہاری طرف اسی طرح کا ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں کے پاس ہم نے اسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا جو تمہارے اوپر گواہ ہے جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتلانے والا تمہاری باتوں کا جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا ایک ایسا رسول بھیجا ہے جیسا ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔