Surat ul Muzammil

Surah: 73

Verse: 20

سورة المزمل

اِنَّ رَبَّکَ یَعۡلَمُ اَنَّکَ تَقُوۡمُ اَدۡنٰی مِنۡ ثُلُثَیِ الَّیۡلِ وَ نِصۡفَہٗ وَ ثُلُثَہٗ وَ طَآئِفَۃٌ مِّنَ الَّذِیۡنَ مَعَکَ ؕ وَ اللّٰہُ یُقَدِّرُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡہُ فَتَابَ عَلَیۡکُمۡ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ ؕ عَلِمَ اَنۡ سَیَکُوۡنُ مِنۡکُمۡ مَّرۡضٰی ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ یَضۡرِبُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۫ ۖفَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنۡہُ ۙ وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَقۡرِضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِدُوۡہُ عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرًا وَّ اَعۡظَمَ اَجۡرًا ؕ وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۲۰﴾  14

Indeed, your Lord knows, [O Muhammad], that you stand [in prayer] almost two thirds of the night or half of it or a third of it, and [so do] a group of those with you. And Allah determines [the extent of] the night and the day. He has known that you [Muslims] will not be able to do it and has turned to you in forgiveness, so recite what is easy [for you] of the Qur'an. He has known that there will be among you those who are ill and others traveling throughout the land seeking [something] of the bounty of Allah and others fighting for the cause of Allah . So recite what is easy from it and establish prayer and give zakah and loan Allah a goodly loan. And whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah . It is better and greater in reward. And seek forgiveness of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالٰی کو ہی ہے ، وہ ( خوب ) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالٰی کا فضل ( یعنی روزی بھی ) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالٰی کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے اللہ تعالٰی سے معافی مانگتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بے شک
رَبَّکَ
رب آپ کا
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
اَنَّکَ
بے شک آپ
تَقُوۡمُ
آپ قیام کرتے ہیں
اَدۡنٰی
قریب
مِنۡ ثُلُثَیِ
دو تہائی
الَّیۡلِ
رات کا
وَنِصۡفَہٗ
اور ( کبھی ) نصف اس کا
وَثُلُثَہٗ
اور ایک تہائی اس کا
وَطَآئِفَۃٌ
اور ایک گروہ
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو
مَعَکَ
آپ کے ساتھ ہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُقَدِّرُ
وہ اندازہ رکھتا ہے
الَّیۡلَ
رات کا
وَالنَّہَارَ
اور دن کا
عَلِمَ
وہ جانتا ہے
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہرگز نہ
تُحۡصُوۡہُ
تم شمار کر سکو گے اسے
فَتَابَ
تو وہ مہربان ہوا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَاقۡرَءُوۡا
پس پڑھو
مَا
جو
تَیَسَّرَ
میسر آئے
مِنَ الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں سے
عَلِمَ
وہ جانتا ہے
اَنۡ
کہ
سَیَکُوۡنُ
عنقریب ہوں گے
مِنۡکُمۡ
تم میں
مَّرۡضٰی
بیمار
وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے
یَضۡرِبُوۡنَ
جو سفر کرتے ہونگے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ تلاش کرتے ہوں گے
مِنۡ فَضۡلِ
فضل میں سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے
یُقَاتِلُوۡنَ
جو جنگ کرتے ہوں گے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
فَاقۡرَءُوۡا
پس پڑھو
مَا
جو
تَیَسَّرَ
میسر آئے
مِنۡہُ
اس میں سے
وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَقۡرِضُوا
اور قرض دو
اللّٰہَ
اللہ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
اچھا
وَمَا
اور جو
تُقَدِّمُوۡا
تم آگے بھیجو گے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں کے لیے
مِّنۡ خَیۡرٍ
کوئی بھلائی
تَجِدُوۡہُ
تم پالو گے اسے
عِنۡدَ
پاس
اللّٰہِ
اللہ کے
ہُوَ
وہ
خَیۡرًا
بہتر ہے
وَّاَعۡظَمَ
اور زیادہ بڑا ہے
اَجۡرًا
اجر میں
وَاسۡتَغۡفِرُوا
اور بخشش مانگو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا 
رَبَّکَ
آپ کارب 
یَعۡلَمُ
جانتاہے 
اَنَّکَ
کہ بلاشبہ آپ 
تَقُوۡمُ
قیام کرتے ہیں
اَدۡنٰی
قریب 
مِنۡ ثُلُثَیِ
دوتہائی کے 
الَّیۡلِ
رات کے 
وَنِصۡفَہٗ
یاآدھااس کا 
وَثُلُثَہٗ
یاایک تہائی اس کا 
وَطَآئِفَۃٌ
اورایک گروہ
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو 
مَعَکَ
آپ کے ساتھ ہیں
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
یُقَدِّرُ
اندازہ رکھتاہے 
الَّیۡلَ
رات کا
وَالنَّہَارَ
اوردن کا 
عَلِمَ
اس نے جان لیا 
اَنۡ
یہ کہ 
لَّنۡ
ہرگزنہیں 
تُحۡصُوۡہُ
تم ٹھیک شمارکرسکوگے اس کو 
فَتَابَ
سواس نے مہربانی کی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَاقۡرَءُوۡا
تو(قرآن)پڑھ لیاکر 
مَا
جو 
تَیَسَّرَ
آسانی سے ہوسکے 
مِنَ الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں سے 
عَلِمَ
اس نے جان لیا
اَنۡ
یہ کہ 
سَیَکُوۡنُ
ہوں گے 
مِنۡکُمۡ
تم میں سے 
مَّرۡضٰی
کچھ مریض 
وَاٰخَرُوۡنَ
اورکچھ دوسرے لوگ 
یَضۡرِبُوۡنَ
جوسفرکریں گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں 
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ تلاش کریں گے 
مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے فضل سے 
وَاٰخَرُوۡنَ
اورکچھ دوسرے لوگ
یُقَاتِلُوۡنَ
لڑیں گے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی راہ میں 
فَاقۡرَءُوۡا
چنانچہ(قرآن)پڑھ لیاکرو 
مَاتَیَسَّرَ
جتناآسانی سے ہوسکے
مِنۡہُ
اس میں سے 
وَاَقِیۡمُوا
اورقائم کرو 
الصَّلٰوۃَ
نماز 
وَاٰتُوا
اوراداکرو 
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ 
وَاَقۡرِضُوا
اورقرض دیتے رہو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کو 
قَرۡضًا
قرض 
حَسَنًا
اچھا 
وَمَا تُقَدِّمُوۡا
اورجوتم آگے بھیجوگے 
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے لیے 
مِّنۡ خَیۡرٍ
نیکی میں سے
تَجِدُوۡہُ
موجودپاؤگے اسے
عِنۡدَ
نزدیک 
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے 
ہُوَ
وہی 
خَیۡرًا
بہترہے 
وَّاَعۡظَمَ
اورزیادہ بڑی ہے 
اَجۡرًا
ثواب میں
وَاسۡتَغۡفِرُوا
اوربخشش مانگو 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے 
اِنَّ
بلاشبہ 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
غَفُوۡرٌ
بے حدبخشنے والا 
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, your Lord knows, [O Muhammad], that you stand [in prayer] almost two thirds of the night or half of it or a third of it, and [so do] a group of those with you. And Allah determines [the extent of] the night and the day. He has known that you [Muslims] will not be able to do it and has turned to you in forgiveness, so recite what is easy [for you] of the Qur'an. He has known that there will be among you those who are ill and others traveling throughout the land seeking [something] of the bounty of Allah and others fighting for the cause of Allah . So recite what is easy from it and establish prayer and give zakah and loan Allah a goodly loan. And whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah . It is better and greater in reward. And seek forgiveness of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالٰی کو ہی ہے ، وہ ( خوب ) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالٰی کا فضل ( یعنی روزی بھی ) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالٰی کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے اللہ تعالٰی سے معافی مانگتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کا پروردگار یقینا جانتا ہے کہ آپ قریباً دو تہائی رات اور (کبھی) نصف رات اور (کبھی) ایک تہائی رات (نماز میں) کھڑے ہوتے ہیں اور آپ کے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ (کھڑا ہوتا ہے) اور رات، دن کو تو اللہ ہی کم و بیش کرتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ تم اوقات کا صحیح شمار نہ کرسکو گے لہذا اس نے تم پر مہربانی فرما دی۔ لہذا اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو۔ پڑھ لیا کرو۔ اسے معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے، کچھ دوسرے اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں اور کچھ دوسرے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں، لہذا جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لیا کرو۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کیا کرو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو، اور جو بھی بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے تو اسے اللہ کے ہاں اس حال میں موجود پاؤ گے کہ وہ (اصل عمل سے) بہتر اور اجر کے لحاظ سے بہت زیادہ ہوگی۔ اور اللہ سے معافی مانگتے رہو، اللہ یقینا بخشنے والا ہے، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًآپ کارب جانتاہے کہ آپ دو تہائی رات کے قریب یااس کاآدھایااس کاایک تہائی حصہ قیام کرتے ہیں اور اُن لوگوں میں سے ایک گروہ بھی جوآپ کے ساتھ ہیں اوراﷲ تعالیٰ ہی رات اوردن کااندازہ رکھتاہے اس نے جان لیاکہ تم اس کوہرگزٹھیک شمارنہیں کرسکو گے، سو اُس نے تم پرمہربانی کی توآسانی سے جتناہوسکے قرآن پڑھ لیاکرواس نے جان لیاکہ تم میں سے کچھ مریض بھی ہوں گے اورکچھ دوسرے لوگ جوزمین میں سفرکریں گے وہ اﷲ تعالیٰ کے فضل میں سے تلاش کریں گے اورکچھ دوسرے لوگ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑیں گے، چنانچہ آسانی سے جتنا ہوسکے پڑھ لیاکرواورنمازقائم کرو اور زکوٰۃ اداکرواوراﷲ تعالیٰ کوقرض دو، اچھاقرض،اورجونیکی تم اپنے لیے آگے بھیجوگے اُسے اﷲ تعالیٰ کے ہاں موجودپاؤگے کہ وہ بہتراورثواب میں زیادہ بڑی ہے،اوراﷲ تعالیٰ سے بخشش مانگو،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your Lord knows that you stand (in prayer) for nearly two thirds of the night, and (at times) for half of it, and (at times) for one third of it, and (so do) a group of those who are with you. And Allah measures the night and the day. He knows that you cannot do it regularly, therefore He turned to you in mercy. Now, recite as much of the Qur&an as is easy (for you). He knows that some of you may be sick, and others travelling in the land, seeking the grace of Allah, and yet others fighting in Allah&s way. Therefore, recite as much of it as is easy. And establish salah, and pay zakah, and advance to Allah a goodly loan. And whatever good you will send ahead for your own selves, you will find it with Allah much better in condition, and much greater in reward. And seek forgiveness from Allah. Indeed Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

بیشک تیرا رب جانتا ہے کہ تو اٹھتا ہے نزدیک دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور تہائی رات کے اور گنے لوگ تیرے ساتھ کے اور اللہ ماپتا ہے رات کو اور دن کو اس نے جانا کہ تم اس کو پورا نہ کرسکو گے سو تم پر معافی بھیج دی اب پڑھو جتنا تم کو آسان ہو قرآن سے جانا کہ کتنے ہوں گے تم میں بیمار اور کتنے اور لوگ پھریں گے ملک میں ڈھونڈتے اللہ کے فضل کو اور کتنے لوگ لڑتے ہوں گے اللہ کی راہ میں سو پڑھ لیا کرو جتنا آسان ہو اس میں سے اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة اور قرض دو اللہ کو اچھی طرح پر قرض دنیا اور جو کچھ آگے بھیجو گے اپنے واسطے کوئی نیکی اس کو پاؤ گے اللہ کے پاس بہتر اور ثواب میں زیادہ اور معافی مانگو اللہ سے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یقینا آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی رات کے قریب کبھی نصف رات اور کبھی ایک تہائی رات اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں ان میں سے بھی ایک جماعت آپ کے ساتھ (کھڑی) ہوتی ہے۔ اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ تم اس کی پابندی نہیں کرسکو گے تو اس نے تم پر مہربانی فرمائی ہے تو اب قرآن سے جتنا بآسانی پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ اللہ کے علم میں ہے کہ تم میں کچھ لوگ مریض ہوں گے اور بعض دوسرے زمین میں سفر کریں گے اللہ کے فضل کو تلاش کرتے ہوں گے اور کچھ اللہ کی راہ میں قتال کر رہے ہوں گے چناچہ جس قدر تمہارے لیے آسان ہو اس میں سے پڑھ لیا کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرض حسنہ دو ۔ اور جو بھلائی بھی تم آگے بھیجو گے اپنی جانوں کے لیے اسے موجود پائو گے اللہ کے پاس بہتر اور اجر میں بڑھ کر۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو۔ یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا رحمت فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), your Lord knows that you sometimes stand up in Prayer nearly two-thirds of the night, and sometimes half or one-third of it, and so does a party of those with you; Allah measures the night and the day. He knows that you cannot keep an accurate count of it, so He has shown mercy to you. So now recite as much of the Qur'an as you can. He knows that there are among you those who are sick and others who are journeying in the land in quest of Allah's bounty, and still others who are fighting in the cause of Allah. So recite as much of the Qur'an as you easily can, and establish Prayer, and pay Zakah, and give Allah a goodly loan. Whatever good you send forth for yourselves, you shall find it with Allah. That is better and its reward is greater. And ask for Allah's forgiveness; surely He is Most Forgiving, Most Compassionate.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) 18 ، تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو19 ، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے20 ۔ اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے ، اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے ، لہذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی ، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو21 ۔ اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے ، کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں22 ، اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں23 ۔ پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو ، نماز قائم کرو ، زکوة دو24 اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو25 ۔ جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے ، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے26 ۔ اللہ سے مغفرت مانگتے رہو ، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے ‌پیغمبر ! ) ‌تمہا را ‌پروردگار ‌جانتا ‌ہے ‌كہ ‌تم ‌دو ‌تہائی ‌رات ‌كے ‌قریب ، ‌اور ‌كبھی ‌آدھی ‌رات ‌اور ‌كبھی ‌ایك ‌تہائی ‌رات ‌ ( تہجد ‌كی ‌نماز ‌كے ‌لیے ) ‌كھڑے ‌ہوتے ‌ہو ، ‌اور ‌تمہارے ‌ساتھیوں ‌میں ‌سے ‌بھی ‌ایك ‌جماعت ( ‌ایسا ‌ہی ‌كرتی ‌ہے ) ‌اور ‌رات ‌اور ‌دن ‌كی ‌ٹھیك ‌ٹھیك ‌مقدار ‌اللہ ‌ہی ‌مقرر ‌فرماتا ‌ہے ۔ ‌اسے ‌معلوم ‌ہے ‌كہ ‌تم ‌اس ‌كا ‌ٹھیك ‌حساب ‌نہیں ‌ركھ ‌سكو ‌گے ، ‌اس ‌لیے ‌اس ‌نے ‌تم ‌پر ‌عنایت ‌فرما دی ‌ہے ۔ ‌اب ‌تم ‌اتنا ‌قرآن ‌پڑھ ‌لیا ‌كرو ‌جتنا ‌آسان ‌ہو ۔ ‌اللہ ‌كو ‌علم ‌ہے ‌كہ ‌تم ‌میں ‌كچھ ‌لوگ ‌بیمار ‌ہونگے ، ‌اور ‌كچھ ‌دوسرے ‌ایسے ‌ہونگے ‌جو ‌اللہ ‌كا ‌فضل ‌تلاش ‌كرنے ‌كے ‌لیے ‌زمین ‌میں ‌سفر ‌كر ‌رہے ‌ہوں ‌گے ‌اور ‌كچھ ‌ایسے ‌جو ‌اللہ ‌كے ‌راستے ‌میں ‌جنگ ‌كررہے ‌ہوں ‌گے ۔ ‌لہذا ‌تم ‌اس ‌ ( قرآن ) ‌میں ‌سے ‌اتنا ‌پڑھ ‌لیا ‌كرو ‌جتنا ‌آسان ‌ہو ۔ ‌اور ‌نماز ‌قاءم ‌كرو ‌اور ‌زكوات ‌ادا ‌كرو ، ‌اور ‌اللہ ‌كو ‌قرض ‌دو ، ‌اچھا ‌والا ‌قرض ! ‌اور ‌تم ‌اپنے ‌آپ ‌كے ‌لیے ‌جو ‌بھلاءی ‌بھی ‌آگے ‌بھیجو ‌گے ، ‌اسے ‌اللہ ‌كے ‌پاس ‌جا كر ‌اس ‌طرح ‌پاءو ‌گے ‌كہ ‌وہ ‌كہیں ‌بہتر ‌حالت ‌میں ‌اور ‌بڑے ‌زبردست ‌ثواب ‌كی ‌شكل ‌میں ‌موجود ‌ہے ۔ ‌اور ‌اللہ ‌سے ‌مغفرت ‌مانگتے ‌رہو ۔ ‌یقین ‌ركھو ‌كے ‌اللہ ‌بہت ‌بخشنے ‌والا ، ‌بہت ‌مہربان ‌ہے ‌

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تیرا مالک جانتا ہے تو اور کچھ لوگ تیرے ساتھ والے مسلمان دو تہائی رات سے کچھ کم اور کبھی آدھی رات اور کبھی تہائی نماز میں کھڑے رہتے ہیں اور ٹھیک انداز رات اور دن کا اللہ ہی جانتا ہے 5 اس کو معلوم ہے کہ تم وقت کا ٹھیک انداز نہیں کرسکتے تو اس نے تم پر رحم کیا 6 اب جتنا تم سے آسانی کے ساتھ ہو سکے اتنا قرآن نماز میں پڑھو 7 اس کو یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں بعضے لوگ بیمار ہوجائیں گے اور بعضے ملکوں میں اللہ کا فضل تلاش کرتے پھرتے ہوں گے سوداگری کے لئے سفر میں ہوں گے اور بعضے اللہ کی راہ میں کافروں سے لڑتے ہونگے وہ تو جتنا آساین کے ساتھ ہو سکے اتنا قرآن پڑھو ور نماز کو درستی سے ادا کرتے رہو 2 اور فرض زکوا 1 نکالا کرو اور اللہ کو اچھا فرض دو 3 اور تم جو نیکی اپنے لئے آخرت کا توشہ بنا کر آگے بھیجو گے اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کو پائو گے اس بیتہر اور ثواب میں کہیں زیادہ اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی پیشکش چاہو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والے لوگ (بھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدمی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام فرماتے ہیں۔ اور اللہ تو رات اور دن کا اندازہ رکھتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ آپ (لوگ) اس کو نباہ نہ سکیں گے سو اس نے آپ (لوگوں کے حال) پر عنایت فرمائی پس آپ (لوگوں) سے جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کریں وہ یہ (بھی) جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض لوگ بیمار ہوا کریں گے اور بعض تلاش رزق کے لئے ملک میں سفر کریں گے اور بعض اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے ۔ سو اب تم سے جس قدر (قرآن) آسانی سے پڑھا جاسکے ، پڑھ لیا کرو اور نماز کی پابندی کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ کو پورے خلوص سے قرض دو اور جو نیک عمل اپنے لئے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس (پہنچ کر) بہتر اور صلے میں بہت بڑا پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگتے رہو بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک آپ کا پروردگار جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھیوں (صحابہ کرام (رض) میں کچھ لوگ آپ کے ساتھ دو تہائی رات کے قریب کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات تک (اللہ کی عبادت و بندگی کے لئے) کھڑے رہتے ہیں۔ اور دن رات کا اندازہ تو اللہ ہی لگا سکتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ تم وقت کا اندازہ کرنے پر قابو نہ پاسکو گے۔ اسی لئے اس نے تم پر توجہ فرمائی۔ اب تم قرآن میں سے جو آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہیں۔ بعض لوگ اللہ کا فضل (رزق) تلاش کرنے کے لئے ملکوں کا سفر کرتے ہیں اور بعض اللہ کی راہ میں جہاد بھی کرتے ہیں تو جس قدر قرآن کا پڑھنا آسان اور سہل ہو تو پڑھ لیا کرو۔ نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ کو قرض حسنہ کے طور پر قرض دیتے رہو۔ اور تم جو بھی بھلا کام آگے بھیجو گے تو اس کو اللہ کے پاس بہتر اجر کے طور پر پالوگے۔ اللہ سے معافی مانگتے رہو۔ بیشک اللہ مغفرت کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily thy Lord knoweth that thou stayest up near two- thirds of the night, Or half thereof, or a third thereof, and also a party of those who are with thee. And Allah measureth the night and the day. He knoweth that ye can compute it not, He hath relented toward you. Wherefore recite now of the Qur'an, so much as is easy. He knoweth that there will be among you some diseased, and others shall be travelling in the land seeking grace of Allah, and others shall be fighting in the way of Allah. Wherefore recite thereof so much as is easy; and establish the prayer and give the poor-rate and lend Unto Allah a goodly loan. Whatsoever good ye shall send on for your souls, ye shall find it with Allah, better and greater in reward. And ask forgiveness of Allah; verily Allah is Forgiving, Merciful.

آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں سے کچھ لوگ رات کی دو تہائی اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات کھڑے رہتے ہیں اور رات اور دن پورا اندازہ اللہ ہی کرسکتا ہے ۔ اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اسے پورے احاطہ میں نہیں لاسکتے سو اس نے تمہارے حال پر توجہ کی سو تم لوگ جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو ۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں سے بعض آدمی بیمان ہوں گے اور بعض سفر کریں گے ملک میں اللہ کی روزی کی تلاش میں اور بغض اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے سو تم لوگ جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو ۔ اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ کو اچھی طرح قرض دو ۔ اور جو بھی نیک عمل اپنے لئے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پہنچ کر اس سے اچھا اور اجر میں بڑھا ہوا پاؤ گے اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم شب میں دو تہائی رات کے قریب یا نصف یا تہائی رات قیام کرتے ہو اور ایک گروہ تمہارے ساتھیوں میں سے بھی اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ ٹھہراتا ہے ۔ اس نے جانا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر عنایت کی نظر کی ، تو قرآن میں سے جتنا میسر ہوسکے پڑھ لیا کرو ۔ اس کے علم میں ہے کہ تم میں مریض بھی ہوں گے اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اللہ کے فضل کی طلب میں سفر کریں گے اور دوسرے ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے اٹھیں گے ، تو جتنا میسر ہوسکے اس میں سے پڑھ لیا کرو اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ دیتےرہو اور اللہ کو قرض دو قرض اچھا اور مال میں سے جو کچھ بھی تم اپنے لئے پہلے سے بھیج رکھو گے ، اس کو اللہ کے پاس اس سے بہتر اور اجر میں برتر پاؤ گے اور اللہ سے استغفار کرتے رہو ، بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) بے شک آپ کے رب کو معلوم ہے کہ بلاشبہ آپ ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کی ایک جماعت ( بھی ) ( کبھی ) دو تہائی رات کے قریب قریب اور ( کبھی ) نصف رات اور ( کبھی ) ایک تہائی رات قیام ( عبادت ) کرتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی دن اور رات کا اندازہ مقرر فرماتے ہیں ، اسے معلوم ہے کہ تم ہرگز اس کا شمار نہ کرسکو گے ، پس اس نے تم پر ( رات کی عبادت کو ) اختیاری فرمادیا پس جتنا آسانی سے ہوسکے قرآن ( مجید ) کی قراء ت کرو ، اسے معلوم ہے کہ عنقریب تم میں مریض بھی ہوں گے اور دوسرے ( وہ لوگ بھی ) جو اللہ ( تعالیٰ ) کے فضل کو تلاش کرتے ہوئے زمین میں سفر کرتے ہیں اور دوسرے ( وہ بھی ) جو اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں جہاد کرتے ہیں ، پس اس ( قرآن مجید ) میں سے جتنا آسانی سے ہوسکے پڑھ لیا کرو اور ( ہاں ) نماز قائم کرتے رہو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ ( تعالیٰ ) کو قرضِ حسن دیتے رہا کرو ، اور ( یاد رکھو ) اپنی جانوں کے لیے جو ( بھی ) بھلائی ( نیکی ) تم آگے بھیجتے ہو تم اسے اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں پالوگے ، وہی بہتر اور بڑے اجر کی بات ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) سے مغفرت مانگتے رہو ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے خوب رحم فرمانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور اللہ تورات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نبھا نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی پس جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض اللہ کے فضل یعنی معاش کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوۃٰ ادا کرتے رہو اور اللہ کو نیک اور خلوص نیت سے قرض دیتے رہو اور جو عمل نیک تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اس کو اللہ کے ہاں بہتر اور ثواب میں زیادہ پاؤگے اور اللہ سے بخشش مانگتے رہو۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی کے قریب کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی اور آپ کے ساتھیوں میں سے ایک گروہ بھی اور اللہ ہی (ٹھیک ٹھیک) اندازہ رکھتا ہے رات اور دن کا اسے معلوم ہے کہ تم اس کو ٹھیک شمار نہیں کرسکتے اس لئے اس نے تم پر مہربانی فرما دی پس اب تم جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو اللہ کو معلوم ہے کہ یقینا تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے اور کچھ دوسرے سفر کرتے ہوں گے اللہ کے فضل کی تلاش میں اور کچھ دوسرے لڑتے ہوں گے اللہ کی راہ میں پس تم جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو اور قائم رکھو نماز کو (ہر حال میں) اور دیتے رہو زکوٰۃ (اپنے مال کی) اور قرض دیا کرو اللہ (غنی و بےنیاز) کو اچھا قرض اور (ہمیشہ پیش نظر رکھو اس حقیقت کو کہ) جو بھی کوئی نیکی تم آگے بھیجو گے اپنی ہی جانوں کے (بھلے کے) لئے تو اسے تم (یقینا) اللہ تعالیٰ کے یہاں پاؤ گے اس حال میں کہ وہ (بذات خود) کہیں بہتر بھی ہوگی اور اجر (وثواب) کے لحاظ سے کہیں بڑھ کر بھی اور اللہ سے تم لوگ (بہرحال) بخشش مانگتے رہا کرو بلاشبہ اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

تیرارب بخوبی جانتا ہے کہ تو اور تیرے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریباًدوتہائی رات اور کبھی آدھی اور کبھی ایک تہائی رات ( تہجدکی نماز کے لئے ) کھڑے ہوتے ہیں اور رات دن کا پورااندازہ اللہ تعالیٰ کو ہی ہے ، اسے معلوم ہے کہ تم اوقات کا ٹھیک شمارنہیں کرسکو گے ، اسلئے تم کو ( رات کے لمبے قیام سے چھوٹ دے کر ) مہربانی فرمادی ، پس اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکوپڑھ لیاکرو ، اسے معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے ، کچھ دوسرے اللہ تعالیٰ کے فضل ( یعنی رزق ) کی تلاش میں سفرکرتے ہیں ، اور کچھ دوسرے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرتے ہیں ، لہٰذ ا جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکوپڑھ لیاکرو ، اور نمازقائم کرو اور زکوۃادا کیا کرواوراللہ کو اچھا قرض ( یعنی ا للہ کی راہ میں مال ) دیتے رہو ، اورجو کچھ بھی تم اپنے لئے آگے بھیجوگے تو اسے اللہ کے ہاں اس حال میں پا ئو گے کہ وہ ( اصل عمل ) سے بہترہے اور اجرکے لحاظ سے بہت زیادہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو ، اللہ یقینابڑابخشنے والا ہے ، رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب ، کبھی آدمی رات ، کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی ( ف۲۸ ) اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے ، اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو! تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا ( ف۲۹ ) تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو ( ف۳۰ ) اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں سے بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے اللہ کا فضل تلاش کرنے ( ف۳۱ ) اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے ( ف۳۲ ) تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو ( ف۳۳ ) اور نماز قائم رکھو ( ف۳٤ ) اور زکوٰة دو اور اللہ کو اچھا قرض دو ( ف۳۵ ) اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے ، اور اللہ سے بخشش مانگو ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ ( کبھی ) دو تہائی شب کے قریب اور ( کبھی ) نصف شب اور ( کبھی ) ایک تہائی شب ( نماز میں ) قیام کرتے ہیں ، اور اُن لوگوں کی ایک جماعت ( بھی ) جو آپ کے ساتھ ہیں ( قیام میں شریک ہوتی ہے ) ، اور اﷲ ہی رات اور دن ( کے گھٹنے اور بڑھنے ) کا صحیح اندازہ رکھتا ہے ، وہ جانتا ہے کہ تم ہرگز اُس کے اِحاطہ کی طاقت نہیں رکھتے ، سو اُس نے تم پر ( مشقت میں تخفیف کر کے ) معافی دے دی ، پس جتنا آسانی سے ہو سکے قرآن پڑھ لیا کرو ، وہ جانتا ہے کہ تم میں سے ( بعض لوگ ) بیمار ہوں گے اور ( بعض ) دوسرے لوگ زمین میں سفر کریں گے تاکہ اﷲ کا فضل تلاش کریں اور ( بعض ) دیگر اﷲ کی راہ میں جنگ کریں گے ، سو جتنا آسانی سے ہو سکے اُتنا ( ہی ) پڑھ لیا کرو ، اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اﷲ کو قرضِ حسن دیا کرو ، اور جو بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اُسے اﷲ کے حضور بہتر اور اَجر میں بزرگ تر پا لوگے ، اور اﷲ سے بخشش طلب کرتے رہو ، اﷲ بہت بخشنے والا بے حد رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) یقیناً آپ ( ص ) کا پروردگار جانتا ہے کہ آپ ( ص ) کبھی رات کی دو تہائی کے قریب ، کبھی نصف شب اور کبھی ایک تہائی ( نماز کیلئے ) قیام کرتے ہیں اور ایک گروہ آپ کے ساتھیوں میں سے بھی اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ ٹھہراتا ہے ( انہیں چھوٹا بڑا کرتا ہے ) وہ جانتا ہے کہ تم لوگ ( اس ) وقت پر پوری طرح حاوی نہیں ہو سکتے ( شمار نہیں کر سکتے ) تو اس نے تمہارے حال پر توجہ ( مہربانی ) فرمائی تو اب جتنا قرآن تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو اتنا ہی پڑھ لیا کرو وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تم میں کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جو اللہ کے فضل ( روزی ) کی تلاش میں زمین میں سفر کریں گے اور دوسرے لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے پس اتنا قرآن پڑھو جتنا میسر ہو اور نماز قائم کرو ( پابندی سے پڑھو ) اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرضۂ حسنہ دو اور تم لوگ جو کچھ بھلائی ( نیک عمل ) اپنے لئے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے وہی تمہارے لئے بہتر ہے اس کا ثواب بہت بڑا ہے اور اللہ سے مغفرت طلب کرو بےشک اللہ بڑا بخشنے والا اوربڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thy Lord doth know that thou standest forth (to prayer) nigh two-thirds of the night, or half the night, or a third of the night, and so doth a party of those with thee. But Allah doth appoint night and day in due measure He knoweth that ye are unable to keep count thereof. So He hath turned to you (in mercy): read ye, therefore, of the Qur'an as much as may be easy for you. He knoweth that there may be (some) among you in ill-health; others travelling through the land, seeking of Allah's bounty; yet others fighting in Allah's Cause, read ye, therefore, as much of the Qur'an as may be easy (for you); and establish regular Prayer and give regular Charity; and loan to Allah a Beautiful Loan. And whatever good ye send forth for your souls ye shall find it in Allah's Presence,- yea, better and greater, in Reward and seek ye the Grace of Allah: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord knows that you and a group of those who are with you get up for prayer sometimes for less than two-thirds of the night, sometimes half and sometimes one-third of it. God determines the duration of the night and day. He knew that it would be hard for you to keep an exact account of the timing of the night prayers, so He turned to you with forgiveness. Thus, recite from the Quran as much as possible. He knew that some of you would be sick, others would travel in the land to seek God's favors, and still others would fight for the cause of God. Thus, recite from the Quran as much as possible, be steadfast in prayer, pay the zakat, and give virtuous loans to God. Whatever good deeds you save for the next life, you will certainly find them with God. This is the best investment, and for this you will find the greatest reward. Ask forgiveness from God. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, your Lord knows that you do stand a little less than two-thirds of the night, or half the night, or a third of the night, and also a party of those with you. And Allah measures the night and the day. He knows that you are unable to pray the whole night, so He has turned to you. So, recite you of the Qur'an as much as may be easy for you. He knows that there will be some among you sick, others traveling through the land, seeking of Allah's bounty, yet others fighting in Allah's cause. So recite as much of the Qur'an as may be easy,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely your Lord knows that you pass in prayer nearly two-thirds of the night, and (sometimes) half of it, and (sometimes) a third of it, and (also) a party of those with you; and Allah measures the night and the day. He knows that you are not able to do it, so He has turned to you (mercifully), therefore read what is easy of the Quran. He knows that there must be among you sick, and others who travel in the land seeking of the bounty of Allah, and others who fight in Allah's way, therefore read as much of it as is easy (to you), and keep up prayer and pay the poor-rate and offer to Allah a goodly gift, and whatever of good you send on beforehand for yourselves, you will find it with Allah; that is best and greatest in reward; and ask forgiveness of Allah; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Lo! thy Lord knoweth how thou keepest vigil sometimes nearly two-thirds of the night, or (sometimes) half or a third thereof, as do a party of those with thee. Allah measureth the night and the day. He knoweth that ye count it not, and turneth unto you in mercy. Recite, then, of the Qur'an that which is easy for you. He knoweth that there are sick folk among you, while others travel in the land in search of Allah's bounty, and others (still) are fighting for the cause of Allah. So recite of it that which is easy (for you), and establish worship and pay the poor-due, and (so) lend unto Allah a goodly loan. Whatsoever good ye send before you for your souls, ye will find it with Allah, better and greater in the recompense. And seek forgiveness of Allah. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह तुम्हारा रब जानता है कि तुम लगभग दो तिहाई रात, आधी रात और एक तिहाई रात तक (नमाज़ में) खड़े रहते हो, और एक गिरोंह उन लोगों में से भी जो तुम्हारे साथ है, खड़ा होता है। और अल्लाह रात और दिन की घट-बढ़ नियत करता है। उसे मालूम है कि तुम सब उस का निर्वाह न कर सकोगे, अतः उस ने तुम पर दया-दृष्टि की। अब जितना क़ुरआन आसानी से हो सके पढ़ लिया करो। उसे मालूम है कि तुम में से कुछ बीमार भी होंगे, और कुछ दूसरे लोग अल्लाह के उदार अनुग्रह (रोज़ी) को ढूँढते हुए धरती में यात्रा करेंगे, कुछ दूसरे लोग अल्लाह के मार्ग में युद्ध करेंगे। अतः उस में से जितना आसानी से हो सके पढ़ लिया करो, और नमाज़ क़ायम करो और ज़कात देते रहो, और अल्लाह को ऋण दो, अच्छा ऋण। तुम जो भलाई भी अपने लिए (आगे) भेजोगे उसे अल्लाह के यहाँ अत्युत्तम और प्रतिदान की दृष्टि से बहुत बढ़कर पाओगे। और अल्लाह से माफ़ी माँगते रहो। बेशक अल्लाह अत्यन्त क्षमाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کے رب کو معلوم ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں سے بعضے آدمی (کبھی) دوتہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات (نماز میں) کھڑے رہتے ہیں اور رات اور دن کا پورا اندازہ اللہ ہی کرسکتا ہے اس کو معلوم ہے کہ تم اس (تقدیر وقت) کو ضبط نہیں کرسکتے تو اس نے تمارے حال پر عنایت کی سو (اب) تم لوگ جتنا قرآن آسانی سے پڑھاجاسکے پڑھ لیا کرو (6) اس کو معلوم ہے کہ بعضے آدمی تم میں بیمار ہونگے اور بعضے تلاش (علیہ السلام) معاش کے لئے ملک میں سفر کریں گے اور بعضے اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے (اس لئے بھی اس حکم کو منسوخ کردیا) سو (اس لئے بھی تم کو اجازت ہے کہ اب) تم لوگ جتنا اس (قرآن) میں سے آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو اور نماز (فرض) کی پابندی رکھو اور زکوٰة دیتے رہو اور اللہ کو اچھی طرح (یعنی اخلاص سے) قرض دو اور جو نیک عمل اپنے لئے آگے (ذخیرہٴ آخرت بناکر) بھیجدوگے اسکو اللہ کے پاس (پہنچ کر اس سے) اچھا اور ثواب میں بڑا پاؤگے (1) ۔ اور اللہ سے گناہ معاف کراتے رہو بیشک اللہ غفوررحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت کے لیے کھڑے رہتے ہیں اور آپ کے ساتھیوں میں بھی ایک جماعت قیام کرتی ہے۔ اللہ ہی رات اور دن کے اوقات مقرر کرتا ہے، اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا حق ادا نہیں کرسکتے لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو، اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے۔ کچھ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں۔ اور کچھ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں، پس جتنا آسانی سے قرآن پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دو ۔ جو اپنے لیے بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے، وہ بہتر اور اجر کے اعتبار سے بہت بڑا ہے، اللہ سے بخشش مانگتے رہو، بیشک اللہ بڑا غفور ورحیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دوتہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادل میں کھڑے رہتے ہو ، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے۔ اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے ، اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کرسکتے ، لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی ، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو ، پڑھ لیا کرو۔ اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے ، کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں ، اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں۔ پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے ، پڑھ لیا کرو ، نماز قائم کرو ، زکوٰة دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو۔ جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاﺅ گے ، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے۔ اللہ سے مغفرت مانگتے رہو ، بیشک اللہ بڑا غفور ورحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں سے ایک جماعت رات کے دو تہائی حصہ کے قریب اور آدھی رات اور تہائی رات کھڑے رہتے ہیں اور اللہ رات اور دن کو مقدر فرماتا ہے اور اللہ کو علم ہے کہ تم اس کو ضبط نہیں کرسکتے سو اس نے تمہارے حال پر مہربانی فرمائی سو تم قرآن سے اتنا حصہ پڑھ لو جو آسان ہو، اسے معلوم ہے کہ تم میں سے مریض آدمی ہوں گے اور بعض وہ لوگ ہوں گے جو زمین میں سفر کرتے ہیں اللہ کا فضل تلاش کرتے ہیں اور بعض وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی راہ میں قتال کریں گے سو تم قرآن میں سے اتنا حصہ پڑھ لیا کرو جو آسانی سے پڑھا جاسکے اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرض حسن دے دو اور اپنی جانوں کے لیے جو بھلائی بھیج دو گے اسے اللہ کے پاس پالو گے وہ اچھا اور خوب بڑے ثواب والا ہے اور اللہ سے مغفرت طلب کرو بلاشبہ اللہ بخشنے والا ہے اور مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک تیرا رب جانتا ہے کہ تو اٹھتا ہے نزدیک دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور تہائی رات کے اور کتنے لوگ تیرے ساتھ کے اور اللہ ماپتا ہے رات کو اور دن کو اس نے جانا کہ تم اس کو پورا نہ کرسکو گے سو تم پر معافی بھیج دی اب پڑھو جتنا تم کو آسان ہو قرآن سے جانا کہ کتنے ہو تم میں سے بیمار اور کتنے لوگ پھریں گے ملک میں ڈھونڈتے اللہ کے فضل کو اور کتنے لوگ لڑتے ہوں گے اللہ کی راہ میں سو پڑھ لیا کرو جتنا آسان ہو اس میں سے اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور قرض دو اللہ کو اچھی طرح قرض دینا اور جو کچھ آگے بھیجو گے اپنے واسطے کوئی نیکی اس کو پاؤ گے اللہ کے پاس بہتر اور ثواب میں زیادہ اور معافی مانگو اللہ سے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ دوتہائی رات کے قریب اور کبھی نصف رات اور کبھی ایک تہائی رات کھڑے رہتے ہیں اور رات اور دن کا صحیح اندازہ اللہ تعالیٰ ہی کرسکتا ہے اللہ تعالیٰ کو یہ معلوم ہے کہ تم وقت کا صحیح اندازہ کرنے پر قابو نہ پاسکو گے لہٰذا اس نے تمہارے حال پر توجہ فرمائی اب تم لوگ قرآن میں سے جو آسانی کے ساتھ پڑھ سکو پڑھ لیا کرو اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے اور بعض لوگ اللہ تعالیٰ کا فضل یعنی معاش کو تلاش کرنے کے لئے ملک میں سفر بھی کریں گے اور بعض اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے لہٰذا اب جس قدر قرآن کا پڑھنا آسان ہو اتنا پڑھ لیا کرو اور فرض نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ کے طور پر قرض دیا کرو اور جو نیک عمل تم اپنے لئے آگے بھیج دو گے تو اس کو اللہ کے پاس اس سے بہتر اور اجر کے اعتبار سے بہت بڑا پائو گے اور اللہ سے گناہ معاف کراتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔