38 That is, they desire that if Allah really has appointed Muhammad (upon whom be Allah's peace and blessings) as His Prophet, He should send a letter to each one of the chiefs and elders of Makkah telling him that Muhammad is Allah's Prophet; therefore he should obey and follow him. And these letters should be such as may convince them that they have been written by Allah Himself. At another plac... e in the Qur'an, this saying of the disbelievers of Makkah has been cited: "We will not believe in it unless we are given the like of what has been given to the Messengers of Allah." (Al-An`am: 124) . At still another place their this demand has been cited: "Or you ascend the sky ... and bring down to us a writing that we may read." (Bani lsra'il: 93) . Show more
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :38
یعنی یہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اگر واقعی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مقرر فرمایا ہے تو وہ مکہ کے ایک سردار اور ایک ایک شیخ کے نام خط لکھ کر بھیجے کہ محمد ہمارے نبی ہیں ، تم ان کی پیروی قبول کرو ۔ اور یہ خط ایسے ہوں جنہیں دیکھ کر انہیں یقین آجائے کہ اللہ تع... الی ہی نے یہ لکھ کر بھیجے ہیں ۔ ایک اور مقام پر قرآن مجید میں کفار مکہ کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ ہم نہ مانیں گے جب تک وہ چیز خود ہم کو نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے ۔ ( الانعام ، 124 ) ۔ ایک دوسری جگہ ان کا یہ مطالبہ نقل کیا گیا ہے کہ آپ ہمارے سامنے آسمان پر چڑھیں اور وہاں سے ایک لکھی ہوئی کتاب لا کر ہمیں دیں جسے ہم پڑھیں ( بنی اسرائیل ۔ 93 ) ۔ Show more