41 That is, a person's taking heed dces not wholly depend upon his own will, but he takes heed only when Allah also wills to grant him the grace to take heed. In other words, the truth that has been expressed here is that no act of man takes a concrete shape solely by his own will, but each act is implemented only when the will of God combines with the will of the man. This is a very delicate question, failure to understand which has often made human thought falter. Briefly it can be understood thus: If in this world every man had the power to accomplish whatever he wanted to accomplish, the system of the world would be disturbed. This system continua to hold only because the will of Allah is .dominant over all other wills. Man can accomplish whatever he wants to accomplish only when Allah also wills that he be allowed to accomplish it. The same is also the case with guidance and error. Only man's own desiring to have guidance is not enough for him to have guidance; he receives guidance only when Allah also takes a decision to fulfil his desire. Likewise, only man's desiring to go astray by itself is also not enough, but when Allah in view of his desire decides that he be allowed to wander into evil ways, then he wanders into the evil ways in which Allah allows him to wander. As for example, if a person wants to become a thief, only his desire is not enough that he may enter into any house he likes and matte away with whatever he likes, but he can fulfil his desire only at the time and to the extent and in the form that AIlah allows him to fulfil it, according to His supreme wisdom and expedience.
42 That is, "The admonition being given to you to avoid Allah's displeasure is not for the reason that Allah needs it, and if you did not take it, AIlah would be harmed, but you are being so admonished because it is Allah's right that His servants should seek His pleasure and good will and should avoid doing anything against His will."
43 That is, "It behoves only Allah that He should receive into His mercy whoever desists from evil no matter how many acts of disobedience he might have committed in the past. Allah is not vengeful to His servants so that He may refuse to forgive their errors and be bent upon punishing them in any case."
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :41
یعنی کسی شخص کا نصیحت حاصل کرنا سراسر اس کی اپنی مشیت ہی پر موقوف نہیں ہے ، بلکہ اسے نصیحت اسی وقت نصیب ہوتی ہے جب کہ اللہ کی مشیت بھی یہ ہو کہ وہ اسے نصیحت حاصل کرنے کی توفیق بخشے ۔ دوسرے الفاظ میں یہاں اس حقیقت کا اظہار کیا گیا ہے کہ بندے کا کوئی فعل بھی تنہا بندے کی اپنی مشیت سے ظہور میں نہیں آتا ، بلکہ ہر فعل اسی وقت پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے جب خدا کی مشیت بندے کی مشیت سے مل جائے ۔ یہ ایک نہایت نازک مسئلہ ہے جسے نہ سمجھنے سے انسانی فکر بکثرت ٹھوکریں کھاتی ہے ۔ مختصر الفاظ میں اس کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر اس دنیا میں ہر انسان کو یہ قدرت حاصل ہوتی کہ جو کچھ وہ کرنا چاہے اللہ کی مشیت ساری مشیتوں پر غالب ہے ۔ انسان جو کچھ بھی کرنا چاہے وہ اسی وقت کر سکتا ہے جبکہ اللہ بھی یہ چاہے کہ انسان کو وہ کام کرنے دیا جائے ۔ یہی معاملہ ہدایت اور ضلالت کا بھی ہے ۔ انسان کا محض خود ہدایت چاہنا اس کے لیے کافی نہیں ہے کہ اسے ہدایت مل جائے ، بلکہ اسے ہدایت اس وقت ملتی ہے جب اللہ اس کی اس خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ فرما دیتا ہے ۔ اس طرح ضلالت کی خواہش بھی محض بندے کی طرف سے ہونا کافی نہیں ہے ۔ بلکہ جب اللہ اس کے اندر گمراہی کی طلب پا کر یہ فیصلہ کرد یتا ہے کہ اسے غلط راستوں میں بھٹکنے دیا جائے تب وہ ان راہوں میں بھٹک نکلتا ہے جن پر اللہ اسے جانے کا موقع دے دیتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر کوئی چور بننا چاہے تو محض اس کی یہ خواہش اس کے لیے کافی نہیں ہے کہ جہاں جس کے گھر میں گھس کر وہ جو کچھ چاہے چرالے جائے ، بلکہ اللہ اپنی عظیم حکمتوں اور مصلحتوں کے مطابق اس کی اس خواہش کو جب اور جس قدر اور جس شکل میں پورا کرنے کا موقع دیتا ہے اسی حد تک وہ اسے پورا کر سکتا ہے ۔
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :42
یعنی تمہیں اللہ کی ناراضی سے بچنے کی جو نصیحت کی جا رہی ہے وہ اس لیے نہیں ہے کہ اللہ کو اس کی ضرورت ہے اور اگر تم ا یسا نہ کرو تو اس سے اللہ کا کوئی نقصان ہوتا ہے ، بلکہ یہ نصیحت اس بنا پر کی جا رہی ہے کہ اللہ کا یہ حق ہے کہ اس کے بندے اس کی رضا چاہیں اور اس کی مرضی کے خلاف نہ چلیں ۔
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :43
یعنی یہ اللہ ہی کو زیب دیتا ہے کہ کسی نے خواہ اس کی کتنی ہی نافرمانیاں کی ہوں ، جس وقت بھی وہ اپنی اس روش سے باز آ جائے اللہ اپنا دامن رحمت اس کے لیے کشادہ کر دیتا ہے ۔ اپنے بندوں کے لیے کوئی جذبہ انتقام وہ اپنے اندر نہیں رکھتا کہ ان کے قصوروں سے وہ کسی حال میں در گزر ہی نہ کرے اور انہیں سزا دیے بغیر نہ چھوڑے ۔