Surat un Naba
Surah: 78
Verse: 23
سورة النبأ
لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
In which they will remain for ages [unending].
اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے ۔
لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
In which they will remain for ages [unending].
اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے ۔
They will abide therein Ahqab. meaning, they will remain in it for Ahqab, which is the plural of Huqb. Huqb means a period of time. Khalid bin Ma`dan said, "This Ayah, and the Ayah, إِلاَّ مَا شَأءَ رَبُّكَ (except your Lord wills.11:107), both refer to the people of Tawhid. Ibn Jarir recorded this statement. Ibn Jarir also recorded from Salim that he heard Al-Hasan being asked about Allah's statement, لَّـبِثِينَ فِيهَأ أَحْقَاباً "In reference to Ahqab, it has no specific amount of time other than its general meaning of eternity in the Hellfire. However, they have mentioned that the Huqb is seventy years, and every day of it is like one thousand years according to your reckoning (in this life)." Sa`id reported from Qatadah that he said, "Allah says, لَّـبِثِينَ فِيهَأ أَحْقَاباً And it is that which has no end to it. Whenever one era comes to an end, a new era follows it. It has been mentioned to us that the Huqb is eighty years." Ar-Rabi` bin Anas said, لَّـبِثِينَ فِيهَأ أَحْقَاباً "No one knows how much time this Ahqab is, except for Allah, the Mighty and Sublime. It has been mentioned to us that one Huqb is eighty years, and the year is three hundred and sixty days, and each day is equivalent to one thousand years according to your reckoning (in this life)." Ibn Jarir has recorded both of these statements. Allah's statement: لاَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلاَ شَرَابًا
[١٧] اَحْقَابًا۔ حُقْبَہ کی جمع ہے اور حقبہ بمعنی اسّی سال کا عرصہ یا اس سے زائد مدت، طویل اور غیر معینہ مدت (مفردات) اور اس کی جمع حقب بھی آتی ہے اور احقاب بھی یعنی اہل دوزخ پر جب ایک حقبہ گزر جائے گا تو دوسرا حقبہ شروع ہوجائے گا۔ پھر تیسرا گویا وہ لامتناہی مدت تک دوزخ میں ہی پڑے رہیں گے۔
لبثین فیھا احقاباً :” احقاباً “ ” احقاباً “ ” حقب “ (حاء کے مضمہ اور قاف کے سکون کے ساتھ۔ ) کی جمع ہے، اسی (٨٠) سال یا اس سے زیادہ مدت، زمانہ، سال ۔ (قاموس) یعنی مدتوں، کئی زمانے، سالہا سال اس میں پڑے رہیں گے، ایک مدت ختم ہونے پر دوسری مدت شروع ہوجائے گی، ایسی مدتیں جن کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ یہ مطلب نہیں کہ کچھ مدتوں کے بعد عذاب کم یا ختم ہوجائے گا، کیونکہ اسی سلسلہ کلام میں آگے چل کر فرمایا :(فذوقوا فلن نزیدکم الا عذاباً ) (النبا : ٣٠)” پس چکھو کہ ہم تمہیں عذبا کے سوا ہرگز کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔
لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا (who will be abiding in it for ages....78:23). The word labithin is the plural of labith which means &one who abides&. The word ahqab is the plural of hiqbah and means &ages or a long time&. Scholars differ on the exact length or specific amount of time meant by this word. Ibn Jarir has recorded that Sayyidna ` Ali (رض) states that hiqbah is eighty years, and the year constitutes twelve months, and every month comprises thirty days, and each day is equivalent to one thousand years, thus one hiqbah totalling about twenty million and eighty-eight hundred thousand years . Sayyidna Abu Hurairah, ` Abdullah Ibn ` Umar, Ibn ` Abbas (رض) and others say that one hiqbah is seventy years instead of eighty years. The rest of the calculation remains the same. [ Ibn Kathir ]. In Musnad of Bazzar, Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Umar (رض) traces the following Hadith to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : لا یخرج احدکم من النّار حتّٰی یمکث فیہ احقاباً ، والحقب بضع و ثمانون سنۃ، کل سنۃ ثلثمایٔۃ وستّون یوما ممّا یعدّون |"Those who will be put in Hell for punishment of their sins, they will not be able to come out until they tarry therein for a few Ahqib. One hiqbah will be a little over eighty years, and the year has three hundred and sixty days according to your reckoning [ in this life ].|" This Tradition, though does not interpret this verse, it does explain the sense of the word ahqab. Some of the Companions mention that one day is equivalent to a thousand years. If they had heard this from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، there is conflict in the narratives. In the face of such conflict, it is not possible to settle on one narration. However, there is a common denominator between the two conflicting narratives, that hiqbah means &an extremely long period of time&. Therefore, Baidawi has interpreted the word as &many long periods of time successively following the others. Problem of Eternity of Hell If it be argued, as some do, that the inmates of Hell, after serving the long ages in Hell, will be released because no matter what the length of hiqbah, it is, nonetheless, finite and limited and will come to an end sometime or other. But looking at other clear verses of the Qur&an, the argument does not hold up. We come across express text like: خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا &[ They, the disbelievers ] shall remain therein [ in the Fire ] for ever&. Therefore, there is the consensus of Ummah that neither Hell will perish, nor will the disbelievers be released at anytime. Suddi reports from Sayyidna Murrah Ibn ` Abdullah (رض) that if the inmates of Hell are informed that they will abide in Hell for the number of pebbles in the entire world, they will be happy even at this information, because these pebbles though will count into billions or zillions, still they are finite. If so, their punishment will, some time or the other, come to an end. If the same information is given to the inmates of Paradise that they will abide therein to the count of billions of pebbles in the entire world, it will sadden them, because, in that case, no matter how long the space of time they will live in Paradise, they will be expelled after this period. [ Mazhari ] In any case, the notion that after a few ahqab the disbelievers will be released from Hell is contrary to the explicit texts and common consent of the Ummah, and as such it is unworthy of consideration, because the verse does not mention what will happen after the ahqab. It merely mentions that they will have to abide in Hell for ages [ ahqab ] &. This does not necessarily imply that there will be no Hell after ahqab or its non-believing inmates will be released. Therefore, Sayyidna Hasan (رض) says that no specific period has been defined for the inmates of Hell, so that they will be released after that. It is that which has no end to it. Whenever one hiqbah [ era ] is over, a new hiqbah will start; when the second era come to an end, a third hiqbah will start; when the third hiqbah ends, the fourth hiqbah will start; and it will carry on ad infinitum. Sayyidna Said Ibn Jubair (رض) also interprets the word ahqab as referring to &the time which has no end to it. Whenever one era ends, a new era follows it until eternity&. [ Ibn Kathir and Mazhari ]. Ibn Kathir describes another possibility which Qurtubi supports and Mazhari adopts. The possibility is that the word taghin &rebellious people& probably does not refer to the disbelievers, but to the people of Tauhid, who, on account of their false beliefs, fall into one of the categories of deviant groups. Traditionalists refer to them as ahl-ul-ahwa& &heretics whose beliefs are not in keeping with the common consent of the People of Ahl-us-sunnah wal-jama&ah. In this case, the verse purports to say that they are the people of Tauhid, but bordered on the boundary of disbelief on account of false beliefs. They, however, did not cross into the boundary of explicit disbelief. They will therefore abide in Hell for the period of ahqab, and then discharged therefrom by virtue of the creed of tuhid. Mazhari, in support of this possibility, has cited the Prophetic Hadith which was reported earlier on the authority of Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Umar (رض) with reference to Musnad of Bazzar, in which the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said that after the period of ahqab has passed, these people will be taken out of Hell. Abu Hayyan, however, disputes this on the grounds of the verses that follow the present verse: إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا (They did not expect [ to face ] accounting [ of their deeds ], and they rejected Our signs totally....78:27-28) These verses contradict the possibility that taghin &rebellious people& could be referring to people of Tauhid and deviant groups, because in the concluding verses it is expressly mentioned that they explicitly reject reckoning and utterly deny the Prophets (علیہم السلام) . Likewise Abu Hayyan rejects out of hand Muqatil&s opinion that this verse is abrogated. A group of commentators find a third interpretation of this verse. A statement after this verse, namely, لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا will taste nothing cool in it, nor a drink, except boiling water and pus...78:25) - is circumstantial clause to ahqab, in which case the verse purports to say that for the countless aeons of ahqab that they will be in Hell they will not be tasting any coolness of air nor any food or drink excepting for boiling water and [ scalding ] pus. When the ahqab is over, the condition may change, and other kinds of punishment may be imposed. The word hamim means &intensely boiling water if brought near the face, it would burn its flesh, and when put into the stomach it would cut into pieces the internal organs&. The word ghassaq means &blood and pus, and washings of wounds that will ooze from the inmates of Hell&.
لّٰبِثِيْنَ فِيْهَآ اَحْقَابًا، لابثین، لابث کی جمع ہے جس کے معنے ٹھہرنے والے اور قیام کرنے والے کے ہیں، احقاب حقبہ کی جمع ہے، زمانہ دراز کو حقبہ کہا جاتا ہے، اس کی مقدار میں اقوال مختلف ہیں۔ ابن حریر نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے اس کی مقدار اسی سال نقل کی اور ہر سال بارہ مہینے کا اور ہر مہینہ تیس دن کا اور ہر دن ایک ہزار سال کا۔ اس طرح تقریباً دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سال کا ایک حقبہ اور حضرت ابوہریرہ، عبداللہ بن عمر، ابن عباس وغیرہ نے مقدار حقبہ اسی کے بجائے ستر سال قرار دی باقی حساب وہی ہے (ابن کثیر) مگر مسند بزار میں حضرت عبداللہ بن عمر سے مرفوعاً یہ منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ، لایخرج احدکم من النار حتی یمکث فیہ احقاباً والحقب بضع وثمانون سنتہ کل سنة ثلث مائتہ و ستون یوما مما تعدون (از مظہری) تم میں سے جو لوگ گناہوں کی سزا میں جہنم میں ڈالے جائیں گے کوئی اس وقت تک جہنم سے نہ نکلے گا جب تک اس میں چند احقاب نہ رہ لے اور حقبہ کچھ اوپر اسی سال کا اور ہر سال تین سو ساٹھ دن کا ہے تمہارے موجودہ دنوں کے مطابق اس حدیث میں اگرچہ اس آیت مذکورہ کی تفسیر مذکور نہیں ہے مگر بہرحال لفظ احقاب کے معنی کا بیان ہی چند صحابہ کرام سے جو اس میں ہر دن ایک ہزار سال کا منقول ہے اگر وہ بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہوا ہے تو روایات حدیث میں تعارض ہوا، اس تعارض کے وقت کسی ایک پر جرم و یقین تو نہیں ہوسکتا مگر اتنی بات دونوں ہی روایتوں میں مشترک ہے کہ حقبہ یا حقب بہت ہی زیادہ طویل زمانے کا نام ہے اسی لئے بیضاوی نے احقاباً کی تفسیم دھور متتابعہ سے کی ہے یعنی پے در پے بہت سے زمانے۔ جہنم کے خلود اور دوام پر اشکال و جواب :۔ حقبہ کی مقدار کتنی بھی طویل سے طویل قرار دی جائے بہرحال وہ متناہی اور محدود ہے۔ اس سے یہ مفہوم ہوتا ہے کہ اس مدت طویلہ کے بعد کفار اہل جہنم بھی جہنم سے نکل جاویں گے حالانکہ یہ قرآن مجید کی دوسری واضح نصوص کے خلاف ہے جن میں (آیت) خلدین فیھاً ابدا کے الفاظ آئے ہیں اور اسی لئے ا مت کا اس پر اجماع ہے کہ نہ جہنم کبھی فنا ہوگی، نہ کفار کبھی اس سے نکالے جائیں گے۔ سدی نے حضرت مرہ بن عبداللہ سے نقل کیا ہے کہ کفار اہل جہنم کو اگر یہ خبر دی جائے کہ ان کا قیام جہنم میں دنیا بھر میں جتنی کنکریاں تھیں ان کے برابر ہوگا تو وہ اس پر بھی خوش ہوں گے کہ بالاخر یہ کنکریاں اربوں کھربوں کی تعداد میں سہی پھر بھی محدود اور متناہی تو ہیں، بہرحال کبھی نہ کبھی اس عذاب سے چھٹکارا ہوجائے گا اور اگر اہل جنت کو یہی خبر دی جائے کہ ان کا قیام جنت میں دنیا بھر کی کنکریوں کے عدد کے مطابق سالوں رہے گا تو وہ غمگین ہوں گے کہ کتنی ہی مدت دراز سہی مگر بہرحال اس مدت کے بعد جنت سے نکال دیئے جاویں گے۔ (مظہری) بہرحال اس آیت میں احقاباً کے لفظ سے جو یہ مفہوم ہوتا ہے کہ چند احقاب کے بعد کفار اہل جہنم بھی جہنم سے نکال لئے جاویں گے، تمام نصوص اور اجماع امت کیخ، لاف ہونے کی بنا پر یہ مفہوم معتبر نہیں ہوگا کیونکہ اس آیت میں اس کی تصریح تو ہے نہیں کہ احقاق کے بعد کیا ہوگا صرف اتنا ذکر ہے کہ مدت احقاب ان کو جہنم میں رہنا پڑے گا، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ احقاب کے بعد جہنم نہیں رہے گا یا یہ لوگ اس سے نکال لئے جاویں گے۔ اسی لئے حضرت حسن نے اس کی تفسیر میں فرمایا کہ اس آیت میں حق تعالیٰ نے اہل جہنم کے لئے جہنم کی کوئی میعاد اور مدت مقرر نہیں فرمائی جس کے بعد ان کا اس سے نکل جانا سمجھا جائے بلکہ مراد یہ ہے کہ جب ایک حقبہ زمانے کا گزر جائے گا تو دوسرا شروع ہوجائیگا، اسی طرح دوسرے کے بعد تیسرا چوتھا یہاں تک کہ ابدالآباد یہی سلسلہ رہے گا اور سعید بن حبیر نے قتادہ سے بھی یہی تفسیر روایت کی ہے کہ احقاب سے مراد وہ زمانہ ہی جس کا انقطاع اور انتہا نہیں بلکہ ایک حقب ختم ہوگا تو دوسرا حقب آجائے گا اور یہی سلسلہ ابد تک رہیگا (ابن کثیر و مظہری) اور یہاں ایک دوسرا احتمال اور بھی ہے جس کو ابن کثیر نے یحتمل کے لفظ سے بیان کیا ہے اور قرطبی نے فرمایا کہ یہ بات بھی ممکن ہے اور مظہری نے اسی کو اختیار کیا ہے وہ احتمال یہ ہے کہ اس آیت میں لفظ طاغین سے مراد کفار نہ لئے جاویں بلکہ وہ اہل توحید جو عقائد باطلہ کے سبب اسلام کے گمراہ فرقوں میں شمار ہوتے ہیں جن کو محدیثین کی اصطلاح میں اہل اہواء کہا جاتا ہے وہ مراد ہوں تو آیت کا حاصل یہ ہوگا کہ ایسے اہل توحید کلمہ گو جو عقائد باطلہ رکھنے کے سبب کفر کی حدود تک پہنچے ہوئے تھے مگر صریح کا فرنہ تھے وہ مدت احقاب جہنم میں رہنے کے بعد بالاخر کلمہ توحید کی بدلوت جہنم سے نکال لئے جاویں گے۔ مظہری نے اس احتمال کی تائید میں وہ حدیث مرفوع بھی پیش کی جو اوپر حضرت عبد اللہ بن عمر سے بحوالہ مسند بزار نقل ہوچکی ہے جس میں آپ نے یہی بیان فرمایا ہے کہ مدت احقاب گزرنے کے بعد یہ لوگ جہنم سے نکال لئے جاویں گے مگر ابوحیان نے فرمایا کہ بعد کی آیت ۭاِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا 27ۙوَّكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا اس احتمال کے منافی ہیں کہ طاغین سے مراد اس جگہ اہل توحید اور گمراہ فرقے ہوں کیونکہ ان آخری آیات میں قیامت کے انکار اور تکذیب رسل کی تصریح ہے اسی طرح ابوحیان نے مقاتل کے اس قول کو بھی فاسد قرار دیا ہے کہ اس آیت کو منسوخ مانا جائے۔ اور ایک جماعت مفسرین نے ایک تیسرا احتمال اس آیت کی تفسیر میں یہ قرار دیا ہے کہ اس آیت کے بعد کا جملہ لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا 24ۙاِلَّا حَمِيْمًا وَّغَسَّاقًا یہ احقاباً سے جملہ حالیہ ہوا اور معنی آیت کے یہ ہوں کہ احقاب کے زمانہ دراز تک یہ لوگ نہ ٹھنڈی لذیذ ہوا کا ذائقہ چکھیں گے نہ کسی کھانے اور پینے کی چیزیں کا بجز حمیم اور غساق، پھر احقاب گزرنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ حال بدل جائے اور دوسری اقسام کے عذاب ہونے لگیں حمیم وہ کھولتا ہوا گرم پانی ہے کہ جب چہرہ کے قریب آئے گا تو اس کا گوشت جل جائے گا اور جب پیٹ میں ڈالا جائے گا تو اندرونی اعضاء کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے اور غساق وہ خون اور پیپ وغیرہ جو اہل جہنم کے زخموں سے نکلے گی۔
لّٰبِثِيْنَ فِيْہَآ اَحْقَابًا ٢٣ ۚ لبث لَبِثَ بالمکان : أقام به ملازما له . قال تعالی: فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ [ العنکبوت/ 14] ، ( ل ب ث ) لبث بالمکان کے معنی کسی مقام پر جم کر ٹھہرنے اور مستقل قیام کرنا کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ [ العنکبوت/ 14] تو وہ ان میں ۔ ہزار برس رہے ۔ حقب قوله تعالی: لابِثِينَ فِيها أَحْقاباً [ النبأ/ 23] ، قيل : جمع الحُقُب، أي : الدهر «3» . قيل : والحِقْبَة ثمانون عاما، وجمعها حِقَب، والصحیح أنّ الحقبة مدّة من الزمان مبهمة، والاحتقاب : شدّ الحقیبة من خلف الراکب، وقیل : احتقبه واستحقبه، وحَقِبَ البعیر «4» : تعسّر عليه البول لوقوع حقبه في ثيله «5» ، والأحقب : من حمر الوحش، وقیل : هو الدقیق الحقوین، وقیل : هو الأبيض الحقوین، والأنثی حقباء . ( ح ق ب ) قرآن میں ہے :۔ لابِثِينَ فِيها أَحْقاباً [ النبأ/ 23] اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے ۔ بعض نے کہا ہے کہ احقاب کا واحد حقب ہی جس کے معنی زمانہ کے ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ حقبۃ کا لفظ اسی سال کی مدت پر بولا جاتا ہے اس کی جمع حقب آتی ہے ۔ لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ مدت غیر معینہ پر بولا جاتا ہے ۔ الاحتقاب ( افتعال ) سوار کا اپنے پیچھے حقبیہ یعنی سامان سفر کا تھیلا باندھنا چناچہ کہا جاتا ہے ۔ احتقیہ واستحقۃ اس نے اسے پلان کے پیچھے باندھ لیا ۔ حقب البعیر شتر کے غلاف نرہ میں اس کے تنگ کے داخل ہونے کی وجہ سے پیشاب کا رک جانا یا تکلیف سے آنا ۔ الاحقب سرخ رنگ کا گورخر بعض نے کہا ہے کہ احقب اس گورخر کو کہتے ہیں جس کے دونوں پہلو باریک ہوں اور بعض نے کہا ہے کہ سفید پہلوؤں والے گور خر کو کہاجاتا ہے اس کا مونث حقباء ہے ۔
15 The word ahqab as used in the original means successive periods of long time appearing continuously one after the other. From this word some people have tried to argue that there will be eternity in the life of Paradise but no eternity. in the life of Hell. For however long these ages may be, they will not be endless but will come to an end at some time. But this argument is wrong for two reasons. First, that lexically, the word haqab (sing. of ahqab) itself contains the meaning that one haqab should be closely followed by another haqab; therefore, ahqab will necessarily be used only for such periods of time as continue to appear successively one after the other and there should be no period which is not followed by another period. Second, that as a rule it is wrong to put a meaning on a verse of the Qur'an pertaining to a particular theme which clashes with other statements of the Qur'an pertaining to the same theme. At 34 places in the Qur'an the word khulud (eternity) has been used concerning the dwellers of Hell. At three places not only the word khulud has been used but the word abad an (for ever and ever) also has been added to it; and at one place it has been clearly stated: "They will wish to get out of Hell but shall not be able to come out of it and theirs shall be an everlasting torment." (AI-Ma'idah: 37) . At another place it has been said: "Therein they shall abide for ever, as long as the earth and the heavens shall last, unless your Lord ordains otherwise." And the same thing has been said about the dwellers of Paradise too:" "They shall dwell in Paradise for ever, as long as the earth and the heavens shall last, unless your Lord wills something else." (Hud: 107-108) . After these explanations, how can one argue, on the basis of the word abqab, that the stay of the rebels of God in Hell will not be eternal, but it will come to an end at some stage in time?
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :15 اصل میں لفاظ احقاب استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں پے درپے آنے والے طویل زمانے ، ایسے مسلسل ادوار کہ ایک دور ختم ہوتے ہی دوسرا دور شروع ہو جائے ۔ اس لفظ سے بعض لوگوں نے یہ استدلال کرنے کی کوشش کی ہے کہ جنت کی زندگی میں تو ہمیشگی ہو گی مگر جہنم میں ہمیشگی نہیں ہو گی ، کیونکہ یہ مدتیں خواہ کتنی ہی طویل ہوں ، بہرحال جب مدتوں کا لفظ استعمال کیا گیا ہے تو اس سے یہی متصور ہوتا ہے کہ وہ لا متناہی نہ ہوں گی بلکہ کبھی نہ کبھی جا کر ختم ہو جائیں گی ۔ لیکن یہ استدلال دو وجوہ سے غلط ہے ۔ ایک یہ کہ عربی لغت کے لحاظ سے حقب کے لفظ ہی میں یہ مفہوم شامل ہے کہ ایک حقب کے پیچھے دوسرا حقب ہو ، اس لیے احقاب لازماً ایسے ادوار ہی کے لیے بولا جائے گا جو پے درپے ایک دوسرے کے بعد آتےچلے جائیں اور کوئی دور بھی ایسا نہ ہو جس کے پیچھے دوسرا دور نہ آئے ۔ دوسرے یہ کہ کسی موضوع کے متعلق قرآن مجید کی کسی آیت سے کوئی ایسا مفہوم لینا اصولاً غلط ہے جو اسی موضوع کے بارے میں قرآن کے دوسرے بیانات سے متصادم ہوتا ہو ۔ قرآن میں 34 مقامات پر اہل جہنم کے لیے خلود ( ہمیشگی ) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، تین جگہ صرف لفظ خلود ہی پر اکتفا نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس پر ابداً ( ہمیشہ ہمیشہ ) کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایک جگہ صاف صاف ارشاد ہوا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ جہنم سے نکل جائیں ، مگر وہ اس سے ہرگز نکلنے والے نہیں ہیں اور ان کے لیے قائم رہنے والے عذاب ہے ۔ ( المائدہ ، آیت 37 ) ۔ ایک دوسری جگہ فرمایا گیا ہے کہ اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے ۔ اور یہی بات اہل جنت کے متعلق بھی فرمائی گئی ہے کہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے جب تک زمین و آسمان قائم ہیں الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے ۔ ( ہود ، 107 ۔ 108 ) ۔ ان تصریحات کے بعد لفظ احقاب کی بنیاد پر یہ کہنے کی کیا گنجائش باقی رہ جاتی ہے کہ جہنم میں خدا کے باغیوں کا قیام دائمی نہیں ہو گا بلکہ کبھی نہ کبھی ختم ہو جائے گا ؟
2: اصل عربی لفظ ’’احقاب ہے‘‘ جو ’’حقبہ‘‘ کی جمع ہے جو بڑی طویل مدت کو کہتے ہیں، اور مطلب یہ ہے کہ ان کے دوزخ میں رہنے کی مدتیں یکے بعد دیگرے بڑھتی ہی چلی جائیں گی۔ بعض لوگوں نے اس لفظ سے جو اِستدلال کیا ہے کہ جن سرکش لوگوں کا ذِکر ہورہا ہے، وہ بھی طویل مدتیں گذرنے کے بعد دوزخ سے نکل جائیں گے، وہ غلط استدلال ہے، اس لئے کہ قرآنِ کریم نے بہت سے مقامات پر صریح لفظوں میں وضاحت فرما دی ہے کہ وہ کبھی نہیں نکلیں گے۔ مثلا دیکھئے سورۃ مائدہ(۵:۳۷)۔
(78:23) لبثین فیہ احقابا : جملہ طاغین کی ضمیر مستکن سے حال ہے لہٰذا منصوب ہے۔ لبثین لبث (باب سمع) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر ہے۔ لبث لباث ولباثۃ بمعنی دیر تک رہنا۔ مدت تک رہنا۔ فیہا میں ھا ضمیر واحد مؤنث غائب کا مرجع جھنم ہے۔ احقابا : حقب کی جمع ہے اور بوجہ ظرفیت منصوب ہے۔ حقب کتنی مدت کو کہتے ہیں اس میں اسلاف و اہل لغت کا اختلاف ہے۔ مثلا حقب 80 سال جس کا ہر دن ہزار برس کا۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ) ۔ حقب 27 خریف کا۔ ہر خریف 700 سال کا، ہر سال 360 دن کا ہر دن ہزار برس کا۔ (مجاہد) اسی طرح دوسرے اقوال ہیں :۔ لیکن کتنی ہی مدت بیان کی جائے پھر بھی وہ میعاد ختم ہوجائے گی۔ دوامی نہ ہوگی : اس لئے مقاتل نے صاف کہہ دیا کہ آیت فلن نزیدکم الا عذابا سے یہ آیت منسوخ ہے۔ لیکن حسن بصری (رح) فرمایا ہے :۔ کہ احقاب جمع ہے اور جمع کی کوئی آخری حد نہیں۔ اس لئے ہر حقب گزرنے کے بعد دوسرا حقب شروع ہوجائے گا اور اس طرح حقب کا سلسلہ ختم ہوگا۔ امام حسن بصری کی تشریح کے مطابق اس جگہ (لفظ احقابا کی وجہ سے) لبثین کا مطلب ہوگا ہمیشہ رہنے والے۔ (لغات القرآن) وہ اس میں حقبوں پڑے رہیں گے۔
ف 16 اور ظاہر ہے کہ اعقاب کبھی ختمہ نہ ہوں گے لہٰذا مقصد یہ ہے کہ وہ کفار کبھی دوزخ سے نہیں نکالے جائیں گے (کذانی الشوکانی عن الحسن البصری)
﴿ لّٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًاۚ٠٠٢٣﴾ (جس میں وہ زمانہ ہائے دراز تک رہیں گے) لفظ احقاب حقب کی جمع ہے حضرت حسن بصری (رض) نے اس کی تفسیر غیر محدود زمانہ سے کی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک حقبہ اسّی (٨٠) سال کی مدت کا نام ہے اور ساتھ ہی سلف سے یہ بھی منقول ہے کہ ان اسّی سالوں کا ہر دن دنیا کے ہزار سال کے برابر ہوگا بہرحال نص قرآنی سے یہ ثابت ہوا کہ اہل کفر کو دوزخ میں بقدر مدت احقاب رہنا ہوگا، چونکہ احقاب کی گنتی نہیں بتائی کہ کتنے احقاب ہوں گے اور سورة ٴ نساء اور سورة الجن میں اہل کفر کی سزا بیان کرتے ہوئے خالدین کے ساتھ ابدا بھی فرمایا ہے جیسا کہ دوسری آیات میں اہل جنت کے لیے بھی ﴿خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًا ١ؕ﴾ وارد ہوا ہے اس لیے اہل سنت والجماعت کی عقائد کی کتابوں میں یہ ہی عقیدہ لکھا ہے کہ جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جو کفار اور مشرکین جہنم میں داخل ہوں گے اور ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے نہ اہل جنت کا انعام ختم ہوگا نہ اہل دوزخ کا عذاب۔ اسی لیے مفسرین نے فرمایا ہے کہ احقابا کا مطلب یہ ہے کہ یکے بعد دیگرے ہمیشہ ایک حقبہ ختم ہوگا تو دوسرا شروع ہوجائے گا اور مسلسل عذاب دائمی میں رہیں گے جو کبھی منقطع نہ ہوگا۔ اذلا فرق بین تتابع الاحقاب الکثیرة الٰی مالا یتناھی وتتابع الاحقاب القلیلة كذلك۔ (روح المعانی صفحہ ٧١: ج ٣٠) وقال البغوی فی معالم التنزیل قال الحسن ان اللہ لم یجعل لاھل النار مدة بل قال لابثین فیھا احقابا فو اللہ ما ھو الا اذا مضی حقب دخل آخر ثم آخر الٰی الابد فلیس للاحقاب عدة الا الخلود۔
(23) وہ سرکش اس میں قرنہاقرن پڑے رہیں گے۔ یعنی دوزخ کا گھات میں ہونا یہی کہ عذاب کے فرشتے انتظار کررہے ہیں۔ ہمارے ہاں گھات اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں شکاری بیٹھ کر شکار کا انتظار کیا کرتے ہیں۔ طاغی کے معنی کفر پر اصرار کرنے والا بعض حضرات نے بیان کئے ہیں۔ حقبہ جس کی جمع قرآن نے احقاب فرمائی ہے مفسرین کے اس میں کئی قول ہیں، حضرت حسن (رض) کا قول بالکل واضح ہے کہ احقاب کی حقیقت کا ہم کو حال معلوم نہیں، مطلب یہ ہے کہ یہ ابدالا باد تک اور قرن کے بعد قرن یعنی ہمیشہ عذاب میں مبتلا رہیں گے۔