24 According to most commentators, "the Spirit" implies the Angel Gabriel (peace be on him) , who has been mentioned separately from the angels because of his high rank and position with Allah. (For further explanation, see E.N. 3 of Al-Ma`arij) .
25 "To speak": to intercede, and intercession has been made conditional upon two things: (1) That the person who is granted permission by Allah to intercede for a sinner will alone be allowed to intercede and for the particular sinner only; and (2) that the intercessor will say only what is right and proper, and nothing derogatory, and the one for whom he is interceding should have at least acknowledged the Truth in the world. That is, he should only be a sinner, not an unbeliever. (For further explanation, see E.N. 281 of Al-Baqarah, E.N. 5 of Yunus, E.N. 106 of Hud, E.N. 52 of Maryam, E.N.'s 85, 86 of Ta Ha, E.N. 27 of Al-Anbiya', E.N.'s 40, 41 of Saba. E.N. 32 of Al-Mu'min, E.N 63 of Az-Zukhruf, E N. 21 of An-Najm, E.N. 36 of Al-Muddaththir) .
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :24
اہل تفسیر کی اکثریت کا خیال یہی ہے کہ اس سے مراد جبرئیل علیہ السلام ہیں اور ان کا جو بلند مرتبہ اللہ تعالی کے ہاں ہے اس کی وجہ سے ملائکہ سے الگ ان کا ذکر کیا گیا ہے ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد ششم ، المعارج ، حاشیہ 3 ) ۔
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :25
بولنے سے مراد شفاعت ہے ، اور فرمایا گیا ہے کہ وہ صرف دو شرطوں کے ساتھ ممکن ہو گی ۔ ایک شرط یہ کہ جس شخص کو جس گنہگار کے حق میں شفاعت کی اجازت اللہ تعالی کی طرف سے ملے گی صرف وہی شخص اسی کے حق میں شفاعت کر سکے گا ۔ دوسری شرط یہ کہ شفاعت کرنے والا بجا اور درست بات کہے ، بے جا نوعیت کی سفارش نہ کرے ، اور جس کے معاملہ میں وہ سفارش کر رہا ہو وہ دنیا میں کم از کم کلمہ حق کا قائل رہا ہو ، یعنی محض گناہ کار ہو ، کافر نہ ہو ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، البقرہ ، حاشیہ 281 ، جلد دوم ، یونس ، حاشیہ 5 ، ہود ، حاشیہ 106 ، جلد سوم ، مریم حاشیہ 52 ، طہٰ ، حواشیہ 85 ۔ 86 ۔ الانبیاء حاشیہ 27 ۔ جلد چہارم ، سبا ، حواشی 40 ۔ 41 ۔ المومن ، حاشیہ 32 ۔ الزخرف ، حاشیہ 68 ۔ جلد پنجم ، النجم ، حاشیہ 21 ۔ جلد ششم ، المدثر ، حاشیہ 36 ) ۔