Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 16

سورة الأنفال

وَ مَنۡ یُّوَلِّہِمۡ یَوۡمَئِذٍ دُبُرَہٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوۡ مُتَحَیِّزًا اِلٰی فِئَۃٍ فَقَدۡ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ مَاۡوٰىہُ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۶﴾

And whoever turns his back to them on such a day, unless swerving [as a strategy] for war or joining [another] company, has certainly returned with anger [upon him] from Allah , and his refuge is Hell - and wretched is the destination.

اور جو شخص ان سے اس موقع پر پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا جو ( اپنی ) جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستشنٰی ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَيِذٍ دُبُرَهُ إِلاَّ مُتَحَرِّفاً لِّقِتَالٍ ... And whoever turns his back to them on such a day -- unless it be a stratagem of war... The Ayah says, whoever flees from the enemy by way of planning to pretend that he is afraid of the enemy, so that they follow him and he takes the chance and returns to kill the enemy, then there is no sin on him. This is the explanation of Sa`id bin Jubayr and As-Suddi. Ad-Dahhak also commented, "Whoever went ahead of his fellow Muslims to investigate the strength of the enemy and make use of it, أَوْ مُتَحَيِّزاً إِلَى فِيَةٍ (or to retreat to a troop (of his own)), meaning he leaves from here to another troop of Muslims to assist them or be assisted by them. So that is allowed for him, or even during the battle if he flees from his brigade to the commander. Or going to the grand Imam, would also fall under this permission." Umar bin Al-Khattab, may Allah be pleased with him, said about Abu Ubayd when he was fighting on the bridge in the land of the Persians, because of the many Zoroastrian soldiers, "If he retreated to me then I would be as a troop for him." This is how it was reported by Muhammad bin Sirin from Umar. In the report of Abu Uthman An-Nahdi from Umar, he said: When Abu Ubayd was fighting, Umar said, "O people! We are your troop." Mujahid said that Umar said, "We are the troop of every Muslim." Abdul-Malik bin Umayr reported from Umar, "O people! Don't be confused over this Ayah, it was only about the day of Badr, and we are a troop for every Muslim." Ibn Abi Hatim (recorded) that Nafi` questioned Ibn Umar, "We are people who are not stationary when fighting our enemy, and we may not know where our troop is, be it that of our Imam or our army." So he replied, "The troop is Allah's Messenger." I said but Allah said, إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُواْ زَحْفاً (when you meet those who disbelieve in the battlefield) to the end of the Ayah. So he said; "This Ayah was about Badr, not before it nor after it." Ad-Dahhak commented that Allah's statement, ... أَوْ مُتَحَيِّزاً إِلَى فِيَةٍ ... or to retreat to a troop, refers to "Those who retreat to the Messenger of Allah and his Companions (when the Messenger was alive), and those who retreat in the present time to his commander or companions." However, if one flees for any other reason than those mentioned here, then it is prohibited and considered a major sin. Al-Bukhari and Muslim recorded that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, اِجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَات "Shun the seven great destructive sins." The people inquired, "O Allah's Messenger! What are they?" He said, الشِّرْكُ بِاللهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَأَكْلُ الرِّبَا وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَتِ الْمُوْمِنَات They are: Joining others in worship with Allah, magic, taking life which Allah has forbidden, except for a just cause (according to Islamic law), consuming Riba, consuming an orphan's wealth, fleeing the battlefield at the time of fighting, and false accusation to chaste women, who never even think of anything touching chastity and are good believers. This is why Allah said here, ... فَقَدْ بَاء ... he indeed has drawn upon himself..., and returned with, ... بِغَضَبٍ مِّنَ اللّهِ وَمَأْوَاهُ ... wrath from Allah. And his abode..., destination, and dwelling place on the Day of Return, ... جَهَنَّمُ وَبِيْسَ الْمَصِيرُ is Hell, and worst indeed is that destination!

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

16۔ 1 گزشتہ آیت میں پیٹھ پھیرنے سے جو منع کیا گیا ہے، دو صورتیں اس سے مستشنٰی ہیں۔ ایک تحرف کی دوسری تحیز کی تَحَرُّفْ کے معنی ہیں ایک طرف پھرجانا، یعنی لڑائی میں جنگی چال کے طور پر یا دشمن کو دھوکے میں ڈالنے کی غرض سے لڑتا لڑتا ایک طرف پھر جائے، دشمن یہ سمجھے کہ شاید یہ شکت خوردہ ہو کر بھاگ رہا ہے لیکن وہ پھر ایک دم پینترا بدل کر اچانک دشمن پر حملہ کردے۔ یہ پیٹھ پھیرنا نہیں ہے بلکہ یہ جنگی چال ہے جو بعض دفعہ ضروری ہوتی ہے۔ تَحَیُّزُ کے معنی ملنے اور پناہ لینے کے ہیں، کوئی مجاہد لڑتا لڑتا تنہا رہ جائے تو یہ لطائف الحیل میدان جنگ سے ایک طرف ہوجائے، تاکہ وہ اپنی جماعت کی طرف پناہ حاصل کرسکے اور اس کی مدد سے دوبارہ حملہ کرے۔ یہ دونوں صورتیں جائز ہیں۔ 16۔ 2 یعنی مذکورہ دو صورتوں کے علاوہ کوئی شخص میدان جنگ سے پیٹھ پھیرے گا، اس کے لئے سخت وعید ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٥] جنگ سے منہ موڑنا کبیرہ گناہ ہے :۔ جنگ سے پسپائی کی کئی صورتیں ہیں۔ مثلاً پوری فوج کی جنگی پالیسی ہی یہ ہو کہ اس مقام سے ہٹ کر فلاں مقام سے حملہ کرنا زیادہ سودمند ہوگا یا کوئی فوجی دستہ وہاں سے ہٹ کر اپنے مرکز سے جا ملنا چاہتا ہو، یا کوئی فرد پینترا بدلنے کی غرض سے پیچھے ہٹ آیا تو ایسی سب صورتیں جنگی تدبیریں کہلاتی ہیں۔ انہیں جنگ سے فرار یا پسپائی نہیں کہا جاتا بلکہ فرار سے مقصد ایسی پسپائی ہے جس سے محض اپنی جان بچانا مقصود ہو اور یہ گناہ کبیرہ ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس فعل کو ان سات بڑے بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے جو انسان کو ہلاک کردینے والے ہیں۔ (بخاری، کتاب المحاربین، باب رمی المحصنات) اس گناہ کی شدت کی وجہ صرف یہ نہیں کہ ایک شخص اپنی جان بچا کر فوج میں ایک فرد کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ بلکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس فعل سے باقی لوگوں کے بھی حوصلے پست ہوجاتے ہیں اور بھگدڑ مچ جاتی ہے اور بسا اوقات ایک یا چند شخصوں کا فرار پوری فوج کی شکست کا سبب بن جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَةٍ : ” مُتَحَيِّزًا “ ” تَحَرَّفَ “ سے اسم فاعل ہے، جس کا معنی ایک طرف ہونا ہے، یعنی ایک طرف سے دوسری طرف دشمن کو دھوکا دینے کے لیے پلٹنا، پینترا بدلنا۔ ” مُتَحَيِّزًا “ ” تَحَیَّزَ “ سے ہے، کسی جگہ اکٹھا ہونا، یعنی دشمن کو گھیرنے کے لیے یا ان کو دھوکا دینے کے لیے ایک طرف سے دوسری طرف پلٹنا یا پیچھے ہٹنا یا مسلمانوں کی بڑی جماعت کی طرف پناہ کے لیے اور دوبارہ حملے کے لیے لوٹ آنا گناہ نہیں، یعنی اللہ کا غضب اور جہنم کا ٹھکانا ہونا تو جنگ سے بھاگنے والے پر ہے، اگر فنون حرب کے تحت میدان چھوڑ کر پیچھے ہٹ جائے تو گناہ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The exception covers two states: (1) لَّا مُتَحَرِّ‌فًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ (unless maneuvering for battle,) (2) أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ (or turning to join a company) that is, when a war is on, turning one&s back is permissible only under two conditions. Firstly, this turning back from the battlefield should simply be strategic, just to hoodwink the enemy and certainly not to bolt away from the battlefield in reality. In short, the purpose in sight should be to launch a blitzkrieg or a lightning attack on the enemy by making them complacent about what may look like a real retreat. This is the meaning of the statement: إِلَّا مُتَحَرِّ‌فًا لِّقِتَالٍ (unless maneuvering for battle) because the word: تَحَرُّف (taharruf) is used to refer to turning away towards a certain side obliquely. (Ruh al-Ma` ani) The second state of exception in which it is permissible to turn one&s back from the battlefield is that one realizes the weakness of one&s combating force and moves back to gather additional support from Mujahidin and come back into the battle with added strength. This is what the sentence: أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ (or turning to join a company) means because the word: تَحَیُّز (tahayyuz) literally means to join up and فِئَةٍ (fi&ah) signifies a group, company or force. Thus, the sense is that should one back out from the battlefield with the intention of joining up with one&s group, assembling the needed fighting support and returning to attack again, then, this is permissible. After having mentioned this exception, the text describes the punishment of those who deserted the battlefield or turned their backs illegally without being under conditions which have been granted exception. The words are: فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّـهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ‌ that is, the deserter and dodger of a Jihad battle only &turns back with wrath from Allah, and his abode is Jahannam & (Hell) and it is an evil place to return.& From these two verses (15-16) comes the governing rule that, no matter how large in numbers, and superior in strength and power, the adversary may be, it is Haram (forbidden, unlawful) for Muslims to turn their backs from fighting them - with the exception of two condi¬tions: (1) That this turning back is not for deserting the battlefield, instead, is a feinted move or strategic ploy, (2) and that it is with the intention to return with auxiliary forces and resume attacking afresh. When these verses were revealed during the battle of Badr, this was the operating order of the time, that is, take on the enemy, irre¬spective of its numbers, strength and power, and irrespective of your own numbers and strength as compared to it, then do not turn back from the combat and run for life. This is how it was in Badr. Only three hundred and thirteen Mujahidin were facing one thousand, three times their number. It was later on that injunctions relaxing restric¬tions were revealed in verses 65 and 66 of Surah Al-Anfal, now under study. In verse 65, twenty Muslims have been commanded to wage Jihad against two hundred disbelievers, and one hundred Muslims against one thousand of them. Then, in verse 66, the following law of additional relaxation was revealed: الْآنَ خَفَّفَ اللَّـهُ عَنكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا ۚ فَإِن يَكُن مِّنكُم مِّائَةٌ صَابِرَ‌ةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ Now Allah Ta` ala has granted relief to you in view of your weakness whereby one hundred steadfast Muslims shall be able to overcome two hundred disbelievers.& The indication given here is that Muslims are, after all, expected to overcome an adversary twice their number, therefore, it is not permis¬sible for them to turn their backs. However, if the numerical strength of the adversary turns out to be more than twice their number, then, under such a condition, it is permissible to disengage and leave the battlefield. Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) said: &A person who fled against three did not &flee& but one who fled against two is a deserter, that is, is answerable for a major sin.& (Ruh al-Ma` ni). Now, this is the injunction which holds good right through the Last Day. According to the consensus of the majority of the Muslim Ummah, and in the view of the Four Imams, the exact Islamic Legal position in this case is: Until such time the number of the adversary does not go beyond twice, it is Harm to desert the battlefield, and is a major sin. In the Sahihayn (Al-Bukhari and Muslim), it has been reported from Sayyidna Abu Hurairah (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) identified seven things as fatal for a person. He counted fleeing from the battlefield also as one of these. And the Holy Qur&an rated the early retreat of the noble Companions (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) during the battle of Hunayn as a Satanic slip which confirms that it is a great sin. The actual statement of the Qur&an is: إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ ( Satan has but made them slip -3:155) Tirmidhi and Abu Dawud have reported the incident of Sayyidna ` Abdullah ibn ` Umar (رض) عنہما that once he left the battlefield, took refuge in Madinah and presented himself before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) where he confessed to his misconduct and expressed his utter dismay and confusion on having become a sinning deserter of the battlefield. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) far from being displeased with him, rather comforted him by saying: بَل اَنتم العکارون وانا فٔتکم (No, you are not of those who flee from battles, instead of that, you are here to seek support after which you are to go back into the battle and attack once again, and I am, for you, the support). Here, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has made it very clear that the act of those who fled into Madinah for refuge is included under the exception which permits leaving the battlefield in order to assemble and bring back additional support. It was actually on the basis of the specially high degree of fear, awe and recognition of the greatness of Allah Ta` ala which was part of his persona that Sayyidna ` Abdullah ibn ` Umar (رض) was disturbed even at this maneuvered retreat as well and went to the act of presenting himself before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as if he had committed some crime. In the third verse (17), after recounting the rest of the event which transpired at the battle of Badr, Muslims have been instructed that they should not take the defeat of many by some and of the strong by the weak in the miraculous victory of the battle of Badr to be the outcome of their own effort and deed. In fact, they should be looking towards the most sacred Being of Allah whose help and support totally rewrote all plans in this Battle. The details of this event mentioned in the verse have been reported by Ibn Jarir, Al-Tabari, Al-Baihaqi and others as based on narrations from Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) and others. On the day of the confrontation at Badr, says the report, when the armed force of one thousand men of Makkah entered into the valley from behind the cliff, it did not hide its contempt for Muslims being low in numbers and weak in combat fitness. And on top of it, it came waxing proud over its numbers and strength, betraying great arro¬gance. At that time, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) raised his hands of prayer saying: &Ya Allah! Here come Your beliers, the Quraysh of Makkah, all proud and arrogant. The promise of victory You have made to me, let that promise be fulfilled soon.& (Ruh a1-Bayan) Thereupon, angel Jibra&il (علیہ السلام) came and said: &You take a handful of dust and throw it towards the army of the enemy.& He did what he was asked to do. And according to a report of Ibn Abi Hatim based on a narration of Ibn Zayd, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) picked up a handful of dust and pebbles thrice; the first he threw towards the right of the army, the second towards the left, and the third towards the center. The outcome was that these one to three handfuls of dust and pebbles were Divinely spread out miraculously all over them, so much so that not one man from the force was left without having received part of this dust and these pebbles over his eyes and face. Naturally, this caused a rampage in the army. Muslims pursued them. The angels were with them, fighting and killing. (Mazhari, Ruh) Finally, some fighting men from the opposing side were killed, some were taken prisoners, the rest ran away and the battle was won by the Muslims.

استثناء دو حالتوں کا ہے (آیت) اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَةٍ یعنی جنگ کے وقت پشت پھیرنا صرف دو حالتوں میں جائز ہے۔ ایک تو یہ کہ میدان سے پشت پھیرنا محض ایک جنگی چال کے طور پر دشمن کو دکھلانے کے لئے ہو حقیقتہ میدان سے ہٹنا مقصد نہ ہو بلکہ مخالف کو ایک غفلت میں ڈال کر یکبارگی حملہ پیش نظر ہو یہ معنی ہیں اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ کے کیونکہ تحرف کے معنی کسی ایک جانب مائل ہونے کے آتے ہیں۔ (روح المعانی) دوسری استشنائی حالت جس میں میدان سے پشت پھیرنے کی اجازت ہے یہ ہے کہ اپنے موجودہ لشکر کی کمزوری کا احساس کرکے اس لئے پیچھے ہٹیں کہ مجاہدین کی مزید کمک حاصل کرکے پھر حملہ آور ہوں۔ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَةٍ کے یہی معنی ہیں کیونکہ تحیز کے لفظی معنی انضمام اور ملنے کے ہیں اور فہ کے معنی جماعت کے، مطلب یہ ہے کہ اپنی جماعت سے مل کر قوت حاصل کرنے اور پھر حملہ کرنے کی نیت سے میدان چھوڑے تو یہ جائز ہے۔ یہ استثناء ذکر کرنے کے بعد ان لوگوں کی سزا کا ذکر ہے جنہوں نے استثنائی حالات کے بغیر ناجائز طور پر میدان چھوڑا یا پشت موڑی۔ ارشاد ہے (آیت) فَقَدْ بَاۗءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ ۭوَبِئْسَ الْمَصِيْرُ ۔ یعنی میدان سے بھاگنے والے اللہ تعالیٰ کا غضب لے کر لوٹے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ ان دونوں آیتوں میں سے یہ حکم معلوم ہوا کہ فریق مقابل کتنی ہی زیادہ تعداد اور قوت و شوکت میں ہو مسلمانوں کو ان کے مقابلہ سے پشت پھیرنا حرام ہے بجز دو استثنائی صورتوں کے یہ کہ پشت پھیرنا بھاگنے کے لئے نہ ہو بلکہ یا تو پینترا بدلنے کے طور پر ہو اور یا کمک حاصل کرکے دوبارہ حملہ کرنے کے قصد سے ہو۔ غزوہ بدر میں یہ آیتیں نازل ہوئیں اس وقت یہی حکم عام تھا کہ خواہ کتنی بڑی تعداد سے مقابلہ ہوجائے اور اپنی تعداد سے ان کی کوئی نسبت نہ ہو پھر بھی پشت پھیرنا اور میدان چھوڑنا جائز نہیں۔ میدان بدر میں یہی صورت تھی کہ تین سو تیرہ کا مقابلہ تگنی تعداد یعنی ایک ہزار سے ہو رہا تھا۔ بعد میں تخفیف کے احکام سورة انفال کی آیت (٦٥) اور (٦٦) میں نازل ہوئے آیت (٦٥) میں بیس مسلمانوں کو دو سو کافروں کے اور سو مسلمانوں کو ایک ہزار کافروں کے مقابلہ میں جہاد کرنے کا حکم ہے اور آیت (٦٦) میں مزید تخفیف کا یہ قانون نازل ہوگیا۔ (آیت) اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًا ۭفَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ يَّغْلِبُوْا مِائَتَيْنِ ۔ یعنی اب اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے آسانی کردی اور تمہارے ضعف کے پیش نظر یہ قانون جاری کردیا کہ اگر مسلمان سو آدمی ثابت قدم ہوں تو دو سو کفار پر غالب آسکیں گے۔ اس میں اشارہ کردیا کہ اپنے سے دوگنی تعداد تک تو مسلمانوں ہی کے غالب رہنے کی توقع ہے اس لئے پشت پھیرنا جائز نہیں۔ ہاں فریق مخالف کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوجائے تو ایسی حالت میں میدان چوڑ دینا جائز ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا کہ جو شخص اکیلا تین آدمیوں کے مقابلہ سے بھاگا وہ بھاگا نہیں ہاں جو دو آدمیوں کے مقابلہ سے بھاگا وہ بھاگنے والا ہے یعنی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے (روح البیان) اب یہی حکم قیامت تک باقی ہے جمہور امت اور ائمہ اربعہ کے نزدیک حکم شرعی یہی ہے کہ جب تک فریق مخالف کی تعداد دوگنی سے زائد نہ ہو اس وقت تک میدان جنگ سے بھاگنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔ صحیحین میں بروایت حضرت ابوہریرہ منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات کاموں کو انسان کے لئے مہلک فرمایا ان میں میدان جنگ سے بھاگنا بھی شمار فرمایا۔ اور غزوہ حنین کے واقعہ میں صحابہ کرام کی ابتدائی پسپائی کو قرآن کریم نے شیطانی لغزش قرار دیا جو اس کے گناہ عظیم ہونے کی دلیل ہے ارشاد فرمایا (آیت) اِنَّمَا اسْتَزَلَّھُمُ الشَّـيْطٰنُ ۔ اور ترمذی، ابوداؤد کی ایک روایت میں جو قصہ حضرت عبداللہ بن عمر کا منقول ہے کہ ایک مرتبہ جنگ سے بھاگ کر انہوں نے مدینہ میں پناہ لی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر اعتراف جرم کیا کہ ہم میدان جنگ سے بھاگنے والے مجرم ہوگئے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بجائے اظہار ناراضی کے ان کو تسلی دی اور فرمایا بل انتم العکارون وانا فئتکم یعنی تم بھاگنے والے نہیں بلکہ کمک حاصل کرکے دوبارہ حملہ کرنے والے ہو اور میں تمہارے لئے کمک ہوں۔ اس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حقیقت کو واضح فرما دیا کہ ان لوگوں کا بھاگ کر مدینہ میں پناہ لینا اس استثناء کے اندر داخل ہے جس میں کمک حاصل کرنے کے لئے میدان چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حضرت عبداللہ عمر کو حق تعالیٰ کے خوف اور ہیبت و عظمت کا جو مقام خاص حاصل تھا اس کی بنا پر وہ اس ظاہری پسپائی سے بھی گھبرائے اور اپنے آپ کو مجرم کی حیثیت میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ تیسری آیت میں غزوہ بدر کے بقیہ واقعہ کا بیان کرنے کے ساتھ مسلمانوں کو اس کی ہدایت کی گئی ہے کہ غزوہ بدر کی معجزانہ فتح میں کثرت کے قلت سے اور قوت کے ضعف سے مغلوب ہوجانے کو اپنی سعی و عمل کا نتیجہ نہ سمجھو بلکہ اس ذات پاک کی طرف دیکھو جس کی نصرت و امداد نے یہ نقشہ جنگ پلٹ دیا۔ واقعہ جو اس آیت میں بیان ہوا اس کی تفصیل ابن جریر طبری اور بیہقی وغیرہ نے حضرت عبداللہ بن عباس وغیرہ سے یہ نقل کی ہے کہ معرکہ بدر کے دن جب مکہ کے ایک ہزار جوانوں کا لشکر ٹیلہ کے پیچھے سے میدان میں آیا تو مسلمانوں کی قلت و ضعف اور اپنی کثرت و قوت پر فخر کرتا ہوا متکبرانہ انداز سے سامنے آیا۔ اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی کہ یا اللہ یہ تیرے جھٹلانے والے قریش فخر وتکبر کرتے ہوئے آرہے ہیں آپ نے جو فتح کا وعدہ مجھ سے فرمایا ہے اس کو جلد پورا فرما ( روح البیان) تو جبریل امین نازل ہوئے اور عرض کیا کہ آپ ایک مٹھی خاک کی لے کر دشمن کے لشکر کی طرف پھینک دیں۔ آپ نے ایسا ہی کیا۔ اور ابن ابی حاتم نے بروایت ابن زید نقل کیا ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ مٹی اور کنکروں کی مٹھی بھری ایک لشکر کے داہنے حصہ پر دوسری بائیں حصہ پر تیسری سامنے کی جانب پھینک دی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس ایک یا تین مٹھی بھر کنکریوں کو قدرت نے معجزانہ انداز میں اس طرح پھیلا دیا کہ مخالف لشکر کا کائی آدمی باقی نہ رہا جس کی آنکھوں میں اور چہروں پر یہ دھول اور کنکریاں نہ پہنچی ہوں جس کا اثر یہ ہوا کہ پورے لشکر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اور مسلمانوں نے ان کا تعاقب کیا فرشتے الگ ان کے ساتھ شریک قتال تھے۔ ( مظہری، روح) ۔ بالآخر کچھ لوگ مخالف فریق کے قتل ہوگئے کچھ گرفتار کرلئے گئے باقی بھاگ گئے اور میدان مسلمانوں کے ہاتھ آگیا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَمَنْ يُّوَلِّہِمْ يَوْمَىِٕذٍ دُبُرَہٗٓ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَۃٍ فَقَدْ بَاۗءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَمَاْوٰىہُ جَہَنَّمُ۝ ٠ ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ۝ ١٦ يَوْمَئِذٍ ويركّب يَوْمٌ مع «إذ» ، فيقال : يَوْمَئِذٍ نحو قوله عزّ وجلّ : فَذلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ [ المدثر/ 9] وربّما يعرب ويبنی، وإذا بني فللإضافة إلى إذ . اور کبھی یوم کے بعد اذ بڑھا دیاجاتا ہے اور ( اضافت کے ساتھ ) یومئذ پڑھا جاتا ہے اور یہ کسی معین زمانہ کی طرف اشارہ کے لئے آتا ہے اس صورت میں یہ معرب بھی ہوسکتا ہے اور اذ کی طرف مضاف ہونے کی وجہ سے مبنی بھی ۔ جیسے فرمایا : وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ [ النحل/ 87] اور اس روز خدا کے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے ۔ فَذلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ [ المدثر/ 9] وہ دن بڑی مشکل کا دن ہوگا ۔ اور آیت کریمہ : وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ [إبراهيم/ 5] اور ان کو خدا کے دن یا ددلاؤ۔ میں ایام کی لفظ جلالت کی طرف اضافت تشریفی ہے اور ا یام سے وہ زمانہ مراد ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے فضلو انعام کے سمندر بہا دیئے تھے ۔ ( متحرّفا) ، اسم فاعل من تحرّف الخماسيّ فوزنه متفعّل بضم المیم وکسر العین . ( متحيّزا) اسم فاعل من تحيّز الخماسي فوزنه متفعّل بضم المیم وکسر العین، وفيه إعلال لأن أصله متحیوز، اجتمعت الیاء والواو والأولی منهما ساکنة قلبت الواو إلى ياء وأدغمت مع الیاء الأولی. حيز قال اللہ تعالی: أَوْ مُتَحَيِّزاً إِلى فِئَةٍ [ الأنفال/ 16] ، أي : صائرا إلى حيّز وأصله من الواو، وذلک کلّ جمع منضمّ بعضه إلى بعض، وحُزْتُ الشیء أَحُوزُهُ حَوْزاً ، وحمی حَوْزَتَهُ ، أي : جمعه، وتَحَوَّزَتِ الحيّة وتَحَيَّزَتْ ، أي : تلوّت والأَحْوَزِيُّ : الذي جمع حوزه متشمّرا، وعبّر به عن الخفیف السّريع . فِئَةُ ( جماعت) والفِئَةُ : الجماعة المتظاهرة التي يرجع بعضهم إلى بعض في التّعاضد . قال تعالی: إِذا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا [ الأنفال/ 45] ، كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً [ البقرة/ 249] ، فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتا[ آل عمران/ 13] ، فِي الْمُنافِقِينَ فِئَتَيْنِ [ النساء/ 88] ، مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ [ القصص/ 81] ، فَلَمَّا تَراءَتِ الْفِئَتانِ نَكَصَ عَلى عَقِبَيْهِ [ الأنفال/ 48] الفئۃ اس جماعت کو کہتے ہیں جس کے افراد تعاون اور تعاضد کے لئے ایک دوسرے کیطرف لوٹ آئیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِذا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا [ الأنفال/ 45] جب ( کفار کی ) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو ۔ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً [ البقرة/ 249] بسا اوقات تھوڑی سی جماعت نے ۔۔۔۔۔ بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ۔ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتا[ آل عمران/ 13] دو گر ہوں میں جو ( جنگ بدد میں ) آپس میں بھڑ گئے ۔ فِي الْمُنافِقِينَ فِئَتَيْنِ [ النساء/ 88] کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گر وہ ۔ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ [ القصص/ 81] کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی فَلَمَّا تَراءَتِ الْفِئَتانِ نَكَصَ عَلى عَقِبَيْهِ [ الأنفال/ 48] جب یہ دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آر ہوئیں ۔ باءَ وقوله عزّ وجلّ : باءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ [ الأنفال/ 16] ، أي : حلّ مبّوأ ومعه غضب الله، أي : عقوبته، وقوله : بِغَضَبٍ في موضع حال، کخرج بسیفه، أي : رجع، لا مفعول نحو : مرّ بزید . اور آیت کریمہ ؛۔ باءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ [ الأنفال/ 16] کے معنی یہ ہیں کہ وہ ایسی جگہ پر اترا کہ اس کے ساتھ اللہ کا غضب یعنی عقوبت ہے ۔ تو یہاں بغضب موضع حال میں ہے جیسے خرج بسیفہ میں ہے اور مربزید کی طرح مفعول نہیں ہے ۔ اور بغضب پر باد لاکر تنبیہ کی ہے کہ موافق جگہ میں ہونے کے باوجود غضب الہی میں گرفتار بےتو ناموافق جگہ میں بالاولیٰ اس پر غضب ہوگا ۔ لہذا یہ فبشرھم بعذاب کی مثل ہے غضب الغَضَبُ : ثوران دم القلب إرادة الانتقام، ولذلک قال عليه السلام : «اتّقوا الغَضَبَ فإنّه جمرة توقد في قلب ابن آدم، ألم تروا إلى انتفاخ أوداجه وحمرة عينيه» «2» ، وإذا وصف اللہ تعالیٰ به فالمراد به الانتقام دون غيره : قال فَباؤُ بِغَضَبٍ عَلى غَضَبٍ [ البقرة/ 90] ، وَباؤُ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ [ آل عمران/ 112] ، وقال : وَمَنْ يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِي [ طه/ 81] ، غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ [ المجادلة/ 14] ، وقوله : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ [ الفاتحة/ 7] ، قيل : هم اليهود «3» . والغَضْبَةُ کالصّخرة، والغَضُوبُ : الكثير الغضب . وتوصف به الحيّة والنّاقة الضجور، وقیل : فلان غُضُبَّةٌ: سریع الغضب «4» ، وحكي أنّه يقال : غَضِبْتُ لفلان : إذا کان حيّا وغَضِبْتُ به إذا کان ميّتا «5» . ( غ ض ب ) الغضب انتقام کے لئے دل میں خون کا جوش مارنا اسی لئے آنحضرت نے فرمایا ہے اتقو ا الغضب فانہ جمرۃ توقدئی قلب ابن ادم الم ترو الی امتقاخ اوداجہ وحمرتۃ عینیہ کہ غصہ سے بچو بیشک وہ انسان کے دل میں دہکتے ہوئے انگارہ کی طرح ہے تم اس کی رگوں کے پھولنے اور آنکھوں کے سرخ ہوجانے کو نہیں دیکھتے لیکن غضب الہیٰ سے مراد انتقام ( اور عذاب ) ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ فَباؤُ بِغَضَبٍ عَلى غَضَبٍ [ البقرة/ 90] تو وہ اس کے ) غضب بالائے غضب میں مبتلا ہوگئے ۔ وَباؤُ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ [ آل عمران/ 112] اور وہ خدا کے غضب ہی گرمحتار ہوگئے ۔ وَمَنْ يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِي [ طه/ 81] اور جس پر میرا غصہ نازل ہوا ۔ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ [ المجادلة/ 14] اور خدا اس پر غضب ناک ہوگا ۔ اور آیت کریمہ : ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ [ الفاتحة/ 7] نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا ۔ میں بعض نے کہا کہ مغضوب علیھم سے یہود مراد ہیں اور غضبۃ کے معنی سخت چٹان کے ہیں ۔ المغضوب بہت زیادہ غصے ہونے والا یہ سانپ اور تزر مزاج اونٹنی پر بھی بولا جاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ فلاں غضبۃ کے معنی ہیں فلاں بہت جلد غصے ہونے والا ہے ۔ بعض نے بیان کیا ہے کہ غضیت لفلان کے معنی کسی زندہ شخص کی حمایت میں ناراض ہونا ہیں اور غضبت بہ کے معنی کیس مردہ شخص کی حمایت کے لئے غضب ناک ہونا ۔ أوى المَأْوَى مصدر أَوَى يَأْوِي أَوِيّاً ومَأْوًى، تقول : أوى إلى كذا : انضمّ إليه يأوي أويّا ومأوى، وآوَاهُ غيره يُؤْوِيهِ إِيوَاءً. قال عزّ وجلّ : إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ [ الكهف/ 10] ، وقال : سَآوِي إِلى جَبَلٍ [هود/ 43] ( ا و ی ) الماویٰ ۔ ( یہ اوی ٰ ( ض) اویا و ماوی کا مصدر ہے ( جس کے معنی کسی جگہ پر نزول کرنے یا پناہ حاصل کرنا کے ہیں اور اویٰ الیٰ کذا ۔ کے معنی ہیں کسی کے ساتھ مل جانا اور منضم ہوجانا اور آواہ ( افعال ) ایواء کے معنی ہیں کسی کو جگہ دینا قرآن میں ہے { إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ } ( سورة الكهف 10) جب وہ اس غار میں جار ہے { قَالَ سَآوِي إِلَى جَبَلٍ } ( سورة هود 43) اس نے کہا کہ میں ( ابھی ) پہاڑ سے جا لگوں گا ۔ جهنم جَهَنَّم اسم لنار اللہ الموقدة، قيل : وأصلها فارسيّ معرّب جهنام وقال أبو مسلم : كهنّام ( ج ھ ن م ) جھنم ۔ دوزخ کا نام ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اصل فارسی لفظ جنام سے معرب ہی واللہ علم ۔ جہنم کے مختلف طبقات ( درکات) علی سبیل التنزل یہ ہیں۔ (1) جہنم (2) لظیٰ (3) حطمہ (4) سعیر (5) سقر (6) جحیم (7) ہاویۃ۔ سب سے نیچے منافقوں کا یہی ٹھکانہ ہے بِئْسَ و «بِئْسَ» كلمة تستعمل في جمیع المذام، كما أنّ نعم تستعمل في جمیع الممادح، ويرفعان ما فيه الألف واللام، أو مضافا إلى ما فيه الألف واللام، نحو : بئس الرجل زيد، وبئس غلام الرجل زيد . وينصبان النکرة نحو : بئس رجلا، ولَبِئْسَ ما کانوا يَفْعَلُونَ [ المائدة/ 79] ، أي : شيئا يفعلونه، ( ب ء س) البؤس والباس بئس ۔ فعل ذم ہے اور ہر قسم کی مذمت کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسا کہ نعم ہر قسم کی مدح کے لئے استعمال ہوتا ہے ان کا اسم اگر معرف بالللام ہو یا معرف باللام کی طرف مضاف ہو تو اسے رفع دیتے ہیں جیسے بئس الرجل زید وبئس غلام الرجل زید ۔ اور اسم نکرہ کو نصب دیتے ہیں جیسے قرآن میں ہے ؛ ۔ { بِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ } ( سورة المائدة 79) یعنی بلا شبہ وہ برا کرتے تھے صير الصِّيرُ : الشِّقُّ ، وهو المصدرُ ، ومنه قرئ : فَصُرْهُنَّ وصَارَ إلى كذا : انتهى إليه، ومنه : صِيرُ البابِ لِمَصِيرِهِ الذي ينتهي إليه في تنقّله وتحرّكه، قال : وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ [ الشوری/ 15] . و «صَارَ» عبارةٌ عن التّنقل من حال إلى حال . ( ص ی ر ) الصیر کے معنی ایک جانب یا طرف کے ہیں دراصل یہ صار ( ض) کا مصدر ہے ۔ اور اسی سے آیت فصوھن ہیں ایک قرآت فصرھن ہے ۔ صار الی کذا کے معنی کسی خاص مقام تک پہنچ جانا کے ہیں اسی سے صیر الباب ہے جس کے معنی درداڑہ میں شگاف اور جھروکا کے ہیں اور اسے صیر اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ نقل و حرکت کا منتہی ہوتا ہے اور صار کا لفظ ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہونے پر بولا جاتا ہے ۔ اسی سے المصیر اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں کوئی چیز نقل نہ حرکت کے بعد پہنچ کر ختم ہوجاتی ہے ۔ قرآن میں ہے : وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ [ الشوری/ 15] یعنی اللہ تعالیٰ ہی لوٹنے کی جگہ ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

دشمن کی طرف جانے والے لشکر سے فرار کا بیان قول باری ہے ومن یولھم یومئذدبرہ الامتحرفاً لقتال اومتحیزاً الی فئۃ فقد باء بغضب من اللہ وماولہ جھنم۔ جس نے ایسے موقع پر پیٹھ پھیری۔ الایہ کہ جنگی چال کے طور پر ایسا کرے یا کسی دوسری فوج سے جا ملنے کے لئے۔ تو وہ اللہ کے غضب میں گھر جائے گا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا) ابونضرہ نے حضرت ابوسعید (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ بات معرکہ بدر کے لئے کہی گئی تھی ابونضرہ کہتے ہیں کہ اگر اس دن مسلمان کسی دوسری فوج سے جا ملتے تو وہ مشرکین کی فوج کے سوا اور کوئی فوج نہ ہوتی اس لئے کہ ان مسلمانوں کے سوا اس دن مسلمانوں کا کوئی اور جتھا نہیں تھا۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ ابونضرہ کی یہ بات درست نہیں ہے اس لئے کہ مدینہ کے اندر انصار کے بہت سے لوگ موجود تھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں اسلامی لشکر کے ساتھ چلنے کا حکم نہیں دیا تھا اور خود یہ لوگ جنگ کے امکان کے بارے میں سوچ نہیں رہے تھے۔ انکا خیال تھا کہ بس تجارتی قافلے سے مڈبھیڑ ہوگی اس لئے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان ہی لوگوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوئے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چل پڑے تھے۔ اس لئے ا بونضرہ کا یہ قول غلط ہے کہ اس دن بدر کے میدان میں موجود مسلمانوں کے سوا اور کہیں مسلمان نہیں تھے۔ نیز یہ کہ اگر مسلمان کسی فوج کے ساتھ جا ملتے تو وہ مشرکین کی فوج ہوتی۔ ایک قول یہ ہے کہ اس دن مسلمانوں کے لئے کسی اور فوج کے ساتھ جا ملنا جائز ہی نہیں تھا اس لئے کہ مسلمان حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں تھے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت چھوڑ کر کسی اور کی معیت اختیار کرلینا جائز نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ماکان لاھل المدینۃ ومن حولھم من الاعراب ان یتخلفوا عن رسول اللہ ولایرغبوا بانفسھم عن نفسہ۔ مدینے کے باشندوں اور گرد و نواح کے بدویوں کو یہ ہرگز زیبا نہ تھا کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑ کر گھر بیٹھ رہتے اور اس کی طرف سے بےپروا ہو کر اپنے اپنے نفس کی کر میں لگ جاتے) اس لئے مسلمانوں کے واسطے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ چھوڑ کر واپس ہوجانا اور آپ کو تنہا چھوڑ جانا جائز ہی نہیں تھا اگرچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدد اور لوگوں سے آپ کی حفاظت کی ذمہ داری خود اٹھانی تھی چناچہ ارشاد باری ہے واللہ یعصمک من الناس۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض تھا خواہ دشمنوں کی تعداد زیادہ ہوتی یا کم۔ نیز آیت زیر بحث میں وارد لفظ فئۃ کا اس دن مصداق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس تھی اس لئے جو شخص اس دن میدان کارزار سے کنارہ کشی کرتا تو اس کی یہ کنارہ کشی اس صورت میں جائز ہوتی جب وہ کسی فئۃ یعنی پشت پناہ سے جا ملنے کا ارادہ کرتا اور ظاہر ہے کہ اسی دن اس لفظ کا مصداق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس کے سوا اور کوئی نہیں تھا۔ آپ ہی مسلمانوں کے لئے فئۃ یعنی پشت پناہ تھے۔ اس کی مزید وضاحت اس روایت سے ہوتی ہے حضرت ابن عمر (رض) کا بیان ہے کہ میں ایک فوجی دستے میں شامل تھا کچھ لوگ میدان کارزار سے پیچھے ہٹے اور مدینہ کی طرف واپس ہوگئے، میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا۔ ہم نے سوچا کہ میدان سے بھاگ کر ہم تو فرار ہونے والے بن گئے اور آیت میں مذکورہ وعید کے سزاوار ہوگئے۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ تم فرار ہونے والے قرار نہیں پاتے۔ میں تمہارے لئے فئۃ یعنی پشت پناہ ہوں۔ یعنی تم لوگ بھاگ کر میری طرف آئے ہو اس لئے آیت میں مذکورہ وعید کے مستحق نہیں بنوگے۔ اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ جو شخص حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور ہوتا جب وہ کفار کے مقابلے سے ہٹ آتا تو اس کے لئے فئۃ کی طرف پلٹ آنا جائز ہوجاتا اس لئے کہ ایسی حالت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس اس کے لئے فئۃ بن جاتی لیکن جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں شریک ہوتے تو اس صورت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کے سوا مسلمانوں کے لئے کوئی اور فئۃ نہ ہوتا جس کی طرف ان کے لئے ہٹ آنا جائز ہوتا۔ ایسی صورت میں پھر کسی مسلمان کے لئے میدان کارزار سے ہٹنا جائز نہیں ہوسکتا۔ قو ل باری ومن یولھم فومئذ دبرہ) کے متعلق حسن کا قول ہے کہ اس میں اہل بدر پر سختی کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ان الذین تولوا منکم یوم التقی الجمعن انما استزلھما الشیطن ببعض ماکسبوا۔ تم میں سے جو لوگ پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے) ایسا اس لئے کہا گیا کہ یہ لوگ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ معرکہ حنین کے دن بھی مسلمانوں سے یہی لغزش ہوئی تھی اللہ تعالیٰ نے اپنے قول ویوم حنین اذا عجبتکم کثرتکم فلم یغن عنکم شیئاً وضاقت علیکم الارض بمارحبت ثم ولیتم مدبرین۔ ابھی غزوہ حنین کے روز (تم اس کی دستگیری کی شان دیکھ چکے ہو) اس روز تمہیں اپنی کثرت تعداد کا غرہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے) کے ذریعہ ان پر عتاب فرمایا۔ جنگ سے فرار کے اصول مسلمانوں کے میدان کارزار چھوڑکر بھاگنے کے عدم جواز کا یہ حکم اس لئے تھا کہ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنفس نفیس ان کے ساتھ ہوتے تھے خواہ دشمن کی تعداد تھوڑی ہوتی یا زیادہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس صورت میں ان کے لئے اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رکھا۔ اللہ تعالیٰ نے ایک اور آیت میں ارشاد فرمایا یایھا النبی حرض المومنین علی القتال ان یکن منکم عشرون صابرون یغلبوا ممائتین وان یکن منکم مائۃ یغلبوا الفاً من الذین کفروا۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مومنوں کو جنگ پر ابھارو، اگر تم میں سے بیس آدمی صابرہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر سو آدمی ایسے ہوں تو منکرین حق میں سے ہزار آدمیوں پر بھاری رہیں گے) یہ حکم۔۔ واللہ اعلم…اس صورت کے لئے تھا جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ساتھ موجود نہ ہوتے اس صورت میں بیس آدمیوں پر دو سو کے مقابلہ میں ڈٹ جانا ضروری ہوتا اور انہیں پیچھے ہٹنے کی اجازت نہ ہوتی جب دشمنوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوتی تو ان کے لئے میدان کارزار چھوڑ کر مسلمانوں کے کسی گروہ کی طرف پلٹ آنا جائز ہوتا جس کی مدد لے کر پھر دوبارہ میدان کارزار گرم کرتے پھر یہ حکم اس قول باری کے ذریعے منسوخ ہوگیا۔ اچھا ! اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کیا اور اسے معلوم ہوا کہ ابھی تم میں کمزوری ہے پس اگر تم میں سے سو آدمی صابر ہوں تو وہ دو سو پر اور ہزار آدمی ایسے ہوں تو وہ دو ہزار پر اللہ کے حکم سے غالب آئیں گے) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ مسلمانوں پر یہ فرض تھا کہ ان کا ایک آدمی دس کے مقابلہ سے بھی نہ بھاگے۔ پھر یہ بوجھ ہلکا ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا الان خفف اللہ عنکم تا آخر آیت مسلمانوں پر یہ فرض کردیا گیا کہ ان کے ایک سو آدمی دو سو کے مقابلہ سے نہ بھاگیں۔ حضرت ابن عباس (رض) کا قول ہے کہ اگر ایک شخص دو کے مقابلے سے بھاگے گا تو وہ فرار ہونے والا کہلائے گا لیکن اگر وہ تین کے مقابلہ سے بھاگے گا تو اسے فرار ہونے والا نہیں کہیں گے۔ ابن عباس (رض) کا قول ابوبکر حبصاص حضرت ابن عباس (رض) کے قول کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو شخص دو کے مقابلہ سے بھاگے گا وہ اس زحفا یعنی لشکر سے فرار ہونے والا کہلائے گا جو آیت میں مراد ہے آیت میں ایک مسلمان پر دو کافروں کے مقابلہ میں ڈٹ جانا واجب کردیا گیا ہے اگر کافروں کی تعداد دو سے زائد ہو تو اسی صورت میں اس ایک مسلمان کے لئے میدان سے ہٹ کر مسلمانوں کے کسی ایسے گروہ کی طرف پلٹ آنا جائز ہوگا جو میدان کارزار گرم کرنے کے لئے اس کی مدد کرسکتا ہو لیکن یہ ایک مسلمان اگر مسلمانوں کے کسی ایسے گروہ کی طرف پلٹ جانے کی نیت سے میدان کارزار چھوڑ دے گا۔ جو اس کی مدد کے لئے آمادہ نہ ہو تو اس صورت میں فرار ہونے والا یہ شخص اس وعید کا مستحق قرار پائے گا جس کا ذکر اس آیت میں ہے ومن یولھم یومئذ دبرہ) تا آخر آیت۔ اسی بنا پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے انا فئۃ کل مسلم۔ میں ہر مسلمان کے لئے پشت پناہ ہوں۔ حضرت عمر (رض) کو جب یہ اطلاع ملی کہ ابوعبید بن مسعود (رض) نے جنگ کے دن لڑائی جاری رکھی اور جان جوکھوں میں ڈال کر لڑتے رہے یہاں تک کہ شہید ہوگئے لیکن پسپا نہیں ہوئے تو آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ابوعبیدہ پر رحم فرمائے اگر وہ میدان جنگ سے ہٹ کر میری طرف پلٹ آتے تو میں ان کے لئے فئۃ بن جاتا “۔ پھر جب ابوعبید کے رفقا میدان چھوڑ کر حضرت عمر (رض) کے پاس پہنچ گئے تو آپ (رض) نے ان سے فرمایا کہ ” میں تمہارے لئے فئۃ ہوں “۔ آپ نے میدان چھوڑنے کی بنا پر ان پر کوئی سختی نہیں کی ہمارے نزدیک یہ حکم اس وقت تک ثابت رہے گا جب تک مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بارہ ہزار تک نہ پہنچ جائے۔ پسپائی بطور جنگی چال اگر بارہ ہزار سے تعداد کم ہو تو ان کے لئے اپنے سے دو چند دشمن کے مقابلہ سے پسپا ہونے کی صرف وہ صورتیں جائز ہوں گی ایک تو جنگی چال کے طور پر پسپائی اختیار کرنا درست ہوگا، اس کی صورت یہ ہوگی کہ دشمن کو چکمہ دینے کی خاطر اپنی جگہ سے ہٹ کر کسی اور جگہ چلے جائیں مثلا تنگ جگہ سے نکل کر کشادہ جگہ میں آجائیں یا اس کے برعکس صورت اختیار کریں یا دشمن کی گھات پر چھپ کر بیٹھ جائیں یا کوئی صورت جس میں جنگ سے منہ پھیر کر بھاگنا نہ پایا جاتا ہو۔ جواز کی دوسری صورت یہ ہے کہ دشمن کے سامنے سے پسپائی اختیار کر کے مسلمانوں کے کسی اور فوج یا گروہ سے جا ملیں اور ان کے ساتھ ملکر دوبارہ میدان کارزار گرم کریں لیکن جب مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بارہ ہزار ہوجائے تو امام محمد بن الحسن کے قول کے مطابق ان کے لئے کسی بھی صورت میں پسپائی اختیار کرنا جائز نہیں ہوگا خواہ دشمن کی تعداد کتنی زیادہ کیوں نہ ہو۔ امام محمد نے اس مسئلے میں ہمارے اصحاب کے درمیان کسی اختلاف کا ذکر نہیں کیا ہے۔ بہترین لشکر انہوں نے اس مسئلے میں ابن شہاب زہری کی روایت سے استدلال کیا ہے جسے انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے نقل کیا ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے خیرالاصحاب اربعۃ وخیرالسرایا اربح مائۃ وخیرالجیوش اربعۃ آلاف ولن یوتی اثنا عشرالضامن قلۃ ولن یغلب۔ بہترین رفاقت وہ ہے جس میں چار افراد شامل ہوں بہترین فوجی دستہ وہ ہے جس میں چار سو کی نفری ہو اور بہترین لشکر وہ ہے جس میں چار ہزار کی نفری ہو بارہ ہزار نفری پر مشتمل فوج قلت تعداد کی بنا پر شسکت نہیں کھا سکتی اور کبھی مغلوب نہیں ہوسکتی) بعض طرق میں ہے ماغلب قوم یبعثون اثنی عشرالفا اذاجتمعت کلمتھم۔ وہ قوم کبھی مغلوب نہیں ہوسکتی جو بارہ ہزار نفری پر مشتمل فوج کھڑی کر دے بشرطیکہ اس فوج میں مکمل اتحاد ہو۔ طحاوی نے ذکر کیا ہے کہ امام مالک سے کسی نے سوال کیا کہ آیا ہمارے لئے ایسے لوگوں کے مقابلہ سے پیچھے ہٹ آنے کی گنجائش ہے جو اللہ کے احکام کو چھوڑ کر اپنے احکام کے مطابق فیصلے کرتے ہوں “۔ انہوں نے اس کے جواب میں فرمایا اگر تمہارے ساتھ تمہاری طرح بارہ ہزار کی نفری ہو تو پھر تمہارے لئے پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں۔ اگر یہ تعداد نہ ہو تو پھر تمہارے لئے پیچھے ہٹ آنے کی گنجائش ہے۔ امام مالک سے یہ سوال عبداللہ بن عمر بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن عمر (رض) نے کیا تھا۔ یہ مسلک امام محمد کے ذکر کردہ مسلک سے مطابقت رکھتا ہے۔ بارہ ہزار نفری کے متعلق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو روایت منقول ہے وہ اس مسئلے کی بنیاد ہے۔ اگر مشرکین کی تعداد زیادہ بھی ہو تو بھی بارہ ہزار نفری کو ان کے مقابلہ سے پسپا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ خواہ مشرکین ان سے کئی گنا زیادہ کیوں نہ ہوں۔ اس لئے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کے مطابق اس صورت میں پسپائی اختیار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے البتہ اس صورت میں ان پر جو چیز واجب کی گئی ہے وہ ان کا اتحاد اور ان کی یکجہتی ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٦ ( وَمَنْ یُّوَلِّہِمْ یَوْمَءِذٍ دُبُرَہٗٓ ) یعنی اگر کوئی مسلمان میدان جنگ سے جان بچانے کے لیے بھاگے گا۔ (اِلاَّ مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ ) جیسے دو آدمی دوبدو مقابلہ کر رہے ہوں اور لڑتے لڑتے کوئی دائیں ‘ بائیں یا پیچھے کو ہٹے ‘ بہتر داؤ کے لیے پینترا بدلے تو یہ بھاگنا نہیں ہے ‘ بلکہ یہ تو ایک تدبیراتی حرکت (tactical move) شمار ہوگی۔ اسی طرح جنگی حکمت عملی کے تحت کمانڈر کے حکم سے کوئی دستہ کسی جگہ سے پیچھے ہٹ جائے اور کوئی دوسرا دستہ اس کی جگہ لے لے تو یہ بھی پسپائی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔ (اَوْ مُتَحَیِّزًا اِلٰی فِءَۃٍ ) یعنی لڑائی کے دوران اپنے لشکر کے کسی دوسرے حصے سے ملنے کے لیے منظم طریقے سے پیچھے ہٹنا (orderly retreat) بھی پیٹھ پھیرنے کے زمرے میں نہیں آئے گا۔ ان دو استثنائی صورتوں کے علاوہ اگر کسی نے بزدلی دکھائی اور بھگڈر کے اندر جان بچا کر بھاگا : (فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَمَاْوٰٹہُ جَہَنَّمُط وَبِءْسَ الْمَصِیْرُ ) ۔ اب اگلی آیات میں یہ بات واضح تر انداز میں سامنے آرہی ہے کہ غزوۂ بدر دنیوی قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ‘ بلکہ اللہ کی خاص مشیت کے تحت وقوع پذیر ہوا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

13. The Qur'an does not forbid orderly retreat under strong pressure from the enemy provided it is resorted to as a stratagem of war, for example seeking reinforcements or joining another party in the rear. What the Qur'an does forbid is disorderly flight produced by sheer cowardice and defeatism. Such a retreat takes place because the deserter holds his life dearer than his cause. Such cowardice has been characterized as one of those three major sins which, if committed, can be atoned for by no other good deed whatsoever. These three sins are: ascription of divinity to anyone or anything other than God, violation of the rights of parents, and flight from the battlefield during fighting in the way of God. (See al-Mundhiri, 'Kitab al-Jihad', 'Bab al-Tarhib min al-Firar min al-Zahf'- Ed.) In another tradition the Prophet (peace be on him) has mentioned seven deadly sins which totally ruin a man's Next Life. One of these is flight from the battlefield in an encounter between Islam and Unbelief. (Muslim, 'K. al-lman', 'Bab al-Kabi'ir wa Akbaruha'; Bukhari, 'K. al-Wasaya', 'bab - fi Qawl Allah - Tala: inna al-ladhina Ya'kuluna Amwal al-Yatami Zulman' - Ed.) This has been declared a deadly sin because in addition to being an act of sheer cowardice, it demoralizes others and can generate demoralization which can have disastrous consequences. An individual soldier's desertion might cause a whole platoon, or even a whole regiment, and ultimately the whole army, to take flight. For once a soldier flees in panic, it is hard to control the others.

سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :13 دشمن کے شدید دباؤ پر مرتب پسیائی ( Orderly retreat ) ناجائز نہیں ہے جبکہ اس کا مقصود اپنے عقبی مرکز کی طرف پلٹنا یا اپنی ہی فوج کے کسی دوسرے حصہ سے جا ملنا ہو ۔ البتہ جو چیز حرام کی گئی ہے وہ بھگدڑ ( Rout ) ہے جو کسی جنگی مقصد کے لیے نہیں بلکہ محض بزدلی و شکست خوردگی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس لیے ہوا کرتی ہے کہ بھگوڑے آدمی کو اپنے مقصد کی بہ نسبت جان زیادہ پیاری ہوتی ہے ۔ اس فرار کو بڑے گناہوں میں شمار کیا گیا ہے ۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تین گناہ ایسے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی نیکی فائدہ نہیں دیتی ۔ ایک شرک ، دوسرے والدین کی حق تلفی ، تیسرے میدان قتال فی سبیل اللہ سے فرار ۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں آپ نے سات بڑے گناہوں کا ذکر کیا ہے جو انسان کے لیے تباہ کن اور اس کے انجام اُخروی کے لیے غارتگر ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ گناہ بھی ہے کہ آدمی کفر و اسلام کی جنگ میں کفار کے آگے پیٹھ پھیر کر بھاگے ۔ اس فعل کو اتنا بڑا گناہ قرار دینے کی وجہ سے صرف یہی نہیں ہے کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے ، بلکہ اس کی وہ یہ ہے کہ ایک شخص کا بھگوڑا پن بسا اوقات ایک پوری پلٹن کو ، اور ایک پلٹن کا بھگوڑا پن ایک پوری فوج کو بدحواس کرکے بھگا دیتا ہے ۔ اور پھر جب ایک دفعہ کسی فوج میں بھگدڑ پڑ جائے تو کہا نہیں جا سکتا کہ تباہی کس حد پر جا کر ٹھیرے گی ۔ اس طرح کی بھگدڑ صرف فوج ہی کے لیے تباہ کن نہیں ہے بلکہ اس ملک کے لیے بھی تباہ کن ہے جس کی فوج ایسی شکست کھائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

8: یہاں دشمن کے مقابلے سے پیٹھ پھیرنے کو ہر حالت میں ناجائز قرار دیا گیا ہے، چاہے دشمن کی تعداد کتنی زیادہ ہو، اور جنگ بدر کے وقت صورت حال یہی تھی، البتہ بعد میں اس حکم کی تفصیل اسی سورت کی آیت : ٦٥ اور ٦٦ میں بیان فرمائی گئی ہے جس کی روسے اب حکم یہ ہے کہ دشمن کی تعداد اگر دگنی یا اس سے کم ہو، تب تو میدان چھوڑنا حرام ہے ؛ لیکن اگر ان کی تعداد اس سے زیادہ ہو تو میدان چھوڑنے کی اجازت ہے، پھر جس وقت دشمن کو پیٹھ دکھانا ناجائز ہوتا ہے اس میں بھی اس آیت نے دو صورتوں کو مستثنی رکھا ہے، ایک یہ کہ بعض اوقات جنگ ہی کی کسی حکمت عملی کے طور پر پیچھے ہٹنا پڑتا ہے مقصد میدان سے بھاگنا نہیں ہوتا ایسے میں پیچھے ہٹنا جائز ہے، دوسری صورت یہ ہے کہ پیچھے ہٹ کر اپنی فوج کے پاس جانا اس سے مقصود ہو کہ ان کی مددلے کر دوبارہ حملہ کیا جائے، یہ صورت بھی جائز ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(8:16) متحرفا۔ اسم فاعل منصوب ۔ مفرد۔ تحرف مصدر۔ (باب تفعل) مڑنے والا۔ پھرنے والا۔ دشمن کو فریب دینے کے لئے پیٹھ پھیرنے والا۔ تاکہ پلٹ کر حملہ کرے یا لوٹ کر مسلمانوں کی صف میں آکر مل جاوے تاکہ مدد حاصل کرسکے۔ پینترا بدلنے والا۔ اصل مادہ حرف ہے۔ متحیزا۔ اسم فاعل منصوب مفرد مذکر۔ تحیز مصدر باب تفعیل۔ مڑ کر سمٹ کر اپنی جماعت کی طرف آنے والا تاکہ ساتھیوں کی مدد لے کر دوبارہ حملہ کرسکے۔ اصل مادہ حوزا جوف داری ہے۔ متحیز۔ پیچیدہ۔ چوڑیدار سانپ کو بھی کہتے ہیں کیونکہ ہو سمٹا ہوا مڑا ہوا ہوتا ہے۔ احوز ثوبہ (افعال) اس نے اپنے کپڑوں کو سمیٹ لیا۔ جمع کرلیا۔ بائ۔ اس نے کمایا۔ وہ پھرا ۔ وہ لوٹا۔ (باب نصر) بواء سے جس کے معنی ٹھکانہ درست کرنے اور جگہ ہموار کرنے کے ہیں۔ مجازاً کمانے اور لوٹنے۔ اقرار کرنے کے بھی آتے ہیں۔ ماوہ۔ ماوی مضاف۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب ۔ مضاف الیہ اس کا ٹھکانہ ۔ اس کی جگہ اوی یاوی (ضرب) سے مصدر اور اسم ظرف۔ قرآن میں جہاں ماوی بصورت اضافت استعمال ہوا ہے وہاں اسم ظرف کے معنی میں آیا ہے۔ اور جہاں بغیر اضافت کے استعمال ہوا ہے وہاں مصدری معنی مراد ہیں مثلاً عندھا جنۃ الماوی (53:15) میں ماوی مصدر۔ مضاف الیہ ہے۔ المصیر۔ اسم ظرف مکان۔ نیز مصدر۔ صار یصیر (ضرب) سے۔ صیر مادہ۔ لوٹنے کی جگہ۔ ٹکھانہ۔ قرار گاہ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 مثلا دشمن کو گھیر نے کے لیے یا اس کو دھوکا دینے کے لیے پیچھے ہٹ۔3 جو تعداد میں زیادہ ہو یا کوئی مغلوب ہو رہا ہو اسکی مدد کے لیے لو ٹے تو کوئی گناہ نہیں یعنی اللہ کا غظب تو جنگ سے بھا گنے والے پر ہے اگر نفون حرب کے تحت نقل و حکت کرتے ہوئے میدان جھوڑ کر پیچھے ہٹ جائے تو گناہ نہیں ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ جہاد سے بھاگنا حرام ہے ہاں اگر کافر دونے سے زیادہ ہوں تو جائز ہے اور جب دونے سے زیادہ نہ ہوں تب بھی دو صورتیں جواز کی ہیں جن کو آیت میں مستثنی فرمایا ہے ایک یہ کہ دھوکادینے کو سامنے سے بھاگا ہو تاکہ حریف غافل ہوجائے پھر دفعتا لوٹ کر اس پر حملہ کرنے دوسرے یہ کہ مقصود اصلی بھاگنا نہ ہو بلکہ بوجہ بےسروسامانی وغیرہ عوارض کے اپنی جماعت میں اس غرض سے آملا کہ ان سے قوت اور معونت حاصل کرکے پھر جاکر مقابل ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مومن کا دل و دماغ نہایت ہی پختہ ہونا چاہیے ۔ اس طرح کہ وہ زمین کی کسی بھی قوت کے سامنے متزلزل نہ ہو اور اس کا رابطہ ایسی قوت کے ساتھ ہونا چاہیے جسے اپنے امور پر مکمل کنٹرول حاصل ہو اور وہ بندوں کے اوپر مکمل غلبہ رکھتی ہو اور جب کسی مومن کا دل و دماغ خطرات کو دیکھ کر متزلزل ہوگیا تو یہ تزلزل فرار پر منتج نہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اس لیے کسی مومن کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ موت کے ڈر سے پیٹھ پھیرے۔ یہ حکم ایسا نہیں ہے کہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ حکم دیا جا رہا ہے ، کیونکہ مومن بھی انسان ہے اور اس کا دشمن بھی انسان ہے۔ اس لحاظ سے وہ گویا ایک ہی سطح پر کھڑے ہیں۔ پھر مومن کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ربط ایسی قوت کے ساتھ ہے جس پر کوئی غالب نہیں ہے۔ اگر وہ زندہ ہے تو پھر وہ اللہ کا بندہ ہے اور اسی طرف متوجہ ہے اور اگر مر گیا تو بھی اللہ کی طرف لوتنے والا ہے۔ اگر اس کے لیے شہادت رکھ دی گئی ہے تو بھی وہ اس پوزیشن سے بہت اچھی ہے ، جو اس کے دشمن کی ہے کیونکہ دشمن تو اللہ اور رسول اللہ کے مقابلے میں آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ قطعی حکم دیا جاتا ہے۔ وَمَنْ يُّوَلِّهِمْ يَوْمَىِٕذٍ دُبُرَهٗٓ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَةٍ فَقَدْ بَاۗءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ ۭوَبِئْسَ الْمَصِيْرُ ۔ جس نے ایسے موقع پر پیٹھ پھیری۔ الا یہ کہ نگی چال کے طور پر ایسا کرے یا کسی دوسری فوج سے جا ملنے کے لیے۔ تو وہ اللہ کے غضب میں گھر جائے گا۔ اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور وہ بہت بری جائے باز گشت ہے۔ ۔۔۔ یہاں قرآن کریم نے جو اسلوب گفتگو اپنایا ہے اس میں بہت سے اشارات ہیں۔ فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَ ۔ اوروَمَنْ يُّوَلِّهِمْ يَوْمَىِٕذٍ دُبُرَهٗٓ۔ یہ در اصل ہزیمت اور شکست کی حسی تعبیر ہے اور نہایت ہی حقارت آمیز نقشہ دیا گیا ہے بھاگنے والوں کا۔ اور یہ تصور دیا گیا ہے کہ دشمن کو منہ دکھانا چاہیے مقعد نہیں۔ پھر فَقَدْ بَاۗءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ گویا شکست کھانے والا در اصل پیٹھ پھیرتا ہے اور اس کے ساتھ غضب الہی ہوتا ہے اور یہ غضب الہی اسے جہنم تک لے جاتا ہے جو برا ٹھکانا ہے۔ وماواہ جہنم وبئس المصیر۔ یوں انداز کلام میں بھی جنگ کے دن پیٹھ پھیرنے کی منظر کشی اس طرح کی گئی ہے جس سے اس فعل کی قباحت اور کراہت بالکل واضح معلوم ہوتی ہے اور کوئی غیرت مند شخص اسے پسند نہیں کرتا۔ جنگ کے دن پیٹھ پھیرنے کی ممانعت کے بعد اب سیاق کلام میں یہ حقیقت بتائی جاتی ہے کہ اس معرکے کے پیچھے در اصل دست قدرت کام کر رہا ہے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے دشمنوں کو قتل کیا۔ وہی ہے جو تمہارے تیر کو درست نشانے پر پہنچاتا ہے۔ اور تمہیں جو اجر دیا جاتا ہے وہ تو محض اس لیے ہے کہ اہل ایمان اس آزمائش میں کامیاب رہے اور انہوں نے جدوجہد کی اور اللہ نے ان کو اس ثواب کا مستحق بنایا اور اجر عطا کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

16: یہ میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے والوں کے لیے تخویف اخروی ہے۔ جو شخص سخت جنگ کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگا اس نے اللہ کا غضب مول لیا اور اس کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا پسپائی کی کئی صورتیں مستثنی فرما دیں یعنی اگر میدان جنگ سے پسپائی کسی جنگی مصلحت کی بنا پر ہو تو یہ جرم نہیں مثلاً پیچھے ہٹ کر کسی دوسری جانب سے دشمن پر حملہ کرنا زیادہ مفید ہو یا پیچھے ہٹ کر مجاہدین کی ایک دوسری جماعت سے مل کر دشمن پر ہلہ بولنے کا ارادہ ہو تو یہ اور اسی قسم کی دوسری صورتیں جن میں پسپائی جنگ سے جان بچا کر بھاگنے کی نیت سے نہیں بلکہ کسی جنگی تدبیر کے تحت ہو تو وہ اس وعید سے خارج ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

16 اور جو شخص ان منکروں کو پیٹھ دکھا کر لوٹے گا بجز اس بات کے کہ یا تو وہ کوئی جنگی پیترا کرنے والا ہو یا وہ اپنی جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہو۔ ان دونوں صورتوں کے علاوہ وہ شخص لوٹے گا تو وہ یقیناً اللہ تعالیٰ کا غضب لے کر لوٹے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور وہ جہنم لوٹنے کی بہت بری جگہ ہے۔ یعنی دشمن کے مقابلے سے ہٹنے کی صرف دو صورتوں میں اجازت ہے ایک تو یہ کہ کوئی لڑائی کا دائو ہو۔ مثلاً پیچھے ہٹ کر دشمن کو آگے آنے کا موقعہ دینا یا اس کو مطمئن کرنے کی غرض سے پیچھے ہٹنا اور پھر ایک دم حملہ کرنا وغیرہ۔ دوسری صورت یہ کہ مثلاً کوئی شخص لڑتے لڑتے آگے بڑھ گیا اور اس کی جماعت پیچھے رہ گئی یہ چاہتا ہے کہ اپنی جماعت میں مل جائے اور اس لئے پیچھے ہٹ جائے ان دو ۔ حالتوں کے علاوہ جو ناگزیر ہیں اگر کوئی بزدلی اور کمزوری سے بھاگے گا اور پیٹھ دکھائے گا تو وہ اللہ کا غضب اور اس کی ناراضگی لیکر لوٹے گا اور دوزخ اس کا ٹھکانا ہوگا اور و کبیرہ گناہ کا مستحق ہوگا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی جب مقابلہ میدان میں ہو تو بھاگنا اشد گناہ ہے اور جو دور ہو یا غارت تو بھاگنا ہنر ہے۔ 12 ۔ ان صورتوں کے علاوہ ایک اور شکل بھی ہے ۔ جو آگے مذکور ہوگی۔