Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 32

سورة الأنفال

وَ اِذۡ قَالُوا اللّٰہُمَّ اِنۡ کَانَ ہٰذَا ہُوَ الۡحَقَّ مِنۡ عِنۡدِکَ فَاَمۡطِرۡ عَلَیۡنَا حِجَارَۃً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائۡتِنَا بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۳۲﴾

And [remember] when they said, "O Allah , if this should be the truth from You, then rain down upon us stones from the sky or bring us a painful punishment."

اور جب کہ ان لوگوں نے کہا کہ اے اللہ! اگر یہ قرآن آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسایا ہم پر کوئی دردناک عذاب واقع کردے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالُوا
انہوں نے کہا
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
ہٰذَا
یہ
ہُوَ
وہی
الۡحَقَّ
جوحق ہے
مِنۡ عِنۡدِکَ
تیرے پاس سے
فَاَمۡطِرۡ
تو برسا
عَلَیۡنَا
ہم پر
حِجَارَۃً
پتھر
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
اَوِ
یا
ائۡتِنَا
لے آ ہم پر
بِعَذَابٍ
عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالُوا
انہوں نے کہا
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
ہٰذَا
یہ
ہُوَ
وہی
الۡحَقَّ
حق
مِنۡ عِنۡدِکَ
تیری جانب سے
فَاَمۡطِرۡ
تو بارش برسا دے
عَلَیۡنَا
ہم پر
حِجَارَۃً
پتھروں کی
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
اَوِ ائۡتِنَا
یا تو لے آ ہم پر
بِعَذَابٍ
کوئی عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when they said, "O Allah , if this should be the truth from You, then rain down upon us stones from the sky or bring us a painful punishment."

اور جب کہ ان لوگوں نے کہا کہ اے اللہ! اگر یہ قرآن آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسایا ہم پر کوئی دردناک عذاب واقع کردے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب کافروں نے کہا تھا : اے اللہ ! اگر یہی (دین) حق ہے جو تیری طرف سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا دے یا ہمیں کسی درد ناک عذاب سے دوچار کردے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُنہوں نے کہا: ’’اے اﷲ! اگریہ واقعی تیری جانب سے حق ہے توہم پرآسمان سے پتھروں کی بارش برسا یاکوئی دردناک عذاب ہم پرلے آ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when they said, |"0 Allah, if this be in-deed the truth (revealed) from You, then, rain down upon us stones from the heavens, or bring upon us a painful punishment.|"

اور جب وہ کہنے لگے کہ یا اللہ اگر یہی دین حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر برسا دے پتھر آسمان سے یا لا ہم پر کوئی عذاب دردناک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہوں نے کہا کہ اے اللہ ! اگر یہ (قرآن) تیری ہی طرف سے برحق ہے تو برسا دے ہم پر پتھر آسمان سے یابھیج دے ہم پر کوئی دردناک عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And also recall when they said: 'O Allah! If this indeed be the truth from You, then rain down stones upon us from heaven, or bring upon us a painful chastisement.'

اور وہ بات بھی یاد ہے جو انہوں نے کہی تھی کہ خدایا اگر یہ واقعی حق ہے اور تیری طرف سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا کوئی دردناک عذاب ہم پر لے آ ۔ 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور ایک وقت وہ تھا ) جب انہوں نے کہا تھا کہ : یا اللہ ! اگر یہ ( قرآن ) ہی وہ حق ہے جو تیری طرف سے آیا ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا دے ، یا ہم پر کوئی اور تکلیف دہ عذاب ڈال دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب ان کافروں نے دعا مانگی یا اللہ تعالیٰ اگر یہ قرآن سچ ہے تیرے ہی پاس سے اترا ہے تم ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا اور کوئی تکلیف کا عذاب ہم پر لے آ 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان لوگوں نے کہا اے اللہ ! اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے حق (سچا) ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہم پر کوئی (اور) دردناک عذاب بھیج

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب انہوں نے کہا اے اللہ اگر یہ تیری طرف سے سچ ہے تو ہمارے اوپر آسمان سے پتھر برسادے یا ہمارے لئے دردناک عذاب لے آئا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب انہوں نے کہا کہ اے خدا اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور تکلیف دینے والا عذاب بھیج

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time they said: O God! if this indeed be the truth from before Thee, then rain down stones upon us from heaven or bring on us a torment afflictive.

اور (وہ وقت بھی یاد دلائیے) جب (ان لوگوں نے) کہا تھا کہ اے اللہ اگر یہ (کلام) تیری طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا پھر (کوئی اور ہی) عذاب درد ناک لے آ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب انہوں نے کہا کہ اے اللہ! اگر یہی حق ہے تیرے پاس سے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسادے یا ہم پر کوئی اور دردناک عذاب لا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں نے کہا اے اﷲ! اگر یہ ( قرآن ) واقعی آپ کی طرف سے برحق ہے تو آپ ہم پر آسمان سے پتھر برسادیجیے یا ہم پر ( کوئی اور ) دردناک عذاب لے آئیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب انہوں نے کہا کہ اے اللہ ! اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی تکلیف دہ عذاب بھیج دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اے اللہ ! اگر یہ دین واقعی حق ہے تیری طرف سے، تو تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا لے آ ہم پر اور کوئی دردناک عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( وہ وقت بھی یادکرو ) جب کافروں نے کہاتھا:ـــ اے اللہ! اگریہی ( دین ) حق ہےجو تیری طرف سے ہے توہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا دے یاہمیں کسی دردناک عذاب سے دوچارکردے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب بولے ( ف۵۳ ) کہ اے اللہ اگر یہی ( قرآن ) تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی دردناک عذاب ہم پر لا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب انہوں نے ( طعناً ) کہا: اے اللہ! اگر یہی ( قرآن ) تیری طرف سے حق ہے تو ( اس کی نافرمانی کے باعث ) ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا ہم پر کوئی دردناک عذاب بھیج دے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) وہ وقت یاد کرو ۔ جب انہوں نے کہا ۔ اے اللہ! اگر یہ ( اسلام ) تیری طرف سے برحق ہے ۔ تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور دردناک عذاب لا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember how they said: "O Allah if this is indeed the Truth from Thee, rain down on us a shower of stones form the sky, or send us a grievous penalty."

Translated by

Muhammad Sarwar

They also say, "Lord, if this (Quran) is the Truth from you, shower down stones on us from the sky instead of rain or send us a painful punishment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when they said: "O Allah! If this (the Qur'an) is indeed the truth (revealed) from You, then rain down stones on us from the sky or bring on us a painful torment."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they said: O Allah! if this is the truth from Thee, then rain upon us stones from heaven or inflict on us a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

And when they said: O Allah! If this be indeed the truth from Thee, then rain down stones on us or bring on us some painful doom!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन्होंने कहा कि ऐ अल्लाह! अगर यही हक़ है तेरे पास से तो हम पर आसमान से पत्थर बरसा दे या कोई और दर्दनाक अज़ाब हम पर ले आ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ ان لوگوں نے کہا کہ اے اللہ اگر یہ (قرآن) آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسائیے یا ہم پر کوئی (دردناک) عذاب واقع کردیجئیے۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب انہوں نے کہا اے اللہ ! اگر یہ تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہم پر کوئی دردناک عذاب لے آ۔ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ بات بھی یاد ہے جو انہوں نے کہی تھی خدایا ، اگر یہ واقعی حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا کوئی دردناک عذاب ہم پر لے آ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان لوگوں نے کہا کہ اے اللہ اگر یہ آپ کی طرف سے واقعی حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دیجیے یا ہم پر کوئی درد ناک عذاب واقع کردیجیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب وہ کہنے لگے کہ یا اللہ اگر یہی دین حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر برسادے پتھر آسمان سے یا لا ہم پر کوئی عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب ان کافروں نے یوں دعا مانگی تھی کہ اے اللہ ! اگر یہ قرآن کریم حق ہے اور تیری طرف سے نازل کیا ہوا ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور دردناک عذاب ہم پر بھیج۔