Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 35

سورة الأنفال

وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمۡ عِنۡدَ الۡبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّ تَصۡدِیَۃً ؕ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾

And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.

اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزہ چکھو ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَمَا كَانَ صَلَتُهُمْ عِندَ الْبَيْتِ إِلاَّ مُكَاء وَتَصْدِيَةً ... Their Salah (prayer) at the House was nothing but Muka' and Tasdiyah. Abdullah bin Umar, Ibn Abbas, Mujahid, Ikrimah, Sa`id bin Jubayr, Abu Raja' Al-Utardi, Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi, Hujr bin Anbas, Nubayt bin Sharit, Qatadah and Abdur-Rahman bin Zayd bin Aslam said that; this part of the Ayah refers to whistling. Mujahid added that the pagans used to place their fingers in their mouth (while whistling). Sa`id bin Jubayr said that Ibn `Abbas commented on Allah's statement, وَمَا كَانَ صَلَتُهُمْ عِندَ الْبَيْتِ إِلاَّ مُكَاء وَتَصْدِيَةً (Their Salat at the House was nothing but Muka'and Tasdiyah), "The Quraysh used to perform Tawaf (encircling the Ka`bah) while naked, whistling and clapping their hands, for Muka' means `whistling', while, Tasdiyah means `clapping the hands."' This meaning was also reported from Ibn Abbas, by Ali bin Abi Talhah and Al-Awfi. Similar was recorded from Ibn Umar, Mujahid, Muhammad bin Ka`b, Abu Salamah bin Abdur-Rahman, Ad-Dahhak, Qatadah, Atiyyah Al-Awfi, Hujr bin Anbas and Ibn Abza. Ibn Jarir recorded that Ibn Umar explained the Ayah, "Muka' means `whistling', while, `Tasdiyah' means `clapping the hands."' Sa`id bin Jubayr and `Abdur-Rahman bin Zayd said that, وَتَصْدِيَةً (and Tasdiyah), means, they hindered from the path of Allah, the Exalted and Most Honored. Allah said, ... فَذُوقُواْ الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ Therefore taste the punishment because you used to disbelieve. According to Ad-Dahhak, Ibn Jurayj and Muhammad bin Ishaq, this refers to the death and capture that they suffered during the battle of Badr.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

35۔ 1 مشرکین جس طرح بیت اللہ کا ننگا طواف کرتے تھے، اسی طرح طواف کے دوران وہ انگلیاں منہ میں ڈال کر سیٹیاں اور ہاتھوں سے تالیاں بجاتے۔ اس کو بھی وہ عبادت اور نیکی تصور کرتے تھے۔ جس طرح آج بھی جاہل صوفی مسجدوں اور آستانوں میں رقص کرتے، ڈھول پیٹتے اور دھمالیں ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں۔ یہی ہماری نماز اور عبادت ہے۔ ناچ ناچ کر ہم اپنے یار (اللہ) کو منالیں گے۔ نعوذ باللہ من ھذہ الخرافات۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٦] کفار مکہ کی عبادت بیت اللہ :۔ ان مشرک متولیوں کی بیت اللہ کے اندر عبادت کے بھی عجیب اطوار ہیں جو ننگے ہو کر طواف کرتے ہیں اور سیٹیاں اور تالیاں بجا کر جو اپنی تفریح طبع کا سامان کرتے ہیں۔ اس کا نام انہوں نے عبادت رکھ لیا۔ پھر اس پر دعویٰ یہ کہ اگر مسلمانوں کا دین سچا ہے تو ہم پر عذاب کیوں نازل نہیں ہوتا غالباً وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عذاب صرف آسمان سے پتھروں کی شکل میں یا خوفناک چیخ یا زبردست زلزلہ وغیرہ کی صورت میں ہی آیا کرتا ہے جو خرق عادت کے طور پر واقع ہو۔ حالانکہ غزوہ بدر میں ان کی شکست فاش اللہ کا ایسا عذاب تھا جس نے کفر اور کافروں کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ انہوں نے جنگ پر اصرار تو محض اس توقع پر کیا تھا کہ مسلمانوں کی اس قلیل سی جماعت کو لگے ہاتھوں صفحہ ہستی سے نیست و نابود کرتے چلیں۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ جنگ ہی اللہ کا عذاب بن کر ان پر مسلط ہونے والی ہے یا یہ کہ ان کی دعا کی قبولیت کا وقت اب آچکا ہے اور تقدیر الٰہی کا فیصلہ ہمارے خلاف صادر ہونے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَاۗءً وَّتَصْدِيَةً : (مُكَاۗءً ) مَکَا یَمْکُوْ مَکْوًا وَ مُکَاءً “ سیٹی بجانا اور ” وَّتَصْدِيَةً “ ” صَدّٰی یُصَدِّیْ تَصْدِیَۃً “ (تفعیل) تالیاں بجانا۔ یعنی وہ لوگ کعبہ کے پاس عین حرم میں تالیاں پیٹتے اور سیٹیاں بجاتے اور اسے اپنی نماز، اللہ کی عبادت اور اس کے قرب کا ذریعہ قرار دیتے۔ افسوس کہ اب مسلمانوں نے بھی نمازیں اور قرآن چھوڑ کر عاشقانہ اشعار، سیٹیوں اور تالیوں کے مجموعے قوالی کو طریقت و معرفت کا نام دے کر روح کی غذا قرار دے رکھا ہے۔ بیشمار لوگ اسے تصوف کا اہم رکن قرار دے کر صرف سیٹیوں اور تالیوں ہی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ باقاعدہ مرشد کے اردگرد طواف اور رقص کرکے اسے اپنی نماز سمجھتے ہیں اور برملا کہتے ہیں ؂ نماز عابداں سجدہ سجود است نماز عاشقاں کلی وجود است ” عابدوں کی نماز سجدہ سجود ہے مگر عاشقوں کی نماز (معشوق کا) پورا وجود ہی ہے۔ “ ایک صوفی نے تو صاف ہی اپنے مرشد کو قبلہ بھی قرار دے دیا ہے، چناچہ وہ کہتا ہے ؂ ہر قوم راست را ہے، دینے و قبلہ گاہے من قبلہ راست کردم برسمت کج کلا ہے ” ہر قوم کا ایک راستہ، ایک دین اور ایک قبلہ ہوتا ہے، مگر میں نے تو اپنا قبلہ ایک ٹیڑھی ٹوپی والے کی طرف سیدھا کرلیا ہے۔ “ اگر ان میں سے کوئی نماز پڑھتا بھی ہے تو ایسے طریقے سے جس طریقے سے پڑھنے والے کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ دوبارہ نماز پڑھ، تو نے نماز پڑھی ہی نہیں۔ اللہ کی قسم ! جب تک مسلمان تصور شیخ کا شرک اور صوفیوں کی عبادت کے یہ خود ساختہ طریقے اور موسیقی و رقص جیسی دل میں نفاق پیدا کرنے والی خرافات ترک نہیں کرتے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ارکان اسلام و ایمان کی پابندی، خصوصاً جہاد نہیں کرتے کبھی دنیا میں سر نہیں اٹھا سکتے، ہمیشہ ذلت و خواری ہی ان پر مسلط رہے گی۔ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : کفر و شرک کے ارتکاب، سیٹیوں، تالیوں اور رقص کو نماز سمجھنے کا نتیجہ دنیا اور آخرت کے عذاب کی صورت میں چکھو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

3. The third crime of these people, other than the filth of Kufr and Shirk which was already their way of life, was the state of their doings which were low down, much lower than the ordinary human level. A sampling of this was pointed to when it was said that the act of prayer which these people called Salah was nothing but that they would whis¬tle with their mouths and clap with their hands. It is obvious that no reasonable person would call these acts &worship& and &prayer,& in fact, not even a regular human act. Therefore, at the end of the verse (35), it was said: فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُ‌ونَ (So, taste the punishment, because you used to disbelieve), that is, the denouement of their disbelief and crimes is that they must now taste the punishment of Allah. &Punishment& re¬ferred to here may mean the punishment of the Hereafter, as well as the punishment in the present world which came upon them in the battle of Badr at the hands of Muslims. After that, described in verse 36, there is another event relating to the disbelievers of Makkah when they collected a huge fund to raise a powerful striking force against Muslims and then spent it to wipe out the true faith and its upholders. But, what happened finally was that lost to them was not only the wealth they had pooled together but that they, rather than achieve their objective, were themselves subjected to utter disgrace. The event as reported by Muhammad ibn Ishaq from Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) is as follows. When the defeated, in¬jured and surviving disbelievers of Makkah returned from the battle of Badr back to their city, the people whose fathers or sons were killed in Jihad went to Abu Sufyan, the leader of the trade caravan. They told him: You know that this war was fought in defence of your trade cara¬van as a result of which we had to suffer from all this loss of lives and properties. Therefore, we wish that we be helped by this corporate trading venture so that we can take our revenge against Muslims in the future. The people of the trading company accepted their plea and gave them a huge amount which they spent on their bid for victory in the battle of& Uhud. In this bid too, which was to avenge their defeat in the battle of Badr, they met a sad end and were overpowered as before. With the shock of defeat, left for them was the added remorse for having lost all that wealth they had invested in the unsuccessful chal¬lenge. In this verse, the Holy Qur&an has foretold the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) about this event much before it took place. It said there: |"Surely, those who disbelieve spend their wealth to prevent (people) from the way of Allah. So, they shall spend it, then it will become re¬morse for them, then they shall be overpowered -36.|" Consequently, this is how it happened at the battle of &Uhud. They spent everything they had collected. Then, they were overpowered as a result of which, on top of the shock of defeat, they were smitten by the remorse for having lost the wealth they had invested in their venture. Al-Baghawi and some other commentators have attributed the sub¬ject of this verse to the expenses incurred on the battle of Badr itself. According to them, the thousand strong army of disbelievers which had gone to confront Muslims in the battle of Badr was already paid for. All expenses of their maintenance were guaranteed by twelve chiefs of Makkah, included among them being Abu Jahl, ` Utbah, Shaybah and others. It goes without saying that the cost of transporting and feeding one thousand men must have been enormous. This being the state of affairs, these people not only that they felt bad about their defeat, they were also extremely remorseful about having lost their wealth. (Mazhari)

تیسرا جرم ان لوگوں کا یہ بتلایا کہ کفر و شرک کی گندگی تو تھی ہی ان کے افعال و اعمال تو عام انسانی سطح سے بھی گرے ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ اپنے جس فعل کا نام نماز رکھتے ہیں وہ بجز اس کے نہیں کہ اس میں کچھ منہ سے سیٹیاں بجائیں کچھ ہاتھوں سے تالیاں اور یہ ظاہر ہے کہ جس کو ذرا بھی عقل ہو وہ ان افعال کو عبادت و نماز کیا کوئی صحیح انسانی فعل بھی نہیں کہہ سکتا۔ اس لئے آخر آیت میں ارشاد فرمایا (آیت) فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ ۔ یعنی تمہارے کفر اور جرائم کا انجام یہی ہے کہ اب اللہ کا عذاب چکھو۔ عذاب سے اس جگہ عذاب آخرت بھی مراد ہوسکتا ہے اور عذاب دنیا بھی جو غزوہ بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں ان پر نازل ہوا۔ اس کے بعد چھتیسویں آیت میں کفار مکہ کے ایک اور واقعہ کا بیان ہے جس میں انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف قوت جمع کرنے کے لئے مال بھی ہاتھ سے گیا اور مقصد حاصل ہونے کے بجائے خود ذلیل و خوار ہوئے۔ واقعہ اس کا بروایت محمد بن اسحاق حضرت عبداللہ بن عباس سے یہ منقول ہے کہ غزوہ بدر کے شکست زدہ زخم خوردہ، بچے کھچے کفار مکہ جب وہاں سے واپس مکہ پہنچے تو جن لوگوں کے باپ بیٹے اس جہاد میں مارے گئے تھے وہ تجارتی قافلہ کے امیر ابو سفیان کے پاس پہنچے اور کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ جنگ تمہارے تجارتی قافلہ کی حفاظت کے لئے لڑی گئی جس کے نتیجہ میں یہ تمام جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ اس مشترک تجارتی کمپنی سے ہماری کچھ مدد کی جائے تاکہ ہم آئندہ مسلمانوں سے اپنا انتقام لے سکیں، ان لوگوں نے اس کو منظور کر کے ایک بڑی رقم دے دی جس کو انہوں نے غزوہ بدر کا انتقام لینے کے لئے غزوہ احد میں خرچ کیا اور اس میں بھی انجام کار مغلوب ہوئے اور شکست کے غم کے ساتھ مال ضائع کرنے کی حسرت مزید ہوگئی۔ قرآن کریم نے اس آیت میں یہ واقعہ پیش آنے سے پہلے ہی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے انجام کی خبر دے دی۔ ارشاد فرمایا : وہ لوگ جو کافر ہیں اپنے مالوں کو اس کام کے لئے خرچ کرنا چاہتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کے دین سے روک دیں۔ سو اس کا انجام یہ ہوگا کہ یہ اپنا مال بھی خرچ کر ڈالیں گے اور پھر ان کو مال خرچ کرنے پر حسرت ہوگی، اور انجام کار مغلوب ہوجائیں گے۔ چناچہ غزوہ احد میں ٹھیک یہی صورت ہوئی کہ جمع شدہ مال بھی خرچ کر ڈالا۔ اور پھر مغلوب ہوئے تو شکست کے غم کے ساتھ مال ضائع ہونے پر الگ حسرت و ندامت ہوئی۔ اور بغوی وغیرہ بعض مفسرین نے اس آیت کے مضمون کو خود غزوہ بدر کے اخراجات پر محمول فرمایا ہے کہ غزوہ بدر میں ایک ہزار جوانوں کا جو لشکر مسلمانوں کے مقابلہ پر گیا تھا ان کے کھانے پینے کے کل اخراجات مکہ کے بارہ سرداروں نے اپنے ذمہ لئے تھے جن میں ابو جہل، عتبہ، شیبہ وغیرہ شامل تھے۔ ظاہر ہے کہ ایک ہزار آدمیوں کے آنے جانے کھانے پینے وغیرہ کے اخراجات پر بڑی رقم خرچ ہوئی۔ تو ان لوگوں کو اپنی شکست کے ساتھ اپنے اموال ضائع ہونے پر بھی شدید حسرت و ندامت پیش آئی (مظہری)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَمَا كَانَ صَلَاتُہُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَاۗءً وَّتَصْدِيَۃً۝ ٠ ۭ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۝ ٣٥ صلا أصل الصَّلْيُ الإيقادُ بالنار، ويقال : صَلِيَ بالنار وبکذا، أي : بلي بها، واصْطَلَى بها، وصَلَيْتُ الشاةَ : شویتها، وهي مَصْلِيَّةٌ. قال تعالی: اصْلَوْهَا الْيَوْمَ [يس/ 64] والصَّلاةُ ، قال کثير من أهل اللّغة : هي الدّعاء، والتّبريك والتّمجید يقال : صَلَّيْتُ عليه، أي : دعوت له وزكّيت، وقال عليه السلام : «إذا دعي أحدکم إلى طعام فلیجب، وإن کان صائما فَلْيُصَلِّ» أي : ليدع لأهله، وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ [ التوبة/ 103] وصَلَاةُ اللهِ للمسلمین هو في التّحقیق : تزكيته إيّاهم . وقال : أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَواتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ [ البقرة/ 157] ، ومن الملائكة هي الدّعاء والاستغفار، كما هي من النّاس «3» . قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِ [ الأحزاب/ 56] والصَّلَاةُ التي هي العبادة المخصوصة، أصلها : الدّعاء، وسمّيت هذه العبادة بها کتسمية الشیء باسم بعض ما يتضمّنه، والصَّلَاةُ من العبادات التي لم تنفکّ شریعة منها، وإن اختلفت صورها بحسب شرع فشرع . ولذلک قال : إِنَّ الصَّلاةَ كانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتاباً مَوْقُوتاً [ النساء/ 103] ( ص ل ی ) الصلیٰ ( س) کے اصل معنی آگ جلانے ہے ہیں صلی بالنار اس نے آگ کی تکلیف برداشت کی یا وہ آگ میں جلا صلی بکذا اسے فلاں چیز سے پالا پڑا ۔ صلیت الشاۃ میں نے بکری کو آگ پر بھون لیا اور بھونی ہوئی بکری کو مصلیۃ کہاجاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : اصْلَوْهَا الْيَوْمَ [يس/ 64] آج اس میں داخل ہوجاؤ ۔ الصلوۃ بہت سے اہل لغت کا خیال ہے کہ صلاۃ کے معنی دعا دینے ۔ تحسین وتبریک اور تعظیم کرنے کے ہیں ۔ چناچہ محاورہ ہے صلیت علیہ میں نے اسے دعادی نشوونمادی اور بڑھایا اور حدیث میں ہے (2) کہ «إذا دعي أحدکم إلى طعام فلیجب، وإن کان صائما فَلْيُصَلِّ» أي : ليدع لأهله، جب کسی کو کھانے پر بلا یا جائے تو اسے چاہیے کہ قبول کرلے اگر روزہ دار ہے تو وہ انکے لئے دعاکرکے واپس چلا آئے اور قرآن میں ہے وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ [ التوبة/ 103] اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لئے موجب تسکین ہے ۔ اور انسانوں کی طرح فرشتوں کی طرف سے بھی صلاۃ کے معنی دعا اور استغفار ہی آتے ہیں چناچہ فرمایا : إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِ [ الأحزاب/ 56] بیشک خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں ۔ اور الصلوۃ جو کہ ایک عبادت مخصوصہ کا نام ہے اس کی اصل بھی دعاہی ہے اور نماز چونکہ دعا پر مشتمل ہوتی ہے اسلئے اسے صلوۃ کہاجاتا ہے ۔ اور یہ تسمیۃ الشئی باسم الجزء کے قبیل سے ہے یعنی کسی چیز کو اس کے ضمنی مفہوم کے نام سے موسوم کرنا اور صلاۃ ( نماز) ان عبادت سے ہے جن کا وجود شریعت میں ملتا ہے گو اس کی صورتیں مختلف رہی ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : إِنَّ الصَّلاةَ كانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتاباً مَوْقُوتاً [ النساء/ 103] بیشک نماز مومنوں مقرر اوقات میں ادا کرنا فرض ہے ۔ بيت أصل البیت : مأوى الإنسان باللیل، قال عزّ وجلّ : فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] ، ( ب ی ت ) البیت اصل میں بیت کے معنی انسان کے رات کے ٹھکانہ کے ہیں ۔ کیونکہ بات کا لفظ رات کو کسی جگہ اقامت کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛۔ فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں ۔ مكاء مكا الطّير يمكو مُكَاءً : صفر، قال تعالی: وَما کانَ صَلاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكاءً وَتَصْدِيَةً [ الأنفال/ 35] تنبيها أن ذلک منهم جار مجری مکاء الطّير في قلّة الغناء، والمُكَّاء : طائر، ومَكَت استه : صوّتت ( م ک و ) مکا لطیر یمکو ا مکاء کے معنی پرند کے سیٹی بجانے کے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ ؛ ۔ وَما کانَ صَلاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكاءً وَتَصْدِيَةً [ الأنفال/ 35] میں ان کی نماز کو مکاء کہ کر متنبہ کی ہے کہ وہ نماز بےروح ہونے کے اعتبار سے پرندوں کی سیٹی کے بمنزلہ ہے اور مکاء ایک پرند کا نام ہے ۔ سکت استہ گو زمار نا ۔ صدی الصَّدَى: صوت يرجع إليك من کلّ مکان صقیل، والتَّصْدِيَةُ : كلّ صوت يجري مجری الصَّدَى في أن لا غناء فيه، وقوله : وَما کانَ صَلاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكاءً وَتَصْدِيَةً [ الأنفال/ 35] ، أي : غناء ما يوردونه غناء الصّدى، ومکاء الطّير . والتَّصَدِّي : أن يقابل الشیء مقابلة الصَّدَى، أي : الصّوت الرّاجع من الجبل، قال : أَمَّا مَنِ اسْتَغْنى فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّى [ عبس/ 5- 6] ، والصَّدَى يقال لذکر البوم وللدّماغ لکون الدّماغ متصوّرا بصورة الصّدى، ولهذا يسمّى: هامة، وقولهم : أصمّ اللہ صَدَاهُ فدعاء عليه بالخرس، والمعنی: لا جعل اللہ له صوتا حتّى لا يكون له صدی يرجع إليه بصوته، وقد يقال للعطش : صَدَى، يقال : رجل صَدْيَانٌ ، وامرأة صَدْيَا، وصَادِيَةٌ. ( ص د ی ) الصدیٰ ۔ صدائے باز گشت جو کسی شفاف مکان سے ٹکرا کر واپس آئے اور التصدیہ ( تفعیل ) ہر اس آواز کو کہتے ہیں جو صدی کی طرح ہو یعنی جس کا کوئی مفہوم نہ ہو ۔ اور آیت : ۔ وَما کانَ صَلاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكاءً وَتَصْدِيَةً [ الأنفال/ 35] اور لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاسسیٹیاں اور تالیان بجانے کے سوا کچھ نہ تھی ۔ میں بتایا ہے کہ ان کی نماز بےمعنی ہونے میں صدی یا پرند کی چہچہا ہٹ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی ۔ التصدی صدائے باز گشت کی طرح کسی چیز کے درپے ہونا ۔ قرآن میں ہے : ۔ أَمَّا مَنِ اسْتَغْنى فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّى[ عبس/ 5- 6] جو پرواہ انہیں کرتا اس کی طرف تم توجہ کرتے ہو ۔ الصدیٰ کے معنی بو مہ یا دماغ کے ہیں کیونکہ دماغ بھی بومہ کی شکل پر ہوتا ہے اسی لئے اس کو ہامہ بھی کہا جاتا ہے مشہور محاورہ ہے ۔ ( مثل ) اصم اللہ صداہ : خدا اسے ہلاک کرے یعنی اس میں آواز ہی نہ رہے حتیٰ کہ اس کی صدائے باز گشت آئے ۔ صد ی پیاس صد یان پیا سا آدمی امراءۃ صد یاء وصادیۃ : پیاسی عورت ۔ كفر الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٣٥) اور ان کی عبادت، خانہ کعبہ کے پاس صرف یہ تھی کہ سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا، لہٰذا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم کے منکر ہونے کے سبب بدر کے دن مزہ چکھو۔ شان نزول : (آیت) وما کان صلاتہم عند البیت “۔ (الخ) واحدی (رح) نے حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) سے روایت کیا ہے کہ کافر لوگ بیت اللہ شریف کے طواف کے وقت سیٹیاں اور تالیاں بجایا کرتے تھے، اس پر یہ آیت اتری اور ابن جریر (رح) نے سعید (رح) سے روایت کیا ہے کہ قریش رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو طواف میں پریشان کرتے تھے، اور آپ کا مذاق اڑاتے اور سیٹیاں اور تالیاں بجایا کرتے تھے اس پر یہ آیت اتری ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٥ (وَمَا کَانَ صَلاَتُہُمْ عِنْدَ الْبَیْتِ الاَّ مُکَآءً وَّتَصْدِیَۃً ط) ۔ قریش مکہ نے اپنی عبادات کا حلیہ اس طرح بگاڑا تھا کہ اپنی نماز میں سیٹیوں اور تالیوں جیسی خرافات بھی شامل کر رکھی تھیں۔ اسی طرح خانہ کعبہ کا سب سے اعلیٰ طواف ان کے نزدیک وہ تھا جو بالکل برہنہ ہو کر کیا جاتا۔ (فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُوْنَ ) ۔ یہاں واضح کردیا گیا کہ اللہ کا عذاب صرف آسمان سے پتھروں کی صورت ہی میں نہیں آیا کرتا بلکہ غزوۂ بدر میں ان کی فیصلہ کن شکست ان کے حق میں اللہ کا عذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

28. This is to dispel a misconception common among the Arabs of those days. They were generally inclined to assume that since the Quraysh were the guardians and keepers of the Ka'bah and were also engaged in worship at that holy spot, they were recipients of God's special favours. Here people are told that the defacto guardianship of the Ka'bah should not be confused with its de jure guardianship. For only the God-fearing and pious are the rightful guardians of the Ka,bah. As for the Quraysh, far from behaving in a manner becoming of the guardians of the Ka'bah, they had virtually installed themselves as its masters, and were guilty of preventing people from worshipping there at will. This attitude blatantly betrayed their impiety, and un righteousness. As for their worship in the Ka'bah. it was altogether devoid of religious devotion and sincerity. They neither turned earnestly to God, nor displayed any genuine submission or humility, nor engaged in worshipfully remembering Him. Their worship consisted of meaningless noise and clamour, of acts which seemed closer to play and jest than acts of religious devotion. How could such a guardianship of the Ka'bah and such non-serious acts in the name of worship win God's favour for them, or secure for them immunity from God's scourge? 29. The Quraysh believed that God's punishment necessarily takes the form of some natural calamity or a rain of stones from the sky. They are, however, told that their decisive defeat in the Battle of Badr, which ensured the survival of Islam and spelled death for their much-cherished Jahiliyah was a form of God's punishment for them.

سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :28 یہ اشارہ اس غلط فہمی کی تردید میں ہے جو لوگوں کے دلوں میں چھپی ہوئی تھی اور جس سے عام طور پر اہل عرب دھوکا کھا رہے تھے ۔ وہ سمجھتے تھے کہ قریش چونکہ بیت اللہ کے مجاور اور متولی ہیں اور وہاں عبادت بجا لاتے ہیں اس لیے ان پر اللہ کا فضل ہے ۔ اس کے رد میں فرمایا کہ محض میراث میں مجاورت اور تولیت پالینے سے کوئی شخص یا گروہ کسی عبادت گاہ کا جائز مجاور ومتولی نہیں ہو سکتا ۔ جائز مجاور و متولی تو صرف خدا ترس اور پرہیزگار لوگ ہی ہو سکتے ہیں ۔ اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ ایک جماعت کو ، جو خالص خدا کی عبادت کر نے والی ہے ، اس عبادت گاہ میں آنے سے روکتے ہیں جو خا لص خدا کی عبادت ہی کے لیے وقف کی گئی تھی ۔ اس طرح یہ متولی اور خادم بن کر رہنے کے بجائے اس عبادت گاہ کے مالک بن بیٹھے ہیں اور اپنے آپ کو اس بات کا مختار سمجھنے لگے ہیں کہ جس یہ ناراض ہوں اسے عبادت گاہ میں نہ آنے دیں ۔ یہ حرکت ان کے ناخدا ترس اور ناپرہیز گار ہونے کے صریح دلیل ہے ۔ رہی ان کی عبادت جو وہ بیت اللہ میں کرتے ہیں تو اس کے اندر نہ خضوع و خشوع ہے ، نہ تو جہ الی اللہ ہے ، نہ ذکر الہٰی ہے ، بس ایک بے معنی شور و غل اور لہو و لعب ہے جس کا نام انہوں نے عبادت رکھ چھوڑا ہے ۔ ایسی نام و نہاد خدمت بیت اللہ اور ایسی جھوٹی عبادت پر آخر یہ فضلِ الہٰی کے مستحق کیسے ہوگئے اور یہ چیز انہیں عذاب الہٰی سے کیونکر محفوظ رکھ سکتی ہے؟ سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :29 وہ سمجھتے تھے کہ عذاب الہٰی صرف آسمان سے پھتروں کی شکل میں یا کسی اور طرح قوائے فطرت کے ہیجان ہی کی شکل میں آیا کرتا ہے ۔ مگر یہاں انہیں بتایا گیا ہے کہ جنگ بدر میں ان کی فیصلہ کن شکست ، جس کی وجہ سے اسلام کے لیے زندگی کا اور قدیم نظام جاہلیت کے لیے موت کا فیصلہ ہوا ہے ، دراصل ان کے حق میں اللہ کا عذاب ہی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٣٥۔ تفسیر ابن جریر تفسیر بدی اور تفسیر واحدی میں حضرت ابن عمر (رض) اور عکرمہ وغیرہ سے جو شان نزول اس آیت کی بیان کی گئی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ مسلمانوں اور آنحضرت کو نماز پڑھتا ہوا دیکھ کر نماز میں خیال بٹانے کی غرض سے ٹھٹے کے طور پر مشرکین سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اس سے معلوم ہوا کہ ٹھٹھے کے طور پر نیک کام میں ہرج ڈالنا چھوٹی بات نہیں بڑا سخت گناہ ہے حاصل مطلب یہ ہے کہ مشرکین مکہ اپنے آپ کو کعبہ کا متولی جو ٹھہراتے تھے اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ کعبہ نماز اور طواف کے لئے ہے طواف میں تو یہ لوگ اللہ کے نام کے ساتھ بتوں کا نام لیتے ہیں اور خود تو نماز کے قائل نہیں اللہ کے رسول اور ان کے ساتھی اللہ کے گھر میں اللہ کی عبادت کرتے ہیں تو ان کا خیال بٹانے کے لئے سیٹیاں اور تالیاں بجاتے ہیں پھر بھلا ایسے لوگ کیونکر کعبہ کے متولی ٹھہر سکتے ہیں غرض مشرکین مکہ کے کفر اور ان کی شرارتوں کے ذکر کے بعد آیت کے آخری ٹکڑے میں ان کی سزا کا ذکر فرمایا کہ ان لوگوں نے اپنے کفر اور اپنی سرکشی کے سبب سے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اس کفر اور سرکشی کا نتجیہ یہ ہوا کہ اس کی سزا میں انہی لوگوں کو دنیا اور عقبے کا عذاب بھگتنا پڑیگا دنیا کا عذاب تو یہ ہوا کہ بدر کی لڑائی میں یہ شریر لوگ بڑی ذلت سے مارے گئے پھر ان کی لاشیں بےگور و کفن پڑی رہیں عقبے کے عذاب کا یہ حال ہے کہ مرتے ہی عقبیٰ کے عذاب میں گرفتار ہوگئے اسی واسطے ان کی لاشوں پر کھڑے ہو کر اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اب تو تم لوگوں نے اپنے کفر اور شرارتوں کی سز آنکھوں سے دیکھ لی اور عذاب آلہی کے وعدہ کو سچاپالیا صحیح بخاری ومسلم میں انس بن مالک (رض) کی جو روایتیں ہیں ان میں ان لوگوں کی لاشوں کے پڑے رہنے کی اور اللہ کے رسول کے ان لاشوں پر کھڑے ہو کر عذاب الہی یاد دلانے کی پوری تفصیل ہے اور وہی روایتیں آیت کے آخری ٹکڑے کی گویا تفسیر ہیں :۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(8:35) مکائ۔ منہ سے سیٹی بجانا۔ اور انگلیوں سے چٹکی بجانا۔ مکایمکو (نصر) مکاء کے معنی پرند کے سیٹی بجانے کے ہیں۔ (مشرکین و کفار کی نماز بےروح ہونے کے اعتبار سے پرندوں کی سیٹی کے بمنزلہ ہے) ۔ مکاء مکو۔ دونوں مصدر ہیں۔ مکو مادہ تصدیۃ۔ صدی یصدی تصدیۃ (تفعیل) بیدیہ۔ دونوں ہاتھوں سے تالی بجانا۔ الصدی صدائے باز گشت کو کہتے ہیں۔ مشرکین کی نماز کو مکاء و تصدیہ اس کے بےروح ہونے کی وجہ سے کہا گیا ہے جیسا کہ بحوالہ بالا راغب (رح) نے تحریر کیا ہے۔ یا جیسا کہ امام قرطبی (رح) نے لکھا ہے :۔ کانت قریش تطوف بالبیت عراۃ یصفقون ویصفرون فنکا ذلک عبارۃ فی ظنہم۔ قریش ننگے ہوکر طواف کعبہ کیا کرتے تھے اور تالیاں اور سیٹیاں بجاتے تھے اور ان کے خیال میں یہ عبادت تھی۔ حضرت ابن عباد سے بھی ایسی ہی روایت ہے کہ کفار طواف کعبہ بالکل ننگے ہوکر کیا کرتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجانا ان کی نماز تھی۔ فذوقوا العذاب۔ پس چکھو عذاب۔ العذاب سے مراد جنگ بدر میں ان کی ہزیمت اور ان کا قتل اور اسیر ہونا مراد ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 حضرت ابن عمر (رض) اور ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ کہ قریش ننگے اور سیٹیا بجا بجا کر خانہ کعبہ کو طواف کیا گیا ہے۔ ( ابن کثیر)2 عذاب سے مراد وہ جانی اور مالی نقصان جو انہیں بدر کے دن پہنچا، ( ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ یعنی بجائے نماز کے ان کی یہ نامعقول حرکتیں ہوتی تھیں۔ 3۔ چناچہ غزوات متعددہ میں یہ سزا واقع ہوئی۔ 4۔ یہاں تک تو ان لوگوں کے اقوال و اعمال بدنیہ کا ذکر تھا آگے ان کے اعمال مالیہ کا بیان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ ، اگرچہ اس گھر میں اپنی نماز پڑھتے ہیں۔ اس گھر کی تولیت کے مستحق نہیں ہیں۔ پھر ان کی نماز ہی کیا ہے ؟ سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا۔ ایسا شور و شغب اور ہائے ہو جس میں کوئی متانت اور سنجیدگی نہیں ہے نہ اس گھر کے احترام کا شعور ہے اور نہ اس میں اللہ کے تقدس اور کبریائی کا کچھ احساس ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ یہ لوگ اپنی گالوں کو زمین پر رکھتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے۔ اور اس سے عالم اسلام ، نام نہاد عالم اسلام کی وہ تصویر ذہن میں آجاتی ہے جس میں لوگ آستانوں پر گاتے بجاتے ہیں ، شور شغب کرتے ہیں اور اللہ ہو کے نعرے لگاتے ہیں اور قبروں کی چوکھٹوں پر چہرے رگڑتے ہیں۔ غرض یہ سب جاہلیت کے مظاہرے ہیں جو کبھی اس صورت میں ظاہر ہوتے تھے اور کبھی اس صورت میں طاہر ہوتے ہیں۔ لیکن ان تمام صورتوں کی اصل اور بھنیادی صورت یہ ہے کہ دنیا میں انسانوں کی حاکمیت قائم ہو اور لوگوں پر انسان حکمران ہوں۔ یہ بڑی اور عظیم ہمہ گیر جاہلیت ہے جو تمام چھوٹی بڑی جاہلیتوں کو گھیرے ہوئے ہوتی ہے اور یہ دوسری جاہلیتیں اس کی شاخ اور فریم ہوتی ہیں۔ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ ۔ پس اب لو ، اس عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکار حق کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو۔ اور یہ عذاب کون سا عذاب ہے ، وہی جو میدان بدر میں جماعت مسلمہ کے ہاتھوں ان کو پہنچتا رہا وہ عذاب جو انہوں نے خود طلب کیا تھا کہ ان کی جڑ کاٹ دی جائے تو اللہ نے ان پر وہ عذاب اس لیے نازل نہیں کیا کہ اللہ رحیم و کریم ہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں اس قسم کے عذاب کا نزول مناسب نہ تھا کیونکہ آپ نبی رحمت ہیں اور کفار میں سے کئی لوگوں کی جانب سے توبہ و استغفار کی امید ابھی باقی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

37: یہ کفار مکہ کو عذاب دینے کی دوسری وجہ۔ ہے۔ “ مُکَاءً ” سیٹی بجانا۔ “ تَصْدِيَة ” تالی بجانا۔ یعنی جو اصلی اور صحیح معنوں میں نمازی ہیں ان کو تو خدا کے گھر سے روکتے ہیں اور اپنا حال یہ ہے کہ ننگے ہو کر بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں اور اللہ کے ذکر کی جگہ سیٹیاں اور تالیاں بجاتے ہیں۔ چونکہ وہ عذاب کے مستحق ہوچکے تھے اور مکہ معظمہ میں ان پر عذاب نازل کرنے میں موانع تھے۔ اس لیے ہم نے ان کو مکہ سے نکالا اور میدان بدر میں ان کو المناک اور ذلت آمیرز عذاب (قتل اور قید و بند) میں مبتلا کردیا اور فرمایا یہ تمہارے کفر و تمرد اور عناد کی سزا ہے۔ اب اسے چکھو “ اي عذاب القتل والاسر یوم بدر ” (روح) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

35 اور بیت اللہ کے پاس یعنی مسجد حرام میں ان کی نماز سوائے اس کے اور کچھ نہ تھی کہ وہ سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے لہٰذا اب اس کفر کی پاداش میں جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چکھو۔ یعنی مسلمانوں کو جو اللہ کی عبادت کرنے کی غرض سے کعبہ میں آئیں تو ان کو آنے نہ دیا جائے اور خود مسجد حرام میں سیٹیاں اور تالیاں بجائیں اور اس توہین آمیز فعل کو نماز کہیں۔ لہٰذا ان افعال شنیعہ کا یہ تقاضا تھا کہ ان کو عذاب کیا جائے خواہ وہ عذاب خارق عادت نہ ہو بلکہ محض عادی ہو۔