Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 46

سورة الأنفال

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَ تَذۡہَبَ رِیۡحُکُمۡ وَ اصۡبِرُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾

And obey Allah and His Messenger, and do not dispute and [thus] lose courage and [then] your strength would depart; and be patient. Indeed, Allah is with the patient.

اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرتے رہو آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر و سہار رکھو یقیناً اللہ تعالٰی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
وَلَا
اور نہ
تَنَازَعُوۡا
تم باہم جھگڑو
فَتَفۡشَلُوۡا
ورنہ تم کم ہمت ہوجاؤ گے
وَتَذۡہَبَ
اور جاتی رہے گی
رِیۡحُکُمۡ
ہوا ( شان) تمہاری
وَاصۡبِرُوۡا
اور صبر کرو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
مَعَ
ساتھ ہے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَطِیۡعُوا
اور تم اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
وَلَاتَنَازَعُوۡا
اور نہ تم آپس میں جھگڑا کرو
فَتَفۡشَلُوۡا
ورنہ تم بزدل ہو جاؤ گے
وَتَذۡہَبَ
اور چلی جائے گی
رِیۡحُکُمۡ
ہوا تمہاری
وَاصۡبِرُوۡا
اور تم صبر کرو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَعَ
ساتھ ہے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And obey Allah and His Messenger, and do not dispute and [thus] lose courage and [then] your strength would depart; and be patient. Indeed, Allah is with the patient.

اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرتے رہو آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر و سہار رکھو یقیناً اللہ تعالٰی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ بزدل ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی۔ اور صبر سے کام لو۔ اللہ تعالیٰ یقینا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرواورآپس میں جھگڑانہ کروورنہ تم بزدل ہوجاؤ گے اورتمہاری ہوااُکھڑجائے گی اورصبرکرو،بے شک اﷲ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And obey Allah and His Messenger, and do not dispute, lest you should show weakness and should lose your pre-dominance, and be patient. Surely, Allah is with the pa¬tient.

اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اور آپس میں نہ جھگڑو پس نامرد ہوجاؤ گے اور جاتی رہے گی تمہاری ہوا اور صبر کرو، بیشک اللہ ساتھ ہے صبر والوں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم ڈھیلے پڑجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور ثابت قدم رہو۔ یقیناً اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And obey Allah and His Messenger, and do not quarrel with one another lest you should lose courage and your power depart. Be steadfast, surely Allah is with those who remain steadfast.

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو نہیں ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔ صبر سے کام لو ، 37 یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے ، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ، اور صبر سے کام لو ۔ یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا کہا مانو اور آپس میں ناحق اختلاف کے لیے جھگڑا نہ کرو (اگر کرو گے) تو بودے پن جاؤ گے اور تمہاری ہوا جاتی رہے گی 3 اور (لڑائی کی تکلیفوں پر) صبر کرو کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ اور اس کے پیغمبروں کی فرمانبرداری کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ کم ہمت ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر سے کام لو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ تمبزدل ہوجائو گے اور تمہارا ہوا کھڑے جائے گی۔ تم صبر کرو۔ بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور آپس میں جھگڑا نہ کرنا کہ (ایسا کرو گے تو) تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو۔ کہ خدا صبر کرنے والوں کا مددگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And obey Allah and His apostle, and dispute not, lest ye flag and your predominance depart, and be patient. Verily Allah is with the patient

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو اور (آپس میں) جھگڑا مت کرو ورنہ کم ہمت ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرتے رہو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف نہ کرو کہ تم پست ہمت ہوجاؤ اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے اور ثابت قدم رہو ۔ بیشک اللہ ثابت قدموں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی فرمانبرداری کرو اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جائو گے اور ہوا اکھڑ جائے گی ( تمہارا رعب ختم ہو جائے گا ) اور صبر کرو بلاشبہ ( تعالیٰ ) صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرنا کہ ایسا کرو گے تو تم بزدل ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا جاتی رہے گی (کمزور ہوجاؤ گے) اور صبر سے کام لو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دل وجان سے کہا مانا کرو تم لوگ اللہ کا، اور اس کے رسول کا، اور آپس میں جھگڑا (اور اختلاف) نہ کیا کرو کہ اس سے تم کمزور ہوجاؤ گے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر (وضبط) سے ہی کام لیتے رہا کرو، بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرواور آپس میں جھگڑانہ کروورنہ تم بزدل ہوجائوگے اور تمہاری ہوا اکھڑجائے گی اور صبرسے کام لواللہ تعالیٰ یقیناصبرکرنے والوں کے ساتھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑ و نہیں کہ پھر بزدلی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی ( ف۸۷ ) اور صبر کرو ، بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے ( ف۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ ( متفرق اور کمزور ہو کر ) بزدل ہو جاؤ گے اور ( دشمنوں کے سامنے ) تمہاری ہوا ( یعنی قوت ) اکھڑ جائے گی اور صبر کرو ، بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ۔ ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔ اور ( ہر قسم کی مصیبت و تکلیف میں ) صبر سے کام لو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And obey Allah and His Messenger; and fall into no disputes, lest ye lose heart and your power depart; and be patient and persevering: For Allah is with those who patiently persevere:

Translated by

Muhammad Sarwar

Obey God and His Messenger. Do not quarrel with each other lest you fail or lose honor. Exercise patience; God is with those who have patience.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And obey Allah and His Messenger, and do not dispute (with one another) lest you lose courage and your strength departs, and be patient. Surely, Allah is with the patients.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And obey Allah and His Apostle and do not quarrel for then you will be weak in hearts and your power will depart, and be patient; surely Allah is with the patient.

Translated by

William Pickthall

And obey Allah and His messenger, and dispute not one with another lest ye falter and your strength depart from you; but be steadfast! Lo! Allah is with the steadfast.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इताअत करो अल्लाह की और उसके रसूल की और आपस में झगड़ा न करो वर्ना तुम्हारे अंदर कमज़ोरी आ जाएगी और तुम्हारी हवा उखड़ जाएगी, और सब्र करो बेशक अल्लाह सब्र करने वालों के साथ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت (کا لحاظ) کیا کرو اور نزاع مت کرو (نہ اپنے امام سے نہ آپس میں) ورنہ کم ہمت ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرو بیشک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں اختلاف مت کرو، ورنہ بزدل ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو نہیں ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہوجائے گی اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی۔ صبر کام لو ، یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم بزدل ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر کرو بلاشبہ اللہ صابروں کے ساتھ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا، اور آپس میں نہ جھگڑو، پس نامرد ہوجاؤ گے اور جاتی رہے گی تمہاری ہوا اور صبر کرو بیشک اللہ ساتھ ہے صبر والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم سست اور بزدل ہوجائوگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور ایسے حالات میں صبر سے کام لیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے