Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 51

سورة الأنفال

ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَیۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِیۡدِ ﴿ۙ۵۱﴾

That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants."

یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں نے
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِظَلَّامٍ
کوئی ظلم کرنے والا
لِّلۡعَبِیۡدِ
بندوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
اُس کے بدلے ہے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں نے
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِظَلَّامٍ
ظلم کرنے والا
لِّلۡعَبِیۡدِ
بندوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants."

یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ تمہارے ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے آگے بھیجے ہیں ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور یقینااﷲ تعالیٰ بندوں پر ظلم کرنے والانہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is due to what your hands sent ahead, and that Allah is not cruel to the slaves.|"

یہ بدلہ ہے اسی کا جو تم نے آگے بھیجا اپنے ہاتھوں اور اس واسطے کہ اللہ ظلم نہیں کرتا بندوں پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ کچھ ہے جو تمہارے اپنے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور اللہ تو ہرگز اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is your punishment for what your hands wrought. Allah is not unjust in the least to His creatures.'

یہ وہ جزا ہے جس کا سامان تمہارے اپنے ہاتھوں نے پیشگی مہیّا کر رکھا تھا ، ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب کچھ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیج رکھے تھے ، اور یہ بات طے ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے کافرو) یہ تمہارے ان کاموں کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے اور اس وجہ سے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ وہ (اعمال کفریہ) ہیں جو تم نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجے اور یہ کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس وجہ سے ہے کہ تم نے اپنے ہاتھوں کے آگے (جیسے بھی) اعمال بھیجے ہیں (ان کا نتیجہ ہے) اور بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ ان (اعمال) کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں۔ اور یہ (جان رکھو) کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This, because of that which your hands have sent forth, and verily Allah is never unjust unto His creatures.

یہ (عذاب) اس کے پاداش میں ہے جو کچھ تمہارے ہاتھوں نے سمیٹا ہے اور اللہ ہرگز ظالم نہیں ہے بندوں کے حق میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تمہارے اپنے ہی ہاتھوں کی کرتوت ہے اور اللہ بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارے ہاتھوں نے جو کچھ آگے بھیجا ہے یہ اس کی سزا ہے اور یقینا اﷲ ( تعالیٰ ) بندوں پر ظلم کرنے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ان اعمال کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب بدلہ ہے اس کا جو تم لوگوں نے آگے بھیجا خود اپنے ہاتھوں سے، ورنہ اللہ ایسا نہیں کہ (ذرہ برابر کوئی) ظلم کرے اپنے بندوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

یہ تمہارے ان اعمال کا بدلہ ہےجو تم نے اپنے آگے بھیجے ہیں ورنہ اللہ تواپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ( ف۱۰۰ ) بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۱۰۱ ) اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( عذاب ) ان ( اعمالِ بد ) کے بدلہ میں ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے اور اللہ ہرگز بندوں پر ظلم فرمانے والا نہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے دشمنانِ حق! ) یہ سزا ہے اس کی جو تمہارے ہاتھ پہلے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Because of (the deeds) which your (own) hands sent forth; for Allah is never unjust to His servants:

Translated by

Muhammad Sarwar

This is the result of their deeds. God is not unjust to His servants."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"This is because of that which your hands forwarded. And verily, Allah is not unjust to His servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is for what your own hands have sent on before, and because Allah is not in the least unjust to the servants;

Translated by

William Pickthall

This is for that which your own hands have sent before (to the Judgment), and (know) that Allah is not a tyrant to His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह बदला है उसका जो तुमने अपने हाथों आगे भेजा था और अल्लाह हरगिज़ बंदों पर ज़ुल्म करने वाला नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) عذاب ان اعمال (کفریہ) کی وجہ سے ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں سمیٹے ہیں اور یہ امر ثابت ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ظلم کرنے والے نہیں۔ (5) (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اس لیے کہ یقیناً اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ جزا ہے جس کا سامان تمہارے اپنے ہاتھوں نے پیشگی مہیا کر رکھا تھا ، ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ان اعمال کی وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے اور بلاشبہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ بدلا ہے اسی کا جو تم نے آگے بھیجا اپنے ہاتھوں اور اس واسطے کہ اللہ ظلم نہیں کرتا بندوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ عذاب ان اعمال کا بدلہ ہے جن کو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ورنہ یہ یقینی امر ہے کہ خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتا۔